Dr. Iftikhar Diabetes Centre

Dr. Iftikhar Diabetes Centre Every individual deserves access to affordable and safe healthcare. Our mission is to provide preventive health info and to improve general healthcare.

Dr. Iftikhar Diabetes Institute provides comprehensive care to patients suffering from Diabetes and its complications.

24/02/2024

Every individual deserves access to affordable and safe healthcare. Our mission is to provide preventive health info and to improve general healthcare.

07/10/2023
ضروری اطلاعایک وٹس ایپ  گروپ حج 2023 کی سعادت حاصل کرنے والے خواتین و حضرات کی مدد کے لئے بنایا گیا ہے۔ جہاں صحت کے مسائ...
20/05/2023

ضروری اطلاع

ایک وٹس ایپ گروپ حج 2023 کی سعادت حاصل کرنے والے خواتین و حضرات کی مدد کے لئے بنایا گیا ہے۔ جہاں صحت کے مسائل کے حوالے سے ان کو بہت سے مسائل پیش آتے ہیں۔ اگرچہ سعودی گورنمنٹ نے بہت انتظامات کئے ہوتے ہیں اور پاکستانی ڈاکٹر بھی موجود ہوتے ہیں مگر اس کے باوجود عازمین حج بہت سے ایسے مسائل کا شکار ہوتے ہیں جنھیں فوری توجہ سے حل کیا جا سکتا ہے۔ اس گروپ سے ان کی رہنمائی کی جائے گی۔ گروپ اردو اور انگلش بولنے اور سمجھنے والوں کے لئے کارامد ہو سکتا ہے۔ آپ اپنے جاننے والوں کو فارورڈ بھی کر سکتے ہیں ۔ اگر یہاں سے رابطہ نہ ہو سکے تو فون 03014411942 پر گروپ میں شامل ہونے کے لئے میسج کریں

WhatsApp Group Invite

02/05/2023

*رات کو بہتر نیند کے لیے یہ چھ* *باتیں آزمائیے*

*ڈاکٹر افتخار حسین شاہ ماہر* *ذیابیطس*
MBBS,MCPS, D.Diab, C.Diab(Denmark)

نیند ہماری صحت کے لئے انتہائی اہم ہے کیونکہ سارے دن میں ہمارا جسم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتا ہے اور سٹریس ہارمون بھی زیادہ مقدار میں خارج ہوتے ہیں تا کہ ہم زندگی کے معمولات بخوبی انجام دے سکیں ۔ رات کو 9 بجے سے لے کر 3 بجے تک جسم دن کی توڑ پھوڑ کی مرمت کرتا ہے۔ ایسے ہارمون پیدا ہوتے ہیں جو نہ صرف نیند لانے میں مددگار ہوتے ہیں بلکہ جسم کی نشوونما کے لئے بھی ضروری ہیں۔ مرد حضرات نے اکثر نوٹ کیا ہوگا کہ صبح کے اوقات میں جنسی تحریک میں بھی اضافہ ہوتا ہے کیونکہ ان اوقات میں مردانہ ہارمون بھی بڑھتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کئی ایسے کام ہیں جو ہم انجانے میں کرتے چلے جاتے ہیں۔ ہمیں احساس نہیں ہوتا کہ وہ ہماری نیند کو کس حد تک متاثر کرتے ہیں۔
نیند پوری نہ ہونے یا ہمارے جسم کے اندر کی گھڑی یعنی باڈی کلاک متاثر ہونے سے ہم ڈیپریشن اور بائی پولر ڈس آرڈر جیسے امراض کی زد میں بھی آ سکتے ہیں۔ اس لیے اچھی نیند کی ضرورت کو سمجھنا بہت اہم ہے۔
سوال یہ ہے کہ ایسا کیا کیا جائے کہ نیند میں خلل نہ پڑے۔

*• شام کو روشنی کی حد مقرر ** کیجیے*
موبائل فون اور لیپ ٹاپ کا استعمال ان دنوں نشے کی طرح عام ہو رہا ہے۔ متعدد افراد تو لیپ ٹاپ پر گھنٹوں ڈرامے اور فلمیں دیکھتے رہتے ہیں لیکن کم ہی جانتے ہیں کہ ایسا کرنے سے ہماری نیند بری طرح متاثر ہوتی ہے۔
یہ الیکٹرانک آلات ایک خاص طرح کی طاقتور نیلی روشنی چھوڑتے ہیں۔ اس روشنی کی وجہ سے جسم میں میلاٹونن ہارمون ٹھیک سے نہیں چھوٹ پاتا ہے۔ یہ وہ ہارمون ہے جو نیند کے لیے ذمہ دار ہے۔
صرف چند راتوں کی خراب نیند صحت خراب کر سکتی ہے
سرے یونیورسٹی کے پروفیسر میلکم فون شانتز کا مشورہ ہے کہ سونے سے ڈیڑھ گھنٹہ پہلے ان آلات کا استعمال بند کر دینا چاہیے۔
نیلی روشنی کے علاوہ شام کو گھر میں، خاص طور پر سونے والے کمرے میں روشنی کے دیگر ذرائع بھی کم کر دینے چاہییں. ایسا لیمپ کی مدد سے کیا جا سکتا ہے۔ سونے کے کمرے میں اندھیرا کرنے کے لیے گہرے رنگ والے پردے بھی لگائے جا سکتے ہیں۔

• *وقت کے پابند رہیے*
اختتامِ ہفتہ سے پہلے والی رات دیر تک جاگنے کا دل تو بہت کرتا ہے لیکن اچھی نیند برقرار رکھنے کے لیے وقت کی پابندی ضروری ہے۔

انسولین کی مزاحمت اور ذیابیطس۔ڈاکٹر افتخار حسین شاہ  ماہر ذیابیطسشوگر بلڈ پریشر سنٹر ضرار شہید روڈ لاہرر کینٹآپ کے اندر ...
20/04/2023

انسولین کی مزاحمت اور ذیابیطس۔

ڈاکٹر افتخار حسین شاہ ماہر ذیابیطس

شوگر بلڈ پریشر سنٹر ضرار شہید روڈ لاہرر کینٹ

آپ کے اندر انسولین کی کتنی مزاحمت ہے۔کیا اپ نے کبھی چیک کرایا۔اب انسولین کی مزاحمت چیک کرنے کا ٹیسٹ دستیاب ہے۔

"ٹائپ 2 ذیابیطس کی علامات مرض سے برسوں پہلے ظاہر ہو جاتی ہیں‘

محققین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جنھیں ٹائپ 2 ذیابیطس ہوتی ہے ان میں سے زیادہ تر پری ڈائبٹیز مرحلے سے گزرتے ہیں

محققین کا کہنا ہے کہ ٹائپ ٹو ذیابیطس کی تشخیص سے برسوں پہلے اس کے لاحق ہونے کے خطرے کی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔
ایک تحقیق کے مطابق خون میں چینی کی مقدار میں تیزی سے اضافہ اور انسولین کی مزاحمت جیسی ذیابیطس کی ابتدائی علامات مرض کے باقاعدہ آغاز سے کئی سال پہلے ایسے متعدد افراد میں دیکھی گئی ہیں جنھیں بعد میں پری ڈائیبٹیز ہوئی جسے عموما ٹائپ ٹو ذیابیطس کا سبب سمجھا جاتا ہے۔
محققین کے مطابق اس کا مطلب یہ ہے کہ ذیابیطس کو پنپنے سے روکنے کا عمل زندگی میں بہت پہلے شروع کر دیا جانا چاہیے۔
یہ جاپانی تحقیق 2005 سے 2016 کے درمیان کی گئی اور اس میں 27 ہزار ایسے افراد کے باڈی ماس انڈیکس، نہار منہ خون میں شوگر کی مقدار اور انسولین کی مزاحمت کی جانچ کی گئی جو ذیابیطس کے مریض نہیں تھے۔
ان افراد کی عمر 30 سے 50 برس کے درمیان تھی اور ان میں سے زیادہ تر مرد تھے۔
انسانی جسم میں انسولین کے خلاف مزاحمت اس وقت پیدا ہوتی ہے جب ہمارے جسم کے خلیے انسولین ہارمون کے تئیں مناسب ردعمل نہیں دیتے اور اس کا نتیجہ کئی خرابیوں کی صورت میں نکلتا ہے۔

