Dr. Adnan Nawaz

Dr. Adnan Nawaz "Don't grieve. Anything you lose comes round in another form." ~Rumi

25/09/2025

اگر یوسف اپنے والد کے سائے میں پرورش پاتے تو عزیز مصر نہ بنتے۔ یقین رکھیں ! آپ کی محرومیاں ہی آپ کی بلندیوں کا سبب بنیں گی۔

کچھ محبتیں ہمیشہ ادھوری رہ جاتی ہیں بظاہر وہ ادھوری ہوتی ہیں لیکن وہ ہمیشہ قائم رہنے کے لیے محبت کو مکمل نہیں ہونے دیتیں...
24/09/2025

کچھ محبتیں ہمیشہ ادھوری رہ جاتی ہیں بظاہر وہ ادھوری ہوتی ہیں لیکن وہ ہمیشہ قائم رہنے کے لیے محبت کو مکمل نہیں ہونے دیتیں وہ سانسوں کی ڈوری کے ساتھ آخری سانس کے رک جانے تک قائم رہنے کے لیے باندھ دی جاتی ہیں پھر سانس لی نہیں جاتی سانس ان یادوں کی دوری کے ساتھ چلتی ہے، زندگی گزرتی نہیں یادوں کے سہارے گزاردی جاتی ہے، دن ڈھلتا نہیں رات چھاتی نہیں سورج تپش نہیں دیتا آنکھیں جاگ کر تھکتی نہیں لب خاموشی کی ڈوری سے سی دیئے جاتے ہیں آپ کا وجود میری زندگی سے کسی کی امانت رہ جاتا ہے پھر آپ پر آپ کا اختیار ہی نہیں رہتا، پھرضروری تو نہیں جس سے محبت کی جائے وہ ملے تو محبت رہے گی..محبت تو ایک بے غرض احساس ہے کبھی لمحے بھر کے لیے جدا نا ہونے والی یاد ہے جو لاکھوں کے مجموعے میں تنہاہ کردیتی ہے جو ویران چہرے پر مسکراہٹ سجادیتی ہے کبھی مسکراتےچہرے پر ویرانی لے آتی ہے، کبھی ہنستے ہوئے کو ڑولا دیتی ہے کبھی عرصے سے خشک آنکھوں میں آنسو بن کر بہنے لگتی ہے تو کبھی ہونٹوں کی جنبش پر ایک مہر بن کر اپنی سند لگادیتی ہے ،کبھی بولتے لبوں پر خاموشی اور کبھی خاموشی کو توڑتی چلی جاتی ہے دن کا آغاز اس کی سوچ سے اور رات کا اختتام اسے کے ساتھ ہوتا ہے کچھ ایسے لمحے جو ایسا لمس رکھتے ہیں جنہیں کبھی چاہ کر بھی بھولایا نہیں جا سکتا جن کی یادوں کے سہارے آپ زندگی گزار دیتے ہیں ،محبت تڑپ ہے، تڑپ تو دن با دن بڑھتی ہے عشق ہے، لافانی ہے، ذات کی نفی ہے خود کو عشق کی یادوں میں جلا دینا ہی تو محبت ہے، تم سے اُن کے خلاف کچھ سوچا نہ جائے، جب ان کے خلاف بولنا چاہو تو تمہاری زبان، اور جب لکھنا چاہو تو تمہارے ہاتھ بغاوت کر جائیں، جب کوئی ان کے خلاف کچھ بول جائے تو تم اُن کی عزت اور حرمت کی خاطر اس انسان سے لڑ جاؤ یہی تو محبت ہے محبت میں گزارے گیا ایک ایک لمحہ دل و دماغ پر طاری رہتا ہے، محبت میں کی گئی ہر بات رکتی سانس تک اپنا عہد نبھاتی ہے، محبت میں کیے گئے وعدے کبھی بھولائے نہیں جاسکتے، اکثر لوگ کہتے ہیں سوائے رب کی محبت کے تمام محبتوں کو زوال ہے ایسا ہوتا تو رب کی قسم اللّٰہ کبھی دلوں میں محبت کو نہیں ڈالتا ، یہ تو لوگ کی خودفریبی ہے کہ محبت میں بھی خود غرض ہوگئے نا ملی تو زوال کہہ دیا چھوڑ دیا تو بے وفا کہہ دیا کیا کوئی آپ سے دور کردیا جائے یا کوئی دور ہو جائے یا دھوکہ ہو جائے تو محبت کو زوال آجاتا ہے؟واقعی!! محبت تو محبت ہے اس کا وجود موجود نہیں تو کیا ہوا، آپ نے تو محبت کی تھی نا پھر آپ اس پاک چیز کو کیسے زوال کہہ سکتے ہو ٹھیک ہے وہ نہیں تو کیا ہوا تمہارا دل تو محبت کی وحدانیت کا قائل ہے نا تمہیں وجود سے نہیں ذات سے محبت ہے نا کوئی کچھ بھی کہے تم تو اس محبت کو سانسیں چلنے تک قائم رکھ سکتے ہو تو آخر کیوں محبت کو خود کے پیمانے سے ماپ رہے ہو محبت تو اللّٰہ کی صفت ہے نا اللّٰہ کی محبت کے ہم کتنے بھرم بھرتے ہیں لیکن پھر دنیا میں مشغول ہوجاتے ہیں سب سے زیادہ وعدے اس سے کرکے توڑے جاتے ہیں لیکن اللّٰہ کبھی نہیں کہتا کہ تو پھر آگیا تو نے مجھ سے کہاتھا مجھے تم سے محبت ہے بلکہ وہ تو جانے کے بعد پھر انتظار کرتا ہے میرا محب واپس آئے گا میں اسے محبت سے تھاموں گا آخر پھر کیوں لوگ نہیں سمجھتے، محبت تو روح سے جڑا رشتہ ہے ہر غرض سے پاک ہر خواہش سے پاک محبت عطا ہے وجود سے اس کو کوئی غرض ہی نہیں یہ تو صرف احساس ہے جسے صرف محسوس کیا جائےخد اکی قسم نہیں محبت تو رب ہی دل میں ڈالتا ہے جو محبت رب دل میں ڈالے اس کو دنیا کی کوئی طاقت دل سے نہیں نکال سکتی لوگ کہتے ہیں محبت سچی ہوتی تو زوال نہیں آتا ارے محبت کو زوال کبھی آ ہی نہیں سکتا کیا ایک ماں کو اولاد کے ہزار دھتکارے جانے کے بعد محبت کا زوال نظر آتا ہے؟ ہماری محبت کو زوال نہیں آتا ہم مانے نا مانے خود غرض ہوجاتے ہیں یا ہم محبت نہیں خود کے وجود کی تسکین ڈھونڈتے پھیر رہے ہوتے ہیں جب اس کی تسکین میں کمی دیکھتی ہے ہم محبت کو کیا کیا نام دے دیتے ہیں .ہم محبت میں اتنا آگے بھر جاتے ہیں کہ اللّٰہ سے بھر کر اس شخص کو چاہنے لگ جاتے ہیں اس کی تمام حدود کو بھول کر ایک شخص کو اپنا مرکزو محور، مقصدے زندگی بنالیتے ہیں پھر وہ جو بے انتہا محبت کرنے والا ہے ہمیں بتاتا ہے ہم اور ہماری محبت کا پیمانہ کیا ہونا چاہیئے، لیکن ہم شدت سے اس چیز کی خواہش کر بیٹھے ہیں مگر پھر ہمیں بہت جلد احساس دلایا جاتا ہے اسی شخص کے ذریعےجو ہماری کل کائنات، ہماری ہر خواہش جس سے جڑی ہوئی تھی, لوگ کہتے ہیں دنیا میں کوئی چیز آسمانی ہے تو وہ محبت ہے میں کہتا ہو محبت آسمانی بھی اور روحانی بھی ہے جو وجود کے ہونے کی قائل نہیں محبت تو وہ ہے جو بند آنکھوں سے لاکھ فاصلے پر دل کے احساسات کو پڑھ لیتی ہے آنکھوں میں آتے آنسو ،لبوں پر اترتے الفاظوں کو سن لیتی ہے.
ہاں مجھے آپ سے محبت تھی محبت ہے محبت رہے گی یہ اللّٰہ نے میرے دل میں ڈالی ہے مرتے دم تک ساتھ رہے گی ،محبت قربانیاں مانگتی ہے، کبھی رُوح کی، کبھی جان کی اور کبھی خواہشات کی، اور کیا ہے یہ دنیا؟
گمنام آخری صفحہ

