Homoeopathic Dr Madad Ali Mughal

Homoeopathic Dr Madad Ali Mughal Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Homoeopathic Dr Madad Ali Mughal, Doctor, Bank stop stree no 9 Gousia Colony Walton, Lahore.

Asslam o Alaikum Alhamdulillah I'm serving in HOMEOPATHIC TREATMENT For Skin

HOMEOPATHIC CLINIC SKIN & HAIR TREATMENT CENTER

Alhamdulillah Patients are satisfied.

*مردوں میں Infertility*  بے اولادی کی بیشمار conditions ہوتی ہیں جن میں سے چند کو discuss کرتے ہیںمردوں میں بے اولادی کی...
11/06/2025

*مردوں میں Infertility*
بے اولادی کی بیشمار conditions ہوتی ہیں جن میں سے چند کو discuss کرتے ہیں
مردوں میں بے اولادی کی تشخیص کیلئے جو ٹیسٹ کروایا جاتا ہے اسے *Semen analysis* کہتے ہیں اس ٹیسٹ سے Infertility کی جو وجوہات سامنے آتی ہیں ان میں چند یہ ہوسکتی ہیں
*1.Low s***m count*
سپرم کی مقدار کم ہونا
*2.Poor s***m motility*
سپرم اتنے کمزور ہوں کے وہ اچھے سے حرکت نہ کرسکتے ہوں
*3.Abnormal s***m morphology*
سپرم کا سٹرکچر یا جسامت نارمل نہ ہو یعنی کسی کی دم نہیں کسی کا سر نہیں کسی کے دو سر ہوں غرض بے کار سپرم
*4.Azoos***mia*
منی کی اندر سرے سے سپرم موجود ہی نہ ہوں یعنی
*zero s***m count*

بے اولادی کی ایک وجہ ہارمون کی خرابی بھی ہوتی ہے جیسے

*Testosterone imbalance*
ٹیسٹوسٹیرون ہارمون کی کمی سے سپرم کی صحت متاثر ہوسکتی ہے

*Thyroid disorders*
تھائی رائیڈ غدود سے پیدا ہونے والے ہارمون ہیں
*thyroxine (T4)*
and *triiodothyronine (T3)*
ان ہارمون کی کمی یا زیادتی Fertility کو متاثر کرتی ہے

*Epididymitis*
سپرم لے جانے والی ٹیوب کی سوزش ہے، جس سے سکروٹم میں شدید درد اور سوجن ہوتی ہے اور عاضی Infertility کا مرض لاحق ہوسکتا ہے

*Orchitis*
ٹیسٹیز میں bacterial یا viral infection کی وجہ سے ورم آجاتا ہے جس سے سپرم کی پروڈکشن متاثر ہوتی ہے اور Infertility کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے
*varicocele*
اس مرض میں سپرم کی پیداوار، معیار، اور حرکت پذیری متاثر ہوسکتی ہے ، جو ممکنہ طور پر بانجھ پن کا باعث بنتی ہے۔
*Infections & Troma*
ٹیسٹیز میں کسی قسم کے جراثیم یا وائرس کا اٹیک ہونا چوٹ لگنا یا ٹیسٹیز کی کسی قسم کی سرجری ہونے کے بعد انفیکشن ہوجانا یا غیر محفوظ سیکس کی وجہ سے سوزاک کی انفیکشن ہوجانا یہ سب وجوہات مردانہ بانجھ پن کی وجہ بن سکتا ہے

*Missing te**is, whether one or both,*
بعض اوقات بچے کی پیدائش کے بعد ایک ٹیسٹز نیچے آجاتا ہے اور ایک پیٹ میں رہ جاتا ہے اور بعض اوقات دونوں خصیے قدرتی طور پر موجود ہی نہیں ہوتے اب ایک ٹیسٹیز والا تو نہیں لیکن دونوں Te**is سے محروم مرد لاعلاج بانجھ پن کا شکار ہوتا ہے

اس کے علاوع بھی چند وجوہات کا سرسری ذکر کردیتا ہوں . بہت زیادہ مشت زنی اور اح**ام عارضی بانجھ پن پیدا کرسکتا ہے
بہت ٹائٹ انڈر وئیر پہننا بھی Infertility کا سبب بن سکتا ہے
بچپن میں ہونے والا مرض mumps جسے کن پیڑے بھی کہا جاتا ہے بانجھ پن کا باعث بن سکتا ہے
بہت زیادہ سگریٹ نوشی شراب نوشی بھی اس مرض کا سبب بن سکتی ہے
موٹاپا شوگر بلڈ پریشر بھی اس مرض کی وجہ بن سکتا ہے
بعض لوگوں میں سیکس کے دوران ڈسچارج نہیں ہوتا اور بعض حالتوں میں ڈسچارج کی feelings تو ہوتی ہیں مگر منی خارج نہیں ہوتی
آج کل ایک عام وجہ بھی ہے مردانہ کمزوری ایک مرد سیکس کے دوران نفس کو داخل کرنے کے قابل نہیں ہوتا یا premature ej*******on
کی وجہ سے سپرم باہر ہی خارج کر دیتا ہے جو بے اولادی کا سبب بنتا ہے

کچھ زہنی مسائل
جیسے .stress . depression . anxiety ان امراض کی وجہ سے اور ان امراض میں استعمال ہونے والی کچھ ادویات سے بھی impotency یعنی نامردی یا Infertility جیسے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں

*یاد رکھیں اپنی صحت کو مزید برباد کرنے کی بجائے تجربہ کار معالج سے رابطہ کریں اور درست تشخیص اور درست علاج کروائیں*

15/05/2025
*ہومیوپیتھک کلینک**سکن بیوٹی اینڈ ہیر ٹریٹمنٹ سنٹر**کلینک میں موجود سہولیات**عورتوں* میں سکن الرجی جلدی امراض  ،چہرے کے ...
15/05/2025

*ہومیوپیتھک کلینک*
*سکن بیوٹی اینڈ ہیر ٹریٹمنٹ سنٹر*
*کلینک میں موجود سہولیات*
*عورتوں* میں سکن الرجی جلدی امراض ،چہرے کے داغ دھبے، فریکلز ، ڈارک سرکلز، وائیٹ بروان اینڈ بلیک ہیڈز، بالوں کا کا گرنا خشکی سکری گنجا پن، نسوائی حسن کی کمی اور جنسی کمزوری ،لیکوریا ، بچہ دانی کی رسولیاں پانی کی تھلیاں،ہارمونز کی خرابیاں، خواتین نوجوان لڑکیوں کے چہرے کے غیر ضروری بال ، بچوں کی پیدائش کے بعد پیٹ اور جسم کے نشانات
*((سٹریچ مارکس))* وغیرہ
اور *مردوں* کا بانجھ پن مردانہ جرثوموں کی کمی جریان اح**ام اولاد کا نہ ہونا اور تمام قسم کی مردانہ کمزوری۔
*بچوں* میں سوکڑا پن، بچوں کے قد کا نہ بڑھنا، بچوں یا بڑوں کا بستر پر پیشاب کرنا یا پیشاب کا جلدی جلدی أنا
کے *کامیاب ہومیوپیتھک* بے ضرر علاج کے لئے رابطہ کریں شکریہ۔
*ہومیوپیتھک ڈاکٹر مددعلی مغل*
ہومیوپیتھک کلینک ((بلمقابل علی رضا الیکٹرونکس & فجر لیس )) بنک سٹاپ غوثیہ کالونی والٹن روڈ لاہور
*03244991029..03334703983*

کیا سچ میں عضو تناسل کی رگیں/نسیں مر جاتی ہے؟نوجوان لڑکا جب پہلی دفعہ انٹرکورس /ہمبستری کرتا ہے توپہلی دفعہ اسے گھبراہٹ ...
16/04/2025

