28/10/2023
ڈاکٹر صاحب ٹوتھ پیسٹ کون سا استعمال کریں؟
کسی بھی ڈینٹسٹ سے اس کی زندگی میں سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال یہی ہے۔۔ آج آپ کو اس کے جواب کے بارے میں بتانے کی کوشش کرتے ہیں کہ آپ کے لیے کونسا ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنا مفید ہوگا۔۔
اس کے لیے جاننا ضروری ہے کہ ٹوتھ پیسٹ کتنی قسم کے ہوتے ہیں۔۔ بنیادی طور پر ٹوتھ پیسٹ کی دو اقسام ہیں:
1- نان میڈیکیٹڈ non-medicated یا نارمل ٹوتھ پیسٹ:
یہ ٹوتھ پیسٹ ان افراد کو استعمال کرنے چاہئیں جن کے دانت اور مسوڑھے بالکل ٹھیک ہوں یعنی انہیں دانتوں یا مسوڑھوں کی کوئی بیماری نہیں ہے۔۔ یہ ٹوتھ پیسٹ لمبے عرصے تک استعمال کیے جا سکتے ہیں۔۔ ان میں عام جنرل سٹور پر موجود ٹوتھ پیسٹ کولگیٹ ہربل، ڈوکٹر ٹوتھ پیسٹ، فورہنز، وغیرہ شامل ہیں۔۔
2- میڈیکیٹڈ medicated ٹوتھ پیسٹ:
یہ ٹوتھ پیسٹ دانتوں یا مسوڑھوں کی کسی بیماری کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے اور عام حالات میں لمبے عرصے تک ان ٹوتھ پیسٹ کا استعمال تجویز نہیں کیا جاتا۔۔ میڈیکیٹڈ ٹوتھ پیسٹ استعمال کے حوالے سے مزید کئ اقسام کے ہوتے ہیں:
ا) فلورائیڈ flourideٹوتھ پیسٹ:
یہ ٹوتھ پیسٹ زیادہ تر ان مریضوں کو تجویز کیا جاتا ہے جن کو دانتوں کو کیڑا جلدی لگ جاتا ہے یا کیڑا لگنے کی وجہ سے ان کے ایک سے زیادہ دانت خراب ہو چکے ہوں۔۔ پیسٹ میں موجود فلورائیڈ دانتوں کو کیڑا لگنے سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔۔
ب) ڈی سنسیٹاءزنگ Desensitizing ٹوتھ پیسٹ:
یہ ٹوتھ پیسٹ ان مریضوں کے لیے تجویز کیے جاتے ہیں جن کے دانتوں میں کسی بھی وجہ سے حسیات یعنی ٹھنڈا گرم لگنے کا مسئلہ ہو۔۔ اس میں ایسے کیمیکلز ہوتے ہیں جو کہ وقتی طور پر اس مسلے سے نجات دیتے ہیں۔۔ ان میںSense T,Prodent, ,sensodyne rapid action اور Colgate sensitive pro relief جیسے ٹوتھ پیسٹ شامل ہیں۔۔
پ) وائٹننگ whitening ٹوتھ پیسٹ:
اس قسم کے ٹوتھ پیسٹ دانتوں پر معمولی قسم کے بدنما نشانات کو کم کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔۔ ان میں sensodyne ultra whitening ,Oral B 3d white , اور Colgate optic white , Sodawhite,ٹوتھ پیسٹ شامل ہیں۔۔
ت) اینٹی انفیکٹو anti-infective ٹوتھ پیسٹ:
ٹوتھ پیسٹ کی یہ قسم ایسے مریضوں کے لئے مفید ہے جن کے مسوڑھوں یا دانتوں میں کسی قسم کا انفیکشن ہو چکا ہو۔۔ ان میں chlorhexidine ملے ٹوتھ پیسٹ شامل ہیں۔۔protect G,,hi paradent,