04/01/2026
#وَالسَّمَاءِ_ذَاتِ_الْبُرُوجِ قسم آسمان کی جس میں برج ہیں ۔ القرآن سورہ البروج آیت1
ہمارے نظام شمسی اور بروج کی حرکات اور حساب کو سمجھ کر زندگی گزارنے کا علم ہے ۔ غیب کا دعویٰ کرنے والے ، عملیات و تعویذات و طلسمات کرنے والے ، ہاتھ دیکھنے والے , کاہن , طوطا فال اور جادو گھنڈا کرنے والوں کا آسٹرولوجی سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ یہ علم خالص سیاروں ، برجوں پر تحقیق اور ریاضی پر مشتمل ہے 🌠
#القرآن بڑی برکت والا ہے جس نے آسمان میں برج بنائے اور ان میں چراغ رکھا اور چمکتا چاند سورہ الفرقان آیت نمبر 61
علم میں جعلی پیر بننے , کاپی پیسٹ کا ماہر بننے یا گلے میں تسبیح پہننے یا انگوٹھیاں پہننے یا حلیہ بدلنے یا لکیر کا فقیر بننے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ یہ علم تو علم والوں میں شمار کرواتا ہے اور عقلمندوں کے لئے اس میں نشانیاں ہیں اللّٰہ پاک کا فرمان پڑھیں 💥
#القرآن وہی ہے جس نے سورج کو جگمگاتا بنایا اور چاند کو چمکتا اور اس کی منزلیں ٹھہرائیں کہ تم برسوں کی گنتی اور حساب جانو اللّٰہ نے اسے نہ بنایا مگر حق نشانیاں مفصّل بیان فرماتا ہے علم والوں کے لئے ۔ سورة یونس آیت_نمبر 5
#القرآن اور اس نے تمہارے لئے مسخر کیئے رات اور دن اور سورج اور چاند اور ستارے اس کے حکم کے باندھے ہیں بیشک اس میں نشانیاں ہیں عقلمندوں کو ۔ سورہ نحل آیت نمبر 12
کوئی جِن ہے اور نہ مجھے وحی نازل ہوتی ہے اور نہ ہی میں غیب جانتا ہوں . بلکہ میں صرف سیاروں کا علم جانتا ہوں جس کو آسٹرولوجی کا نام دیا گیا ہے ۔ اللّہ پاک نے فرمایا ہے غیب کا علم صرف میرے پاس ہے اور اگر پھر بھی کوئی مجھ پر شک کرتا ہے تو وہ منکر ہے اور اس نے اللّہ کے فرمان کو ماننے سے انکار کیا💥
#القرآن اور ہم نے رات اور دن کو دو نشانیاں بنایا تو رات کی نشانی مٹی ہوئی رکھی اور دن کی نشانی دکھانے والی کی کہ اپنے رب کا فضل تلاش کرو اور برسوں کی گنتی اور حساب جانو اور ہم نے ہر چیز خوب جدا جدا ظاہر فرما دی ۔ سورہ الاسراہ آیت نمبر 12
#القرآن سورج اور چاند حساب سے ہیں سورہ الرحمن آیت نمبر 5
ماننا ، پوجا کرنا ، مذہب کا حصہ سمجھنا گناہ ہے . راہنمائی لینا گناہ نہیں ہے . اگر یہ عقیدہ ہے کہ سب کچھ سیارے کرتے ہیں تو گناہ ہے اگر یہ عقیدہ ہے کہ سیارے اللّہ پاک نے ہمارے لئے کام میں لگا رکھے ہیں اور اللّٰہ پاک وہ ہے جس نے ان کو بھی بنایا تو کوئی گناہ نہیں💫
#القرآن تمہارے لئے کام میں لگائے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں اپنے حکم سے بیشک اس میں نشانیاں ہیں سوچنے والوں کے لئے سورہ الجاثیہ آیت نمبر 13
#القرآن اے سننے والے کیا تو نے نہ دیکھا اللّٰہ رات لاتا ہے دن کے حصّے میں اور دن لاتا ہے رات کے حصّے میں اور اس نے چاند اور سورج کام میں لگائے ہر ایک ایک مقررہ میعاد تک چلتا ہے اور یہ کہ اللّٰہ تمہارے کاموں سے خبردار ہے سوہ القمان آیت نمبر 29
#القرآن اللّٰہ ہے جس نے آسمانوں کو بلند کیا بے ستونوں کے کہ تم دیکھو پھر عرش پر استواء فرمایا جیسا کہ اس کی شان کے لائق ہے اور سورج اور چاند کو مسخر کیا ہر ایک ایک ٹھہرائے ہوئے وعدہ تک چلتا ہے اللّٰہ کام کی تدبیر فرماتا ہے اور مفصّل نشانیاں بتاتا ہے کہیں تم اپنے رب کا ملنا یقین کرو ۔ سورہ راعد آیت نمبر 2
#القرآن اور تمہارے لئے سورج اور چاند مسخر کیئے جو برابر چل رہے ہیں اور تمہارے لئے رات اور دن مسخر کیئے سوہ ابراہیم آیت نمبر 33
موسموں کا بدلنا ، سالوں کا بدلنا ، مہینوں اور تاریخوں کا شمار ، آندھی طوفان ، بارش ، چاند گرہن ، سورج گرہن ، سمندر کے مدوجذر ، جہازوں کا سفر ، سمتوں کی معلومات ، فضاء اور خلاء کے تجربات سب سیاروں کی مدد سے ممکن ہیں . اس کے علاؤہ دنوں کے نام سیاروں پر رکھے گئے آپ کا گھڑی کا وقت سیاروں کی حرکت پر منحصر ہے . انسان سیارے پر ہی پیدا ہوتا ، کھاتا پیتا ، رہتا جیتا ، مرتا اور دفن ہوتا ہے .
#القرآن بیشک آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور رات و دن کا بدلتے آنا اور کشتی کہ دریا میں لوگوں کے فائدے کے کر چلتی ہے اور وہ جو اللّٰہ پاک نے آسمان سے پانی اتار کر مردہ زمین کو اس سے جلا دیا اور زمین میں ہر قسم کے جانور پھیلائے اور ہواؤں کی گردش اور وہ بادل کہ آسمان و زمین کے بیچ میں حکم کا باندھا ہے ان سب میں عقلمندوں کے لئے ضرور نشانیاں ہیں سورہ البقرہ آیت نمبر 165
خان بریلوی نے شمع شبستان رضا کی شائد 7 جلدیں لکھی اور ان میں سب آسٹرولوجی ، نقش , تعویذ ہیں . کوئی بھی نقش , تعویذ , طلسم علم ساعات , رجال الغیب , سیاروں کی سعد نحس حالت دیکھے بغیر نہیں لکھا جا سکتا . اور جن کا یہ خیال ہے کہ مستقبل نہیں دیکھنا چاہیئے وہ بھی آ جائیں اور جانیں مستقبل , نبیوں , ولیوں , اولیا اللّہ سب نے کشف کیا🌟
#القرآن پھر اس ( ابراہیم ) نے ایک نگاہ ستاروں کو دیکھا پھر کہا میں بیمار ہونے والا ہوں ۔ سورہ الصفات آیت 88-89
پیارے_دوست_قرآن کھولیں اللّٰہ پاک کا فرمان پڑھیں ، قرآن کریم وہ کتاب جسکی حفاظت کا زمہ اللّٰہ پاک نے خود لیا ہے اور جس میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں اور جو حق سچ ہے اور جس میں ردوبدل ناممکن ہے ان شاءاللہ ۔ کوئی کہتا ہے میرا امام مسجد , میرا ابو ، میرا بھائی ، مولوی ، مفتی گناہ کہتا ہے . جب میرا خدا گناہ نہیں کہتا تو مزید کسی کی کوئی فکر نہیں💯
ّٰہ_پاک_جو کچھ تو نے سورج چاند ستاروں اور سیاروں میں ہمارے لئے مسخر کیا ہے اسے تیرے قرب اور پہچان کا ذریعہ بنا ۔ ہمیں اس علم کے ذریعے تیرے بندوں کے لئے آسانی خیر اور رہنمائی کا سبب بنا اور ہمیں ہر حال میں اپنے فضل اور رحمت کا محتاج رکھ ۔ ہمیں قرآن کے نور کو سمجھنے والا بنا ۔ ہمیں آسمانوں اور زمین میں پھیلی ہوئی تیری نشانیوں پر غور و فکر کرنے کی توفیق عطا فرما ۔ ہمیں علم کو فتنہ نہیں بلکہ ہدایت کا ذریعہ بنانے والا بنا اور ہمیں جھوٹے دعوؤں ، خرافات اور گمراہی سے محفوظ فرما ۔ 🤲❤️