The Urology Clinic

یہ پیج یورولوجی یعنی گردہ مثانہ کی بیماریوں اور ان کے علاج کے بارے اسان الفاظ میں راہنمائی کے لیے ہے

Operating as usual

31/12/2022

31/12/2022

اکثر لوگوں کا سوال ہوتا ہے کہ شوگر کی کتنی اقسام ہیں ۔ شوگر گردوں کے لیے بہت زیادہ خطرناک بیماری ہے اور گردے فیل ہونے کا باعث بن سکتی ہے ۔ ذیل میں شوگر کی دونوں اقسام ٹائپ ون اور ٹو کے درمیان فرق دکھایا گیا ہے۔







31/12/2022
31/12/2022
16/12/2022

instagram.com

I'm on Instagram as . Install the app to follow updates and urological diseases information.


instagram.com

10/12/2022





Photos from The Urology Clinic's post 10/12/2022



in children
ایک گردے کے ساتھ پیدا ہونے والے بچے
زیادہ تر بچے دو گردوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔ تاہم، 1000 میں سے 1 بچہ صرف ایک گردے کے ساتھ پیدا ہوتا ہے۔ عام طور پر، ایک گردے والے بچے بالکل صحت مند ہوتے ہیں۔ تاہم، انہیں اپنے ایک (واحد) گردے کو صحت مند رکھنے کے لیے نگرانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

کچھ بچے صرف ایک گردے کے ساتھ کیوں پیدا ہوتے ہیں؟

ایک گردے کے ساتھ پیدا ہونے والے زیادہ تر بچوں کے لیے، ہم نہیں جانتے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔ بچوں کی ایک چھوٹی سی تعداد میں، ایک گردے کے ساتھ پیدا ہونا ایک سنڈروم کا حصہ ہے۔ سنڈروم کا مطلب ہے کہ بچہ ایک سے زیادہ صحت کے مسائل کے ساتھ پیدا ہوا ہے۔ ماضی میں، بہت سے والدین کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ ان کے بچے کا صرف ایک گردہ ہے۔ لیکن آج، زیادہ تر حاملہ خواتین کے پاس اپنے بچے کا الٹراساؤنڈ جائزہ لیا جاتا ہے، اس لیے زیادہ تر بچے جن کا ایک گردہ ہوتا ہے ان کی پیدائش سے پہلے ہی پتہ چل جاتا ہے۔ دوسرے بچے دو گردے کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں لیکن ان کا صرف ایک ہی صحت مند گردہ ہوتا ہے کیونکہ دوسرے گردے کی پیدائش سے پہلے درست نشوونما نہیں ہوتی تھی۔ دو گردے کے ساتھ پیدا ہونے والے دوسرے بچوں کے لیے، ایک گردہ کسی حادثے، انفیکشن، یا (بالغوں میں) گردے کی پیوند کاری کے لیے گردے کے عطیہ کی وجہ سے خراب ہو سکتا ہے یا ہٹا سکتا ہے۔

کیا یہ جینیاتی ہے؟

ایک گردے والے بچے کے زیادہ تر خاندانوں کے لیے، اسی طرح کے مسئلے والے دوسرے بچے کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے۔ لیکن اس پر آپ کے پیڈیاٹرک نیفرولوجسٹ سے بات کی جانی چاہیے۔

ایک گردے والے بچے کے لیے طویل مدتی مسائل کیا ہیں؟

ایک گردے کے ساتھ پیدا ہونے والے زیادہ تر بچے مکمل اور نارمل زندگی گزارتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دو صحت مند گردے رکھنے والا شخص گردے کی خرابی میں مبتلا شخص کو ایک گردہ عطیہ کر سکتا ہے۔ ایک بچے میں، ایک صحت مند، اچھی طرح سے بنا ہوا واحد گردہ عام طور پر تیزی سے بڑھتا ہے اور اس سے بڑا ہو جاتا ہے اگر گردہ گردے کے جوڑے میں سے ایک تھا۔ یہ اضافی نمو اچھی ہے اور ایک گردے کو دو گردوں کا کام کرنے میں مدد دیتی ہے۔ آپ کے بچے کا پیڈیاٹرک نیفرولوجسٹ اس بات کا تعین کرنے کے لیے ٹیسٹ کرے گا کہ آیا ایک گردہ صحت مند ہے۔ ان میں شامل ہوسکتا ہے: خون اور پیشاب کے ٹیسٹ یہ دیکھنے کے لیے کہ گردہ کتنی اچھی طرح سے کام کر رہا ہے۔ امیجنگ اسٹڈیز جیسے الٹراساؤنڈ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ گردہ نارمل نظر آتا ہے اور پیشاب معمول کے مطابق نکلتا ہے۔ بلڈ پریشر اور

01/12/2022

مردوں میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھانے والی چند وجوہات

نومبر 2022 میں ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا تھا کہ دنیا بھر میں مردوں کے اسپرم کاؤنٹ میں سالانہ 2.6 فیصد کی کمی آرہی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ 1973 سے 2000 تک اسپرم کاؤنٹ میں سالانہ 1.2 فیصد کی کمی آئی مگر 2000 سے 2018 کے دوران یہ شرح بڑھ کر 2.6 فیصد ہوگئی۔
دنیا بھر میں مردوں کی تولیدی صلاحیت میں تشویشناک کمی آئی،
تحقیق میں اسپرم کاؤنٹ میں کمی کی وجوہات پر تو روشنی نہیں ڈالی گئی مگر محققین کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور ماحولیاتی اور طرز زندگی کے عناصر اس سے منسلک ہیں۔
اس سے ہٹ کر بھی طبی ماہرین نے چند ایسی وجوہات کی نشاندہی کی ہے جو مردوں میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھاتی ہیں۔

موٹاپا
زیادہ جسمانی وزن سے بھی مردوں میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھتا ہے کیونکہ جسم میں چربی کی مقدار زیادہ ہونے سے وہ ہارمونز متاثر ہوتے ہیں جو مردوں کے تولیدی نظام سے منسلک ہوتے ہیں۔

تمباکو نوشی
الکحل یا منشیات
تمباکو نوشی ، الکحل یا منشیات کے استعمال سے بھی یہ خطرہ بڑھتا ہے۔
تمباکو میں موجود نکوٹین جسم میں تکسیدی تناؤ کو بڑھاتا ہے جس سے تولیدی نظام پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
منشیات کے استعمال سے بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔
الکحل کا طویل عرصے تک استعمال بھی مردوں میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھاتا ہے کیونکہ اس سے testosterone نامی ہارمون کی سطح میں نمایاں کمی آتی ہے۔

ناقص غذا
صحت بخش غذا کا استعمال نہ کرنے یا جنک فوڈ کے زیادہ استعمال سے جسم میں وٹامن سی اور زنک کی کمی ہوتی ہے۔
ان دونوں اجزا کی کمی سے تولیدی نظام پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جس سے بانجھ پن کا خطرہ بڑھتا ہے۔

تناؤ
جسمانی اور ذہنی تناؤ دونوں سے ہی مختلف امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔
ہر وقت ذہنی تناؤ کا شکار رہنے والے افراد میں بانجھ پن کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے مگر اس کی وجہ مکمل طور پر واضح نہیں۔

وٹامن ڈی کی کمی
کچھ تحقیقی رپورٹس میں جسم میں وٹامن ڈی کی کمی اور testosterone کی سطح میں کمی کو دریافت کیا گیا جس سے بانجھ پن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

ڈپریشن
ڈپریشن سے بھی مردوں میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھتا ہے۔

2018 میں امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ شدید ڈپریشن کے شکار مردوں کے ہاں اولاد کی پیدائش کا امکان دیگر کے مقابلے میں 60 فیصد تک کم ہوتا ہے۔

