02/04/2026
ڈاکٹر شعیب نیازی کے خلاف یہ کارروائی محض ایک فرد کو نشانہ بنانا نہیں، بلکہ ہر اس سچّی آواز کو دبانے کی کوشش ہے جو ڈاکٹرز اور مریضوں کے حقوق کے لیے اٹھتی ہے۔ وہ ان لوگوں میں سے ہیں جو خود مشکل برداشت کر کے دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرتے ہیں اور آج اسی اصولی جدوجہد کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔
ان کی سالوں پہ محیط بے لوث خدمت، اور ان کا ڈٹ جانا ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اصل قیادت قربانی مانگتی ہے، سہولت نہیں۔ یہ وقت خاموش رہنے کا نہیں، بلکہ ان کے حوصلے کو اپنا حوصلہ بنانے کا ہے۔
ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ جو شخص آج نشانہ ہے، وہ اپنی وجہ سے نہیں بلکہ کمیونٹی کی جنگ لڑنے کی وجہ سے ہے کیونکہ وہی کل ہمارے حق کے لیے سب سے آگے کھڑا تھا۔ ایسی آوازیں دبائی نہیں جاتیں، بلکہ وقت کے ساتھ اور مضبوط ہو کر ابھرتی ہیں۔