08/06/2023
خارخسک,گوکھرو,پکھڑا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مزاج۔ گرم خشک درجہ اول
یہ ایک بیل دار بوٹی ہے جو ریتلی زمین میں خود رو زیادہ تر پیدا ہوتی ہے,پتے اس کے چنے کے پتوں کے مشابہہ ہوتے ہیں اس کی مقدار خوراک 2 گرام سے ڈیڑھ گرام تک(پاٶڈر)کھانے کے فوراً بعد لیں۔جدید ریسرچ کے مطابق گردے کے کینسر کے لیے بہت فاٸدہ مند ہےاور اس کے ساتھ ساتھ جگر کے کینسر کو بڑھنے سے روکتا ہے۔اس کے ایکسٹریکٹ کو جنسی خواہش اور لذت بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے,اس کے علاوہ ہاٸ بلڈ پریشر کو کم کرنے جسم میں موجود جمع شدہ چکناٸ کو کم کرنے اورسیرم میں ٹوٹل کولیسٹرول میں نمایاں کمی کرتا ہے۔
چھاتی کے کینسر میں بھی بہت مفید ہے۔اس کے علاوہ شوگر کے مرض میں نمایاں کمی کرتا ہے۔ماہواری کے ختم ہونے کے قریب خون کا زیادہ بہاٶ جو بہت زیادہ کمزوری پیدا کر دیتا ہے اس میں بہت فاٸدہ مند ہے,جریان,حرارت جگر,سوزاک,اور پیشاب کی سوزش اور مثانے کے درد میں فاٸدہ مند ہے۔مدر بول اور قابض ہے,گردے مثانہ کی پتھری کا اخراج کرتا ہے,ریاح کو خارج کرتا ہے,کمر درد,استسقاء اور ریاحی قولنج میں مفید ہے,ورم کو تحلیل کرتا ہے منی کو بڑھاتا ہے مقوی باہ ہے اس کی جڑ اور بیج بطور دوا مستعمل ہے۔
ادویاتی خصوصیات
اس کا استعمال ٹیسٹوسٹیران ہارمون کی مقدار بڑھاتا ہے جس سے stamina بڑھتا ہے جس سے انسان کو کام کرتے ہوے یا دوڑتے ہوے تھکاوٹ محسوس نہیں ہوتی,اس کے علاوہ یہ مضبوط مقوی باہ ہے جو مرد اور عورت دونوں کی جنسی جبلت اور تسکین کو بڑا دیتا ہے افزاٸش نسل اور سپرم کی صحت اورپیداوار میں مدد دیتا ہے,جسمانی تھکاوٹ کو جلد ختم کر دیتا ہے خارخسک کو جنسنگ اور منقٰی کے ساتھ استعمال کرنے سے جسمانی قوت اور قوت باہ بڑھتی ہے۔
خارخسک کا استعمال حرام مغز کے نظام کو درست رکھتا ہے اسگندھ کے ساتھ اس کے استعمال سے نیند آرام دہ آتی ہے۔یہ مزاج کو خوشگوار بناتا ہے,ہچکچاہٹ اور اعصابی کمزوری کو دور کرتا ہے اس کا پھل دل کی بیماری کے لیے انتہاٸ مٶثر ہے,لہسن کے ساتھ اس کا استعمال بلڈ پریشر کو کم کردیتا ہے اور دل کی کارکردگی کو درست کرتا ہے یہ کولیسٹرول کو کم کر کے خون کے بہاٶ کو معتدل رکھتا ہے خون میں شوگر کی مقدار کو کم کر کے زیابیطس کے علاج میں مفید ہے۔
خارخسک کا استعمال مدافعتی نظام کو تقویت دیتا ہے جگر اور گردوں کے افعال کو مٶثر بنانے میں اس کا کردار اہم ہے بھنگڑے کے پتوں سے تیار کردہ پیسٹ مثانے کی پتھری کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے,پروسٹیٹ گلینڈ اور مثانے کی حفاظت کرتا ہے,جسم میں موجود چربی کو تواناٸ میں تبدیل کرتا ہے تھکاوٹ دور کرتا ہے,وزن بڑھاتا ہے اور بطور ٹانک استعمال ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ پودا دافع سوزش,دافع بیکٹیریا,دافع دمہ,دافع مرگی,دافع خارش,دافع زکام,قبض کشاء,پیشاب آور,خون کو صاف کرنے اور دودھ بڑھانے جیسی خصوصیات سے مالا مال ہے۔
یہ مفید معلومات مفاد عامہ کے لئے ہے کیونکہ قومیں اللہ تعالی کے فضل سے علم سے ہی ترقی کرتی ہیں. ہم میں اخلاص,احساس,صلہ رحمی,خیر خواہی,لازمی ہونی چاہیے.اللہ کے رسول صل اللہ علیہ وسلم جب کوئ مسلم ہوتا تو اس سے اس بات پر بیعت لیتے کہ تم مسلمانوں کے خیر خواہ رہو گے.