تنگ زیرجامے

طبی ماہرین کے مطابق تنگ زیرجامے پہننے کی عادت سے اسپرم کاؤنٹ پر منفی اثرات ہوسکتے ہیں جس سے وقت گزرنے کے ساتھ بانجھ پن کا خطرہ بڑھتا ہے۔

زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا

جسمانی طور پر متحرک نہ رہنے سے بھی بانجھ پن کا خطرہ بڑھتا ہے





۔

Photos from The Urology Clinic's post 29/11/2022

Photos from The Urology Clinic's post

Photos from The Urology Clinic's post 26/11/2022

یورک ایسڈ کی پتھری اور غذائی ہدایات
1️⃣ یورک ایسڈ کی زیادتی یورک ایسڈ کی پتھری غذا میں پیورین کی زیادتی کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ اس سے بچنے کیلئے غذا میں پورین والی اشیاء کا
پر ہیز ضروری ہے۔ یورک ایسڈ بڑھنے کی صورت میں درج ذیل غذائی ہدایات پر عمل کر یں ۔
2️⃣ دل ، گردہ کلیجی مغز، پاۓ پینر شیل فش کا استعمال کم کریں ۔ گوشت ، مرغی، مچھلی دن بھر میں ایک چھوٹی بوئی ۔
خمیر والی روٹی اور بیکری والی اشیاء جیسے نان، پیزا کم استمعال کریں
3️⃣ ھرےپتے والی سبزیاں جیسے پالک، ساگ سرسوں، پھلیاں کھلیاں پھول گوبھی ، دالیں ، آدھا پاؤ تک استعمال کی جاسکتی ہیں ۔
4️⃣ کڑاہی میں تلی ہوئی اشیاء جیسے سموسے، پکوڑے، رول اور دیگر مرغن غذا سے پرہیز کریں
5️⃣ دودھ اور دہی سے بنی اشیاء بغیر بالائی کے استعمال کر سکتے ہیں۔
6️⃣ کولڈ ڈرنک ، جوس ، ڈبوں میں بند پھل اور تیز میٹھی اشیاء کے استعمال سے اجتناب کر میں ۔
7️⃣ تمباکو اور شراب نوشی سے پر ہیز کر یں۔
8️⃣ تمام قسم کے پھلوں کی عام اجازت ہے۔
9️⃣ اپنے وزن کو مناسب حد میں رکھیں ۔ بہت تیزی سے وزن کم نہ کریں ۔
پانی وافر مقدار میں استعمال کریں۔

۔


23/11/2022

گردے کی پتھری اور غذائی ہدایات
،1️⃣ گردے کے پتھری کا مرض بہت عام ہے۔ کیلشیم اگسلیٹ ، فاسفیٹ ، یورک ایسڈ اور مختلف اقسام کی پتھری پائی جاتی ہے۔
2️⃣ غذاء میں ترمیم دو بارہ پتھری بنے کی امکان کو کم کرتی ہے ۔
3️⃣ پانی کا کم استعمال پتھری بننے کی سب سے اہم وجہ ہے ۔ دن بھر میں 5-10 گلاس پانی وقفے وقفے سے پیئیں خصوصا سونے سے پہلے اور پیشاب کرنے کے بعد۔ دوبارہ پتھری بنے کے امکان کو کم کرنے کے لیے تا عمر پانی کا استعمال زیاد رکھیں ۔
4️⃣ پتھری بننے کے عمل کو روکنے کے لئے کم سے کم 1 تازہ لیموں کے اس کا شربت بنا کر استعمال کر یں ۔
کھانے میں چقندر، پالک ساگ کولڈ ڈ رنک چائے کافی خشک میوے شکر قندی بینگن بھنڈی، پھلیاں۔آلو اور چا کلیٹ میں پتھری بنانے والے اجز ( آکسیلیٹ ) کی مقدار زیادہ ہے لہذا یہ کم استعمال کر یں۔
5️⃣اگسیلیٹ والے کھانوں کے ساتھ دوھ اور دہی کا استعمال کیلشیم کی پتھری بننے کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ گردے کی پتھری سے متاثر بچے دن بھر میں 2-1 کپ دودھ اور دہی ( بغیر بالائی یا اس سے بنی اشیاء استعمال کریں۔
کیلشیم سپلیمنٹ ، وٹامن سی اور ڈی کے سپلیمنٹ ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر استعمال نہ کریں۔
6️⃣متوازن غذا کا استعمال پتھری بننے کے امکان کوکم کرتا ہے۔ پروٹین والی غذا ، یعنی مرغی / مچھلی / گوشت ،انڈہ وغیر ہ مناسب مقدار میں لیں ۔ ( بہت زیاد و استعمال سے گریز کریں )
7️⃣کھانے میں نمک کا استعمال کم کریں نمکو، چپس، چاٹ مصالحہ، پیکٹ کے مصالحے یا بازار کے کھانوں سے پر ہیز کر یں ۔اس طرح میٹھی اشیا شمار بیکری کی اشیاء اور مٹھائیوں کا استعمال کم کریں۔
8️⃣ریشہ دار غذا مثلا چکی کا اٹا ۔سلاد۔ اور پھل استعمال کر یں۔
9️⃣وزن کی زیادتی سے پتھری بننے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ اپنے روز مرہ کے معمول میں ورزش شامل رکھیں بہت تیری سے وزن میں کمی ۔ دل کلیجی ۔گر دہ۔ مغز ، پاۓ ،شیل فش ، تیتر وغیرہ کے استعمال سے یورک ایسڈ کی پتھری بن سکتی ہے لہذا ان کواپنے دستر خوان میں شامل نہ کریں ۔

21/11/2022

ہسپتال میں روزانہ بعض مریض ایسے آتے ہیں جن کو ایکسرے اور الٹراساؤنڈ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ لیکن وہ باقاعدہ اصرار کر کے ایکسرے یا الٹراساؤنڈ کرواتے ہیں۔ آپ کے خیال میں اس کی کیا وجہ ہے ؟ لوگ ایکسرے اور الٹراساؤنڈ سے اتنا متاثر کیوں ہیں ؟
۔

21/11/2022
21/11/2022
19/11/2022

Baat tu theek hai wesy

16/11/2022

کوئی ڈاکٹر آپ کیلئے واک نہیں کرے گا۔

کوئی ماہر غذائیات آپ کی خاطر سلاد نہیں کھائے گا۔

آپ کا ملازم آپ کیلئے دوڑ نہیں لگائے گا۔

آپ کا بھائی بیٹا باپ آپ کی جگہ جم نہیں جائے گا۔

ڈاکٹر، نیوٹریشنسٹ، کوچ، استاد، غمگسار صرف آپ کو نصیحت کرسکتے ہیں، تنبیہہ کرسکتے ہیں، motivate کر سکتے ہیں، لیکن آپ کے کام نہیں کرسکتے۔

اپنی صحت کی ذمہ داری لیں۔

15/11/2022

BREAKING NEWS

After Shaheen Afridi Injury PCB Call King Mohammed Amir & Say "We Still Don't Need You

06/11/2022



03/11/2022
03/11/2022
02/11/2022

TIPS FOR STRONG KIDNEY

• Regular light exercise

• Eat fruit and veggie

• Drink fresh water 2-3 L daily

• Eat less salt, no smoke and no alcohol

'''''''
.
.
.
.
.



Photos from The Urology Clinic's post 01/11/2022

جب آپ او پی ڈی کے رش میں کام کر رہے ہوں اور ایک مریض آ کے آپکو کہے ڈاکٹر صاحب میں آپ کے علاج سے ٹھیک ہوگیا ہو اور اپ کے لیے گھر سے حلوہ بنوا کے لایا ہوں۔تو یقین کریں ایسی محبت سے سیروں خون بڑھ جاتا ہے۔ 💕💘

28/10/2022
28/10/2022
28/10/2022
28/10/2022
28/10/2022
27/09/2022
24/09/2022
23/09/2022

"ڈاکٹر صاحب ۔ یہ رپورٹس واٹس ایپ کررہا ہوں ۔ دیکھ کر بتا دیں ۔ کوئی مشورہ ؟"
اس قسم کے پیغامات عام ہو گئے ہیں ۔ خاص طور پر کووڈ کے دور کے بعد ، جب ڈاکٹر سے ملنا کچھ عرصہ ممکن نہیں تھا ۔ یہ طرز عمل اگرچہ بھیجنے والے کی سہولت پر مبنی ہے ، گھر بیٹھے ایک کلک سے مفت مشورہ بھی مل گیا ، ایک چھوڑ دس دوست ڈاکٹروں کی رائے بھی آگئی ، جس دوست کی رپورٹ بھیجی تھی ، اس کی مدد بھی کردی ۔ اور کیا چاہیے!
اکثر لوگ لیبارٹری کے ٹیسٹ ہی کو اہم سمجھتے ہیں (کچھ ڈاکٹر بھی) ۔ لیکن طبی علاج میں سب سے پہلے مریض سے علامات اور کچھ سوالات کیے جاتے ہیں ، (جسے ہسٹری کہتے ہیں) ۔ اس کے بعد معائنہ ۔ پھر اگر ضروری ہو تو ٹیسٹ ۔ اور ان سب کی روشنی میں تشخیص ۔ اور پھر حل ، یا علاج تجویز کیا جاتا ہے ۔
صرف ٹیسٹ کی رپورٹ سے نتیجہ اخذ کرنا اکثر ممکن نہیں ہوتا ، اور کبھی کبھی نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے ۔ دوسری طرف ، کبھی کوئی ٹیسٹ رپورٹ نارمل ہوسکتی ہے ، جب کہ مرض موجود ہو مثلاً ٹائیفائڈ بخار میں CBC نارمل ہوتا ہے جس کا مطلب یہ نہیں کہ "سب ٹھیک ہے" ۔ (جب کہ جواب بلڈ کلچر سے ملتا ہے)
کسی بیماری کے دوران کوئی ٹیسٹ ، مثلاً ذیابیطس ، شوگر ، میں بلڈ شوگر ایک ہفتے میں کبھی نارمل اور کبھی زیادہ آسکتی ہے ۔ اگر درمیان سے ایک رپورٹ دیکھ کر رائے قائم کی جائے ، تو کچھ کا کچھ بن سکتا ہے ۔
یعنی ، ہر رپورٹ اپنے سیاق و سباق میں رکھ کر سمجھنا ضروری ہے ۔
یہ بھی سوچنا چاہیے کہ ڈاکٹر نمبر ایک نے کسی ٹیسٹ کا لکھا ، تو ڈاکٹر نمبر دو سے کیوں پوچھا جا رہا ہے ؟ اگر پہلے پر اعتماد نہیں تھا تو اس سے مشورہ لینے کیوں گئے !!
سب سے دلچسپ ، اور کبھی کبھی تکلیف دہ ، ایسے مواقع پیش آتے ہیں کہ رپورٹ ملی اور آپ سے فون پر پندرہ منٹ مشورہ کیا ۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہی عمل پہلے اور بعد میں چار پانچ اور ڈاکٹروں سے بھی کیا جا چکا ہے ۔ صرف آپ کے موجود فون/ واٹس ایپ نمبر کا فائدہ اٹھایا گیا!! ۔ علاج تو کہیں اور کررہے ہیں۔
موجودہ دور میں مفید سہولیات مثلاً فون ، واٹس ایپ ، ہیلپ لائن وغیرہ ، بہت کام کے ذرائع ہیں ۔ جب تک کہ ان کو خواہ مخواہ استعمال نہیں کیا جائے ۔ نیز صرف ٹیسٹ رپورٹ کو اصل اہمیت دینا اکثر بے سود اور کبھی مضر ثابت ہو سکتا ہے ۔

Photos from The Urology Clinic's post 21/09/2022

اگر آپ کا بچہ پڑھائی میں اچھا ہے تو اسکو ڈاکٹر بنانے پہ کبھی مجبور نا کریں ۔ اسکو اسکے شوق کے مطابق جانے دیں۔

18/09/2022
17/09/2022
Photos from The Urology Clinic's post 17/09/2022

Complex left renal stone . Treated by PCNL with comelete clearance

Photos from The Urology Clinic's post 17/09/2022

لمبر ون ہسپتال اور ڈاکٹروں کی تنخواہ ۔۔

بات کرتے ہیں ایشیا کے سب سے بڑے اور لمبر ون ہسپتال میو ہسپتال کی۔ جناب یہ وہ ہسپتال ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے میو سب دا پیو۔۔لیکن اس میں نا باپ جیسی شفقت ہے نا ماں کی مامتا ۔۔۔اس مہنگائ کے دور میں جہاں ہر آدمی برے حالات کا شکوہ کر رہا ہے اور گزارہ مشکل سے مشکل ہو گیا ہے وہاں ایک ہزار ڈاکٹرز کی تنخواہ پچھلے تین ہفتوں سے نہیں ملی اور حالات یہاں تک پہنچ گئے ہیں کہ ڈاکٹرز جی ہاں معاشرے کی کریم فاقوں پہ آگئی ہے۔ لیکن لوگ کہیں گے ڈاکٹرز کو تنخواہ کی کیا ضرورت ؟؟ تو جناب میں ینگ ڈاکٹرز کی بات کر رہا ہوں جن کا گزر بسر ہی تنخواہ پہ ہوتا ہے اور ڈیوٹی کے اوقات حیوانوں جیسے ہیں ۔سینیر ڈاکٹرز کی بات نہیں ہو رہی ان کو کوئ فرق نہیں پڑتا ۔ اور نا ہی میو ہسپتال کے ایم ایس کی بات ہو رہی ہے جو کہ تاریخ کا سب سے کرپٹ اور بد عنوان ایم ایس ہے جس کے بارے مشہور ہے کہ وہ کھلم کھلا پیسے لیتا ہے۔ اس قابل آدمی کے دور میں جان بچانے والی ادویات ہسپتال سے بالکل ناپید ہیں،سرنجز تک باہر سے منگوانی پڑتی ہیں اور ہسپتال کا سامان چوری ہو ہو کے مارکیٹ میں بک رہا ہے۔اور اب ڈاکٹرز کی تنخواہ نہیں مل رہی۔۔۔ ڈاکٹرز جیسے ہی ٹرینینگ کے لیے آتے ہیں انکو تنخواہیں چالو کرانے کے لیے چھے مہینے انتظار کرنا ہوتا ہے۔۔اب ایم ایس بے چارہ بھی کیا کرے اس ہسپتال کو چلا ہی دو کلرک رہے ہیں راشد اور ناصر۔
اب سوال یہ ہے کہ وائ ڈی اے کیا کر رہی ہےتو وائ ڈی اے میو نے تین ہفتوں کی برداشت کے بعد اج ہڑتال کی کال دی جس پہ ڈاکٹرز عمل پیرا ہوئے اور او پی ڈیز بند کردی جب کہ ایک اور قبضہ گروپ جو تین آدمیوں پہ مشتمل ہے اور خود کو وائ ڈی اے میو کہتا ہے نے انتظامیہ کی چاپلوسی کی حد کردی اور ہڑتال رکوانے کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے۔۔یہ وہ گروپ ہے جو انتظامیہ سے مذاکرات کرنے جائے گا۔ تو ساتھ پھول لے کے جائے گا اور تصویریں بنوا کے واپس آجاتاہے ۔
بہرحال اربابِ اختیار سے گذارش ہے کہ مہربانی کریں اور ڈاکٹروں پہ رحم کریں ہم بھی انسان ہیں۔۔تنخواہیں دیں تاکہ نا ڈاکٹرز ذلیل ہوں نا مریض۔

14/09/2022

Videos (show all)

پاکستانی ڈاکٹرز کیوں آرام سے بات نہیں کرتے؟ تیس، تیس گھنٹے کی لگاتار ڈیوٹی کی وجہ سے ڈاکٹرز ملک چھوڑ کر یوکے، یو ایس اے ...
Primary survey of trauma patients.