کیا سچ میں عضو تناسل کی رگیں/نسیں مر جاتی ہے؟

نوجوان لڑکا جب پہلی دفعہ انٹرکورس /ہمبستری کرتا ہے توپہلی دفعہ اسے گھبراہٹ سی محسوس ہوتی ہے کہ کچھ کر پائے بھی گا یا نہیں اس وجہ سے اسے ایرکشن /ہوشیاری بالکل نہیں ہو پاتی پہلی دفعہ نا کامی کے بعد نوجوان کے دل میں ایک ڈر سا بیٹھ جاتا ہے کہ کیا اس کے اندر کوئی کمی ہے وہ انٹرنیٹ یو ٹیوب گوگل وغیرہ پر جاتا ہے آ رٹیکل پڑھتا ہے جہاں اسے جھوٹ اور غلط فہمیوں پر مبنی ویڈیوز اور آ رٹیکلز پڑھنے کو ملتے ہیں جو جعلی کاروباری لوگ اپنے پراڈکٹس تیل معجون اور کشتے وغیرہ کی تشہیر اور بیچنے کے لیے لکھتے ہیں جس میں لکھا ہوتا ہے کہ آ پ کو جنسی کمزوری بچپن کی غلطیوں کی وجہ سے ہوئی ہے آپ نے بچپن میں جو مشت زنی کی تھی اس وجہ سے کمزوری ہو چکی ہے یہ جھوٹا مواد پڑھنے کے بعد وہ نوجوان اپنے دوستوں کے پاس جاتا ہے ان سے اس متعلق پوچھتا ہے تو وہ لوگ بھی اس کی طرح کم علمی کی وجہ سے یہی بتاتے ہیں کہ سچ میں ہی مشت زنی کی وجہ سے آ پ کی عضو تناسل کی رگیں مر چکی ہیںیہ سب سن کر وہ مزید ڈر جاتا ہے جس وجہ سے اس میں خود اعتمادی کانفیڈینس لیول بالکل ختم ہو جاتا ہے جب وہ دوسری بار جنسی سر گرمی کے لیے جاتا ہے تو وہ پہلے سے اور زیادہ ڈرا ہوا ہوتا ہے اس ڈر کی وجہ سے پھر سے اسے ایرکشن نہیں ہو پاتی اس طرح ڈرے ہوئے نوجوان لڑکے کو 100فیصد یقین ہوتا ہے کہ وہ مردانہ کمزوری کا شکار ہو چکا ہے کیونکہ ہمارے ہاں جنسی تعلیم کا فقدان ہے اور نوجوان کسی کو بتانے سے بھی ڈرتے ہیں وہ انٹرنیٹ پر مردانہ کمزوری کا علاج ڈھونڈتا ہے اور مختلف لنکس کے زریعے وہ ایسی ویب سائٹ وٹس ایپ گروپ میں پہنچ جاتا ہے جہاں جعلی نیم حکیم بیٹھے ہوتے ہیں جو اسے بول دیتے ہیں کہ تمہارے عضو تناسل کی نسیں/رگیں خراب ہیں آپ کے عضو تناسل کی رگوں میں بلڈ فلو 20فیصد بچا ہے اگر دو ا نہ کھائی تو ناکارہ ہو جاؤ گے پریشانی کی حالت میں اسے بہت بڑی قیمت میں بے مقصد دوائیاں اور تیل دیے جاتے ہیں صحت مند لڑکا اپنے آپ کو جنسی طور پر ناکارہ سمجھ کر ہمیشہ شادی سے انکار کرتا ہے حالانکہ حقیقت میں صرف ڈپریشن ہوتا ہے لالچ کا بازار گرم ہے اور ڈر کا کاروبار جاری ہے اگرایک دو دفعہ انٹرکورس میں دقت ہو بھی تو پریشانی کی بات نہیں میڈیکل سائنس میں اسے جنسی بیماری /مردانہ کمزوری نہیں مانا جاتا اس کا اتنا آسان حل ہے کہ صرف سائیکو تھراپی اور غلط فہمیاں دور کرنے سے ہی ٹھیک ہو جاتا ہے مردانہ کمزور ی میں50سال سے زائد افراد کے ہارمونز ٹیسٹ جیسا کہ ٹیسٹیوسٹیرون ، پرالیکٹن ،تھائی رائیڈ ، بلڈ ٹیسٹ ، الٹراساؤنڈ وغیرہ کیے جاتے ہیں جس کے بعد علاج کیا جاتا ہے نوجوان جنسی کمزوری کا شکار نہیں ہو سکتے ۔
کیا مشت زنی سے عضو تناسل کی رگیں دب /مر جاتی ہیں ؟
ایسی باتیںصرف آ پ کو نیم حکیموں سے سننے کو ملیں گی کیونکہ انھوں نے کبھی عضو تناسل کو اندر سے نہی دیکھا ہوتاانھیں اس کی اجازت ہی نہیں ہے صرف ڈاکٹر میڈیکل کالج میں ہی جسم کے ایک ایک حصے کو کھول کر اندر سے مشاہدہ کرتے ہیں اور مختلف اعضاء کی حقیقت کو سمجھتے ہیں ہماری ٹیم میڈیکل صحت جنسیات کے مطابق عضو تناسل میں کوئی ایسی رگ نہیں ہوتی جو ہاتھ سے دب سکے اگر کسی ایکسیڈنٹ وغیرہ کی وجہ سے یہ رگ مردہ ہو جائے تو چند دن میں عضو تناسل مردہ ہو کر گلنے لگے گا اور آخر کار ٹوٹ کر گر جائے گاعضو تناسل دو رگوں کے علاوہ باقی سارا حصہ اسپنج کی طرح ہوتا ہے جس میں خون جمع ہوتا ہے تو وہ سخت ہو جاتا ہے اور خون نکل جائے تو دوبارہ ڈھیلا ہو جاتا ہے. خون کی اس سپلائی کو دماغ کنٹرول کرتا ہے اور دل خون کو پمپ کرتا ہے اگر کسی کو اعضو تناسل کے تناؤ میں کوئی مسلہ آ رہا ہے تو وجہ یا تو دماغ ہو گا یا دل بذات خود عضو تناسل میں کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو تناؤ کو کم یا زیادہ کر سکے ایسے سارے وہم دماغ سے نکال دی اسی طرح آلہ تناسل پر تیل یا طلاء وغیرہ کی مالش کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوتا ابھی بتایا ہے کہ تناؤ کا تعلق دماغ کے پیغام بھیجنے اور دل کے خون سپلائی کرنے سے ہے جب بذات خود آلہ تناسل میں تناؤ کو کنٹرول کرنے والی کوئی چیز ہے ہی نہی تو اس پر کسی قسم کی مالش کا کس طرح کوئی فائدہ ہو سکتا ہے یہ سب صرف وقت اور پیسے کا ضیاع ہے اور الٹا انسان کو ذہنی مریض بناتا ہے۔

نوٹ پوسٹ کرنے کا مقصد یہ نہیں کہ آپ پھر سے مشت زنی شروع کر دیں بلکہ صرف نوجوانوں کو غلط فہمیوں اور ڈپریشن سے نجات دلانا ہے تا کہ وہ ہنسی خوشی زندگی گزار سکیں اور نیم حکیموں سے بچ سکیں اس کے بعد بھی اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو تو آپ بے خوف ہو کر پوچھ سکتے ہیں
*نوٹ*
تمام ادویات ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں
کاپی پیسٹ
*ہومیوپیتھک ڈاکٹر مددعلی مغل*
03244991029
03334703983
غوثیہ کالونی والٹن لاہور پاکستان

*(عورت کا ڈھلکا ہوا جسم اور اس کا علاج)* عورت کے جسم کے ڈھلکنے *(Sagging)* کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جن میں عمر، ہارمون...
03/04/2025

*(عورت کا ڈھلکا ہوا جسم اور اس کا علاج)*
عورت کے جسم کے ڈھلکنے *(Sagging)* کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جن میں عمر، ہارمونی تبدیلیاں، وزن میں اضافہ یا کمی، غیر متحرک طرزِ زندگی، غیر متوازن خوراک، اور حمل و ولادت شامل ہیں۔ اس مسئلے سے بچنے اور جسم کو دوبارہ ٹائٹ اور سڈول بنانے کے لیے درج ذیل نکات مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

*وجوہات اور اسباب:*

1. عمر میں اضافہ – عمر بڑھنے کے ساتھ کولیجن اور ایلاسٹن کی مقدار کم ہو جاتی ہے، جس سے جلد ڈھیلی پڑ جاتی ہے۔

2. وزن میں اچانک کمی یا اضافہ – تیزی سے وزن کم کرنے یا بڑھانے سے جلد کھنچ جاتی ہے اور پھر واپس اپنی اصلی حالت میں نہیں آتی۔

3. ہارمونی عدم توازن – ایسٹروجن کی کمی، خاص طور پر مینوپاز کے دوران، جلد اور مسلز کی کمزوری کا باعث بن سکتی ہے۔

4. حمل اور ولادت – حمل کے دوران جلد کھچتی ہے اور اگر مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو ڈھلک سکتی ہے۔

5. غیر متوازن خوراک – پروٹین، وٹامنز، اور منرلز کی کمی جلد اور عضلات کو کمزور کر سکتی ہے۔

6. ورزش کی کمی – اگر جسمانی سرگرمیاں کم ہوں تو پٹھے (muscles) ڈھیلے پڑ جاتے ہیں اور جلد لٹکنے لگتی ہے۔

*احتیاطی تدابیر اور قدرتی طریقے:*

1. متوازن خوراک:

پروٹین سے بھرپور غذا (دالیں، انڈے، گوشت، دودھ) لیں۔

وٹامن سی، وٹامن ای، اور کولیجن بڑھانے والے غذائی اجزاء کا استعمال کریں۔

پانی زیادہ پئیں تاکہ جلد ہائیڈریٹ رہے۔

2. ورزش:

اسٹریچنگ اور یوگا – جسم کو لچکدار اور ٹونڈ رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔

اسٹرینتھ ٹریننگ – پٹھوں کو مضبوط بناتی ہے اور ڈھیلا پن کم کرتی ہے۔

پیلاٹس اور کور ایکسرسائزز – خاص طور پر پیٹ اور کولہوں کے لیے مفید ہیں۔

3. مالش (مساج) اور آئل تھراپی:

ناریل، زیتون یا بادام کے تیل سے مساج کریں، یہ جلد کو سخت اور نرم و ملائم رکھتا ہے۔

ایلوویرا جیل کا استعمال کریں جو جلد کی لچک بڑھاتا ہے۔

4. ہارمونی توازن برقرار رکھنا

5-سونے اور جاگنے کے اوقات کو درست رکھیں۔

ڈپریشن اور اسٹریس کم کریں کیونکہ یہ ہارمونی نظام کو متاثر کرتا ہے۔

*ہومیوپیتھک علاج:*

ہومیوپیتھی میں ایسے کئی نسخے موجود ہیں جو جسم کو دوبارہ سڈول اور ٹائٹ بنانے میں مدد دیتے ہیں:

1. Calcarea Carbonica – اگر وزن بڑھنے کی وجہ سے جلد ڈھیلی ہو رہی ہو۔

2. Silicea – جلد کو ٹائٹ کرنے اور کولیجن بڑھانے کے لیے مفید۔

3. Thuja Occidentalis – جلد کے ٹشوز کو مضبوط کرنے کے لیے۔

4. Graphites – ہارمونی توازن برقرار رکھنے اور جلد کی بہتری کے لیے۔

5. Baryta Carb – بڑھتی عمر کے اثرات کم کرنے کے لیے۔

*تعمیری جسم کی جھلکیاں:*

1-سڈول جسم کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک اور ورزش کا امتزاج ضروری ہے۔

2-مسلسل جسمانی سرگرمی سے جلد اور پٹھے مضبوط رہتے ہیں۔

3-مناسب آرام اور ذہنی سکون بھی جسم کی صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

4-جلد کی قدرتی دیکھ بھال سے اس کی لچک اور تازگی برقرار رکھی جا سکتی ہے۔

نوٹ: کسی بھی پچیدگی سے بچنے کے لئے تمام دوائیں اپنے قریبی ہومیوپیتھک کے ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں۔
*نوٹ*
تمام ادویات ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں
کاپی پیسٹ
*ہومیوپیتھک ڈاکٹر مددعلی مغل*
03244991029
03334703983
غوثیہ کالونی والٹن لاہور پاکستان

🤵 *مباشرت ہمبستری Coition*🧕مباشرت کی تعریف: جنسی تعلقات میں مشغول ہونے کے عمل کو ج**ع ( Coition ) کہتے ہیں۔ 👫  *مرد اور ...
03/04/2025

🤵 *مباشرت ہمبستری Coition*🧕
مباشرت کی تعریف: جنسی تعلقات میں مشغول ہونے کے عمل کو ج**ع ( Coition ) کہتے ہیں۔

👫 *مرد اور عورت کے جنسی مسائل اور علاج*
مرد اور عورت دیگر اضطراب کے شکار ہو سکتے ہیں جیسے کہ: 👇
🧍🤵 *مردانہ بانجھ پن* 👇
مرد میں، منی میں موجود نطفہ یا جراثیم ( سپرم ) کی کمی یا بلکل نہ ہونا مردانہ بانجھ پن کہلاتا ہے لیکن منی میں سپرمز کی کمی یا منی کی کمی کی وجہ سے جنسی ملاپ ( مباشرت یا ہمبستری) میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہوا کرتا، بلکہ ایسے مرد کی وجہ سے مخالف جنس ( عورت ) حاملہ ہونے سے کیسر ہوتی ہے۔
🧍🤵 *نامردی یا جنسی کمزوری* 👇
مرد میں جنسی تعلقات میں شامل ہونے کی خواہش تو ہوتی ہے لیکن ج**ع یا مباشرت کے عمل کو بھرپور طریقے سے برقرار نہیں رکھ پاتا یا رکھنے میں کیسر ہوتا ہے یا ج**ع، ہمبستری میں کامیاب نہیں ہو پاتا ہے جسے نامردی یا جنسی کمزوری کا نام دیا جاتا ہے مثلاً عضو تناسل میں اکڑاؤ ، سختی ، تناؤ ، ایستادگی یا ایریکشن اور جلد انزال کا ہو جانا ہے یہ جنسی کمزوری مختلف اسباب اور وجوہات کی وجہ سے مرد حضرات میں ہوا کرتی ہے۔

🧕🤰 *زنانہ بانجھ پن* 👇
جو عورت بیضہ دانیوں میں مختلف مسائل کی وجہ سے بچے کو جنم دینے کی صلاحیت نہیں رکھتی ہے اسے بانجھ پن سمجھا جاتا ہے اس کے علاؤہ جنسی تعلقات کے دوران بہت زیادہ پریشانی کا یا تکلیف کا محسوس کرنا، جنسی ملاپ میں دلچسپی نہ رکھنا اور جنسی ملاپ میں پوری طرح مطمئن نہ ہونا؛ جنسی تعلقات میں شامل ہونے کی بہت زیادہ خواہش ہونا وغیرہ جیسے مسائل درپیش ہوتے ہیں۔