بڑھے ہوئے باڈی ماس انڈیکس (وزن) کو ٹائپ 2 ذیابیطس کی اہم وجہ سمجھا جاتا ہے۔

تحقیق کے شرکا کو 2016 یا اس وقت تک زیرِ نگرانی رکھا گیا جب تک ان میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کی تشخیص نہیں ہو گئی۔ اس تحقیق کے دوران کل 1067 افراد میں اس بیماری کی تشخیص ہوئی۔
محققین نے پتہ چلایا کہ تشخیص سے دس برس قبل بھی ان افراد کے خون میں چینی کی مقدار صبح کے وقت زیادہ تھی اور ان کا جسم قدرتی انسولین سے مزاحم تھا جبکہ ان کا بی ایم آئی بھی زیادہ تھا۔
یہی علامات ایسے افراد میں بھی پائیں گئیں جو پری ڈائیبٹیز کا شکار ہوئے۔
محققین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جنھیں ٹائپ 2 ذیابیطس ہوتی ہے ان میں سے زیادہ تر پری ڈائبٹیز مرحلے سے گزرتے ہیں سو اس کا مطلب یہ ہے کہ ذیابیطس کے خطرے سے بیماری کے لاحق ہونے سے دو دہائی قبل بھی آگاہ ہوا جا سکتا ہے۔
یہ تحقیق یورپی ایسوسی ایشن فار دی سٹڈی آف ڈائبیٹیز کانفرنس میں پیش کی گئی اور جرنل آف اینڈوکرائن سوسائٹی میں شائع ہوئی ہے۔
محققین کی ٹیم کے سربراہ اور ماٹسوموٹو جاپان کے ایزاوا ہسپتال سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ہیرویوکی سیجساکا کا کہنا ہے کہ ’چونکہ پری ڈائبیٹیز کے بعد ذیابیطس کو روکنے میں زیادہ کامیابی نہیں ملی ہے اس لیے اس کی علامات سامنے آنے سے کہیں پہلے ہمیں اس پر قابو پانا چاہیے تاکہ مستقبل میں یہ ذیابیطس کی مکمل شکل نہ دھار سکے۔‘

ان کا کہنا ہے کہ ’اس کے لیے ضروری ہے کم عمر افراد پر تجربہ کیا جائے جو چاہے دوا کا ہو یا طرزِ زندگی کی تبدیلی کا۔‘
تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ایسے افراد جنھیں مستقبل میں ٹائپ 1 ذیابیطس ہونے کا خطرہ ہوتا ہے انھیں ابتدا میں غلطی سے ٹائپ 2 کا مریض سمجھ لیا جاتا ہے۔
اس تحقیق کے مطابق 39 فیصد ایسے افراد جن کی عمر 30 برس سے زیادہ تھی اور جنھیں ٹائپ 1 ذیابیطس تھی انھیں فوری طور پر انسولین نہیں تجویز دی گئی۔
خیال رہے کہ ٹائپ 1 ذیابیطس میں مریض کو فوراً انسولین دی جاتی ہے جبکہ ٹائپ 2 میں اکثر مریض کی خوراک اور ورزش کی مدد سے خون میں چینی کی مقدار کم کروانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

23/02/2023

ذیابیطس کی نیورو پیتھی (اعصابی کمزوری)
- ڈاکٹر افتخار حسین شاہ
ماہر ذیابیطس

کیا آپ کے پاؤں یا ٹانگوں میں بے چینی ، بے حسی،درد یا جلن رہتی ہے۔ کیا آپ کو قبض ، متلی یا پیٹ میں درد یا گیس کی تکلیف رہتی ہے۔ کیا آپ کا پیشاب کنٹرول نہیں رہتا یا کسی جنسی کمزوری یا تکلیف ( مردوں اور عورتوں دونوں میں) کا شکار ہو رہے ہیں۔
اگر ایسا ہے اور آپ ذیابیطس یا پری ذیابیطس کا شکار ہیں تو یہ نیوروپیتھی کی علامات ہو سکتی ہیں۔

نیورو پیتھی اعصابی نظام کا نقصان ہے یعنی دماغ، نسوں میں ہونے والی خرابی نیوروپیتھی کہلاتی ہے۔ اس تکلیف میں دماغ سے نسوں (NERVES) اور پھر نسوں کے درمیان سگنل بھیجنے یا پیغام رسانی میں کمی اور سستی ہو جاتی ہے۔ دماغ سے براہ راست نسوں اور دماغ سے حرام مغز کے ذریعے نسوں کو سگنل جاتے اور آتے ہیں۔

نسوں کا یہ نیٹ ورک تمام جسم کے ہر حصے تک جاتا ہے اسی لیے جسم کے کسی بھی بیرونی یا اندرونی حصے میں ہونے والی حرکت، یا چوٹ اور اس کے ردعمل کیلئے دماغ سے ہر وقت سگنل جاری ہوتے ہیں۔

نیوروپیتھی کی کیفیت ذیابیطس میں بہت عام ہے کیونکہ ذیابیطس کے مریضوں میں خاص کر وہ جنہیں بہت لمبے عرصے سے مرض ہو یا وہ جن میں ذیابیطس کنٹرول اچھا نہ ہو خون کی نالیاں پوری طرح سے خلیوں اور نسوں کی آکسیجن اور غذائیت نہیں پہنچا سکتیں اس لیے نسوں کی سگنل آگے بھیجنے کی اہلیت بھی کم ہو جاتی ہے
نیوروپیتھی سے پیروں، ٹانگوں، ہاتھوں میں بے حسی کی کیفیت ہو جاتی ہے۔ ہاتھوں، پیروں میں سردی، گرمی محسوس کرنے کی حس کم ہو جاتی ہے کیونکہ دماغ سے سب سے دور ہونے والے مقامات میں پیر ہیں اس لیے نیوروپیتھی سب سے پہلے پیروں میں ہوتی ہے پھر بڑھتے ہوئے ٹانگوں تک آ جاتی ہے۔