23/09/2025

کیسے کہہ دوں کہ مجھے چھوڑ دیا ہے اس نے
بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی

21/09/2025

Was Fakhar Zaman Out?

21/09/2025

کچھ مدت گزر جانے کے بعد تمہیں معلوم ہو گا کہ اگر خدا تمہیں تمہارے انتخاب پر چھوڑ دیتا تو تم ڈوب جاتے۔

21/09/2025

بھلے فریب ہی کھانا پڑے دوبارہ مجھے
میں پھر سے جاؤں گا اُس نے اگر پُکارا مجھے

20/09/2025

وہ مجھے چھوڑ کے جس آدمی کے پاس گیا
برابری کا بھی ہوتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو صبر آ جاتا

20/09/2025

اِس دھرتی پر تمہاری واحد محبوبہ تمہاری ماں ہے، اگر وہ مر جائے تو تمہاری محبت کی کہانی ختم ہو جاتی ہے۔🌸

16/09/2025

وہ ہم نہیں جنہیں سہنا یہ جبر آ جاتا
تری جدائی میں کس طرح صبر آجاتا

وہ فاصلہ تھا دعا اور مستجابی میں
کہ دھوپ مانگنے جاتے تو ابر آجاتا

وہ مجھکو چھوڑ کے جس آدمی کے پاس گیا
برابری کا بھی ہوتا تو۔۔۔۔۔۔۔۔ صبر آ جاتا

15/09/2025

Normal sinus rhythm:
The wife (P wave) waits at home for the husband (QRS). The husband always comes home on time.

1st degree AV block:
The wife (P wave) waits at home. The husband (QRS) comes home late every night, but always at the same time.

2nd degree AV block Type I (Wenckebach):
The wife (P wave) waits at home. The husband (QRS) comes home later and later each night, until one night he doesn’t come home at all.
(Husband must come home at least 2 nights in a row to see the pattern.)

2nd degree AV block Type II:
The wife (P wave) waits at home. Sometimes the husband (QRS) comes home, sometimes he doesn’t. When he does, it’s always on time.
(More serious than Type I, often requires counseling = pacemaker.)

3rd degree AV block:
The wife (P wave) is no longer waiting at home. She and her husband (QRS) now live on separate schedules, with no relationship. Each keeps a regular but independent routine.
(Usually needs counseling = temporary or permanent pacemaker.)

ہر کوئ دوست نہیں ہوتا
14/09/2025

ہر کوئ دوست نہیں ہوتا

14/09/2025

اگر کوئی تمہیں اتنے سچے دل سے چاہے
کہ اپنے دل کہ سارے موسم تمہارے نام کرے
تو بدلے میں تم اسے محبت کرو یا نہ کرو
بس اتنا خیال ضرور رکھ لینا
کہ وہ ہنستے ہنستے روئے نہیں

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Adnan Nawaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category