17/09/2025
اپنی بیٹیوں کے ساتھ خیرخواہی کریں
انھیں موذی کینسر سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں
ہیومن پیپیلوما وائرس (HPV) ویکسین سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے ایک مؤثر حفاظتی اقدام ہے، جو دنیا بھر میں خواتین میں چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ پایا جانے والا کینسر ہے۔ عالمی سطح پر سروائیکل کینسر کے خاتمے کا ہدف عالمی ادارۂ صحت (WHO) نے سال 2030 تک رکھا ہے، جس کی ایک اہم حکمت عملی یہ ہے کہ 90% بچیوں کو 15 سال کی عمر تک HPV ویکسین لگائی جائے۔
سن 2006 میں ایف ڈی اے (FDA) کی جانب سے HPV ویکسین کی منظوری کے بعد سے اب تک 80 سے زائد ممالک نے یہ ویکسین متعارف کروا دی ہے۔ آسٹریلیا پہلا ملک ہونے جا رہا ہے جو اپنے قومی حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے تحت 2035 تک سروائیکل کینسر کا خاتمہ کر لے گا، جہاں اسکول جانے والے لڑکوں اور لڑکیوں کو HPV ویکسین بالکل مفت فراہم کی جاتی ہے۔
تین محفوظ اور لائسنس یافتہ HPV ویکسینز کی موجودگی کے ساتھ، یہ پروگرام کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک جیسے بھارت، بھوٹان، ملائیشیا، انڈونیشیا اور بنگلہ دیش میں بھی کامیابی سے نافذ کیے جا رہے ہیں۔ ان ممالک میں یہ ویکسین عام طور پر ڈاکٹروں کے کلینک، کمیونٹی ہیلتھ کلینکس، اسکولوں میں قائم ہیلتھ سینٹرز اور محکمہ صحت کے مراکز پر دستیاب ہوتی ہے۔
اگر بچیوں میں HPV ویکسین کا 90% سالانہ کوریج حاصل ہو جائے تو اگلی دہائی میں تقریباً 1 لاکھ 33 ہزار سروائیکل کینسر کے کیسز روکے جا سکتے ہیں۔
حکومت پاکستان نے HPV ویکسین پروگرام شروع کرے کیا ہے۔اس سے بھرپور استفادہ کریں