15/11/2021
Asim Herbal Dawakhana (Health Care Point). · Main Bazar, Muft pura Sitara Colony, Lahore, Punjab, Pakistan
Asim Herbal Dawakhana (Health Care Point).
Main Bazar, Muft pura Sitara Colony, Lahore, Punjab
0316 4930631
https://maps.app.goo.gl/q6nuJxEfZebnuGj17
Asim Herbal Dawakhana (Health Care Point). · Main Bazar, Muft pura Sitara Colony, Lahore, Punjab, Pakistan
★☆☆☆☆ · Lægehus
31/10/2021
✅Certified by Punjab health care commission
✅Register form National council for Tibb Ministry of health Islamabad
✅ 20+ years of Experience in Fazil ut tibb wal Jarahat
✅ 20+ years Experience in Herbal & Unani Medicine
31/10/2021
چار ہارمون ہیں جن کے خارج ہونے سے انسان خوشی محسوس کرتا ہے:
1. *Endorphins*، اینڈورفنس
2. *Dopamine* ڈوپامائین
3. *Serotonin*، سیروٹونائین
4. *Oxytocin* آکسی ٹوسین
*ہمارے اندر خوشی کا احساس ان چار ہارمونس کی وجہ سے ہوتا ہے ۔اس لئےضروری ہے کہ ہم ان چار ہارمونس کے بارے میں جانیں*
▪پہلا ہارمون اینڈورفنس ہے :
جب ہم ورزش کرتے ہیں تو ہمارا جسم درد سے نپٹنے کیلئے اینڈورفنس خارج کرتا ہے تاکہ ہم ورزش سے لطف اٹھا سکیں۔ اسکےعلاوہ جب ہم کامیڈی دیکھتے ہیں، لطیفے پڑھتے ہیں اس وقت بھی یہ ہارمون ہمارے جسم میں پیدا ہوتا۔ اسلئے خوشی پیدا کرنے والے اس ہارمون کی خوراک کیلئے ہمیں روزانہ کم از کم 20 منٹ ایکسرسائز کرنا اور کچھ لطیفے اور کامیڈی کے ویڈیوز وغیرہ دیکھنا چاہیئے۔
▪دوسرا ہارمون ڈوپامائین ہے:
زندگی کے سفر میں، ہم بہت سے چھوٹے اور بڑے کاموں کو پورا کرتے ہیں، جب ہم کسی کام کو پورا کرتے تو ہمارا جسم ڈوپامائین کو خارج کرتا ہے. اور اس سے ہمیں خوشی محسوس ہوتی ہے۔
جب آفس یا گھر میں ہمارے کام کے لئے تعریف کی جاتی تو ہم اپنے آپ کو کامیاب اور اچھا محسوس کرتے ہیں، یہ احساس ڈوپامائین کی وجہ سے ہوتا ہے۔
اب آپ سمجھ سکتے ہیں کہ عورتیں عموماً گھر کا کام کرکے خوش کیوں نہیں ہوتی اسکی وجہ یہ ہیےکہ گھریلو کاموں کی کوئی تعریف نہیں کرتا۔
جب بھی ہم نیا موبائیل، گاڑی، نیا گھر، نئے کپڑے یا کچھ بھی خریدتے ہیں تب بھی ہمارے جسم سے ڈوپامائین خارج ہوتا ہے۔اور ہم خوش ہوجاتے ہیں.
