Haider Iqbal Vlogs

Haider Iqbal Vlogs Registered Nursing Officer | Vlogger | Rising Again with Purpose | Haider Iqbal Vlogs 🎥❤️ Fans & Critics Welcome

12/04/2026

Lahore Clothes Market 💔😁
Just for fun and entertainment 🥹😂

11/04/2026

لاہور سستا خان مارکیٹ 🥹😂
ساڑائی یئ ویرتہ ٹینگہ وائی نشی 💔

07/04/2026

یہ کونسل نرسز کی خدمت کے لیے بنی تھی یا ان کو ذلیل کرنے کے لیے؟
میرا ذاتی تجربہ ہی نہیں بلکہ تقریباً ہر نرس اسی اذیت سے گزر رہی ہے۔
میں نے رمضان سے پہلے اپنا PNC کارڈ ارجنٹ بنیادوں پر اپلائی کیا، 5000 روپے فیس بھی دی — لیکن آج تک کوئی پتہ نہیں کہ کارڈ کہاں ہے، کب ملے گا یا کس کے پاس پڑا ہے۔
یہ صرف میری کہانی نہیں، بلکہ ہر نرس کا یہی مسئلہ بن چکا ہے۔
دوسری طرف، جن لوگوں کے پاس سفارش یا اضافی پیسے ہیں، ان کا کارڈ ایک ہی دن یا ایک ہفتے میں تیار ہو جاتا ہے۔
اگر 10 سے 15 ہزار دو تو کام فوراً — ورنہ مہینوں انتظار کرو۔
یہ کھلا کرپشن نہیں تو اور کیا ہے؟
ریسیپشن سے لے کر اوپر تک سب اس سسٹم میں شامل نظر آتے ہیں۔
شرم آنی چاہیے ایسے ادارے پر جو اپنے ہی نرسز کے حقوق کا تحفظ نہ کر سکے۔
نہ کبھی نرسز کے مسائل حل کیے، نہ کوئی سپورٹ دی — بس فیسیں وصول کرنا ہی مقصد رہ گیا ہے۔
ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ ہے کہ:
✔ فوری انکوائری کی جائے
✔ ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو
✔ اس کرپٹ سسٹم کو ختم کیا جائے یا مکمل ریفارم کیا جائے
کیونکہ ایسے ادارے کا کوئی فائدہ نہیں جو صرف ظلم اور ناانصافی کو فروغ دے۔

اب وقت آ گیا ہے کہ نرسز اپنی آواز بلند کریں ✊

05/04/2026

خدا کے واسطے ہمیشہ علاج ایک اچھے کوالیفائیڈ ڈاکٹر سے کروائیں اپنی زندگی عطائیوں کے ہاتھ برباد نہ کریں۔

آج دریائے ٹو چی میں آنے والے سیلابی ریلے نے علاقے میں شدید تباہی مچائی ہے۔ پانی کا بہاؤ اتنا تیز ہے کہ زرعی زمینیں متاثر...
04/04/2026

آج دریائے ٹو چی میں آنے والے سیلابی ریلے نے علاقے میں شدید تباہی مچائی ہے۔ پانی کا بہاؤ اتنا تیز ہے کہ زرعی زمینیں متاثر ہو چکی ہیں اور اب قریبی گھروں کے لیے بھی سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ کئی جگہوں پر زمین کا کٹاؤ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے زمین دریا میں جا رہی ہے، جو بہت تشویشناک صورتحال ہے۔

ہم تمام معزز نمائندوں (MPA، MNA) اور ضلعی انتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے اور جلد از جلد حفاظتی بند (Protection Wall) یا کوئی مؤثر حل فراہم کیا جائے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

یہ صرف ایک علاقے کا مسئلہ نہیں بلکہ انسانی جانوں اور املاک کا معاملہ ہے۔ خدارا اس پر فوری اقدامات کیے جائیں @⁨

03/04/2026

خپل نیشتمن ملگری مینشن کائی 🥹😂🙏🏻
نوٹ:
ویڈیو صرف گپ شپ واسطے بنائی ہے لہذا کوئی زیادہ بک بک نہ کریں۔😂🙏🏻

02/04/2026

فلحال پیٹرول کی وجہ سے میرے دماغ نے مکمل کام چھوڑ دیا ہے، اللہ پاک ان ظالموں کو نست و نابود کریں۔
کہنے کو بہت کچھ دل کررہا ہے بس اللہ پاک معاف کریں۔

31/03/2026

یقینا چے مرگ ڈیر تریخ شائی دا😂🙏🏻

30/03/2026

گدھے کا فارم لگانے لگا ہوں سنا ہے بڑا فائدہ مند ہے۔ 🤪😂🙏🏻

🚨 پورے پاکستان کا ہی ہیلتھ نظام تباہ و برباد ہے!لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں ایک نام نہاد حکیم کھلے عام لوگوں کی صح...
30/03/2026

🚨 پورے پاکستان کا ہی ہیلتھ نظام تباہ و برباد ہے!
لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں ایک نام نہاد حکیم کھلے عام لوگوں کی صحت کے ساتھ کھیل رہا ہے:کوئی پوچھنے والا نہیں!
❌ بغیر تشخیص
❌ بغیر علم
❌ بغیر ذمہ داری
— ہر مریض کو ایک جیسی خطرناک دوائیں!
جب پنجاب ہیلتھ اتھارٹیز آتی ہیں، مبینہ طور پر چند پیسے لیکر واپس چلے جاتے ہیں۔
کیا کسی نے کبھی ان کی کوالیفیکیشن یا طریقہ علاج چیک کی؟
پاکستان کے ہر گاؤں میں ایسے نالائق عطائی بیٹھے ہیں جو علاج نہیں، انسانیت کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
ہم جیسے کوالیفائیڈ نرسز سالوں کی محنت کے بعد بھی جگہ کے لیے لڑ رہے ہیں اور جب فرسٹ ایڈ کلینک اوپن کرنے کی بات کرتےہیں تب سارے ہمارے خلاف اٹھ جاتے ہیں جبکہ دوسری طرف ان نالائق عطائیوں سے پوچھنے والا کوئی نہیں۔
⚠️ یہ صرف ناانصافی نہیں — بلکہ یہ جرم ہے!
اپنی اور اپنے پیاروں کی جان کسی غیر مستند شخص کے حوالے نہ کریں بلکہ ایک اچھے ڈاکٹر کے پاس ٹائم سے جایا کریں۔
کاپی ٹو:
Punjab Healthcare Commission - PHC
Maryam Nawaz Sharif


“ٹرونولین” ایک ملٹی نیشنل کمپنی کی دوا، جس کی قیمت صرف 85 روپے 10 پیسے تھی، آج بے رحمی سے بڑھا کر 290 روپے کر دی گئی ہے۔...
29/03/2026

“ٹرونولین” ایک ملٹی نیشنل کمپنی کی دوا، جس کی قیمت صرف 85 روپے 10 پیسے تھی، آج بے رحمی سے بڑھا کر 290 روپے کر دی گئی ہے۔ یعنی 247 فیصد اضافہ! یہ صرف ایک قیمت نہیں بڑھی… یہ ایک غریب مریض کی سانس چھینی گئی ہے۔

سوچیں… وہ مریض جو روز انہی دواؤں پر زندہ ہیں، وہ کیسے جئیں گے؟ کون ان کی تکلیف سمجھے گا؟ جب دوا ہی زندگی بن جائے اور وہی چھین لی جائے تو یہ صرف مہنگائی نہیں، یہ سیدھا سیدھا قتلِ عام ہے۔

اور یہ صرف ایک دوا نہیں… تقریباً ہر دوا کی قیمت میں 300 فیصد سے زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔ یہ کوئی اتفاق نہیں، یہ ایک منظم ظلم ہے — “ڈرگ مافیا” کی کھلی دہشت گردی، جو انسانیت کو بیچ رہی ہے۔

سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ جن اداروں نے عوام کو بچانا تھا، وہ یا تو خاموش ہیں… یا اس ظلم میں برابر کے شریک۔ قانون کہیں نظر نہیں آتا، انصاف کہیں نہیں ملتا، بس طاقتور مافیا کا راج ہے اور عام انسان کی چیخیں۔

پٹرول مہنگا، بجلی مہنگی، اور اب زندگی بچانے والی ادویات بھی عوام کی پہنچ سے باہر… آخر عوام جائیں تو جائیں کہاں؟

یہ صرف ایک پوسٹ نہیں، یہ ایک فریاد ہے… ایک چیخ ہے… ان لوگوں کے لیے جو روز دوائی نہ ملنے پر موت کے قریب جا رہے ہیں۔

خدارا… جاگ جاؤ! کیونکہ آج کسی اور کی باری ہے… کل شاید ہماری ہو۔
حیدر اقبال داوڑ

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haider Iqbal Vlogs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram