Hakeem Syed Muzammal hussain

Hakeem Syed Muzammal hussain Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hakeem Syed Muzammal hussain, Medical and health, shershah colony riwand Road, Lahore.

22/01/2019

🌛آدھے سر کا درد ۔درد شقیقہ۔مائگرین ۔Migrain.🌜
🌹تعریف مرض۔🌹
یہ ایک قسم کا باری کا درد سر ھے جو عام طور پر سر میں باریوں لکین کبھی سارے سر میں ہوا کرتا ھے بخارات سر کے کمزور حصہ میں جمع ہو کر اس درد کا باعث ہوتے ہیں درد کی مدت چند منٹ سے لے کر کئی دن تک ہو سکتی ھے

🌷وجوہات ۔🌷
یہ اکثر موروثی ہوتا ھے کبھی سخت محنت عوروتوں میں حیض کی خربی باو گولہ فاقہ کشی اور کمزوری متواتر شب بیداری بدہضمی تیز روشنی کو دیکھنے اور تیز خوشبووں کو سونگھنے کے علاوہ کثرت ج**ع امراض گردہ ملیریا اور نظر کی خرابی وغیرہ اس مرض کے خاص اسباب ہیں۔

🍀علامات ۔🍀
دورہ مرض شروع ہونے سے پہلے طبعیت سست اور سر گھومتا ہوا معلوم ہو تا ھے اور آنکھوں کے سامنے چنگاریاں وغیرہ اڑتی نظر آتی ہیں پھر درد شروع ہوتا ھے پہلے کم ہوتا ھے اور بتدریج بڑھ کر تیز ہوجاتا ھے نبض کمزور ہوتی ھے چہرہ پھیکا جی متلاتا ھے اور کبھی قے ہوتی ھے مریض جسمانی یا دماغی کام کرنے کے قابل نہیں رہئتا آخر ایک طرف آبرو میں درد ٹھہر جاتا ھے اور دو تین گنٹھے سے لے کر عام طور پر دو یا تین دن تک یہ عارضہ رہئتا ھے اور پھر درد دور ہو کر مریض کو نیند آجاتی ھے اس مرض کا دورہ عام طور پر چند دن یا چند ہفتوں کے بعد ہوتا رہئتا ھے مرض کی تشخیص کرتے وقت دھیان رہے کہ اگر یہ عارضہ بخارات سے ہو تو مقام درد کالمس گرم نبض سریع ہلکا سر درد سرد ہوا اور پانی سے تسکین ہوتی ھے ریاح کی شدت سے ہو تو لمس گرم اور سر میں تناو ہوتا ھے ۔

🌺علاج ۔دوائے درد شقیقہ۔🌺
اسطخودوس۔تین ماثے ۔مرچ سیاہ 7۔عدد۔دھنیا خشک ۔4۔ماثے ۔آدھا پاو پانی ۔میں بھگو دیں صبح گھوٹ چھان کر چھ سات بتاسے کھا کر سورج نکلنے سے پہلے پلائیں دیں
پہلے دن ہئی فائدہ معلوم ہو گا دو یا تین دن کے استعمال سے آرام آجائے گا اگر درد کلی آرام نہ آئے تو چند روز تک اطریفل صغیر کا استمعال کریں ۔
طالب دعا۔

19/01/2019

معجون مقوی دماغ
تقویت دماغ اور پرانے درد سر کے ازالہ کے لیے مستعمل
پوست ہلیلہ زرد
پوست ہلیلہ کابلی
پوست بلیلہ
پوست آ ملہ
گل منڈی
گل سرخ
گل بنفشہ
طباشیر نقرہ
بارد نجویہ
ہر ایک 20 گرام
گاوزبان
دس گرام
زرنب
کشنیز خشک مقشر
مغز تربز
مغز تخم خیار جن
مغز تخم کدوئے شیریں
مغز پنبہ دانہ
خشخاش
مویز منقی
کشمش
ہر ایک 40 گرام
مربہ بہی
مربہ ہرڑ
ہر ایک 40 گرام
شہد پندرہ سو گرام
قند سفید چار سو گرام
زعفران
تین گرام
ورق نقرہ ایک گڈی
خمیرہ گاؤ زباں
گلقند
ہر ایک 50 گرام
حسب قائدہ معجون بنائیں
مقدار خوراک
چھ گرام صبحِ چھ گرام شام۔

......................حب مقوی باہ خاص الخاص.... اسلام علیکم دوستوں کیسے ہیں آپ سب دوست دعا ہے اللہ کریم سے کہ آپ سب دوست...
15/01/2019

......................حب مقوی باہ خاص الخاص....
اسلام علیکم دوستوں کیسے ہیں آپ سب دوست دعا ہے اللہ کریم سے کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں. ایک بہت زبردست اور شاندارنسخہ آپ کے سامنے ہے بناہیں اور فاھدہ حاصل کریں.
اجزاء نسخہ. جاہفل. 30 گرام. جلوتری. 30 گرام. لونگ. 25 گرام. موچرس. 25 گرام. عقر قرحا اصل 50 گرام. کچلہ مدبر خود ساختہ 25 گرام. سونٹھ. 30 گرام. اجواہن خراسانی 15 گرام. مالکنگی. 30 گرام. کباب چینی. 30 گرام. دارچینی 50 گرام. کشتہ شنگرف خود ساختہ. 25 گرام. کشتہ فولاد خود ساختہ. 25 گرام زعفران خالص 10 گرام .شہد خالص حسب ضرورت. کشتہ جات اور زعفران کے علاوہ باقی ادویات کو کوٹ چھان لیں. زعفران کو علیحدہ باریک پیس لیں. شہد کی مدد سے کالی مرچ سے بڑی اور دانہ مٹر سے چھوٹی گولیاں بنا لیں صبح و شام تازہ دودھ کے ساتھ ایک ایک گولی استعمال کریں ایک ہفتہ کے اندر دوائ اپنا آپ بتانا شروع کر دے گی 40 یوم کا استعمال اللہ پاک کے حکم سے مرد کو جوان بنا دیتا ہے. 40 سال سے اوپر والے حضرات سادہ گولیاں استعمال کر سکتے ہیں. شوگر والوں سمیت. اس سے کم عمر کے لوگ ان گولیوں کے ساتھ سے پہلے 15/20 دن کوی بھی ملغظ نسخہ کھا لیں اور اس کے بعد استعمال کریں تو اس دوائ کا رزلٹ ڈبل ہو جاے گا. ان شاء اللہ. وہ خواتین جو جنسی بے رغتی کا شکار ہیں ان کے لیے بہترین تحفہ ہے. یہ دوا مرد کو کامل مرد بنانے کے لیے بہت سی مہنگی سے مہنگی ادویات سے زیادہ بہتر ہے. اس سے زیادہ تعریف مکمن نہیں. دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کا ذریعہ بناے. امین

15/01/2019

’’شوگر کا علاج‘‘
ایسا باکمال نسخہ جو آپکے لاکھوں روپے بچا سکتا ہے

ذیابیطس جس کو ہو شوگر ایک ایسا جان لیوا مرض ہے جس کی وجہ سے مریض انتہائی تکلیف میں مبتلا رہتا ہے ، ہاتھ پائوں سن ہو جانا، ہاتھ پائوں کا جلنا، سستی اورکاہلی کے ساتھ ساتھ بیزاری ایسی علامات ہیں جو کہ نفسیاتی طور پر بھی مریض کے متاثر ہونے کی نشانی ظاہر کرتی ہیں۔ یہاں شوگر کے مریضوں کیلئے ایک ایسا ہی نسخہ بتانے جا رہا ہوں, جس کے استعمال سے شوگر کے مریض کی شوگر گھٹ کر 110 تک آجائے گی,
اور اوپر بتائے گئے تکلیف دہ امراض سے بھی نجات حاصل ہو گی۔

نسخہ بنانے کیلئے آپ کو یہ اجزاء چاہیے
اندر جو تلخ 50 گرام، گڑ مار بوٹی 50 گرام، جامن کی گٹھلی 50 گرام اور سرسوں کا ساگ سوکھا ہوا 20 گرام درکار ہو گا۔
ان تمام اشیا کو ملا کر باریک پیس لیں اور روزانہ صبح ناشتے سے پہلے ایک چمچ اور ایک چمچ رات کھانے سے پہلے پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
یہ نسخہ دو ماہ لگاتار استعمال کریں، اور لیبارٹری ٹیسٹ ہفتہ وار کرواتے رہئیں, فرق آپ ہر ٹیسٹ پر محسوس کرینگے۔

*** برائے بخار ***تلسی کے سبز پتے   ایک تولہفلفل سیاہ              ایک تولہاچھی طرح گھوٹ کر چنے برابر گولیاں بنا لیں.ایک...
15/01/2019

*** برائے بخار ***
تلسی کے سبز پتے ایک تولہ
فلفل سیاہ ایک تولہ
اچھی طرح گھوٹ کر چنے برابر گولیاں بنا لیں.
ایک گولی ہمراہ پانی.
نہ صرف کہ بخار میں مفید ہے بلکہ نزلہ زکام میں بھی نفع دیتی ہے.
ہمراہ شہد استعمال سے بھوک خوب لگتی ہے اور بدہضمی دور ہو جاتی ہے.

طالب دعا

Medical & health

12/01/2019

اکسیر معدہ و جگر مطب کی جان ایک کروڑ کا نسخہ
زنجبیل 1 تولہ الایچی کلاں 6 گرام پتہ مرغ دیسی 1 عدد
فلفل سیاہ 3 گرام ست لیموں 2 گرام ست پودینہ 2 گرام
تمام اجزا کا سفوف بنا لیں آخر پر پتہ مرغ ڈالکر اچھی طرح رگڑیں مقدار خوراک 2 گرام ھمراہ چوعرقہ دیں ۔
تمام امراض معدہ کا شافی و کافی %100 علاج عمر اور حکمت کا نچوڑ نسخہ فقط قدر دانوں اور طب حکمت سمجھنے والوں کی نظر ھے ۔

ہلدی کے ایسے فوائد جو آپ کو آج تک کسی نے نہیں بتایا ہوگا۔۔!ورموں کو دور, مسکن سکون دینے, مصفی خون ہے, ✅کچی ہلدی ،اچار، س...
12/01/2019

ہلدی کے ایسے فوائد

جو آپ کو آج تک کسی نے نہیں بتایا ہوگا۔۔!
ورموں کو دور, مسکن سکون دینے, مصفی خون ہے,
✅کچی ہلدی ،اچار، سبزی اور سلاد کے طور پر کئی بیماریوں کو دورکرتی ہے ہلدی ایک اینٹی تکسید اور
✅اینٹی کینسر مادہ ہے جو خون کو بھی صاف کرتی ہے۔ ایک گرام ہلدی روزآنہ کھانے سے ہر قسم کا کینسر سے بچاو ہوتا ہے
✔ہلدی کے استعمال سے جسم کا نظام مضبوط اور چست ہوتا ہے,
👊ہڈیوں کے بھر بھرے پن کے علاج کیلئے رات کو سوتے وقت دس گرام کچی ہلدی یا ہلدی کی ایک انچ لمبی گانٹھ کو ایک گلاس دودھ میں ابالے، تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے پر اسے پیئے۔

👈ہلدی نمک اور سرسوں کا تیل ملاکر اس سے روزانہ دانت صاف کریں۔ دانت مضبوط ہونگے۔

💋بھونی ہوئی ہلدی کوپیس کردرد والے دانت کی مالیش کریں آرام ملے گا۔
👅پرانی کھانسی یا دمہ کے لئے آدھا چائے کا چمچ
شہد میں ایک ۔ چوتھائی چمچ ہلدی اچھی طرح ملا کر چاٹنے سے فائدہ ہوتا ہے ۔
🌙اندرونی چوٹ زخم لگنے یا ایکسیڈنٹ پر ایک گلاس گرم دودھ میں ایک چمچ ہلدی ملا کر پینے سے درد اور سوجن ورم میں راحت ملتی ہے ۔ چوٹ موچ کیلیے,نیم گرم دودھ گھی مصری ملا کر دیتے ہیں,
👄منہ کے چھالوں کے لئے ایک گلاس پانی میں تھوڑی ہلدی ملا کر کللا سے فائدہ ہو گا ۔

