30/11/2025
الحمدللہ ایک اور کامیابی…
پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور اور حمید لطیف اسپتال لاہور کے نامور کارڈیک سرجن ڈاکٹر انیس الرحمن شاہ نے ایک بار پھر اپنے اعلیٰ تجربے اور مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے میانوالی سے تعلق رکھنے والے سعید خان کا نہایت اہم اور نازک دل کا کامیاب آپریشن کر دکھایا۔
مریض کے دل کی حالت سنگین ہونے کے باعث انہیں چار بائی پاس لگائے گئے، مگر اللہ کے فضل و کرم اور ڈاکٹر انیس الرحمن شاہ کی بہترین سرجیکل ٹیم کی محنت سے آپریشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔
سعید خان اب خطرے سے باہر ہیں اور صحت یابی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
ڈاکٹر انیس الرحمن شاہ میانوالی کا فخر ہیں، جنہوں نے اپنی محنت، لگن اور خدا داد صلاحیتوں سے دل کے بے شمار مریضوں کو نئی زندگی دی ہے۔
اللہ پاک انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور مریض کو جلد صحتِ کاملہ عطا کرے۔ آمین۔Cardiac Surgery
Beating heart surgery
New Advancement in cardiac surgery 🫀🫀