
02/06/2025
Here is the wallpaper of the day!
وہ عِلم نہیں، زہر ہے احرار کے حق میں
جس علم کا حاصل ہے جہاں میں دو کفِ جوَ
مطلب:
ہمارے تعلیمی نظام کا مقصد طالب علموں کو روح سے آشنا کرانا نہیں بدن پالنے کے طریقے سکھانا ہے ۔ ہمارے مدرسے جو تعلیم دے رہے ہیں وہ تن پروری اور شکم بھری کے لیے ہے ۔ انسانی اقدار پیدا کرنے کے لیے نہیں ہے ۔ یہ علم بندہ آزاد کے حق میں زہر کا کام کرتا ہے ۔ اسکے اندر سے آزادی کے جذبے کو کھینچ کر لے جاتا ہے اور اسے پیٹ کی غلامی اور اسکی وجہ سے اسے سرکار کی غلامی کرنا سکھاتا ہے ۔ یہ علم صرف دو جو کی روٹیوں کے لیے پڑھایا جاتا ہے ۔ یعنی تن پروری اور شکم پروری اور نوکری چاکری کرنے کے سوا س کا کوئی فایدہ نہیں ۔ اس سے پیٹ بھرنے کے طریقے تو آ جاتے ہیں لیکن سینہ بے نور ہو جاتا ہے ۔ تن اجلا ہو جاتا ہے اور من میلا ہو جاتا ہے اور یہ علم پڑھے ہوئے مسلمان اپنی اسلامی اقدار سے ناواقف انسان نما حیوان بن جاتے ہیں۔بالِ جبریل میں علامہ خود مولانا رومی سے استفسار کرتے ہیں کہ:۔چشم بینا سے ہے جاری جوئے خوں علم حاضر سے ہے دیں زار و زبوں!پیر رومی:۔علم را بر تن زنی مارے بود علم را بر دل زنی یارے بودگر تو علم کو محض جسمانی پرورش تک محدود رکھے