Hakeem mehboob elahi

Hakeem mehboob elahi فاضل طب والجراحت رجسٹرڈ نیشنل کونسل فار طب ۔
رجسٹرڈ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن
تجربہ کارمعالج امراض معدہ جگر و مخصوصہ مردانہ

یہ پیج عوام الناس کی صحت اور صحت کے مسائل پر طب یونانی (ہربل ) کے مطابق مفید مشاورت فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے
اس پیج پر دی گئی معلومات کا مقصد ہرگز خود علاجی کی ترغیب نہیں ہے۔ مستند اور کوالیفائیڈ معالج سے مشاورت کے بغیر دوا لینے سے گریز فرمائیے۔
وارننگ:
یہاں دئے گئے نسخہ جات صرف مستند طبیب حضرات کے ساتھ نالج شیئرنگ کے نقطہ نظر سے دیے جاتے ہیں عام لوگ خود بنا کر ستعمال نہ کریں ۔

پرانا جریان اکثر نوجوان میرے پاس اس مرض کے ساتھ آکر بتاتے ہیں کہ بڑا علاج کروایا فائدہ نہیں ہوتا وجہ یہ کہ اکثر صرف ادوی...
17/07/2025

پرانا جریان
اکثر نوجوان میرے پاس اس مرض کے ساتھ آکر بتاتے ہیں کہ بڑا علاج کروایا فائدہ نہیں ہوتا
وجہ یہ کہ اکثر صرف ادویات دی جاتی ہیں مریض کو راہنمائی نہیں دی جاتی کہ اس مرض کی وجوہات کیا ہیں اور کن چیزوں سے بچنا چاہیے
DROP STOP
ہمارا کامیاب نسخہ ہے جو بیس سال سے مطب پر زیر استعمال ہے
چار دن میں افاقہ
تین ہفتے میں مکمل علاج
رابطہ کے لیے دیے گئے نمبر پر وٹس ایپ کریں

انڈوں کی زردیوں سے تیل نکالنے کے لیے پتال جنتر کا سامان ریڈی ہو چکا ہے ۔پتال جنتر بہت قدیم طریقہ کار ہے جس سے پرانے حکما...
05/04/2025

انڈوں کی زردیوں سے تیل نکالنے کے لیے
پتال جنتر
کا سامان ریڈی ہو چکا ہے ۔
پتال جنتر بہت قدیم طریقہ کار ہے جس سے پرانے حکماء مختلف چیزوں کا تیل نکالا کرتے تھے ۔وہ اس دور میں دستیاب آلات کا استعمال کرتے تھے ہم نے اسے قدرے جدید کیا ہے ۔
اس میں سارا کھیل ایک مخصوص حد تک ٹمپریچر کو مسلسل برقرار رکھنا ہے ۔ ذرا زیادہ آگ سب کچھ جلا کر بھسم کردیتی ہے ۔
انڈوں کی زردیوں کا تیل نکالتے ہوئے ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کروں گا ۔انشاء اللہ
انڈے کی زردیوں کا یہ تیل بالوں کے تیل میں شامل کیا جاتا ہے
اور اس کے علاوہ یہ 🐎 کے لیے طلاء میں شامل کیا جاتا ہے ۔ 🐎 کے لیے
ایک طلاء تیار کیا کرتا تھا ۔ جو کافی زیادہ محنت سے تیار ہوتی ہے لیکن رزلٹس کمال ہوتے ہیں ۔ اگلا مرحلے میں اس کی تیاری کا پلان ہے ۔ اس کے لیے سامان اکٹھا کیا جارہا ہے ۔
بیر بہوٹی فریش ۔ سانپ کی چربی ۔ بچھو ۔ ایک خاص قسم کے مکوڑے۔ کچھ دیگر ۔۔۔۔۔۔
اور جڑی بوٹیاں ۔
اس کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی جائے گی

