08/01/2026
ہومیوپیتھی کے فروغ کے لیے ایک تاریخی دن: *گورنر ہاؤس لاہور میں اہم ملاقات*
گزشتہ روز مورخہ 7 جنوری 2026 کو ریکس لیبارٹریز اور شیراز ہومیو پیتھک سٹور،لاہور کے (سی، ای، او) اور چئیر مین سوسائٹی آف ہومیو پیتھس پاکستان ہومیوپیتھک ڈاکٹر خالد محمود چوہدری، صدر سوسائٹی آف ہومیو پیتھس پاکستان ڈاکٹر زبیر قریشی اور ایشیئن ہومویپیتھک میڈیکل لیگ پاکستان ونگ کے سینئر نائب صدر ہومیو پیتھک ڈاکٹر محمد ندیم چوہدری اور ریکس لیبارٹریز اور شیراز ہومیو پیتھک سٹور،لاہور کے ایم ڈی ہومیو پیتھک ڈاکٹر مجتبٰی چوہدری نے گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے خصوصی ملاقات کی۔
* ملاقات میں ملک میں ہومیوپیتھک ادویات کی تیاری میں معیار کی بہتری اور اس شعبے کی مجموعی ترقی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
* ایشیئن ہومیوپیتھک میڈیکل لیگ کی جانب سے دیا گیا ٭"لائف ٹائم اچیومنٹ ایواڈ"٭ گورنر پنجاب نے ہومیوپیتھی کے میدان میں گراں قدر خدمات، انتھک محنت اور اس مشن کو آگے بڑھانے پر ڈاکٹر خالد محمود چوہدری (CEO ریکس لیبارٹریز) کو پیش کیا، جو کہ پوری ہومیوپیتھک کمیونٹی کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
*اس موقع پر وفد کی جانب سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان صاحب کو ان کی ایک خوبصورت پورٹریٹ بطور تحفہ پیش کی گئی۔
* صدر سوسائٹی آف ہومیو پیتھس پاکستان ڈاکٹر زبیر قریشی کی طرف سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان صاحب کو ہومیوپیتھک کی ترقی کے لیئے رائے پیش کی۔
* تقریب کے اختتام پر گورنر صاحب سے درخواست کی گئی کہ ہر تعلیمی ادارے میں ہومیوپیتھک ڈگری کو عام کیا جائے تاکہ نئی نسل اس طریقہ علاج سے مستفید ہو سکے۔
*گورنر پنجاب نے ہومیوپیتھی کے فروغ کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔*