Dawa Ghiza Aur Shifa

Dawa Ghiza Aur Shifa Homeopathic & Herbalist practitioner dedicated to promoting natural healing and holistic well-being.

سرسوں کا تیل واحد تیل ھے، جو ساری عُمر نہیں جمتا، اور اگر جم جائے تو سرسوں نہیں ھے،ہتھیلی پر سرسوں جمانے والی باتبھی اسی...
24/11/2024

سرسوں کا تیل واحد تیل ھے،
جو ساری عُمر نہیں جمتا،
اور اگر جم جائے تو سرسوں نہیں ھے،
ہتھیلی پر سرسوں جمانے والی بات
بھی اسی لیے کی جاتی ھے،
کیونکہ یہ ممکن نہیں ھے،
سرسوں کے تیل کی ایک خوبی یہ بھی ھے کہ اس کے اندر جس چیز کو بھی ڈال دیں گے،
اس کو جمنے نہیں دیتا،
اس کی زِندہ مِثال اچار ھے
جو اچار سرسوں کے تیل کے اندر رہتا ھے،
اس کو جالا نہیں لگتا،
اور اِن شاءالله جب یہ سرسوں کا تیل آپ کے جسم کے اندر جاۓ گا تو آپ کو کبھی بھی فالج،
مِرگی یا دل کا دورہ نہیں ہوگا،
أپ کے گُردے فیل نہیں ہونگے،
پوری زندگی آپ بلڈ پریشر سے محفوظ رہیں گے، (اِن شاء الله)
کیونکہ؟
سرسوں کا تیل نالیوں کو صاف کرتا ھے،
جب نالیاں صاف ہوجاٸیں گی تو دل کو زور نہیں لگانا پڑے گا،
سرسوں کے تیل کے فاٸدے ہی فاٸدے ہیں،
ہمارے دیہاتوں میں جب جانور بیمار ہوتے ہیں تو بزرگ کہتے ہیں کہ ان کو سرسوں کا تیل پلاٸیں،
أج ہم سب کو بھی سرسوں کے تیل کی ضرورت ھے،
3- نمک (نمک بدلیں)--
نمک ہوتا کیا ھے؟
نمک اِنسان کا کِردار بناتا ھے،
ہم کہتے ہیں بندہ بڑا نمک حلال ھے،
یا پھر
بندہ بڑا نمک حرام ھے،
نمک انسان کے کردار کی تعمیر کرتا ھے،
ہمیں نمک وہ لینا چاہیٸے جو مٹی سے آیا ہو،
اور وہ نمک أج بھی پوری دنیا میں بہترین پاکستانی کھیوڑا کا گُلابی نمک ھے،
پِنک ہمالین نمک 25 ڈالر کا 90 گرام یعنی 8000 روپے کا نوے گرام اور 80000 روپے کا 900 گرام بِکتا ھے،
اور ہمارے یہاں دس تا بِیس روپے کلو ھے،
بدقسمتی دیکھیں!
ہم گھر میں آیوڈین مِلا نمک لاتے ہیں،
جس نمک نے ہمارا کردار بنانا تھا،
وہ ہم نے کھانا چھوڑ دیا۔
اس لٸے میری أپ سے گذارش ھے کہ ہمیشہ پتھر والا نمک استعمال کریں،
*4- مِیٹھا--
ہم سب کے دماغ کو چلانے کے لٸے میٹھا چاہیٸے،
اور میٹھا الله کریم نے مٹی میں رکھا ھے،
یعنی گَنّا اور گُڑ،
اور ہم نے گُڑ چھوڑ کر چِینی کھانا شروع کر دی،
خدارہ گُڑ استعمال کریں،
*5- پانی---
انسان کے لٸے سب سے ضروری چیز پانی ھے،
جس کے بغیر انسان کا زندہ رہنا ممکن نہیں،
پانی بھی ہمیں مٹی سے نِکلا ہُوا ہی پینا چاہیٸے،
پوری دنیا میں آبِ زم زم سب سے بہترین پانی ھے،
اور اس کے بعد زمین کا پانی ھے،
اس کے بعد مٹی سے نکلنے والی گندم استعمال کریں،
لیکن گندم کو کبھی بھی چھان کر استعمال نہ کریں،
گندم جس حالت میں آتی ھے،
اُسے ویسے ہی استعمال کریں،
یعنی سُوجی، میدہ اور چھان وغیرہ نکالے بغیر
کیونکہ!
ہمارے آقا کریم حضرت محمد ﷺ بغیر چھانے أٹا کھاتے تھے،
تو پھر طے یہ ہوا کہ ہمیں یہ پانچ کام کرنے چاہٸیں،
1- مٹی کے برتن،
2- سرسوں کا تیل،
3- گُڑ،
4- پتھر والا نمک،
5- زمین کے اندر والا پانی،
زمین کے اندر والا پانی،
مٹی کے برتن میں رکھ کر،
مٹی کے گلاس میں پئیں،
اور ان ساری چیزوں کے ساتھ گندم کی روٹی کھائیں.-










0300 8896186
علاج بلغذا علاج بلدوا
Hakeem Dr khurram latif
HakeemdrKhurramlatif Ge
Male Sexual Specialists
HakeemdrKhurram Latif
Al Shafa Al Hussain Cilince
Dawa Ghiza Aur Shifa
Sehat Aur Zindagi

کولیسٹرول کم کرنے کے لیے نادر نسخہ  انشاللہ کولیسٹرول نارمل ھو جائے گا۔ھوالشافی!اجوائن دیسی 100گرام تخم میتھی 250گرام کا...
09/10/2024

کولیسٹرول کم کرنے کے لیے نادر نسخہ
انشاللہ کولیسٹرول نارمل ھو جائے گا۔
ھوالشافی!
اجوائن دیسی 100گرام
تخم میتھی 250گرام
کالی زیری 50 گرام
تینوں کو توے پر ہلکا سا بھون کر گرینڈ کر لیں۔ ایک چھوٹا چمچ ناشتے کے بعد اور رات سونے سے پہلے ہمراہ نیم گرم پانی لیں۔
ساتھ بادام کھائیں اور واک کریں۔۔
پندرہ دن کے بعد کولیسٹرول چیک کروا لیں، انشاللّہ چالیس دن کے استعمال سے بیماری ختم ھو جائے گی










Dawa Ghiza Aur Shifa
HakeemdrKhurramlatif Ge
Al Shafa Al Hussain Cilince
Hakeem Dr khurram latif
HakeemdrKhurram Latif
Male Sexual Specialists
Sehat Aur Zindagi
علاج بلغذا علاج بلدوا
0300 8896186

دن بھر میں 2 پیالی ادرک کا قہوہ ضرور پئیں.. ادرک کا قہوہ کون سی 7 بیماریوں میں مفید ہے؟ادرک کا پانی ایک مقبول قہوہ ہے جو...
03/10/2024

دن بھر میں 2 پیالی ادرک کا قہوہ ضرور پئیں..
ادرک کا قہوہ کون سی 7 بیماریوں میں مفید ہے؟

ادرک کا پانی ایک مقبول قہوہ ہے جو تازہ ادرک کی جڑ کو گرم پانی میں ڈال کر بنایا جاتا ہے۔ یہ تازگی بخش مشروب روایتی ادویات میںبھی استعمال کیا جاتا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ صحت کے بہت سے فوائد اپنے اندر رکھتا ہے۔

ہاضمے تیز کرتا ہے
ادرک ہاضمے کو تیز کرنے کی صلاحیت کے لیے مشہور ہے۔ اس میں gingerols اور shogaols نامی مرکبات ہوتے ہیں، جو ہضم کے جوس اور خامروں کی پیداوار کو متحرک کرتے ہیں۔ یہ کھانے کو زیادہ مؤثر طریقے سے توڑنے اور ہضم ہونے میں مدد کرتے ہیں۔ کھانے سے پہلے ادرک کا پانی پینا اپھارہ، قبض اور ہاضمہ کی دیگر تکلیفوں کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

سوزش کو کم کرتا ہے
سوزش چوٹ یا انفیکشن کا فطری ردعمل ہے۔ لیکن جب یہ دائمی ہو جاتا ہے، تو یہ دل کی بیماری، ذیابیطس اور کینسر سمیت صحت کے مسائلکی جانب دھکیل سکتا ہے۔ ادرک میں طاقتور سوزش کی خصوصیات پائی جاتی ہیںجو دائمی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔ ادرک کا پانی باقاعدگی سے پینے سے اینٹی سوزش ادویات جیسے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

دماغی کارکردگی میں اضافہ
ادرک میں ایسے مرکبات ہوتے ہیں جو دماغی افعال کو بہتر بنا سکتے ہیں اور عمر سے کی وجہ سے سیکھنے کا عمل کمزور ہونے سے روک سکتے ہیں.

کہ ادرک کے عرق کو پینے سے درمیانی عمر کی خواتین میں کام کرنے والی یادداشت اور ردعمل کا وقت بہتر ہوتا ہے۔ ادرک کا پانی باقاعدگی سے پینا دماغی صلاحیتوں کو فروغ دینے والے فوائد رکھتا ہے۔ یہ طلباء اور پیشہ ور افراد کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے جنہیں تیز اور توجہ مرکوز رکھنے کے لئے ٹانک کی ضرورت ہوتی ہے۔

ماہواری کے درد کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے
ماہواری کا درد بہت سی خواتین کے لیے ایک عام مسئلہ ہے، اور ادرک اس کو کم کرنے کا قدرتی زریعہ ہے۔

ادرک کے سپلیمنٹس لینے یا ادرک کی چائے پینے سے ماہواری کے درد کی شدت کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ادرک کی چائے سوزش اور ماہواری کی دیگر علامات کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے

مدافعتی نظام کو تیز کرتا ہے
ادرک میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں، جو جسم کو آکسیڈیٹیو تناؤ سے بچانے اور صحت مند مدافعتی نظام کو سہارا دینے میں مدد دیتے ہیں۔
ادرک کے عرق سے جسم میں مدافعتی خلیوں کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے قوت مدافعت بڑھانے والے اثرات ہو سکتے ہیں۔ ادرک کا پانی باقاعدگی سے پینا آپ کے مدافعتی نظام کو سہارا دینے اور بیماری اور انفیکشن سے بچانے میں مدد دینے کا ایک آسان طریقہ ہو سکتا ہے۔

بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے
ہائی بلڈ شوگر کی سطح بہت سی دائمی بیماریوں کے لیے خطرے کا عنصر ہے، بشمول ذیابیطس، دل کی بیماری، اور موٹاپا۔ ادرک میں اینٹی ذیابیطس خصوصیات کو دکھایا گیا ہے، جو خون میں شکر کی سطح کو کم کرنے اور ان حالات کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 12 ہفتوں تک ادرک کا سپلیمنٹ لینے سے ٹائپ 2 ذیابیطس والے لوگوں میں بلڈ شوگر کنٹرول میں بہتری آتی ہے۔ ادرک کا پانی باقاعدگی سے پینے سے ذیابیطس کے خطرات بھی کم ہوسکتے ہیں

متلی اور الٹی کو کم کر سکتا ہے
ادرک متلی اور الٹی کو کم کرنے کی اپنی صلاحیت کے لیے مشہور ہے، خاص طور پر ان لوگوں میں جو کیموتھراپی سے گزر رہے ہیں یا حرکت کی بیماری کا سامنا کر رہے ہیں۔ ادرک کا پانی پینا ان متلی والی خصوصیات کو کم کرنے کا ایک آسان اور موثر طریقہ ہو سکتا ہے۔
ادرک کا پانی پینے سے حاملہ خواتین میں متلی اور قے کی شکایت کم ہوتی ہے۔










Dawa Ghiza Aur Shifa
HakeemdrKhurramlatif Ge
Al Shafa Al Hussain Cilince
Hakeem Dr khurram latif
HakeemdrKhurram Latif
Sehat Aur Zindagi
Male Sexual Specialists
علاج بلغذا علاج بلدوا

دیکھنے میں یہ ایک معمولی سے پتے نظر آتے ہیں لیکن خوبیوں کے لحاظ سے پودینے کا کوئی ثانی نہیں ہے۔۔۔پودینہ کے فوائد-:-٭پودی...
01/10/2024

دیکھنے میں یہ ایک معمولی سے پتے نظر آتے ہیں لیکن خوبیوں کے لحاظ سے پودینے کا کوئی ثانی نہیں ہے۔۔۔
پودینہ کے فوائد-:-
٭پودینہ کھانے کو ہضم کرتا ہے۔
٭پودینہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔
٭ پودینہ ہماری ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔
٭پودینہ جوڑوں کے دردوں میں فائدہ مند ہے۔
٭ پودینے کا اگر پانی نہار منہ پیا جائے تو یہ رنگت کو نکھارتا ہے۔
٭پودینہ ہماری جلد کے لئے بھی مفید ہے۔
٭پودینہ کا استعمال دمہ کے مریضوں کے لئے مفید رہتا ہے۔
٭پودینہ خون کو صاف کرتا ہے۔
٭پودینے کے استعمال سے منہ سے بد بو آنا ختم ہو جاتی ہے۔
٭پودینہ دانتوں کو سفید کرتا ہے۔
٭پودینہ خارش کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
٭پودینہ کینسر میں بھی مفید ہے۔
٭ پودینہ کی چائے متلی کو ختم کر دیتی ہے۔۔
٭پودینہ کی چائے بالوں کو بڑھنے میں مدد کرتا ہے۔
٭پودینے کے استعمال سے پیٹ کی بیماریوں سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔
٭پودینہ کا استعمال سر درد میں آرام پہنچاتا ہے۔
٭پودینہ چہرے کے داغ دھبوں اور دانوں کے لئے فائدہ مند ہے۔
٭پودنے کے استعمال سے معدے اور آنتوں کو طاقت ملتی ہے۔
٭پودینہ بھوک کو بڑھاتا ہے۔
٭پودینہ کا استعمال ڈکار اور گیس میں مفید ہے۔
٭پودینہ معدے کی جلن میں فائدہ مند ہے۔










Dawa Ghiza Aur Shifa
HakeemdrKhurramlatif Ge
Al Shafa Al Hussain Cilince
Hakeem Dr khurram latif
HakeemdrKhurram Latif
Sehat Aur Zindagi
Male Sexual Specialists
علاج بلغذا علاج بلدوا
0300 8896186

*دہی سے علاج* *مشہور قول ہے جو شخص دوپہر کے وقت دہی کھائے اسے مرنا نہیں چاہیئے اور جو رات کو دہی کھائے اسے صبح اُٹھنا نہ...
30/09/2024

*دہی سے علاج*
*مشہور قول ہے جو شخص دوپہر کے وقت دہی کھائے اسے مرنا نہیں چاہیئے اور جو رات کو دہی کھائے اسے صبح اُٹھنا نہیں چاہیئے۔*
*خوبصورتی بڑھانے کیلئے دہی کا استعمال بہت ہی مفید ہے۔ *دہی پرو بائیوٹک ہے جو خطرناک بیکڑیا کو ختم کرتا ہے اور دوست بیکڑیا کو پیدا کرتا ہے۔*
*دہی ہاضمہ کرنے کے ساتھ ساتھ جسم کو طاقت دیتا ہے۔*
*دہی کم و بیش 10 ہزار بیماریوں کا علاج ہے۔ *دہی میں* *کیلشیم،فولاد،زنک،پوٹاشیم،*
*فاسفورس اور میگنشیم جیسے اجزاء پائے جاتے ہے یہ عناصر انسانی صحت لیے بہت ہی مفید ہے۔* 🍷 *دہی کا نعم البدل کوئی چیز نہیں۔*
🍷 *معدہ کی خراش اور پیچیش میں اسکا استعمال بہت ہی مفید ہے۔*
🍷 *روس کے ایک پروفیسر کا کہنا ہے وقت سے پہلے بڑھاپے کی آمد کو روکنے کیلئے اپنی روز مرہ خوراک میں دہی کو ضرور شامل کرے۔*
🍷 *دہی میں کیلشیم اور فاسفورس ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتا ہے۔*
🍷 *دہی کا مستقل استعمال*
*اوسٹیو پراسس کے عمل سے محفوظ رکھتا ہے۔*
🍷*دہی کھانے سے موٹاپا میں کمی آتی ہے۔*
🍷 *ہائی بلڈ پریشر کنڑول میں رہتا ہے۔*
🍷 *دل کے امراض میں روز بروز ہوتا جا رہا ہے دہی جسم میں* *کولیسڑول لیول کو کنڑول کرتا ہے۔*
🍷 *ایسے لوگ جنکی دل کی شریانیں بلاک ہونا شروع ہو جائے وہ ایک گلاس دہی کی لسی میں السی کے تیل کے 10 قطرے ڈال کر روزانہ استعمال کرے ان شاء اللہ‎ اسکے استعمال سے دل کی شریانیں بلاک نہیں ہو گی۔*
🍷 *کسی بھی بیماری میں اینٹی بائیوٹک کے استعمال* *سے،کمزوری ہو، ہاضمہ خراب ہو، منہ خشک رہتا ہو، رنگت زرد پڑ جائے تو دہی کا استعمال چند دنوں میں آپکی کایا پلٹ دے گا۔*
🍷 *دہی قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔*
🍷 *قوت مدافعت اگر زیادہ ہو گی تو بیماریاں حملہ آور نہیں ہو گی۔*
🍷 *دہی دودھ کا نعم البدل بھی ہے۔*
🍷 *ایسے لوگ جہنیں دودھ ہضم نہیں ہوتا،پیٹ میں گیسز بن جاتی ہے وہ دہی کا استعمال ضرور کرے۔*
🍷 *دہی معدے کی گرمی کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ منہ کے چھالوں کیلئے بھی بے حد مفید ہے۔*
🍷 *جلدی امراض میں جسم کی خارش،دانے نکل آتے ہے ان میں بہت ہی مفید ہے۔*
🍷 *ایسی حاملہ خواتین جنکا ہاضمہ خراب رہتا ہے دہی کے مستقل استعمال سے ان کے معدے کے تمام مسائل ٹھیک ہو جائیگے۔*
🍷 *تازہ دہی دماغ کو طاقت دیتی ہے۔*
🍷 *نظر تیز کرتی ہے۔*
🍷 *ایک کپ دہی میں ایک چمچ لیموں کا رس شامل کرکے اچھی طرح مکس کر لیں اور اس ماسک کو گردن،چہرہ، ہاتھ اور پاوں پہ لگائیں۔*
*20* *منٹ لگا رہنے دے پھر سادہ پانی سے دھو لیں اس سے آپکا چہرہ نرم و ملائم صاف اور چمکدار ہو جائیگا۔*
🍷 *چہرے کے کیل مہاسے اور چھائیاں بھی ختم ہو جائیگی۔*
🍷 *انڈے کی سفیدی__ 1 عدد*
*دہی__ 4 چمچ*
*جو کا آٹا __ 2 چمچ*
*تینوں 🍵 چیزوں کو ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں پیسٹ بن جائے تو چہرہ پر لگائیں۔*
*25* *منٹ لگا رہنے دے پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں اس سے چہرہ صاف ہو جائیگا۔*
🍷 *بالوں کیلئے بھی دہی بہت مفید ہے۔*
🍷 *بالوں کو چمکدار،ریشمی اور مضبوط کرتا ہے۔*
🍷 *خشکی،سکری اور بالوں کو گِرنے سے روکتا ہے۔*
🍷 *دہی کو 3 دن کیلئے کسی برتن میں ڈال کر کھلی جگہ پہ رکھ دے چوتھے دن استعمال کرنا ہے بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگائیں۔*
*30* *منٹ لگا رہنے دے پھر سادہ تازہ پانی سے دھو لیں۔*
*شمیو اور صابن استعمال نہیں کرنا ہے۔*
*احتیاط!*
*دہی کو کبھی بھی صبح نہار منہ استعمال نہ کرے۔*
*خالی پیٹ جب بھوک لگی ہو تو دہی کا استعمال فائدے کی بجائے نقصان دیتا ہے۔*
*رات کے وقت بھی دہی نہیں کھانا چاہیئے کیونکہ اس سے معدہ میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے اور گیس پیدا ہوتی ہے۔*
*دہی کی لسی بناتے وقت کبھی بھی اسمیں دودھ شامل نہ کرے بلکہ پانی ڈالیں۔*
🎺 *دہی کا زیادہ گرم نہیں کرنا چاہیئےالبتہ ضرورت پڑنے پر ہلکا سا گرم کر سکتے ہے۔*
📯 *تُرش یعنی کھٹا دہی،بدبودار اور پانی چھوڑا ہوا دہی استعمال نہ کرے۔*
🎷 *دہی ہمیشہ تازہ اور میٹھا استعمال کرے۔*
🍵 *کس ٹائم کھائے*🍵
🍵 *دہی کھانے کا بہترین وقت دوپہر کے کھانے کے بعد کا ہے۔*











Sehat Aur Zindagi
Al Shafa Al Hussain Cilince
Hakeem Dr khurram latif
HakeemdrKhurramlatif Ge
Dawa Ghiza Aur Shifa
Male Sexual Specialists
علاج بلغذا علاج بلدوا
HakeemdrKhurram Latif
0300 8896186

‏پٹھوں کی طاقت کے لئے ھوالشافی۔۔۔روزانہ رات کو آٹھ دانہ بادام 21 دانہ کشمش اور دو دانہ انجیر کے رات کو ایک گلاس پانی میں...
25/09/2024

‏پٹھوں کی طاقت کے لئے
ھوالشافی۔۔۔
روزانہ رات کو آٹھ دانہ بادام 21 دانہ کشمش اور دو دانہ انجیر کے رات کو ایک گلاس پانی میں بھگو کر صبح نہار آہستہ آہستہ چبا چبا کر کھائیں اور اوپر سے ایک کپ دودھ پی لیں ۔انشاء اللہ یہ نسخہ حیرت انگیزطور پر پٹھوں کو طاقت دے گا۔ دماغ کو طاقت دے گا، بھولی بسری باتیں یاد دلائے گا۔ خاص طور پر اعصابی کمزوری ہاتھوں کا کانپنا اس کے لیے یہ مجرب ہے۔










Dawa Ghiza Aur Shifa
HakeemdrKhurramlatif Ge
Al Shafa Al Hussain Cilince
Hakeem Dr khurram latif
HakeemdrKhurram Latif
Sehat Aur Zindagi
Male Sexual Specialists
علاج بلغذا علاج بلدوا

With HakeemdrKhurramlatif Ge – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
25/09/2024

With HakeemdrKhurramlatif Ge – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

*لہسن کا تیل کمر درد کے لئے اکسیر*لہسن کا تیل بنانے کے لئےھوالشافی۔۔ ناریل, سرسوں تلوں کا تیل, تینوں ہم وزن لے لیں تقریب...
24/09/2024

*لہسن کا تیل کمر درد کے لئے اکسیر*
لہسن کا تیل بنانے کے لئے
ھوالشافی۔۔ ناریل, سرسوں تلوں کا تیل, تینوں ہم وزن لے لیں تقریبا آدھا کپ پھر اسے گرم کرلیں. پھر اس میں دس عدد لہسن کے جوئے شامل کر کے اس وقت تک فرائی کریں, جب تک براؤن نہ ہو جائیں۔ چولہا بند کرکے تیل نتھار لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں. بعد ازاں بوتل میں بھر کر رکھ لیں. جب بھی کمر درد ہو تو اس تیل سے مساج کرکے کچھ دیر بعد حلقے نیم گرم پانی سے نہا لیں۔










Sehat Aur Zindagi
HakeemdrKhurram Latif
HakeemdrKhurramlatif Ge
Male Sexual Specialists
علاج بلغذا علاج بلدوا
Hakeem Dr khurram latif
Dawa Ghiza Aur Shifa
Al Shafa Al Hussain Cilince
03008896186

*رنگ گورا کریں سوفیصد رزلٹڈ کریم: Pure Herbal*کیل مہاسے ، داغ دھبے ، بلیک ہیڈز اور وائٹ ہیڈز کا علاج: ایکنی اور پمپلز کے...
23/09/2024

*رنگ گورا کریں سوفیصد رزلٹڈ کریم: Pure Herbal*

کیل مہاسے ، داغ دھبے ، بلیک ہیڈز اور وائٹ ہیڈز کا علاج:

ایکنی اور پمپلز کے مسائل زیادہ تر نوجوان افراد میں جنم لیتے ہیں ،خاص کر جب ان کی عمر 12 سال سے 24 سال تک ہوتی ہے۔چہرے کی جلد پر ایکنی کی وجہ سے وائٹ ہیڈز، بلیک ہیڈز،پمپلز وغیر ہ بن جاتے ہیں،اس کے علاوہ جسم کے مختلف حصوں جیساکہ چہرے، سینے، کندھے اور کمر پر ریشیز پڑ جاتے ہیں جس سے جلد کی رنگت سرخی مائل ہو جاتی ہے اور اگر ان کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ انسان میں چہرے کی خرابی کی ساتھ ساتھ خود اعتمادی کی کمی اور ذہنی تناؤ کا باعث بنتے ہیں۔چہرے پر ایکنی کی سب سے بڑی وجہ جلد میں موجود ٹاکسن کا اخراج نہ ہوپانا ہے۔

ٹاکسن کی ضرورت سے زیادہ مقدار جلد کے مساموں میں پھنس جاتی ہے اوران کو بند کر دیتی ہے جس سے چہرے کے سیلز کوآکسیجن فراہم نہیں ہو پاتی اور وہ ٹھیک سے سانس نہیں لے پاتے اور ایکنی کی شکایات سامنے آتی ہیں۔اس کے علاوہ وائٹ اور بلیک ہیڈز بننے کی سب سے اہم وجہ معدے کا ٹھیک سے کام نہ کرنا بھی ہے، بے وقت اور ضرورت سے زیادہ کھانے سے بھی ہاضمہ خراب ہو جاتا ہے اور معدہ کی بیماریاں سامنے آتی ہیں جو ایکنی کی وجہ بنتی ہے۔

اس کے علاوہ خوراک میں آئل ، فیٹس ، سٹارچ اور چینی کا زیادہ استعمال بھی ایکنی کی شکایات کو جنم دیتا ہے، لیکن گبھرانے والی کوئی بات نہیں ہے وائٹ اور بلیک ہیڈز کو بڑی آسانی کے ساتھ ختم کیا جا سکتا ہے۔ گھر پر بڑی آسانی سے تیار ہونے والے ایک زبردست نسخہ کے ذریعے آپ خون میں موجود گندگی کو صا ف کر سکتے ہیں اور چہرے سے کیل مہاسے اور داغ دھبے ہمیشہ کے لئے ختم کر سکتے ہیں۔ نسخہ کچھ یوں ہے۔

▪ہرے دھنیے میں تھوڑا سا پانی ملا کر اسے گرائنڈ کر لیں لیکن زیادہ گرائنڈ مت کریں۔ اب ایک چھاننی لے کر اسے کسی برتن کے اوپر رکھیں اور اس پیسٹ کوچھاننی میں ڈال کر چمچ سے دبائیں تا کہ گودا چھاننی میں رہ جائے اور پانی نیچے برتن میں چلا جائے ۔

اب اس پانی میں ایک چٹکی ہلدی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اوراس مکسچر کو کسی ڈھکن بند بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھ لیں۔ اس پانی کو روزانہ سونے سے پہلے روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں اورصبح اٹھ کر چہرے کوتازہ پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔ اس کا استعما ل لگاتار ایک ہفتہ تک کریں، انشاء اللہ بلیک اور وائٹ ہیڈز کا مکمل طور پر خاتمہ ہو جائے گا۔
اس نسخہ میں استعمال ہونے والے اجزاء میں ہلدی ایک اینٹی آکسیڈنٹ ایجنٹ ہے جو چہرے کے سیلز کو مردہ ہونے سے روکتی ہے، جلد کو ایکس فولی ایٹ کرتی ہے اور جلد کی خدوخال کو بہتر بناتی ہے۔چہرے کی جلد میں ہونے والی سوزش کو ختم کرتی ہے۔ ایکنی اورداغ دھبوں سے نجات دلاتی ہے، چہرے کی پگمینٹیشن کو کم کرتی ہے۔










علاج بلغذا علاج بلدوا
HakeemdrKhurramlatif Ge
Male Sexual Specialists s
HakeemdrKhurram Latif
Al Shafa Al Hussain Cilince
Dawa Ghiza Aur Shifa
Sehat Aur Zindagi
Hakeem Dr khurram latif
0300 8896186

سفر جل (بہی)ایسی طاقت کو ئی دوسرا پھل مقابلہ نہ کر پائے آپ بھی کھائیں اور جسم کو توانا بنائیںقدرت نے ہمیں مختلف شکلوں جس...
21/09/2024

سفر جل (بہی)ایسی طاقت کو ئی دوسرا پھل مقابلہ نہ کر پائے آپ بھی کھائیں اور جسم کو توانا بنائیں

قدرت نے ہمیں مختلف شکلوں جسامت،بو، رنگوں اور غذائی فوائد لئے بے شمار پھلوں اور میووں سے نوازا ہے،ہر موسم اپنے ساتھ مختلف پھلوں کی سو غات لے کر آتا ہے،تقریباً ان تمام ہی پھلوں میں ایک سے زیادہ صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں ان ہی میں سفر جل (بہی) بھی شامل ہے اسے جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے، اور اس ذکر کئی احادیث میں بھی ملتا ہے،یہ قدیم پھل ہے جسے صدیوں سے غذا اوربیماریوں کے لئے بطور دوا استعمال کیا جاتا رہا ہے، یہ سیب کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے جبکہ اس کے بیج کو بہی بیج کہتے ہیں جو اپنی افادیت کی بنا پر سپر فوڈ میں شامل ہیں اس میں پروٹین،کاربو ہائیڈریٹ،فائبر،وٹامن سی،وٹامن بی چھ،کاپر،آئرن، پوٹاشییم اور میگنیشییم وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔کمزور جسم کو توانا بنانے اور امراض قلب کے لئے اس سے بہترین کو ئی غذا نہیں، اس پھل کا رس اور مربہ دونوں کو اس مقصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ بہی اور بہی کا مربہ کے فوائد جانتے ہیں:

جلد کے لئے
سفر جل (بہی) میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ اور وٹامنز جلد کو صحت مند اور جواں بناتے ہیں،یہ فری ریڈیکل سے ہو نے والے نقصانات کے خدشے کو کم کرتے ہیں جو جلد پر جھریوں کی صورت میں نمودار ہوتے ہیں جلد کے داغ دھبوں کو صاف کرتے ہیں اور سورج کی مضر شعاعوں سے بھی جلد کو تحافظ فراہم کرتے ہیں۔

بالوں کے لئے
اس میں موجود معدنیات جیسے آئرن، کاپراور زنک جسم میں خون کے سرخ خلیات کی افزائش کے لئے ضروری سمجھے جاتے ہیں،خون کے سرخ خلیات کی مقدار جتنی زیادہ ہو گی خون کا دوران اتنا ہی تیز ہوگا،اس طرح جسم میں آکسیجن کی مقدار بھی بڑھے گی اور جلد میں بھی دوران خون بڑھے گا اس طرح یہ سر کی جلد میں پائے جانے والے فولیکلز کی صحت کا باعث بنتا ہے اور بالوں کی افزائش کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔

قلب کے لئے
سفر جل (بہی) کا استعمال قلب کے مسائل اور سینے کی صحت کے لئے بے حد مفید ہے یہ سینے کے دباؤ کو دور کرنے دل کی بیماری کو ٹھیک کرنے میں اپنی مثال نہیں رکھتا، تحقیق سے یہ بات ہوئی ہے کہ اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ اندرونی سو زش کو کم کرنے اور امرض قلب جیسی دائمی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتے ہیں یہ جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو بھی اعتدال میں رکھتے ہیں اور سینے کی جکڑن کو دور کر تے ہیں جس سے دل کے دورے جیسے امراخ قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔











علاج بلغذا علاج بلدوا
Hakeem Dr khurram latif
Male Sexual Specialists
HakeemdrKhurram Latif
Al Shafa Al Hussain Cilince
Dawa Ghiza Aur Shifa
Sehat Aur Zindagi
HakeemdrKhurramlatif Ge

ہائی بلڈ پریشر کے لیے جوس ٹماٹر کا جوس ٹماٹر کا جوس وٹامنز، پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو اسے عام دل ک...
19/09/2024

ہائی بلڈ پریشر کے لیے جوس
ٹماٹر کا جوس
ٹماٹر کا جوس وٹامنز، پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو اسے عام دل کی صحت کے لیے بہترین بناتا ہے۔ آپ اسے گھر پر بھی آسانی سے بنا سکتے ہیں۔
چقندر کا رس
چقندر جڑ کی سبزیاں ہیں جن میں صحت کے لیے بہت سے فوائد ہیں، جن میں سے ایک بلڈ پریشر کو کم کرنا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر پر چقندر کے جوس کے اثرات پر ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ چقندر کا استعمال بلڈ پریشر کو کم کر سکتا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ چقندر میں نائٹریٹ اور ثانوی میٹابولائٹس ہوتے ہیں جو بلڈ پریشر کو کم کرسکتے ہیں۔ اس کے بلڈ پریشر کو کم کرنے والے فوائد سے فائدہ اٹھانے کے لیے روزانہ ایک کپ پینے پر غور کریں۔
انار کا رس
انار میں اینٹی آکسیڈنٹس کی قوی سطح کی وجہ سے صحت کے بہت سے فوائد ہیں۔ پھلوں اور سبزیوں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس بلڈ پریشر کو کم کرتے ہیں، اور انار بھی اس سے مختلف نہیں ہیں۔
*آلوبخارا کا رس
اگرچہ آلو بخارا کے رس کو قدرتی جلاب کے طور پر جانا جاتا ہے، لیکن اس کا دل کی حفاظتی اثر بھی ہو سکتا ہے۔ ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ آٹھ ہفتوں تک روزانہ کچی آلوبخارا اور آلو بخارا کے جوس کا استعمال پری ہائپر ٹینشن، سیرم کولیسٹرول اور ایل ڈی ایل والے مریضوں میں بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے۔
*گاجر کا رس
گاجر پوٹاشیم سے بھری ہوتی ہے۔ گاجر ایک انتہائی دل کو صحت مند سبزی بناتی ہے۔ ڈی کے پبلشنگ کی کتاب 'ہیلنگ فوڈ' کے مطابق گاجر ایتھروسکلروسیس اور فالج کا خطرہ بھی کم کرتی ہے۔
*پالک کا رس
پالک کا رس پالک کی صحت کی زیادہ تر خصوصیات کو حاصل کرنے کا ایک مزیدار طریقہ ہے۔ پتوں والی سبزی پوٹاشیم کا بہترین ذریعہ ہے۔ پوٹاشیم آپ کے خون کی نالیوں اور شریانوں میں تناؤ کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے، جو خون کی گردش کو بڑھاتا ہے اور آپ کے بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرتا ہے۔ یہ لیوٹین سے بھی بھرپور ہوتا ہے.۔ لیوٹین شریانوں کی دیواروں کو گاڑھا ہونے سے روکتا ہے، اس طرح دل کے دورے اور بلڈ پریشر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔









علاج بلغذا علاج بلدوا
HakeemdrKhurramlatif Ge
Male Sexual Specialists
HakeemdrKhurram Latif
Al Shafa Al Hussain Cilince
Dawa Ghiza Aur Shifa
Sehat Aur Zindagi
Hakeem Dr khurram latif

💢🌰 چقندر پرکریں اعتبار، اسکے فائدے ہیں بے شمار 🌰🌰🍁 سبزی کا نام سنتے ہی ہمارے ذہن میں دو نام آتے ہیں ایک آلو اور دوسرا پی...
09/09/2024

💢🌰 چقندر پرکریں اعتبار، اسکے فائدے ہیں بے شمار 🌰🌰

🍁 سبزی کا نام سنتے ہی ہمارے ذہن میں دو نام آتے ہیں ایک آلو اور دوسرا پیاز۔ چقندر کا نمبر دوسری سبزیوں کے مقابلے میں کافی بعد میں آتا ہے حالانکہ اس کی غذائی افادیت کی بناء پر اس کا استعمال کثرت سے کرنا چاہئے ۔لیکن شاید کئی لوگ اس کی افادیت سے غافل ہیں ۔
چقندر ہماری صحت کے ساتھ خوبصورتی کا بھی ضامن ہے اسلئے یورپ میں اس کا اچار خواتین میں بے حد مقبول ہے ۔

*چقندر دل کا کام کرے آسان*
عام زبان میں یہ کہا جاتا ہے کہ جو سبزی جتنی خوش رنگ ہو گی وہ اتنی ہی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات سے بھر پور ہو گی ۔
چقندر کا گہرا سرخ رنگ اپنے اندر غذائی جز (کینن ) رکھتا ہے جو ایک بھر پور اینٹی آکسیڈنٹ ہے ۔ جو خراب کولیسٹرول کو بننے سے روکتا ہے ،
چقندر میں موجود نائٹریٹ دل کی شریانوں کو پھولنے اور سکڑنے سے روکتا ہے اور خون میں آکسیجن کی مقدار کو بڑھاتا ہے ،
چقندر میں پوٹاشیم کی مقدار بھی پائی جاتی ہے جو دل کی شریانوں میں خون کو روان رکھتا ہےِ خون کو جمنے سے روکتا ہے ۔
یعنی اگر آپ روزانہ کی بنیاد پر چقندر کھاتے ہیں تو بھول جائیں کہ آپ کو کبھی دل کا دورہ پڑ سکتا ہے ۔

*چقندر دماغ کو بنائے تیز*

آج کل نہ صرف بوڑھے بلکہ نوجوانوں کو بھی یاد داشت کی کمزوری ہوتی جا رہی ہے جس کی وجہ مستقل ذہنی تناؤ ،نیند پوری نہ ہونا اور ماحولیاتی آلودگی ہیں ،
آپ نے یہ تو سنا ہو گا کہ بادام کھانے سے دماغ تیز ہوتا ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ چقندر کھانے سے دماغ تیز ہوتا ہے روزانہ پاؤ ٹکڑا چقندر کھانے سے دماغ تک صاف خون کی رسائی تیز اور مستقل ہوتی ہے جس سے بھولنے کی بیماری میں کمی آتی ہے ۔

*چقندر کا رس ہے انرجی ڈرنک*
آج کل انرجی ڈرنک کے نام پر طرح طرح کے شربت دستیاب ہیں جو فوری توانائی تو بحال نہیں کرتے البتہ ذیابطیس ہونے کا راستہ ضرور بحال کر دیتے ہیں ،
ماہرین کا کہنا ہے کہ ۲۵۰ ملی گرام چقندر کا رس پینے سے جسمانی کارکردگی بہتر طور پر انجام دی جا سکتی ہے اسی لئے کئی فزیکل ٹرینر ورزش سے پہلے چقندر کا رس پینا تجویز کرتے ہیں ۔

*چقندر میں ہے کینسر کا علاج*
کولن اور جگر کے کینسر میں چقندر کا رس برسوں سے استعمال کیا جا رہا ہے ۔ جگر کے سرطان میں روزانہ ایک گلاس چقندر کا رس پینے سے سرطان کے جراثیم کمزور اور جگر کے افعال درست ہونا شروع ہو جاتے ہیں اس لئے چقندر کو جگر کا بہترین دوست بھی کہا جاتا ہے ۔

*چقندر خواتین کے لئے ہے ضروری*
چقندر میں کیمیائی اجزاء ( بیٹن )پایا جاتا ہے جو خواتین کے ماہانہ نظام کو بہتر بناتا ہے ،سرخ چقندر نسوانی اعضاء کے لئے مقوی غذا ہے ،رحم کی کمزوری میں بطور دوا استعمال کرنا نہایت مفید ہے ۔

*چقندر کا استعمال حاملہ خواتین کے لئے بھی انتہائی مفید ہے* ،
حمل کے دوران پیدا ہونے والے مسائل جیسے خون کی کمی ،پٹھوں میں کھنچاؤ ، ورم آنا ،ہڈیوں میں درد ہونا یا حمل کے دوران بچہ میں نقص پیدا ہونے کے خدشات کو کم کرتا ہے ،
چقندر میں موجود فولاد ،وٹامن اے اور ای ماں کو بھر پور صحت اور بچہ کو بھر پور نشونما دیتا ہے ،
چقندر میں خون صاف کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے جس سے بچہ کو ہر قسم کے انفیکشن سے تحفظ ملتا ہے ۔

چقندر دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے بھی انتہائی مفید ہے یہ دودھ کی غذائیت اور مقدار میں اضافہ کرتا ہے.

*چقندر سر درد اور دانت کا درد بھگائے*

اگر دماغ میں مسلسل بھاری پن ہو ،مائگرین رہتا ہو تو ایک درمیانے سائز کے چقندر کو کاٹ کر ابال کر جوش دیں اور ٹھنڈا کر کے چبا چبا کر کھائیں ، سر کے درد میں بتدریج کمی آئے گی ۔
چقندر کے پتوں کو ابال کر کلی کرنے سے مسوڑھوں اور دانتوں کا درد ختم ہو جاتا ہے

*چقندر بال بنائے مضبوط*

چقندر میں موجود پروٹین ،فاسفورس ، پوٹاشیم اور معدنیات سر کی جلدپر خون کا دورانیہ بڑھاتے ہیں جس سے مردہ خلئے ختم ہوتے ہیں اور نئے بال اگنا شروع ہو جاتے ہیں ،
چقندر کا پانی بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے اس میں موجود ضروی نیوٹرنٹ مسام میں جذب ہوتے ہیں تو نئے اور صحت مند بال اگنا شروع ہو جاتے ہیں ،

چقندر میں اینٹی سیپٹک خصوصیات بھی ہوتی ہیں جس سے سر کی خشکی کا خاتمہ ہوتا ہے ،

چقندر کا گہرا سرخ رنگ قدرتی ہیر کلر کے طور پر استعمال ہوتا ہے ۔
چقندر کے رس کے علاوہ اس کا تیل بھی بالوں کے لئے بڑا مفید ہے ،
چقندر کا تیل بنانے کے لئے ایک پاؤ سر سوں کے تیل میں دو چقندر ڈال کر پکا لیں ،،تیل میں سے چقندر کے ٹکڑے نہ نکالیں ، اور روزانہ استعمال کریں ۔

*چقندر عمرچھپائے ،جوان دکھائے*

چقندر کھانے اور اس کے رس کو چہرے پر لگانے سے جلد کی تمام بیماریاں جیسے خارش ،دانے ،پھنسیاں ، جلد کا پھٹنا سب دور ہوتی ہیں ،
چقندر کے رس میں زیتون کا تیل ملا کر روئی سے لگانے سے چہرے کے داغ دھبے اورعمر کی وجہ سے پڑنے والی جھریان دور ہو جاتی ہیں ،
جلد شادابی ،گلابی اور نرم ہو جاتی ہے ۔
اس کے علاوہ جلنے کا نشان مٹانے کے

لئے بھی چقندر کا رس مفید ہے ۔

*وزن کم کرے*

جو لوگ چکنی اور مرغن غذا کے شوقین ہوں انھیں اپنی زندگی میں چقندر کا مستقل استعمال کرنا چاہئے ۔
چقندر جسم سے ٹوکسنز کو تیزی سے باہر نکالتا ہے لہذا وہ لوگ جو ڈائٹنگ نہیں کر پاتے انھیں چقندر کا استعمال زیادہ کرناچاہئے ...






Dawa Ghiza Aur Shifa
Al Shafa Al Hussain Cilince
Hakeem Dr khurram latif
HakeemdrKhurram Latif
HakeemdrKhurramlatif Ge
Sehat Aur Zindagi
Male Sexual Specialists
علاج بلغذا علاج بلدوا

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dawa Ghiza Aur Shifa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share