نیوروپیتھی کے باعث جسم کے پٹھے کمزور پڑ جاتے ہیں۔ معدہ خالی ہونے میں زیادہ وقت لیتا ہے جس سے معدہ میں متلی، قے، پیٹ پھولنا، ڈکار، قبض، بے آرامی رہتی ہے۔ مثانہ میں کنٹرول کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔ پیشاب کرنے کے بعد بھی حاجت محسوس ہوتی رہتی ہے۔ اچانک بستر یا کرسی سے کھڑے ہوں تو سر چکرا جاتا ہے یا کمزوری ہوتی ہے۔ بلڈپریشر لو ہو سکتا ہے۔ پیروں اور ٹانگوں پر پسینہ کم آتا ہے جس سے یہ جگہیں خنک ہو جاتی اور بعض اوقات خارش ہو سکتی ہے۔ رفتہ
رفتہ نسوں کی بے حسی درد کی شکل اختیار کر جاتی ہے ایسا ہونے لگے تو یہ ذیابیطس کی ایک پیچیدگی کی ابتداءہے۔

علاج کیلئے لازمی شوگر کنٹر

19/02/2023

سٹروک(فالج)
سٹروک دماغ کے اندر بلڈ سپلائی میں رکاوٹ یا خون کی رگ لیک ہونے سےدماغ کو نقصان پہنچنے کو کہتے ہیں۔ خون کی سپلائی رکنے کو آپ ہارٹ اٹیک جیسا تصور کر سکتے ہیں۔ اس سے دماغ کا وہ حصہ متاثر ہوتا ہے جہاں خون کی سپلائی رک جاتی ہے اور جسم کا مخصوص حصہ فالج سے متاثر ہوجاتا ہے۔ دماغ میں خون کی نالی پھٹنے سے دماغ پر پریشر پڑتا ہے اور فالج ہو سکتا ہے۔ یہ فیصلہ صرف سی ٹی سکین سے ہوسکتا ہے ک خون کی سپلائی رکی ہے یا بلیڈنگ ہوئی ہے۔ سٹروک کی صورت میں مریض کو فوراً جنرل ہسپتال لاہور کے سٹروک سنٹر لے کر جائیں مریض کو تشخیص کرکے دل کی طرح سٹنٹ ڈالا جا سکتا ہے اور بلیڈنگ کی صورت میں ڈرل کر کے خون نکالا جا سکتاہے۔ پنجاب کے کسی اور ہسپتال میں اس کا انتظام نہیں۔ھائی بلڈ پریشر سٹروک کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
شوگر بلڈ پریشر سنٹر 03014411942

19/02/2023

اوقات
شوگر بلڈ پریشر سنٹر الفیصل ٹاؤن (نزد جوڑااپل)
ضرار شہید روڈ لاہور
ڈاکٹر کرنل افتخار حسین شاہ
MBBS, MCPS, DDM, DSM
ماہر ذیابیطس ، بلڈ پریشر ، امراض معدہ و جگر،
شوگر کے زخموں کا بہترین اور affordable علاج

گھٹنوں اور دوسرے جوڑوں میں انجیکشن اور پی آر پی کا انتظام موجود ہے۔جوڑوں اور ھڈیوں کی تکالیف کا علاج۔

اتوار تا جمعہ دوپہر 3بجے تا 6بجے
چھٹی۔بروز ہفتہ
(اتوار کو کلینک کھلا ہے)
اپوائنٹمنٹ: 03014411942, 03001304455

Online Video Consultation Available
ویڈیو کال پہ چیک اپ کی سہولت دستیاب ہے

Address

Main Barki Road Near Paragon City) Lahore Cantt
Lahore
54810

Opening Hours

Monday 19:00 - 22:00
Tuesday 19:00 - 22:00
Wednesday 19:00 - 22:00
Thursday 19:00 - 22:00
Friday 19:00 - 22:00

Telephone

+923014411942

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Iftikhar Diabetes Centre posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category

Our Story

ڈاکٹر افتخار ذیابیطس سنٹر۔۔یہ پیج شوگر ،بلڈ پریشر، معدہ و جگر اور دیگرہر قسم کے امراض سے بچاؤ اور علاج کے لئے بہترین اور تازہ ترین معلومات فراہم کرتا ہے