👌ہلدی انٹی انفکشن ہے, یہ مرکب چیزوں کو سڑنے گلنے, رسولی پیدا اور کینسر پیدا ہونے سے روکتا ہے,
😜ہلدی ایک گرام کھانے سے خلیات سیلوں کی مرمت کرنے والے ڈی این اے بڑھتے ہیں, اور ان ہارمون کا پیدا ہونا اور بڑھنا رکتا ہے, جو اپنے آپ بڑھتے جانے والے سیل خلیات اور رسولی کینسر پیدا کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں,
تین چار ہفتوں کے استعمال سے غائب ہو جاتے ہیں,
👥یرقان ھیپاٹائٹیس بی اور سی کیلیے بھی بہت فائدہ مند ہے, مکو کے کاڑھے جوشاندے میں ہلدی کا سفوف ملا کر یرقان کیلیے
😳اپنی صحت کا خیال رکھنے والے لوگ ہر روز ایک گرام ہلدی کا سفوف اپنی نارمل خوراک میں لیں تو موزی امراض کبھی نہیں ہونگی,
اکثر بریاں کرکے استعمال کی جاتی ہے,
📚مدر حیض, ورم رحم اور دیگر امراض رسولی وغیرہ گیس بدہضمی السر معدہ, کینسر معدہ, فالج, سر درد جسم کے درد, یورک ایسڈ جوڑوں کا درد
👃بند نزلہ زکام کے لیے اس کی دھونی اس سے رطوبت کھل کر بہنے لگتی ہے, اور ہسٹیریا کے دورے کو بھی دفع کرتی ہے رات کو سوتے وقت

😎امراض چشم کیلیے ہلدی آگ میں بھلبھلا بریاں کر کے ہم وزن شب یمانی بریان ملا کر بطور سرمہ لگاتے ہیں,
🙅چہرے کا صاف چمکدار خوبصورت بنانے, داغوں چھائیوں کو دور کرنے واسطے بطور ابٹن ہلدی, گندم کا آٹا ہموزن اور دودھ کچا میں ملا کر ملنے سے تمام فوائد ملتے ہیں چہرہ زعفرانی دکھائی دیتا ہے,
اس کا مقابلہ کوئی کریم و پوڈر نہیں کرتا نیچرل قدرتی دوا ہے
🏮طالب دعا

12/01/2019

منہ کے چھالے ہونے کی وجوہات اور ان کا علاج

منہ میں چھالے ہونا عام بات ہے۔ یہ چھالے بہت تکلیف دہ ثا بت ہوتے ہیں۔ خاص طور پر جب ہم کھاتے پیتے ہیں۔تو ہر چیز ان چھالوں میں لگتی ہے اور تکلیف دیتی ہے۔
یہ چھالے عام طور پر سفید رنگ کے ہوتے ہیں اور ان کے گرد سرخ رنگ کی لکیر ہوتی ہے۔ ذیادہ تر یہ منہ کے اندر گالوں پر، ہونٹوں پر اور زبان کے نیچے ہوتے ہیں۔ منہ کے چھالے خطرناک نہیں ہوتے اور ۷ سے ۱۰ سے دن میں ختم ہو جاتے ہیں۔

وجوہات:
منہ میں چھالے ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔
۔ غذا کی بداحتیاطی
۔ قبض
۔ ہارمونز کی تبدیلی
۔ بہت زیادہ تیزابیت
بولتے ہوئے یا کھاتے ہوئے اندرونی گال یا زبان دانتوں میں آجانا
۔ذہنی دباؤ
۔ وٹامن بی کمپلیکس، وٹامن سی ،آئرن یا کوئی دوسری توانائی کی کمی
منہ کے چھالوں کا علاج گھریلو ٹوٹکوں سے بہ آسانی کیا جاسکتا ہے۔

ملیٹھی کی جڑ:
ملیٹھی سے منہ کے چھالوں کا علاج کیا جاسکتا ہے کیونکہ یہ چھالوں کی تکلیف کو کم کرکے سکون پہنچاتی ہے۔ چھالوں کے اوپر ایک تہہ بنادیتی ہے جس سے جلن اور مرچوں میں کمی آتی ہے۔
۔ ایک کھانے کا چمچ ملیٹھی کوٹ کر دو کپ پانی میں ۲ سے ۳ گھنٹوں کی لیے بھگو دیں۔
۔ دن میں کئی مرتبہ اس پانی سے کلیاں کریں۔

کوکونٹ ملک:
منہ کے چھالوں کے علاج کے لیے کوکونٹ ملک بہت ہی مفید ہے۔
۔ایک کھانے کے چمچ کوکونٹ ملک میں تھوڑا سا شہد ملائیں اور متاثرہ جگہ پر دن میں ۳ سے ۴ مرتبہ ملیں۔
۔ اس کے علاوہ صرف کوکونٹ ملک کو بھی تھوڑی دیر منہ میں رکھ کر اچھی طرح ہلائیں پھر کلی کرلیں۔ یا ناریل کا تیل متاثرہ جگہ پر ملیں۔