دوائے پتھری پارٹ ون تیاری کے آخری مرحلے میں
28/11/2024

دوائے پتھری پارٹ ون
تیاری کے آخری مرحلے میں

30/09/2024

حکیم کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں 😊

02/07/2024
04/08/2022

وطن عزیز میں پینے کا صاف پانی ایک بڑا مسلہ ہے ۔اور یہ مسلہ برسات میں مزید گھمبیر ہو جاتا ہے ۔
بہت سے ایسے علاقے جہاں سرکاری واٹر سپلائی ہے ۔پانی انتہائی آلودہ ہو جاتا ہے ۔کچھ علاقوں میں تو گٹروں کا مکس ہورہا ہوتا ہے ۔
ایسے میں ہیضہ جیسے امراض پھیل جاتے ہیں
اج کل بھی مطب پر زیادہ مریض پیٹ خراب پیچش قے کے آرہے ہیں۔
ایسے میں کچھ احتیاطی تدابیر ایسی صورت حال سے بچا سکتیں ہیں۔
سب سے پہلے کوشش یہ کریں کہ پانی فلٹر سے لے آئیں ۔
فلٹر والا دستیاب نہ ہو تو کم از کم یہ کر لیں کہ سرکاری ٹیوب ویل سے لے لیں کہ فریش ہے ابھی پائپوں میں سرکولیٹ نہیں ہوا ۔
بہت سے لوگوں نے گھروں میں اپنا زمینی پانی لگوایا ہے اور گھر کے باہر ایک ٹونٹی لگا دی ہے اللہ کی رضا کے لیے ۔یہ بڑی نیکی ہے ۔لیکن یہاں ایک دوسرا پہلو بھی ہے ۔یہ پانی پہلے چھت پر پڑی ٹینکی میں جاتا ہے وہاں سے باہر لگی ٹونٹی تک جاتا ہے تو بہت سے گھروں کی ٹینکی کی صفائی کئی کئی سال نہیں ہوئی ہوتی ۔ جو لوگ ایسا پانی لاتے ہیں وہ مطمعین ہوتے ہیں کہ گہرے زمینی بور کا صاف پانی ہے ان کے لیے مشورہ ہے کہ اسے بھی لازمی ابال کر پئیں ۔
رات کا بچا سالن صبح بہت اچھی طرح گرم کر کے کھائیں ۔
رات کے بچے چاول یا تو صبح کھائیں ہی نہ یا اگر فریج میں رکھے ہوں تو اوون میں ہلکے ٹمپریچر پر زیادہ وقت دے کرگرم کریں کہ اندر تک بالکل تازہ جیسے گرم ہو جائیں ۔
بازار ی اشیاء سے ہر ممکن پرہیز کریں ۔
بالخصوص بازار میں کٹے پھل ۔دہی بھلے وغیرہ۔اور ایسی جگہوں سے ہرگز نہ کھائیں جہاں برتن ایک ہی بالٹی میں بار بار دھوئے جارہے ہوں ۔یا پلاسٹک کے برتنوں کااستعمال ہورہا ہو۔
پھل گھر لا کر اچھی طرح دھو کر کھائیں ۔
کھانے پینے کی چیزوں کو ڈھانپ کر رکھیں کہ اس موسم میں مکھی بہت زیادہ ہے ۔
اگر کسی کو پیچش یا قے کی شکایت ہو جائے تو فوری طور پر اپنے قریب کسی مستند معالج سے رجوع کریں ۔
اور سب سے اہم بات کہ پیچش یا قے کسی بڑے کو آئیں یا چھوٹے بچے کو اسے فوری طور پر
ORS
یعنی نمکول پلانا شروع کروائیں کیونکہ دونوں صورتوں میں خطرہ پانی اور نمکیات کی کمی سے ہوتا ہے ۔
اگر یہ فوری شروع کروادیا جائے تو پریشان کن صورت حال سے بچا جاسکتا ہے ۔
بہتر یہ ہے کہ گھر میں دو پیکٹ نمکول ضرور رکھیں
بیس روپے کا پیکٹ ہے اور تین سال تک استعمال کیا جاسکتا ہے ۔
قے کی صورت میں گھریلو نسخے کے طور پر کمال کا آزمودہ نسخہ یہ ہے کہ بیس تیس گرام گودہ املی (وہی کھٹی املی جو بچے دکان سے کے کر کھاتے ہیں )
میں ایک چٹکی کے برابر سرخ مرچ پسی ہوئی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں
بچے کو قے آرہی ہو تو اس میں سے ایک چنے کے برابر چٹا دیں ۔بڑے کو چائے والے چمچ کا تیسرا حصہ چٹا دیں پہلی ڈوز سے فرق پڑ جاتا ہے پندرہ بیس منٹ بعد پھر اور اتنے وقفے سے پھر چٹاسکتے ہیں ۔
کئی بار جب ڈاکٹری ادویات سے قے کنٹرول نہ ہورہی ہو تو یہ جادوئی نسخہ کام کر جاتا ہے ۔
دعا ہے اللہ پاک آپ سب کو ہر مشکل پریشانی سے بچائے رکھے ۔آمین
حکیم بابا ۔ (حکیم محبوب الہٰی )

23/07/2022

اگر آپ کی یاداشت بھی ایسی ہے تو
معجون مقوی دماغ
استعمال کجیئے ۔ جو دماغ کو قوت بخشتی ہے اور یاداشت کو بہتر بناتی ہے ۔ طالبعلموں اور دماغی کام کرنے والوں کے لیے بہترین ٹانک ہے ۔
قیمت آدھاکلو پیکنگ
(نصاب تقریباً بیس دن )
2000روپے معہ کوریئر چارجز
رابطہ وٹس ایپ 03334063383

ہمارے گھر میں میرے بچپن سے ڈنٹونک ٹوتھ پاؤڈر آیا کرتا تھا جس سے ہم سب دانت صاف  کیا کرتے تھے ۔پھر نوجوانی میں میں نے ٹی ...
31/05/2022

ہمارے گھر میں میرے بچپن سے
ڈنٹونک ٹوتھ پاؤڈر آیا کرتا تھا جس سے ہم سب دانت صاف کیا کرتے تھے ۔
پھر نوجوانی میں میں نے ٹی وی کے ایک اشتہار سے متاثر ہو کر ایک ملٹی نیشنل کمپنی کا مشہور ترین پیسٹ استعمال کرنا شروع کر دیا کم و بیش سال بھر میں مجھے دانتوں کے مسائل شروع ہوگئے ۔
داڑھ میں کھوڑ جیسے مسلے بن گئے ۔
بطور طبیب میں نے غور کیا تو مجھے لگا کہ یہ مسائل اس پیسٹ کی وجہ سے ہیں ۔
میں نے اس کا استعمال ترک کردیا
اور مطب پر دانتوں کی تکلیف سے آنے والے مریضوں کی ہسٹری لینی شروع کی میں حیران رہ گیا کہ ان میں سے ستر سے اسی فیصد لوگوں کے دانتوں کے مسائل اسی ملٹی نیشنل پیسٹ کے استعمال کے بعد شروع ہوئے تھے ۔
میں نے ہمدرد کی ریوند پیسٹ شروع کی جس سے مجھے شاندار نتائج ملے
اب زیادہ تر یہی کرتا ہوں یا پھر کیکر یا نیم یا زیتون کی مسواک ۔
دانتوں کی صحت کے لیے
صرف پیسٹ بدلنا ہی کافی نہیں ہوتا بلکہ لائف سٹائل بدلنا ضروری ہوتا ہے ۔
سونے سے پہلے برش یا مسواک ضرور کرلیں ۔ اور اس کے بعد کچھ نہ کھائیں اور کوئی مشروب نہ پئیں ۔
آپ کیکر یا نیم کی مسواک کبھی کبھی کرلیں تو بہت ہی فائدہ مند ہے ۔
ڈنٹونک یا حسین منجن بھی بہترین ہیں ۔
اس کے علاوہ ماسخورہ کے لیے اجمل دواخانہ کا اجمل منجن بہترین نتائج کا حامل ہے ۔
ہمارے اپنے ملک کی بنی اشیاء ان ملٹی نیشنل اشیاء سے کہیں بہتر ہیں جو پہلے ایک پروڈکٹ بیچ کر کمائی بھی کرتے ہیں اور اگلی پروڈکٹ بیچنے کے لیے راہ ہموار بھی کرتے ہیں ۔
اللہ پاک آپ سب کو صحت وسلامتی والی لمبی عمر عطا فرمائے
حکیم محبوب الہٰی

بالچر کے لیے شافی آئل دستیاب ہے پیکنگ 5ml قیمت 500روپے (علاوہ کوریئر چارجز ) Whatsapp03004666421
23/04/2022

بالچر کے لیے شافی آئل دستیاب ہے
پیکنگ 5ml
قیمت 500روپے (علاوہ کوریئر چارجز )
Whatsapp
03004666421

Address

Lahore

Opening Hours

Monday 10:00 - 13:00
16:00 - 21:00
Tuesday 10:00 - 13:00
16:00 - 21:00
Wednesday 10:00 - 13:00
16:00 - 21:00
Thursday 10:00 - 13:00
16:00 - 21:00
Friday 16:00 - 20:00
Saturday 10:00 - 13:00
16:00 - 21:00

Telephone

03004666421

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hakeem mehboob elahi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category

Our Story

یہ پیج صحت کے مسائل پر طب یونانی (ہربل ) کے مطابق مفید مشاورت فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے اس پیج پر دی گئی معلومات کا مقصد ہرگز خود علاجی کی ترغیب نہیں ہے۔ مستند اور کوالیفائیڈ معالج سے مشاورت کے بغیر دوا لینے سے گریز فرمائیے۔ وارننگ: یہاں دئے گئے نسخہ جات صرف مستند طبیب حضرات کے ساتھ نالج شیئرنگ کے نقطہ نظر سے دیے جاتے ہیں عام لوگ خود بنا کر ستعمال نہ کریں ۔