Location

Category

Website

Address


Lahore
66000

Opening Hours

Monday 10:00 - 22:00
Tuesday 10:00 - 22:00
Wednesday 10:00 - 22:00
Thursday 10:00 - 22:00
Friday 14:00 - 22:00
Saturday 10:00 - 22:00

Other Doctors in Lahore (show all)
SOHAIB ASHRAF SOHAIB ASHRAF
Flat 420, Street 9211, Fraud Bazar
Lahore, 15

sohaib ki jitni thore tareef ki jaey utni zyda hai woh eik buhat he azeem insaan THA leikin waqt ki

Dawakhana  Shifa Khana Makhzan-e-Hikmat (Ultimate Herbal Cure) Dawakhana Shifa Khana Makhzan-e-Hikmat (Ultimate Herbal Cure)
61LG Heaven Mall Zarar Shaheed Road
Lahore

It is a Unani Medicine based clinic for Women and Kids

De’Dentiste’ De’Dentiste’
113 C Model Town Circular Road, Block C Model Town
Lahore, 54700

We are the leading team in dentistry in Lahore since 2004 . You will receive a truly remarkable, relaxing experience while we focus on your comfort.

Dr Zunair Akbar Mayo, General and Laproscopic surgeon Dr Zunair Akbar Mayo, General and Laproscopic surgeon
Lahore, 42000

Dr Zunair Akbar Mayo is a laproscopic and general surgeon practicing in lahore. Dr Zunair Akbar Mayo

Dr. Saqib HomeoPathic Clinic Lahore Dr. Saqib HomeoPathic Clinic Lahore
Lahore

25 years experience of Homeopathic practice. You can contact with confidence especially in problems

Helpline by Dr.Ambar Riaz Helpline by Dr.Ambar Riaz
Azeem Childen Complex, Begamkot Chowk Sharqpur Road Lahore
Lahore, 54950

Women health is the corner stone of our society.Our mission is to spread the awareness & empowered

Dr Ayesha Dr Ayesha
132 Y Block Opposite Alfalah Phase 3 Commercial Area DHA, Lahore Pakistan/5400
Lahore

Spine and join, tretment with state of the Art equipment, laser PRP Stem cells, physiotherpy Functio

Dr. Shazia Rafiq Dr. Shazia Rafiq
Asghar Polyclinic 4-D Commercial Area Phase 5 Dha
Lahore, 75500

Dr. Shazia Rafiq a practicing consultant Physiotherapist with a work experience of past 25 years in

Dentistica Dentistica
Main Airport Road Next To Eden Avenue
Lahore, 54000

We provide affordable rates yet state of the art dental procedures with highest global standard equi

Arthritis care by Dr. Umair javaid,consultant rheumatologist and physician Arthritis care by Dr. Umair javaid,consultant rheumatologist and physician
Plot 77, Defence Raya Golf Resort, Sector M, Dha Phase 6, Lahore, Punjab
Lahore

Creating awareness about arthritis, connective tissue and auto-immune diseases.

Khursheed Majeed medical center Khursheed Majeed medical center
Solang Road, Ghaziabad
Lahore

Khursheed Majeed hospital is working in ghaziabad lahore, giving quality treatment in cheap rates

Fayyaz Dental Surgery Fayyaz Dental Surgery
Lahore

fayyaz dental surgery we offers all dental procedures to our patients with complete sterilization