اب، آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ شاپنگ کرنے کے بعد ہم خوشی کیوں محسوس کرتے ہیں۔
▪تیسرا ہارمون سیروٹونائین:
جب ہم دوسروں کے فائدہ کیلئے کوئی کام کرتے ہیں تو ہمارے اندر سے سیروٹونائین خارج ہوتا ہے اور خوشی کا احساس جگاتا ہے۔
انٹرنیٹ پر مفید معلومات فراہم کرنا، اچھی معلومات لوگوں تک پہنچانا، بلاگز، Quora اور فیس بک پر عوام کے سوالات کا جواب دینا اسلام یا اپنے اچھے خیالات کی طرف دعوت دینا ان سبھی سے سیروٹونائین پیدا ہوتا ہے اور ہم خوشی محسوس کرتے ہیں۔
▪چوتھا ہارمون آکسی ٹوسین ہے:
جب ہم دوسرے انسانوں کے قریب جاتے ہیں یہ ہمارے جسم سے خارج ہوتا ہے۔
جب ہم اپنے دوستوں کو ہاتھ ملاتے ہیں یا گلے ملتے ہیں تو جسم اکسیٹوسین کو خارج کرتا ہے۔
واقعی یہ فلم 'منا بھائی' کی جادو کی چھڑی کی طرح کام کرتا ہے۔ جب ہم کسی کو اپنی باہوں میں بھر لیتے ہیں تو آکسی ٹوسین خارج ہوتا ہے اور خوشگواری کا احساس پیدا ہوتا ہے۔
📌 خوش رہنا بہت آسان ہے:
ہمیں اینڈروفنس حاصل کرنے کے لئے ہر روز ورزش کرنا ہے۔
ہمیں چھوٹے چھوٹے ٹاسک پورا کرکے ڈوپا مائین حاصل کرنا ہے۔
دوسروں کی مدد کر کے سیروٹونائین حاصل کرنا ہے۔
اور
آخر میں اپنے بچوں کو گلے لگا کر، فیملی کے ساتھ وقت گزار کر اور دوستوں سے مل کر آکسی ٹوسین حاصل کرنا ہے۔
اس طرح ہم خوش رہیں گے۔ اور جب ہم خوش رہنے لگیں گے تو ہمیں اپنے مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے میں آسانی ہو گی۔
*اب آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ بچہ اگر خراب موڈ میں ہو تو اسے فوری گلے لگانا کیوں ضروری ہے؟*
بچوں کیلئے:
1.موبائیل یا ویڈیو گیم کے علاوہ گراونڈ پر جسمانی کھیل کھیلنے کی ہمت افزائی کریں۔ (اینڈروفنس)
2. چھوٹی بڑی کامیابیوں پر بچے کی تعریف کریں، اپریشیئٹ کریں۔(ڈوپامائین)
3. بچے کو اپنی چیزیں شیئر کرنے اور دوسروں کی مدد کرنے کی عادت ڈالیں۔اسکے لئے آپ خود دوسروں کی مدد کرکے بتائیں۔(سیروٹونائین)
4. اپنے بچے کو باہوں میں بھر کر پیار کریں۔(آکسی ٹوسین)
خوش رہیں۔ خوشیاں بانٹتے رہیں
منقول ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
24/03/2021
Today Senior professor Mohammad Sajjad Zekhmi and his team visited Asim Dawakhana ( HCP). Lahore
19/07/2020
Photos from Asim Herbal pansar store online.pk's post
17/04/2020
Ehtelam ka ilaj or Koi nuksa in Urdu | wet Dream | اح**ام کا علاج جانیئے اس ویڈیو میں
https://www.youtube.com/channel/UCAOz9bB3FL8rJahB0JCDBOQ
Hk.Sharafat Ali Shakir Qualified herbalist form NCT (pak). and PHC(pak).
Ehtelam ka ilaj or Koi nuksa in Urdu | wet Dream | اح**ام کا علاج جانیئے اس ویڈیو میں
اح**ام کیوں ہوتاہے؟ اور اس کا علاج کیا ہے جانیئے اس ویڈیو میں اور دیکھیں دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔ انشاء اللہ اس ویڈیو سے آپ کو بہت سی رہنمائی حاصل ہو گی...
27/03/2020
Mentha X4 syrup / Relieves stomach problem and strong immune system:-
Mentha X4 syrup is effective for stomach every
problem ,gastric, peptic ulcer, improve digestive, enzymes, strong immune system or relieves stomach pain and constipation.
Ingredients:-
125gram bottle composition
Mint 10.5gram
Fenal seed 15.5gram
Zehra seed 9.5 gram
Ginger. 9.5 gram
Menthol liquid. 2ml
فوائد:-
معدے کے تمام امراض کے لیے مفید سیرپ ہے۔ خوراک کو ہضم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔گیس ، السر ، قبض، معدے میں درد اور غذا کو ہضم کرکے جسم میں قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔
Mint benefits:-
•Mint facilitates smoother digestion.
•Mint's anti-inflammatory properties soothe the swelling and keep the mucous at bay.
•Mint has umpteen antiviral and antibacterial properties that can keep mild flu and cold.
•Mint may help cure headaches too.
Ginger benefits:-
•Reducing gas and improving digestion. Share on Pinterest Consuming ginger may help •improve digestion.
•Relieving pain.
•Reducing inflammation.
•Supporting cardiovascular health.
•Lowering cancer risk.
Cumin ( zeera):-
•Promotes Digestion. The most common traditional use of cumin is for indigestion.
•Is a Rich Source of Iron.
•Contains Beneficial Plant Compounds.
•May Help With Diabetes.
•May Improve Blood Cholesterol.
•May Promote Weight Loss and Fat Reduction.
•May Prevent Food-Borne Illnesses.
•May Help With Drug Dependence.
Fenal seed:-
•Helps Regulate Blood Pressure.
•Reduce Water Retention .
•Fennel Tea for Constipation, Indigestion, IBS & Bloating.
•Fennel Seeds Reduce Asthma Symptoms .
•Helps Purify Blood.
•Improves Eyesight.
•According to Ayurveda.
•Great for Acne.
qualified Herbalist from NCT (pak)PHC (pak) ® Herbopathician
products .
10/03/2020
ہرڑ/ہلیلہ سیاہ کے حیرت انگیز فوائد
ہلیلہ یعنی ہرڑ ایک درخت کا پھل ہے۔ بے پناہ طبی اور شفائی خوبیوں کی وجہ سے اسے اکسیر کا درجہ حاصل ہے۔شمالی برِ صغیر میں اس کا درخت عام پایا جاتا ہے۔افغانستان میں بھی ہرڑ کادرخت کثرت سے ملتا ہے۔
سفید بال کالے اور کالے بال مضبوط کرنے کا راز
ہرڑ ایک درخت ہے .
ہرڑ تین قسم کی ہوتی ہے۔ ہلیلہ سیاہ یعنی کالی ہرڑ،دوسری قسم ہلیلہ زرد یعنی زرد رنگ کی ہرڑ۔ اور تیسری قسم کو ہلیلہ کابلی کہتے ہیں۔
جو پھل گٹھلی پیدا ہونے سے قبل گر جائے اسے ہلیلہ سیاہ،کالی ہریڑ یاجنگ ہریڑ یا ہلیلہ زنگی بھی کہتےہیں۔
جب ہلیلہ نشونماپا کرغیر معمولی طور پرفربہ ہو جائےتو اسے کابلی ہریڑ کہتے ہیں۔
رنگ -زرد، بھورا اور سیاہ۔
ذائقہ ۔ کسیلا
مزاج۔ سرد درجہ اول، خشک درجہ دوم
مقدار خوراک ۔ جوشاندہ ، خسیاندہ 5 سے 7 ماشے ۔ سفوف ایک ماشہ
۔۔۔۔۔۔ ( افعال و استعمال)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1 ۔ ہرڑ برِصغیر کا مقامی درخت ہے ۔ اطبائ اسے زمانہ قدیم سے استعمال کرتے آ رہے ہیں ۔ قدیم اطبائ اسے اسہال پیچش سینے کی جلن ، ریاح، بدہضمی جگر اور معدہ کی خرابیوں میں استعمال کرتے آئے ہیں۔
2 ۔ ہلیلہ مقوی دماغ، معدہ اور جگرہے:-
3 ۔ ہرڑ کے پھل میں ایک مادہ کیبولینک ایسڈ ہوتا ہے جو قابض ہوتا ہے۔اس کے علاوہ اس میں ٹینک ایسڈ، کالک ایسڈ ، رال اور کچھ جلاب آور مادے پائے جاتے ہیں ۔
4 ۔ متعدد طبی فوائد کے ساتھ ہرڑ بنیادی طور پر معتدل، محفوظ اور فوری اثر رکھنے والی مسہل یا جلاب آور چیز ہے۔
5 ۔ ہرڑ رطوبات خشک کرنے، خون روکنے معدہ کے فعل کو تقویت دینے، خوراک کو ہضم کرنے اور جزوِ بدن بنانے اور جسم سے خارج کرنے میں جتنے بھی فعل یا نظام شامل ہیں ہلیلہ ان سب کو تقویت دیتی ہے اور انکی کی خرابیوں کو دور کرتی ہے۔
6 ۔ ہرڑ ایک زبردست ہیئر ٹانک ہے۔ پسی ہوئی ہرڑ کو ناریل کے تیل میں اس قدر ابالا جائے کہ اس کا جوہر پوری طرح تحلیل ہو جائے۔ اس تیل کو بالوں میں باقاعدگی سے لگانے سے بال گھنے اور مضبوط ہوجاستے ہیں۔
7 ۔ ہرڑ کے پانچ ذائقے ہیں۔ ترش، میٹھا، کڑوا ، چربرا اور کسیلا ۔ ترش ذائقہ سے سوداکو چریرے ذائقہ سے صفرا کو کڑوے اور کسیلے ذائقہ سے بلغم کو دور کیا جاتا ہے۔
ہرڑ کے گودے میں میٹھا، پتوں میں کھٹا چھال میں چریرا، ڈنڈی میں کڑوا اور گٹھلی میں کسیلا ذائقہ ہوتا ہے۔
8 ۔ ہرڑ دانتوں سے چباکر کھانے سے قوتِ ہضم میں اضافہ کرتی ہے۔پیس کر کھانے سے معدہ کو صاف کرتی ہے ، پکاکر کھایاجائے تو قبض کرتی ہے۔ بھون کر کھانے سے صفرا، سودا،صفرا اور بلغم تینوں کو دور کرتی ہے۔
9 ۔ ہلیلہ کو کھانے کے ساتھ کھانے سےحافظہ اور جسمانی قوت کو بڑھاتی ہے۔ پاخانہ اور پیشاب کے راستے گندے مادوں کو خارج کرتی ہے۔
10 ۔ ہرڑ کے سفوف سے وزن میں دو گنا مویز منقیٰ لے کر دونوں کو کھرل کرلیں۔جب دونوں یک جان ہو جائیں تو بھیڑے کے برابر گولیاں بنا لیں۔روزانہ صبح کے وقت ایک گولی استعمال کی جائے تو صفرا، امراضِ دل، خون کی خرابی،صفراوی بخار، یرقان، قے، کوڑھ اور کھانسی،غذا سے نفرت، جریان اپھارہ، اور پھنسیوں کیلئے مفید ہے۔
11 ۔ بد ہضمی میں ہرڑ کے سفوف میں مساوی الوزن مصری ملا کر استعمال کرنے قوتِ ہاضمہ بہت بڑھ جاتی ہے۔
12 ۔ ہرڑ کا سفوف بطور منجن دانتوں پر استعمال کرنے سے دانت صاف اور چمکیلے ہو جاتے ہیں اور کسی قسم کی شکایت پیدا نہیں ہوتی۔
13 ۔ ہریڑ بھیڑہ آملہ تینوں دو، دو تولے مصری 6 تولے ان سب کو عرق گلاب میں گھوٹ کر سات سات ماشے کی گولیاں بنا لیں بواسیر کیلئے نہایت مفید ہیں۔
14 ۔ ہرڑ کاسفوف شہد میں ملاکر استعمال کرنے سے جریان زائل ہو جاتا ہے۔
01/03/2020
Order Now contact us:03164930631
100%resultable oil Retail price Rs:450
Change your life
29/02/2020
Just protect your self and save yourself and others ,
28/02/2020
Prevention for coronavirus infection
27/02/2020
مثانے کی کمزوری، وجوہات اور علاج
ایسے افراد جنہیں بار بار پیشاب کی حاجت یا پیشاب کرنے کے بعد بھی قطروں کا نکلتے رہنے اور رات سوتے وقت بار بار اٹھنے سے نیند کی خرابی کاسامنا ہو وہ سمجھ لیں کہ انہیں مثانے کی کمزوری کا مرض لاحق ہے۔
مثانے کی کمزوری کے بہت سے اسباب ہو سکتے ہیں، ان میں پیشاب کی حاجت پر ٹائلٹ نہ جانا، سرد تاثیر کی غذائیں بکثرت استعمال کرنا، نیکوٹین اور کیفین کے حامل مشروبات جیسے چائے،کافی، سگریٹ،کولڈ ڈرنکس وغیرہ کا زیادہ استعمال کرنا، مثانے کی پٹھے کمزور ہونا اور میٹا بولزم کی خرابی کے ساتھ ساتھ دائمی قبض ہونا بھی اس مرض کا باعث بن سکتا ہے۔ مثانے کی کمزوری میں مبتلا افراد کو سب سے پہلے چائے، کافی، سگریٹ، کولڈ ڈرنکس اور سفید چینی کا استعمال حتی المقدورکم کر دینا چا ہیے۔
زیادہ تر مشاہدے میں آیا ہے کہ تیز پتی اور تیز میٹھے والی چائے کی زیادتی سے بھی مثانے کی کمزوری کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ لہذا مندرجہ بالا بیان کردہ مثانے کی کمزوری کے اسباب کو تلاش کریں اور انہیں دور کرنے کی کوشش کریں۔ بطورِ گھریلو علاج صندل پاؤڈر آدھی چمچی، زیرہ سفید ایک چمچی اور مغز بادام دو چمچ سفوف بنا لیں۔ صبح اور شام ایک پاؤ دہی میں ایک کھانے والا چمچ ڈالیں اور لسی بنا کر پی لیا کریں۔ موسم کی مناسبت سے اپنے غذائی معمولات ترتیب دیتے ہوئے برف کی مصنوعات،ٹھنڈے یخ پانی اور سفید چینی کے استعمال سے مکمل پرہیز کریں۔
بہترین نسخہ:-
تل سفید (کنجد)
شکر دیسی۔
دونوں چیزیں ہم وزن لے لیں اور اسے اچھی طرح پیس لیں
ایک چائے والا چمچ کھانے کے بعد دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔
انشاء اللہ مثانے کی کمزوری بلکل ٹھیک ہو جائے گی۔اور پیشاب کا مسلئہ بھی ٹھیک ہو جائے گا۔
(hcp). Lahore Pakistan
04/02/2020
Photos from ibn_e_tabib's post
20/11/2019
Lahore-based Asim Dawakhana which is the Matab registered with the National Council for tibb and Punjab Healthcare Commission now contact quick check-up with easy online booking.
For appointment : 03164930631
Hakeem sharafat Ali Shakir (FTJ).
24/08/2019
Sciatica pain / legs/ back pain
Sciatica most commonly occurs when a herniated disk, bone spur on the spine or narrowing of the spine (spinal stenosis) compresses part of the nerve. This causes inflammation, pain and often some numbness in the affected leg.
آزمودہ نسخہ:-
ادرک (فریش) 50گرام
لہسن (فریش) 50گرام
میھتی دانہ 25گرام
شہد خالص 200گرام
Step Number :1
ادرک لہسن کا پیسٹ بنا لیں اور میھتی دانہ کو بھی باریک پیس لیں۔
Step Number:2
بعد میں کسی شیشے کی بوتل شہد اور ادرک،لہسن،میھتی دانہ باریک اچھی طرح مکس کرلیں۔آپ کی آ رگینک معجون تیار ہے۔
Step Number:3
استعمال طریقہ:-
ایک چائے والا چمچ صبح و شام پانی کے ساتھ نہار منہ استعمال کریں۔انشاءاللہ ایک ماہ استعمال کرنے سے ٹھیک ہو جائے گا۔
پرہیز:-
بڑا گوشت، آ لو گوبھی ، چاول وغیرہ اور بادی اشیاء نہ استعمال کر یں۔
نوٹ:-
یہ معجون گھر میں تیار کردہ ہے اور اس کوئی محفوظ رکھنے والے اجزاء نہیں ہیں لہذا آپ اس فریج میں رکھیں۔
/ unani
04/08/2019
صرف تین چیزیں استعمال کریں موٹاپے سے نجات حاصل کریں۔
موٹاپے کا کامیاب علاج :-
صرف تین چیزیں وہ بھی احادیث کے مطابق
1-کلونجی(Black seeds) 50g
2- اجوائن دیسی (Omum seeds)50g
3-سناءمکی ( Cassia angustiafolia )50g
تینوں چیزیں ہم وزن پیس لیں اور ہاف چائے والا چمچ نہار منہ نیم گرم پانی کے ساتھ روزانہ انشاء اللہ اس شرطیہ وزن کم ہو گا۔
نوٹ:-
ان جڑی بوٹیوں میں اللّٰہ تعالیٰ نے ہمارے لیے شفاء رکھی ہے۔
angustiafolia
28/07/2019
سونف کے پندرہ فوائد:-
1: سونف گردے اور مثانے کا ورم دور کرنے کے لئے بہت موثر غذا سمجھی جاتی ہے ۔
2: سونف میں زنانہ ہارمون ،ایسٹرجن جیسی خاصیت بھی ہوتی ہے ،اس لحاظ سے یہ خواتین کے لئے انتہائی فائدے مند ہوتی ہے۔
3: سونف نظام ہاضمہ کو بہترکرتا ہے ۔
4: پیٹ کے درد اور قولنج میں بے حد فائدہ دیتا ہے ۔
5: بینائی کو قائم رکھنے کے لیے اس کے ساتھ جوشاندہ یا بادیان سبزکے پانی میں سرمہ کی طرح پیس کر آنکھوں میں لگاتے ہیں ۔
6: سونف کی جڑ چھ ماشہ رگڑ کر پینے سے کمر درد میں بہتری آتی ہے۔
6: سونف کی جڑ معدے کی فضول رطوبت کو خارج کرتی ہے ۔
7: سونف کمزوری دماغ کے لئے بہترین دوا ہے ۔
8: تلی اور مثانے کے امراض کو درست کرتی ہے ۔
9: سونف بلغم کو دور کرتی ہے ۔
10:سونف کی جڑ دائمی قبض کے لئے مفید ہے ۔
11: بچوں کو عرق سونف پلانے سے ان کی بد ہضمی کی شکایت دور ہوجاتی ہے ۔
12: درد شکم کو فوری دور کرنے کے لئے سونف کے تیل کی چند بوند یں لینا مفید ہے ۔
13: سونف کا سفوف ایک ماشہ کھانا معدے کی جلن کو دور کرتا ہے ۔
14: منہ میں تھوڑی سی سونف ڈال کر چباتے رہنے سے بیٹھی ہوئی آواز ٹھیک ہو جاتی ہے ۔
15: سونف کا سفوف ٹھنڈے پانی کے ساتھ پھانکنا بخار میں ہونے والی متلی کو روک دیتا ہے اور معدے کی سوزش کو دور کرتا ہے ۔
28/07/2019
آم سے جلد کے لئے دیسی آزمودہ ٹوٹکے :-
جہاں آم دنیا بھر میں پھلوں کا بادشاہ مانا جاتا ہے۔ اور اس کو شوق سے کھایا جاتا ہے۔ اس کو جلد پر لگانے سے بہترین نتائج سامنے آتے ہیں ۔ آم میں بہت سے وٹامن پائے جاتے ہیں جو ہماری سکن کے لئے بہت ضروری ہیں۔
1۔آم اور بیسن کا فیس پیک:-
اس کے لیے پکے ہوئے آموں کا گودا اور 2 چائے کے چمچ بیسن، 1/2 چائے کا چمچ شہد اور چند بادام لیں۔ ایک ڈونگا لیں اور اس میں آم کا گودا ڈال دیں، جس کے بعد بیسن، بادام اور شہد کو گودے میں ڈال کر انہیں اچھی طرح مکس کرکے پیسٹ بنالیں۔ اس مکسچر کو نرمی سے چہرے پر رگڑیں اور 10 سے 12 منٹ کے لیے لگا چھوڑ دیں۔ اس کے بعد پانی سے دھولیں۔ اس عمل کو دوبار دہرانا جھلسی ہوئی جلد کو بحال کرتا ہے۔
2۔آم اور دہی کا فیس پیک:-
اگر تو آپ کی جلد آئلی ہے تو یہ فیس پیک آپ کے لیے ہی ہے۔ پکے ہوئے آم کا گودا، ایک کھانے کا چمچ دہی اور ایک چائے کا چمچ شہد لے کر انہیں اچھی طرح مکس کرکے گاڑھے پیسٹ کی شکل دے دیں۔ اسے چہرے پر لگائیں اور 10 منٹ بعد دھولیں۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
26/07/2019
گرمیوں میں جلد کے عام مسائل:-
گرمیوں کا موسم گھومنے پھرنے اور تفریح کرنے کے لئے بہترین ہے لیکن ساتھ ہی یہ موسم جلد کے بہت سے مسائل بھی لاتا ہے اور اپنی کوششوں کے باوجودآپ ان سے بچ نہیں پاتے اور کسی نہ کسی مسئلے کا شکار ہو ہی جاتے ہیں۔
گرمیوں میں جلد کے مسائل اور ان سے نمٹنے کے طریقے تحریر کئے جا رہے ہیں:
*گرمی دانے:
شدید گرمی میں بعض اوقات جسم سے پسینہ نکالنے والے غدودبند ہو جاتے ہیں اورجسم سے پسینہ نہیں نکل پاتاجس کی وجہ سے جلد میں باریک باریک دانے نکل آتے ہیں اور ان میں خارش بھی ہوتی ہے۔اگر یہ دانے پھوٹ جاتے ہیں توتو پسینہ آنے سے ان میں چبھن محسوس ہوتی ہے۔
*علاج:
بیسن اور عرق گلاب ملا کرپیسٹ بنالیں گرمی دانوں پر لگا کر ۱۵ منٹ کے لئے لگا چھوڑ دیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔
۔بیسن کے بجائے ملتانی مٹی کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
۔ٹی بیگ ٹھنڈے پانی میں بھگو کر دانوں پر ملٰیں۔
۔ٹھنڈی دہی بھی گرمی دانوں پر لگائی جاسکتی ہے،۱۰ سے ۱۵ منٹ کے لئے لگا رہنے دیں اور سادہ پانی سے دھو لیں ۔
*بچاؤ کی تدابیر:
۔ہلکے اور ڈھیلے کپڑے پہنیں۔
۔دن کے ٹھنڈے حصے میں ورزش کریں۔
۔جلد کو ٹھنڈا اور خشک رکھیں۔
۔جلد پر کریم یا مرہم کا استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے پسینے کے گلینڈز بند ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔
*ایکنی:
جب پسینہ جلد کے آئل اور بیکٹیریا کے ساتھ ملتا ہے تو جلد کے مسام بند کرسکتا ہے۔اگر آپ کی جلد پرمہاسے نکلتے رہتے ہیں تو اس سے مہاسے نکل آئیں گے۔اگر مہاسے نکل آئیں تو
۔ایک کھانے کا چمچ ملتانی مٹی ایک کھانے کا چمچ سیب کے سرکے کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنالیں ۔
۔مہاسوں پر ۱۵ سے ۲۰ منٹ تک لگا رہنے دیں۔
۔صاف کپڑا نیم گرم پانی میں بھگو کر صاف کریں۔
یہ ماسک جلد کو صاف کرنے کے ساتھ زائد چکنائی بھی جزب کرے گا اورجلد صاف ہونے کے ساتھ نرم اور ملائم بھی ہو جائے گی۔
*علاج:
۔۲ لیٹر پانی میں بہت سارے نیم کے پتے ڈال کرابال لیں جب پانی ٹھنڈا ہو جائے تواس پانی سے متاثرہ جگہ کو دن میں دو مرتبہ دھوئیں۔
۔ایک حصہ سیب کا سرکہ یا سفید سر کہ ، دو حصے سادہ پانی میں ملا لیں اور متاثرہ جگہ پر صاف کپڑے کی مدد سے لگائیں۔
*پسینے کی بدبو:
گرمیوں میں ذیادہ پسینہ آنے کی وجہ سے جسم سے بدبو آنے لگتی ہے۔جسم کے جن حصوں پر پسینہ آتا ہے وہاں بیکٹیریا جمع ہو جاتے ہیں اور ہائیڈروجن سلفائیڈ پیدا کرتے ہیں جس کی وجہ سے جسم سے بدبو آنے لگتی ہے۔
*بدبو ختم کرنے کے طریقے:
۔روزانہ ۱۲ سے ۱۴ گلاس پانی پئیں۔
۔روزانہ نہائیں۔
۔نہانے کے بعد سادہ ٹیلکم پاؤڈر یا اینٹی فنگل پاؤدر لگائیں۔
۔ روزانہ صاف انڈر گارمنٹس اور موزے پہنیں۔
season
🌼Herbalife no tension 🌼
16/07/2019
پیٹ کم کرنے کے2 آسان اور آزمودہ طریقے
بڑھاہواپیٹ اکثر لوگوں کے لئے شرمندگی اور بہت سی بیماریوں کاباعث بنتاہے۔بڑھے ہوئے پیٹ کے ساتھ انسان خود کوآرام دہ محسوس نہیں کرتا۔پیٹ کم کرنے کے لئے بہت سی ورزشیں بھی ہوتی ہیں لیکن ہرکسی کے لئے جِم جانایاورزش کے لئے وقت نکالنا ممکن نہیں ہوتا۔اسی لئے اگر آپ نیچے دیئے گئے طریقے آزمانے کی باقاعدگی سے کوشش کریں توممکن ہے کہ آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہوسکیں۔
نسخہ نمبر۱
سونٹھ ایک چمچ
پودینہ ایک چمچ
کلونجی ایک چمچ
دیسی اجوائن ایک چمچ
کالازیرہ ایک چمچ
سونف ایک چمچ
چھوٹی الائچی ایک چمچ
یہ تمام اجزاء پیس کررکھ لیں۔کھانے کے بعد آدھاچمچ صبح وشام قہوہ کے ساتھ لیں۔اس سے اضافی فیٹ ختم ہوگا۔اور بڑھاہوا پیٹ خود بخود اندر ہوجائے گا۔سونف سے آپکوباربار بھوک نہیں لگے گی۔سونٹھ آپکاکھاناہضم کرے گی۔کالازیرہ،اجوائن اور پودینہ اضافی چربی کو ختم کرنے میں مدد کریں گے۔ اورکلونجی میں تو کسی ایک کی نہیں بلکہ ہرمرض کی شفاء ہے۔
نسخہ نمبر ۲
ایلوویرا جیل دوچمچ
ہرا دھنیا کی پتیاں دوچمچ
کھیرا چھلاہوا ایک عدد
ادرک ایک انچ کاٹکڑا
ایک لیموں کارس
ایک کپ پانی کے ساتھ ان تمام اجزاء کوبلینڈ کریں۔اور صرف ایک چٹکی کلونجی ملاکر صبح کے وقت ناشتے سے ایک گھنٹہ پہلے پی لیں ۔ صرف تیس دن کے اندر باقاعدگی سے استعمال کرنے سے بڑھاہوا پیٹ اندر ہوجائے گا۔ہرا دھنیاکی صرف پیتاں لیں یہ وزن کم کرتی ہیں جبکہ اسکی ڈنڈیاں وزن بڑھاتی ہیں۔لیموں اورایلوویرا جیل فیٹ کو ختم کرنے میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔ساتھ ساتھ اپنی غذاکاخیال رکھیں اورہرکھانے کے بعد کم ازکم ایک گھنٹہ تک پانی پینے سے گریزکریں۔