*نوٹ*
تمام ادویات ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں
کاپی پیسٹ
*ہومیوپیتھک ڈاکٹر مددعلی مغل*
03244991029
03334703983
غوثیہ کالونی والٹن لاہور پاکستان
🤵 *نمبر 1:* 👨🏼‍⚕️✍️ *مردوں میں سیمن / منی میں سپرم ( جراثیم ) کے مسائل اور علاج:-*
سیمن یا منی وہ مادہ ہے جو مرد اپنے عضو تناسل سے جنسی تعلق ( ہمبستری یا مباشرت )کے نتیجے میں خارج کرتا ہے۔ یہ مادہ بنیادی طور پر پراسٹیٹ گلینڈ اور خصیوں کے غدودوں کی مدد سے بنتا ہے چاہے اس میں سپرمز ہوں یا نہ ہوں۔
یہ ایک سفیدی مائل گاڑھی رطوبت ہوتی ہے اس کی مخصوص بو ہوتی ہے جسے Seminal odour کہتے ہیں۔ یہ رطوبت ہلکی الکلائین ہوتی ہے اس رطوبت کے دو حصے ہوتے ہیں۔
◾ پہلا حصہ : سیال مواد Liqour seminalis
یہ مواد انڈے کی سفیدی کی طرح شفاف رطوبت جیسا ہوتا ہے۔
◾ دوئم حصہ : دانے دار مواد Granules seminal
یہ چھوٹے چھوٹے دانے نما ذرات پر مشتمل ہوتے ہیں۔ ان کے اندر نطفہ منی ( جراثیم / سپرم ) پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاؤہ اور اجزاء پائے جاتے ہیں
انزال کے وقت ایک تندرست مرد کی منی دو سے پانچ ملی لیٹر ہوتی ہے۔
اگر منی اور منی میں موجود نطفہ کے مسائل کو دیکھا جائے تو مختلف مردوں میں ان کی منی میں مختلف وجوہات اور مسائل دیکھنے کو ملتے ہیں۔ جو کہ لیبارٹری ٹیسٹ سے جانے جاتے ہیں ۔
✍️📝 *علاج Treatment* 👇
ہومیو پیتھک کی چند کے اہم ادویات کا خلاصہ کروں گا۔
🪀 *ڈامیانہ Damiana*
جریان، اعصابی کمزوری کی وجہ سے نامردی، پراسٹیٹ یا خصیوں کا سیال مادہ پیدا تو ہو لیکن اس میں سپرم ( جراثیم ) کا نہ ہونا وغیرہ اس دوا کے مدر ٹکچر کے 5 سے 15 قطرے دن میں 2 سے 3 بار دن میں نیم گرم پانی ملا کر دیں۔ یہ خواتین کی سختی (دل چسپی کا نا ہونا ) میں بھی بہتر کام کرتی ہے۔

🪀 *ایسڈ فاس Acid Phos*
یہ منی میں پس سیل آتے ہوں تو میں اعلی درجے کی دوا ہے۔ مرد کو پیشاب دودھیا رنگ میں آتا ہے پیشاب کے بعد کے قطرے گرتے ہیں اور دوران ج**ع جلد انزال ہو جاتا ہے اسے 30 اور بڑی طاقتوں میں میں مفید ہے

🪀 *چائنینم سلف Chininum Sulf*
مردوں میں منی کی کمی ہو اور ساتھ ہمبستری کی خواہش بھی نہ ہو تو چائننم سلف 30 کا بہت مفید ہوا کرتی ہے۔

🪀 *سٹرکیننم Stricninum*
جس مرد میں مباشرت / ج**ع کی بہت زیادہ خواہش ہو اور عورت کے ذرا چھونے سے بھی اس کی شہوت میں آضافہ ہو جاتا ہو جس کی وجہ سے خصیے سخت ہو جاتے ہوں لیکن منی کی کمی وغیرہ ہو تو اس دوا کو 30 طاقت دینے سے فائدہ ہوتا ہے۔

🪀 *کونیم Conium*
یہ دوا غدودوں پر بہت اچھے طریقے سے کام کرتی ہے خصیے ایک غدودوں ہیں جن سے نطفہ ( جراثیم یا سپرم ) خصیوں سے آتا ہے اگر مرد نطفہ یا سپرم کی کمی ہو، جنسی جوش کی کمی یا کم جوش کی وجہ سے نامردی کا شکار ہو، ہمبستری کرنے کے قابل نہ ہو، ہمبستری کرنے کے خیال سے تناؤ/ انتشار کے دوران، عورتوں کو دیکھنے یا ان سے باتیں کرنے سے پروسٹیٹ سیال یعنی مذی کا اخراج ہوتا ہو اور عورت کو چھونے سے یا ہمبستری کرنے سے پہلے ہی انزال ہو جاتا ہو وغیرہ، تو اس دوا کو 200 طاقت میں دینے سے اچھے نتائج ملتے ہیں۔

🪀 *تھوجا Thuja*
سوزاک یا سوزاکی ہسٹری مرد میں موجود ہو، پیشاب کرنے کے بعد قطرہ قطرہ ٹپکے، پیشاب کی دھار پھٹی ھوئی۔ پیشاب کی نالی کی تنگی اور نالی میں جلن ہو، فوطوں کی سوزش ہوا کرتی ہے

🪀 *آئیوڈم Iodum*
اگر مرد میں منی کی کمی کی وجہ سے خصیے سوج گئے ہوں یا سخت ہو جائیں، مریض کو ہائیڈروسیل یا سوجن وغیرہ ہو تو آئیوڈم 30 بہترین دوا ثابت ہوتی ہے۔

🪀 *کالی آئیوڈم Kali iod*
اگر خصیوں کی Atrophy ہو تو یہ کمال کی دوا ہے 30 میں دیں۔

🪀 *کینتھرس، مرکسال*
منی میں خون کی افزائش ہو تو ان کی مزید بقیہ علامات کے مطابق یہ 30 طاقت میں مفید ترین ہیں

🪀 *زنکم میٹ*
مذی کا زیادہ مقدار میں اخراج بغیر کسی وجہ کے پاخانہ کے دوران مذی کا اخراج ہو اسے 30 طاقت میں دیں۔

🪀 *بوریکس، سلفر، سیپیا ، اگنس کاسٹ ، نیٹرم فاس 30*
یہ ادویات بھی منی پانی طرح پتلی ہو تو اپنی بقیہ علامات پر اعلیٰ درجے کی ادویات ہیں ۔

🪀 *ایوینا سٹائیوا*
منی پتلی ہو چکی ہو اور عضو تناسل میں کمزوری ہو تو یہ دوا مدر ٹنکچر میں اس کے دس سے پندرہ قطرے صبح اور شام استعمال کروائیں۔

🪀 *سلیشیا Silicea، کلکیریا سلف*
اگر منی میں پس سیل آتے ہوں تو یہ اپنی بقیہ علامات کے مطابق ان کو بڑی طاقت میں استعمال کروائیں۔

🪀 *سلینیم Selenium*
منی پانی کی طرح پتلی، نامردی، شہوت کا غلبہ اور شہوت کا زیادہ ہونا اور کبھی کبھی ایسا محسوس ہو کہ پیشاب کی نالی میں منی یا مزی کا قطرہ تیزی سے باہر آرہا ہے۔

🪀 *کینابس سٹائیوا Cannabis Sativa*
سوزاک نیا یا پرانا ہسٹری میں سوزاک کا ہونا، پیشاب والی نالی میں سوئیاں چبھنے جیسا درد کا احساس ہو اور پیشاب کرتے وقت دو دھاریں بنتی ہوں۔

🪀 *اسٹیلیگو Ustilago*

یہ دوا بھی پس سیل کے لیے شاہی دوا ہے مرد کو اح**ام ہو جایا کرتا ہے مرد کی جنسی حس کافی حد میں تیز بڑھی ہوئی ہوتی ہے اور خواب اور خیالوں میں جنسی خواہشات و خیالات کی بھرمار ہوتی ہے۔

📢 اس کے علاؤہ سیفلینم ، لائیکوپوڈیم ، ایکس رے ، سلفانیلامائیڈ، آورم میٹ، ایسڈ فاس ، کیلاڈیم ، سبل سیرولاٹا، کلکریا کارب، گریفائٹس اور میڈورینیم ... وغیرہ وغیرہ

🤵 *نمبر 2: 👨🏼‍⚕️✍️ نامردی اور خواہش میں کمی اور علاج:
✍️📝 *علاج Treatment* 👇

🪀 *نیوفرلیٹم Nupher luteum*
مرد حضرات میں جنسی خواہش کی بلکل کمی ہونا، نامردی، جلد انزال کا ہونا، عضو تناسل کا ڈھیلا ڈھالا ہونا وغیرہ۔وہ لوگ یا مرد حضرات کی نامردی جو ایک بار ج**ع یا ہمبستری کرنے کے بعد عضو تناسل میں تناؤ یا ایریکشن غائب ہو جاتی ہے دوبارہ آنے کا نام ہی نہیں لیتی ہے تو اس دوا کی 6 طاقت یا اس کا مدر ٹنکچر دیں بہت فائدہ مند ہے۔

🪀 *انوسموڈیم Onosmodium*
مرد اور عورت دونوں جنس میں جنسی خواہش کی کمی ہو تو اس دوا کو C.M طاقت میں دینا بہت ہی فائدہ مند ہوا کرتا ہے۔ یہ دوا مرد اور عورت دونوں میں جنسی ملاپ کے لیے پرجوش کرتی ہے اور بانجھ عورتیں کو بچے جنم دینے کے قابل بناتی ہیں۔ یہ نفسیاتی نامردی کی ٹاپ کی دوا ہے۔
*"جنسی کمزوری میں ناک کان گلے اور منہ کی خشکی ساتھ ہو تواونوسموڈیم کے انتخاب کو کنفرم کر دیتی ہے"* (بقول: ڈاکٹر بنارس خان)

🪀 *کیلاڈیم Caladium*
مشت زنی میں مبتلا افراد جن میں مشت زنی کی وجہ سے نامردی ہو، نیم خوابی میں عضو تناسل میں ایریکشن ہونا لیکن جاگنے کے بعد ختم ہو جانا، عضو تناسل انتہائی کمزور ہو، جنسی اعضاء میں خارش کا ہونا، رات کو اح**ام خواب یا بغیر خواب ہو جانا، یہ اح**ام کی بہترین دوا ہے۔
منی پتلی اور بدبودار ہوا کرتی ہے اس دوا کے افراد میں شہوت کی کمی ہوتی ہے لیکن خواہش ج**ع زیادہ ہوتی ہے مگر ج**ع کے وقت ختم ہو جاتی ہے۔ کثرت تمباکو نوشی میں مبتلا افراد کی نامردی کے لیے بھی بہتریں دوا ہے اور تمباکو نوشی کی طلب میں کمی لاتی ہے۔

🪀 *لائکوپوڈیم Lycopodium*
نامردی، انتشار نامکمل، شہوت کی کمی، عضو تناسل چھوٹا( مشت زنی کی وجہ سے) ج**ع کے دوران سو جائے، ج**ع سے نفرت اور ڈھیلا ڈھالا، سکڑا، مرجھایا ہوا، بغیر انتشار کے انزال ہو جائے، بڑی عمر کے افراد کی نامردی، ج**ع کے وقت عضو تناسل ڈھیلا پڑ جائے دخول کرنا مشکل ہو جائے اور پیٹ میں گیس اپھارہ کی کیفیت ہوا کرتی اس صورت میں Lycopodium 200 کو چند ہفتے مسلسل استعمال میں لائیں عمدہ ثابت ہوتی ہے۔

🪀 *سٹافی ساگریا Staphysagriya*
اس دوا کے مریض میں چڑچڑا پن، دماغی کمزوری اور کمزور ہوا کرتے ہیں لمبے عرصے تک مشت زنی میں مبتلا ہوا کرتے ہیں ذہن میں ان کے جنسی خیالات کی بھرمار رہتی ہے، کثرت ہمبستری یا جلق کی وجہ سے نامردی پیدا ہو گئی انتہائی عمدہ انتخاب ثابت ہوتی ہے اس کو 30 طاقت میں استعمال میں لائیں ۔

🪀 *کونیم Conium*
اس دوا کا مریض وہمی اور جلق کی عادت میں مبتلا ہوتا ہے، مجامعت کی خواہش بہت ہوتی ہے مگر وقت پر ناکامی کا سامنا ہوا کرتا ہے، عضو تناسل اور اعصاب سکڑے ہوئے ہوتے ہیں ، رنڈوے اور کنواروں کی نامردی اور سرعت انزال کے لیے مفید ترین دوا ہے

🪀 *نیٹرم میور Natrum-mure*
اگر ہمبستری میں دیر کے بعد بھی اخراج نہ ہو تو Natrum-mur 30 یا 200 لینے سے فائدہ ہوتا ہے۔

🪀 *یوہمبینم Yohimbinum*
امساک کی کمی کیلئے یہ اعلیٰ دوا ہے اعصابی کمزوری کے ساتھ نامردی میں اس دوا کو 3 یا مدر ٹنکچر میں دیں فائدہ مند ہوا کرتی ہے۔

🪀 *سیبل سیرولاٹا Sabal Serrulata*
خصیے سکڑے سوکھے ہوئے، خواہش ج**ع کی کمی، اعصاب کمزور، مردانہ اعضاء تناسل ٹھنڈا ہو، قوتِ باہ کے زائل ہونے سے نامردی ہو اور اگر جنسی کمزوری یا نامردی دماغی سستی / نروس ڈس آرڈر کے ساتھ ہو تو اس دوا کو 3 یا مدر ٹنکچر میں استعمال میں لائیں۔

🤵 *نمبر 3:* 👨🏼‍⚕️✍️ *جنسی خواہش میں آضافہ:* 👇
✍️📝 *علاج:- Treatment* 👇

🪀 *فلورک ایسڈ Floric Acid*
ایس اشخاص جو بڑھتی ہوئی خواہش کا شکار ہو اور اپنی بیوی سے ہمبستری کرنے کے بعد بھی ان کا دل نا بھرے (جوش پر سکون نہ ہو)، ایک عورت سے سکون نہ ملے وہ مسلسل عورت کو تبدیل کرتے رہتے ہیں ایک عورت سے محبت نہ کر کے یکے بعد دیگر بہت سی عورتوں کے پاس جاتے ہیں وہ گلی کوچوں میں کھڑے ہو کر ہر گزرنے والی عزت دار عورت پر اپنی نظر بد ڈالتے ہیں ان میں استادگی غضب ناک ہو اور ساری رات استادگیوں کی وجہ سے جاگا کریں خواہش ج**ع آپے سے باہر ہوتی ہے اس دوا کو 30 میں استعمال میں لائیں عمدہ ثابت ہوا کرتی ہے
بہت سی عورتوں سے ہمبستری کرے، ہر وقت تمام عورتوں کو حسرت بھری نظروں سے دیکھتا رہے، وغیرہ۔ اسے فلورک ایسڈ 6 یا 30 استعمال کرنا چاہیے۔ یہ دوا خواتین کو بھی اسی مقصد کے لیے دی جا سکتی ہے۔

🪀 *کینابس انڈیکا Cannabis Indica*
یہ موجودہ ماڈرن سوسائٹی میں نفسیاتی امراض کی ایک لاجواب دوا ہے۔ نفسیاتی لوگوں میں ضرورت سے زیادہ نشئہ آور ادویات کا استعمال بھی اس دوا کو طلب کرتا ہے۔اس کے مریض وہمی اور حافظہ کمزور ہوتا ہے۔ یہ دوا ڈپریشن ، ٹینشن اور سوزاک کی لاجواب دوا ہے ۔
اس دوا کے مرد اور عورتوں میں جنسی شہوت زیادہ ہوا کرتی ہے جس سے مجامعت کرنے کی بہت زیادہ خواہش پیدا ہو جاتی ہے جسے یہ دوا اعتدال پر لے آتی ہے۔

🪀 *فاسفورس Phosphorus*
شدید، جنونی قسم کی اس کے افراد میں جنسی خواہش پائی جاتی ہے لیکن شدید جنسی کمزوری بھی ہوا کرتی ہے مریض میں جنسی جوش بار بار تیز ہو جایا کرتا ہے او اپنے دماغ سے جنسی خیالات کو دور کرنا چاہتا ہے لیکن ایسا کرنے کے قابل نہیں ہو پاتا ہے اس دوا کو 30 طاقت میں دینا بہت مفید ہے۔

🪀 *کینتھرس Cantharis*
اس دوا کے مریض میں جنسی خواہش بہت زیادہ ہوا کرتی ہے اور پیشاب کرنے کے دوران جلن اور چبھن جیسا احساس پایا جاتا ہے اور پیشاب کی رکاوٹ جیسی علامت بھی ملتی ہے جس میں پیشاب قطرہ قطرہ جلن اور درد چبھن کے ساتھ آتا ہے۔ رات کو کئی کئی بار اح**ام بھی ہوا کرتا ہے۔
یہ سوزاک کی بھی شاہی دوا ہے جب سوزاک کی وجہ سے جریان منی ہو کامیاب دوا ثابت ہوتی ہے۔

🪀 *اوریگینم Origanum*
اس دوا کے اشخاص کو شہوانی خیالات اور شہوانی خواب آتے ہیں یہ دوا عورتوں اور مردوں میں مشت زنی کی عادت کو چھوڑوانے میں اعلیٰ قسم کی دوا ہے جنہوں نے چھوٹی عمر میں ہی مشت زنی کرنا شروع کر دی ہو عورتوں اور مردوں دونوں میں مفید ہے
یہ دوا 30، 3 طاقت میں بہت مفید ہے جو ہاتھوں سے جنسی خواہش کو پرسکون کرتے ہیں۔

🪀 *گریفائٹس Graphites*
اس دوا کے افراد میں شدت قسم کی جنسی خواہش ہوا کرتی ہے جس سے شدید ج**ع کرنے کی خواہش ہوا کرتی ہے لیکن دخول کرنے کے ساتھ ہی ٹھس( انزال ہو جاتا ) ہو جایا کرتے ہیں۔

🪀 *پلاٹینا Platinum*
اس دوا کے افراد میں شدید جنسی ہیجان پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کا جسم کانپنے لگتا ہے اور ان میں گندی ویڈیوز دیکھنے کی عادات موجود ہوتی ہیں اور ان میں اغلام بازی یا مقعد کی طرف ج**ع کرنے کی خواہش ہوتی ہے جس کی وجہ سے اکثر عورتیں کلینک پر اپنے مرد کی اس عادت پر شکائت کرتی ہیں ایسے افراد کے لیے یہ مفید ترین دوا ہے۔ اس دوا کے افراد میں گھمنڈ، تکبر اور غرور پایا جاتا ہے۔ اس دوا کی پلاٹینا خواتین حد سے زیادہ بے حیا ہوتی ہیں ۔

🪀 *لائسین، لائسینم ، ہائیڈروفوبینم*
*Lyssinum / Hydrophobinum*
Mind; satyriasis; stallion, in a: LYSS(3)
اگر جنسی جنون میں مریض اپنی محرمات ماں ، بہن ، بیٹی اور بھتیجی چھوٹے بڑے کی تمیز نہ ہو تو دوا ہائیڈروفوبینم ہوتی ہے۔اس کے مریض میں غلبہ شہوت اور مشت زنی کی عادت ہوتی ہے۔ ج**ع کی زیادتی سے یا خواہش ج**ع کو روکنے سے پیدا شدہ تکلیفات کے لیے اکسیر دوا ہے۔
بےحد درجے کی جنسی خواہش، اس کے مریض میں جنسی خواہش بہت ہوتی ہے ناقابلِ برداشت اور اس کے ساتھ منی کا اخراج ہونے لگتا ہے گھر میں نہیں بیٹھ سکتا، سگی بہن بھی پاس سے گزرے یا پاس بیٹھنے سے یا صحن میں چل پھر رہی ہو تو قطرے آنے لگتے ہیں، اس میں چھوٹے بڑے کی بھی تمیز نہیں ہوتی۔بغیر کسی ناگواری (اشتعال وغیرہ )کے گالیاں دینے کی عادت ہوتی ہے۔
*نوٹ*
تمام ادویات ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں
کاپی پیسٹ
*ہومیوپیتھک ڈاکٹر مددعلی مغل*
03244991029
03334703983
غوثیہ کالونی والٹن لاہور پاکستان

👰🧕 *عورتوں کے متعلق جنسی بیماریاں:* 👇
🧕 *نمبر 1:* ✍️📝 *بانجھ پن کا علاج:- INFERTILITY Treatment* 👇

🪀 *سیپیا Sepia*
عورتوں میں بانجھ پن کو دور کرنے کے لیے یہ دوا بہت مفید ہے۔اس دوا کی عورت کا جسم اوپر سے نیچے تک ایک جیسا ہوا کرتا ہے۔ ماہواری کا اخراج غیر معمولی ہے۔ ماہواری بکثرت وقت سے پہلے درد کے ساتھ، لیکوریا، قبض اور رحم میں ورم ہو جائے وغیرہ میں مبتلا ہوں تو ایسی خواتین کو سیپیا 30 یا 200 طاقت میں دی جائے

🪀 *برایٹا کارب Baryta Carb*
جن عورتوں میں بیضہ دانی اور پستان خشک ہو گئے ہوں اور بانجھ پن کا شکار ہو چکی ہوں ان کو یہ دوا 30 طاقت میں دینا بہت مفید ہے۔

🪀 *الٹرا فری نوسا Aletris farinosa*
ایسی عورتیں جن کی بچہ دانی کمزور ہوتی ہے کمزوری کی وجہ سے حاملہ نہیں ہو پاتی ہیں یہ دوا ان کی بچہ دانی کو مضبوط کرتی ہے اور حاملہ ہونے کے قابل بناتی ہے اگر کسی عورت کو ماہواری کے ابتدائی اخراج میں تکلیف ہو اور بہت زیادہ درد کا احساس ہوتا ہو تو اس دوا کے مدر ٹنکچر کی طاقت میں دینا بہت مفید ثابت ہوتا ہے

🪀 *اورم میور نیٹرونینم Aurum Mure Natronetum*
خواتین میں گردن رحم کی سختی دور کرتی ہے ،ناسوری کیفیت ، بیضہ دانی کی پرانی سوزش ، اندام نہانی کے بیرونی سوراخ کے ناسور اور سوجن کو دور کرتی ہے.
یہ دوا خواتین کے بانجھ پن کو دور کرنے کے لیے بہت اعلیٰ درجے کی ہے اس دوا کی 2x اور 3x طاقت لینے سے بچہ دانی سے متعلق مختلف امراض کے علاج کے بعد حاملہ ہونے میں مفید ثابت ہوتی ہے ۔

🪀 *فولی کیولینم Folliculinum*
یہ دوا ایک نوسوڈ ہے جو رحم کی خرابیاں دور کرنے کے لیے شاندار دوا ہے یہ دوا رحم کی اندرونی تہہ کو پھیلاتی ہے رحم کے خصیوں پر اثر انداز ہوتی ہے اور چھاتی کو بڑھانے میں عمدہ دوا ہے۔

🪀 *پلساٹیلا Pulsatilla*
اس کا اثر خون کی نالیوں پر ہوتا ہے اور فاسد مادوں کو زائل کرنے میں مفید ہے۔خون کی کمی والی خواتین، ماہواری درد کے ساتھ رک رک کے اور مقدار میں کم ہوا کرتی ہے یا دبی ہوئی ہو، بوجھ اور تشنجی دردیں ہوتی ہیں

🪀 *نیٹرم کارب Natrum Carb*
عورت کے اندر مرد کا سپرم مادہ نہ ٹھہرے یا ج**ع کے بعد میوکس کا اخراج ہو، رحم کی سختی دور کرتی ہے ٹیوب بلاکیج کو بہتر کرنے میں اعلیٰ قسم کی دوا ہے۔

🪀 *مرکسال Merc sol*
دائیں بیضہ دانی میں سوزش اجتماع خون کے لئے بہترین ہے۔اگر مرد سپرم سے متعلق مسائل کی وجہ سے عورت کو حاملہ نہ کر سکے تو اسے مباشرت سے آدھا گھنٹہ پہلے Merc sol 200 کی ایک خوراک اور ہمبستری کے آدھے گھنٹے بعد اس کی ایک خوراک دی جائے۔ یہ حاملہ ہونے میں مدد کرتی ہے۔

🪀 *کلکیریا کارب Calcarea-carb*
موٹاپے اور ماہواری کی زیادتی کی وجہ سے پریگنیسی ( حمل ) نہ ہو تو اچھی دوا ہے۔


🪀 *سبل سیرولاٹا Sabal Serrulata*
ایسی عورتوں میں بانجھ پن جن کی بیضہ دانیوں کے بڑھ جانے سے پیدا ہو گیا ہو، اس دوا کی مریضہ کی چھاتیاں سکڑ جاتی ہیں اور عام طور پر ان کی شادی لیٹ عمر میں ہوا کرتی ہے ایسی مریضوں میں جنسی رغبت کی کمی بھی ہوا کرتی ہے ان خواتین کے لیے یہ دوا سود مند ثابت ہوتی ہے۔

🧕 *نمبر 2:* ✍️📝 *دردناک ج**ع کا علاج:-* 👇

🪀 *فیرم میٹ Ferrum met*
اگر کسی عورت کو ج**ع کے دوران بہت زیادہ درد محسوس ہو، اس کے بعد خون بہنے لگے، اندام نہانی میں بہت ناقابل برداشت ہو جائے، اندام نہانی میں درد کاٹنا شروع ہو جائے وغیرہ، تو فیرم میٹ 2 یا 6، 30 دینے سے ہمبستری کا عمل پر سکون لذت آمیز بن جاتا ہے۔

🪀 *کریازوٹ Kreosot*
جن خواتین کو ہمبستری کے بعد اپنے اعضاء تناسل زنانہ میں بہت درد محسوس ہوتا ہو تو اس دوا کو 30 یا 200 طاقت میں دینا بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔

🪀 *آرجنٹم نائٹریکم Argentums nitricum*
جن عورتوں کو ہمبستری کے دوران درد محسوس ہو، لیکوریا کا آضافی اخراج ہوتا ہو تو شاندار دوا ہے

🪀 *لائی سین Lysine (Hydrophobinum)*
جن عورت کی بچہ دانی بہت نازک ہو جائے، اسے لگتا ہے جیسے بچہ دانی اس کے پیٹ میں آ گئی ہے، اسے جنسی تعلقات وغیرہ کے دوران بہت زیادہ درد محسوس ہوتا ہے، ایسی صورت میں Lysine 30 کمال کی دوا ثابت ہوا کرتی ہے۔

🪀 *سیپیا Sepia*
اگر عورت کو ایک ہی وقت میں ہمبستری کے دوران بہت زیادہ درد محسوس ہو، لیکوریا کا اخراج جاری ہو تو ان کے لیے یہ دوا راحت وسکون فراہم کر دیتی ہے۔

🪀 *ہائیڈراسٹس Hydrastis*
اگر عورت ہمبستری کے بارے میں سوچ کر برداشت نہ کر سکے یا عورت کو ج**ع کی خواہش کے ساتھ اپنے اعضاء زنانہ تناسل میں درد محسوس ہو، لیکوریا کی رطوبت انڈے کے سفید حصے کی طرح ہو، ایسی علامات میں Hydrastis 30 دینا بہت مفید ہے۔

🧕 *نمبر3: عورت میں جنسی ملاپ غیر اطمینان بخش*
✍️📝 *علاج Treatment علاج:-* 👇

🪀 *بربریس ولگریس Berberis-vulgeris*
اگر کسی عورت کو مرد کے ساتھ ہمبستری کے دوران مطمئین نہ ہو، اپنی اندام نہانی میں بہت زیادہ درد محسوس کرے اور ج**ع کے دوران جو کہ رانوں کے نیچے منتقل ہو جائے، پتھری کی شکایات پیدا ہو چکی ہوں تو اس دوا کو 6 یا 30 یا مدر ٹینچر میں استعمال کروائیں۔

🪀 *کاسٹیکم Causticum*
اگر کسی عورت کو ہمبستری کی شدید خواہش ہو لیکن ج**ع کے دوران اسے تسکین نہ ہو تواس دوا کو 30 طاقت دینا بہت مفید ہے۔

🪀 *سیپیا Sepia*
اگر کسی عورت کو ہمبستری کے بعد خوشی محسوس نہ ہو بلکہ اس میں چڑچڑاپن ہو جائے تو سیپیا 200 دینے سے بہترین فائدہ ہوتا ہے۔
*نوٹ*
تمام ادویات ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں
کاپی پیسٹ
*ہومیوپیتھک ڈاکٹر مددعلی مغل*
03244991029
03334703983
غوثیہ کالونی والٹن لاہور پاکستان

🧕 *نمبر 4: ہمبستری سے پہلے اور بعد میں ہونے والی بیماریاں*
✍️📝 *علاج Treatment:-* 👇

🪀 *سیپیا Sepia*
اگر عورت کو ہمبستری کے بعد لیکوریا یا لیکوریا کی آضافی رطوبت کے اخراج وغیرہ کا سامنا ہو تو سیپیا 200 طاقت میں بہت مفید ہے۔

🪀 *امبراگریشیا Ambra-gracea*
اگر عورت میں ہمبستری کے بعد دمہ کا حملہ ہو تو ایسی صورت میں یہ دوا بہت مؤثر ہے یہ دوا بار بار دی جا سکتی ہے۔

🪀 *کریازوٹم Kreosotum*
اگر کسی عورت کو ہمبستری کے دوران اور اس کے بعد اپنی اندام نہانی میں جلن محسوس ہو تو ایسی وجوہات میں یہ دوا 30 یا 200 طاقت میں دینا فائدہ مند ہوتی ہے۔

🪀 *فاسفورس Phosphorus*
اگر کسی عورت کو ہمبستری کے دوران اپنی اندام نہانی میں احساس کی کمی محسوس ہو تو فاسفورس 30 احساس پیدا کر دیتی ہے۔

🪀 *لائکوپوڈیم Lycopodium*
اگر کوئی عورت کو ج**ع کے دوران اپنی اندام نہانی میں شدید جلن محسوس کرے اور اس کے بعد اندام نہانی خشک ہو جائے، ران ( کولہے ) کے جوڑوں میں بوجھ محسوس ہو جیسے ماہواری کی رطوبت آ رہی ہو وغیرہ تو اسے یہ دوا 30 طاقت میں دیں۔

🧕 نمبر5: *ج**ع یا مباشرت کی شدید خواہش:* 👇

✍️📝 *علاج Treatment* 👇
🪀 *پلاٹینا Platinum*
غیر شادی شدہ جوان خواتین میں شدید جنسی خواہش ہو اور حاملہ خواتین میں جنسی ج**ع کی تیز خواہش وغیرہ میں یہ پلاٹینا دوا 6x یا 30 بہت اہمیت کی حامل ہے۔

🪀 *ہائیوسائمیس Hyoscyamus*
اگر کوئی عورت اپنے زنانہ اعضاء تناسل کو ننگا کرتی ہو اور دوسروں کے ساتھ بدتمیزی وغیرہ کرتی ہو تو اس دوا کع 30،200 طاقت میں دیں۔

🪀 *فاسفورس Phosphorus*
یہ بیوہ خواتین کے لیے بہترین دوا ہے جن میں جنسی خواہش زیادہ ہو چکی ہو تو ایسی عورت کو فاسفورس 30 میں دیں۔

🪀 *ماسکس*
اگر کسی عورت کو اندام نہانی میں گدگدی ہونے کی وجہ سے ہمبستری کرنے کی تیز خواہش پیدا ہو تو ماسکس بہت مفید ہے۔
*نوٹ*
تمام ادویات ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں
کاپی پیسٹ
*ہومیوپیتھک ڈاکٹر مددعلی مغل*
03244991029
03334703983
غوثیہ کالونی والٹن لاہور پاکستان

18/02/2025

SABAL SERRULATA
لائیکوپوڈیم کی طرح یہ بھی ایک constractive میڈیسن ھے۔ لائیکوپوڈیم بہت وسیع اور گہرا اثر رکھنے والی میڈیسن ھے اس کے مقابلے میں سبل سرولاٹا وہ مقام نہیں رکھتی اور نہ ہی ان کا آپس میں کوئی موازنہ کیا جا سکتا ھے۔ البتہ یہ دونوں دوائیں انسانی جسم کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
ھم نے سبل سرولاٹا کو صرف پروسٹیٹ کے علاج تک محدود کر رکھا ھے۔
کاشی رام نے اسے ان الفاظ میں لکھا ھے کہ یہ دوا جسمانی اور آلات تناسل کی کمزوری کے لیے استعمال ھوتی ھے۔ اس سے قوت ہاضمہ بڑھ جاتی ھے اور غذا جزو بدن ھونے لگتی ھے۔ نیز اس سے ریشے بھی قوی ھو جاتے ہیں۔ مذی کے غدود (پروسٹیٹ) اور خصیوں کے بڑھ جانے اور سخت ھو جانے میں نہایت یقینی دوا ھے۔ غیر نشوونما یافتہ پستانوں کے لیے ایک بہتریں دوا ھے۔
یہ وہ الفاظ ہیں جو کاشی رام نے لکھے ہیں
ولیم بورک اپنے مٹریا میڈیکا میں لکھتا ھے کہ سبل سرلاٹا کا آلات تناسل و بول کی شوزشی کفیات میں اس کا خاص اثر ھے۔ یہ دوا جسم کی پرورش کرتی ھے، نئے ریشے بناتی ھے، پروسٹیٹ بڑھ جانے میں اکسیر ھے۔
یہ وہ نام ہیں ھومیو پیتھی میں کہ جن کو ایک ارتھارٹی کے طور پر لیا جاتا ھے۔ ان دونوں نے اس کا استعمال Q پوٹینسی میں لکھا ھے۔
ھم نے سبل سرولاٹا کو صرف پروسٹیٹ کی بیماری تک محدود رکھا اور جہاں بھی پروسٹیٹ کا مسلہ سامنے آیا آنکھیں بند کر کے سبل سرولاٹا Q پوٹینسی میں لکھ کر مریضوں کو دے دیتے ہیں۔
میں کسی کو چیلنج نہیں کر سکتا نہ میرا اتنا علم ھے۔ لیکن مجھے اس میڈیسن سے جو کچھ حاصل ھوا وہ آپ کے سامنے بیان کرنا چاہتا ھوں۔
میں نے یہ میڈیسن اپنے انتہائی قریبی بزرگ جو اب اس دنیا میں نہیں ان کو Q پوٹینسی میں (شوابے) کی لکھ کر دی۔ دو ھفتے بعد انہوں نے بتایا کہ پشاب میں جو رکاوٹ تھی وہ اب نہیں۔ 2 ماہ تک وہ اس میڈیسن کو یوز کرتے رھے۔ اس کے بعد جب الٹراساؤنڈ ھوا تو پتہ چلا کہ پروسٹیت کا سائز اتنا ہی ھے۔ وہ کہنے لگے کہ مجھے محسوس ھوتا ھے کہ میرے بریسٹ بڑھ رھے ہیں۔ ان کی عمر 75 پلس تھی۔ میں نے انہیں مرکسال دی اس سے بریسٹ کا بڑھنا کم ھو گیا۔
اس کے بعد میں نے اسی میڈیسن کو ون ایم میں دوسری دو میڈیسن کے ساتھ استعمال کروایا تو مجھے بہت اچھے رزلٹ ملے۔ اور اب اگر انفکیشن کا کیس نہ ھو تو میں یہ نسخہ استعمال کرتا ھوں۔ انفیکشن سے مراد (UTI).
1. Conium 1M
2. Solidago 1M
3. Sabal Serrulata 1M
جن بچیوں یا نوجوان عورتوں میں بریسٹ کی نشوونما میں کمی واقع ھو وہاں Sabal Serrulata اور Lycopodium اپنا بہترین رزلٹ دیتی ہیں۔
ہم سے جو غلطتی ھوتی ھے وہ یہ ھے کہ ھم Sabal Serrulata Q میں دیتے ھوئے یہ بھول جاتے ہیں کہ یہ بریسٹ کی گروتھ میں اضافہ بھی کرتی ھے۔ جس سے ظاہر ھوتا ھے کہ یہ ہارمون کو بڑھاتی ھے۔ Q پوٹینسی میں میڈیسن کی مقدار بہت زیادہ ھوتی ھے جبکہ 1M میں میڈیسن کی مقدار بہت کم پائی جاتی ھے۔ ھو سکتا ھے کہ جس وجہ سے پروسٹیٹ اور بریسٹ پر اس کے اثرات مختلف بھی ھو سکتےھیں۔ یہ وہ حقائق ہیں جو ہمیں عملی طور پر کام کرنے سے حاصل ھوتے ہیں۔ جن کی تفصیل کتابوں میں موجود نہیں۔
*نوٹ*
تمام ادویات ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں
کاپی پیسٹ
*ہومیوپیتھک ڈاکٹر مددعلی مغل*
03244991029
03334703983
غوثیہ کالونی والٹن لاہور پاکستان

Address

Bank Stop Stree No 9 Gousia Colony Walton
Lahore

Telephone

+923244991029

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Homoeopathic Dr Madad Ali Mughal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category