سمندری نمک اور ہائڈروجن پر آکسائڈ:
سمندری نمک اور ہائڈروجن پر آکسائڈمیں اینٹی سیپٹک اور انفیکشن کو ختم کرنے کی خصوصیات موجودہیں اس لیے ان دونوں چیزوں کو ملا کر یا علیحدہ علیحدہ بھی منہ کے چھالوں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
۔ دو چائے کے چمچ سمندری نمک اور ۳ فیصد (چند قطرے) ہائڈروجن ایک گلاس نیم گرم پانی میں اچھی طرح ملائیں۔
۔ اس پانی سے کلیاں کر لیں۔
؂۔ دن میں ایک یا دو مرتبہ یہ عمل کر لیں لیکن اس پانی کو قطعی نہ نگلیں۔

ثابت دھنیا:
دھنیے کے بیج چھالوں کی جلن کو ختم کرکے آرام پہنچاتے ہیں۔
۔ایک چائے کا چمچ دھنیے کے بیج ایک کپ پانی میں ڈال کر ابال لیں۔
۔ چھان کر یہ پانی ٹھنڈا کرلیں۔
۔ اس پانی کو منہ میں رکھ کر اچھی طرح گھمائیں۔
۔ دن میں ۳ سے ۴ مرتبہ کریں۔

بیکنگ پاؤڈر:
بیکنگ سوڈا جو سوڈیم بائی کاربونیٹ بھی کہلاتا ہے ، منہ کے چھالوں کے علاج میں مفید ہے خاص طور پر ان چھالوں کو لیے جو تیزابیت کی وجہ سے ہوں۔
چھالوں کی تکلیف ختم کرنے کے ساتھ جراثیم اور بیکٹیریا کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔ اس کے لگانے سے جلن بھی ہوسکتی ہے۔
۔ ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا تھوڑے سے پانی کے ساتھ پیسٹ بنا لیں۔ اور دن میں کئی دفعہ متاثرہ جگہ پر لگائیں۔
۔ اس کے علاوہ صرف بیکنگ سوڈا بھی منہ میں لگایا جاسکتا ہے۔

شہد:
شہد میں اینٹی اوکسیڈنٹ اور اینٹی مائکروبیل خصوصیات ہیں۔اس کے علاوہ یہ زخم کوجلدی بھرنے میں مدد دیتا ہے۔
۔روئی میں شہد لگا کر متاثرہ جگہ پر لگائیں۔
۔ اسی طرح آپ گلسرین یا وٹامن ای آئل بھی منہ میں لگا سکتے ہیں۔

ایلوویرا:
ایلوویرا اینٹی سیپٹک کا کام کرتا ہے۔ متاثرہ جگہ پر ایلوویرا کا جیل لگانے سے فوری آرام آنے کے ساتھ زخم بھی جلدی بھرتا ہے۔ ایلوویرا میں اینٹی فنگل ، اینٹی وائرل اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہیں۔ جن کی وجہ سے یہ منہ کے زخموں کے لیے بہت مفید ہے۔

تلسی کے پتے:
تلسی کے پتے منہ کے زخموں کو تیزی سے بھرتے ہیں ۔
۔ چار، پانچ تلسی کے پتے دھولیں۔
۔ انہیں اچھی طرح چبا کر تھوڑا سا پانی پی لیں۔
۔ دن میں دو مرتبہ صبح، شام کریں۔

برف:
منہ کے چھالوں میں فوری آرام کے لیے برف بہترین ہے۔ چھالوں میں بہت زیادہ تکلیف یا جلن محسوس ہو تو آئس کیوب منہ میں رکھ لیں۔ فور۱ََ ہی سکون ملے گا۔

اسپغول کی بھوسی:
منہ میں چھالوں کی اصل وجہ پیٹ کی گرمی یا قبض ہے۔ اکثر یہ چھالے منہ کے علاوہ غذا کی نالی میں بھی ہوتے ہیں۔ جب بھی منہ میں چھالے ہوں یا چھالے نہ بھی ہوں تو ان سے بچنے کے لیے اسپغول کی بھوسی کا استعمال کریں۔
۔ روزانہ صبح، شام ۲ چمچ اسپغول کی بھوسی پانی کے ساتھ لیں۔

السلام علیکم و رحمتہ اللہ آج کا نسخہ انتہائی آسان اور تیز بہدف ہے پھول مدارتازہ انکھلے یعنی جنکا منہ بند ہو 6 تولہ اجوائ...
12/01/2019

السلام علیکم و رحمتہ اللہ
آج کا نسخہ انتہائی آسان اور تیز بہدف ہے
پھول مدارتازہ انکھلے یعنی جنکا منہ بند ہو 6 تولہ
اجوائن دیسی 3 تولہ
نمک سیاہ 3 تولہ
اجوائن اور نمک کوالگ الگ کھرل کریں
آک کے پھول میں تھوڑا تھوڑا ملا کر کھرل کرتے جائیں اور سایہ میں خشک کرکے محفوظ کرلیں
1 سے 2 ماشہ تک ہمراہ گرم پانی سے دیں
بلغمی کھانسی۔بلغمی دمہ۔محلل ریاح۔قبض کشا۔پیٹ درد اور باو گولہ کےلیے مجرب ہے

12/01/2019

سفوف مغلظ
پھلی ببول 6 تولہ
ملٹھی 3 تولہ
سمندر سوکھ 3 تولہ۔ سفوف کرلیں۔ صبح شام 7 گرام ہمراہ دودھ لسی یا ملک شیک کیلا یا سیب۔ افادیت کے لیے اتنا کہنا کافی ہے کہ حکیم حسن قرشی کی اولاد امجاد اس کو تیار کرکے ملک و بیرون ممالک ٹنوں کے حساب سے بیچ چکی۔ رقت سرعت اور اعصابی کمزوری میں لاکھوں لوگوں کا مجرب ہے۔

12/01/2019

مقوی باہ گھی
موسم کی سوغات
جو لوگ ہر وقت اداس کمزور اور بیمار رہئتے ہیں, قوت ہاضمہ کمزور ہوچکی ہے حافظہ جواب دے چکا ہے, یاداشت آنکھوں کی بنیائی کمزور, جسم دبلا ہو, خون کی کمی انیمیا ہو چکا ہے, مولد خون ہے بکثرت پیدا کرتا ہے اور بدن بھی موٹا ہو جاتا ہے,
ایسے لوگوں کیلیے سب پریشانیاں دور بھگائیں اور زندگی کو پرلطف بنائیں, نسخہ نہایت آسان ترین شرطیہ فوائد,
نسخہ ترکیب یہ ہے
پیاز چھلے ہوے ان کا رس اگر 2 سیر ہو تو اس میں ایک سیر گھی دیسی اگر گائے کا ملے تو بہتر ہے, ایک پاؤ پیاز کوٹ کر چٹنی بناکر اس کو بھی گھی میں ملا دیں اور نرم آگ پر پکائیں, جب سب پانی جل جاے اور صرف گھی رہ جاے تب اتار لیں اور سرد ہونے پر چھان لیں, اور شیشے کے برتن میں رکھیں, چٹنی چھانی ہوئی الگ رکھیں جلی نہ ہو تو وہ بھی معجون بنا لیں,
مقدار استعمال ایک ماشہ تا ایک تولہ دودھ میں ملا کر یا روٹی پر لگا کر کھائیں
اس گھی کے استعمال سے تمام شکایات بھاگ جائیں گی,
طالب دعا
👍👍👍💖💖

12/01/2019

مرہم رال جلے ہوئے کے لئے

یہ مرہم جلے ہوئے زخموں کو تسکین پہنچاتی ہے اور جلے ہوئے مقام کو بہت جلد قدرتی صورت میں لے آتی ہے.
اس کا اثر جلے ہوئے مقام پر بہت ہی کامیاب ثابت ہوا ہے. اس کے علاوہ یہ نا بھرنے والے زخموں بواسیر کے مسّے بھگندر اور چھوٹے بڑے زخموں میں بہت ہی مفید ہے
*** اجزاء ***
رال ..... 40 گرام
تلوں کا تیل..... 160 گرام

*** ترکیب تیاری ***
تلوں کے تیل کو اچھی طرح گرم کریں. جب خوب گرم ہو جائے تو نیچے اتار لیں اب اس میں رال کا سفوف ملا دیں. رال اسی میں گل جائے گی. جب رال گل جائے تو اس کو اچھی طرح گھوٹ لیں. مرہم تیار ہے.

Address

Shershah Colony Riwand Road
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hakeem Syed Muzammal hussain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram