Hussain Kaisrani - Psychotherapist & Homeopathic Consultant

Hussain Kaisrani - Psychotherapist & Homeopathic Consultant

Comments

میرے سیدہے گٹھنے میں چر چر کی آواز آتی کوئ درد بھی نہیں ہے، عمر 39 ، برائے مہربانی کوئ علاج یا ورزش ھومیو حضرات بتائیں۔۔
1 right kidney mein 3 stone hain 24 mm ki .. any solution?
Sataphisagery Q acid.phos Q اس میڈیسن کیسے ورق کرتی ہے
Sataphisagery Q acid.phos Q
Kindly dubly patly logon k healthy hony k liye kuvh suggest kr dain
Asalam o alaikum Mjy ksi ne rcmnd kia hy cineria maritima schwabe eye drops with alcohol for eyesight.mene ly lia hy pr mjy smj ni a rhi k where is its expiry date?+ What is lot number mentioned on it?
How to reduce belly size?or how to control it?

Curing with Science and a Touch of Art Hussain Kaisrani Psychotherapist & Homeopathic Consultant www.kaisrani.com DHMS, BHMS, BSc, MS ST (University of Wales, UK), MBA (TIU).

STAY SAFE STAY HOME - Due to COVID-19, ONLY ONLINE SERVICE AVAILABLE HUSSAIN KAISRANI DHMS, BHMS (UoP), B.Sc. MS ST (University of Wales, UK) MBA (TIU), MA (Philosophy, Urdu, Persian & Political Science). Brief Profile Hussain Kaisrani (aka Ahmad Hussain) is a distinguished Psychotherapist & Chief Consultant at Homeopathic Consultancy, Lahore. He is highly knowledgeable, experienced and capable professional who regularly contributes to various publications and runs a widely read specialized blog on health issues. Mr. Hussain is one of the most sought after speakers at conferences and seminars on health and well being. Hussain has a strong academic and professional background. Studied DHMS in Noor Memorial Homeopathic Medical College, Lahore (No. 163N/LR/99-2000) and is a registered Homeopathic practitioner (No. 129825) from The National Council of Homeopathy, Islamabad, Pakistan. Completed his degree program – Bachelor of Homeopathic Medicine and Surgery (BHMS) – from University of Peshawar (FHMC-843). At the University of Wales, UK, Mr. Hussain did his MS Strategic Studies and completed his dissertation under the supervision of Prof. Dr Abhijit Ganguli at British Institute (BITE), London. While in London, he attended an advanced course on Homeopathic Philosophy & Psychiatry (No. Ph-04753), which greatly enhanced his understanding of human psychology. Besides, he also attended many international seminars and workshops in the UK, Europe and UAE. Mr Hussain did his MBA (Marketing and Management) from The International University (TIU). He has also holds Master’s degrees in Philosophy, Urdu Language & Literature, Political Science and Persian Language & Literature from the University of Punjab. He has been working as a General Manager in an established Publishing and Printing Company since 1992. Hussain widely traveled the world and during his visits to Norway, Sweden and France, he learnt from acclaimed homeopathic practitioners and writers. At his registered establishment with the Punjab Healthcare Commission (No. R-31768), Mr Hussain treats his patients as per international standards of classical homeopathy. He takes all kinds of chronic cases, though his main areas of focus include emotional imbalance, anger management, fears, phobias, uncontrolled negative thoughts, relationship problems, grief, psychological problems, stomach disorder, insomnia, PCOD, menstrual irregularities, thyroid disorders, autism, behavioral problems and learning difficulties in children, tonsillitis, allergies, asthma and migraines. He runs a state of the art online homeopathy course “HOMEOPATHY for HOME. This is an orientation course for the Homeopathy Medical System, meant for new homeopathic practitioners, basic learners, patients, hakeem, allopathic doctors, nurses, alternative medicine practitioners, and students aspiring for a career in homeopathy. Professionally, Mr Hussain is deeply influenced by the work and treatment philosophy of George Vithoulkas, the founder of International Academy of Classical Homeopathy, Athens, Greece. That’s why he attended an E-earning course of advanced classical homeopathy (2011-13). As a keen learner, he has greatly benefited from the knowledge and wisdom of classical homeopathic practitioners from the UK, USA, Norway and Pakistan. Hussain Kaisrani belongs to the progeny of a noble family of Taunsa Sharif, Punjab. His father Allama Arshad Qaisrani is a distinguished multilingual scholar with deep insight into religion, pedagogy, oratory, faith healing and traditional medicines. Hussain’s inspiration for learning religion, its laws, and Persian language came from his father. He happily lives with his wife and two children in Bahria Town Lahore, Pakistan. Hussain’s preferred mode of first contact is WhatsApp text or voice message on 0092-3002000210. Due to ongoing corona virus pandemic, ONLY ONLINE service is available. Hussain Kaisrani DHMS, BHMS (UoP), BSc; MS ST (University of Wales, UK), MBA (TIU), MA (Philosophy, Urdu, Persian & Political Science) Email: [email protected] Phone / Whatsapp: (0092) 03002000210 Websites: www.kaisrani.com Facebook: fb.com/hussain.kaisrani

Mission: Curing with Science and Touch of Art

Operating as usual

humsub.com.pk

آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر: مرض، تشخیص اور علاج - ہم سب

“آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر: مرض، تشخیص اور علاج کے تقاضے - حسین قیصرانی”

AUTISM
http://www.humsub.com.pk/364993/hussain-kaisrani/

humsub.com.pk آٹزم ایک ایسا ذہنی عارضہ ہے جس میں مریض کو بات چیت، میل جول، سوچ سمجھ اور اپنے حواس کو کنٹرول کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ آٹزم سے متاثرہ مریض کا دماغ عام...

Hussain Kaisrani - Psychotherapist & Homeopathic Consultant's cover photo

KIND WORDS can be short and easy to speak
but
their echoes are truly endless.

Want to experience it?
Book your appointment with Hussain Kaisrani by calling on 03002000210

ONLY ONLINE CASE DISCUSSION FACILITY AVAILABLE.

CASE DISCUSSION on appointment on PHONE CALL is Free.

www.kaisrani.com

گندم گلوٹن الرجی، دودھ، فوڈ الرجی، پیٹ معدہ خرابی- کامیاب علاج – فیڈبیک

میں کئی سالوں سے گلوٹن گندم الرجی اور دودھ الرجی لیکٹوز انٹالرنس کا شکار تھا اور اس کے علاج کے لیے دھکے کھا رہا تھا۔ ہفتے میں پانچ دن بیمار رہتا اور دو دن کچھ ٹھیک۔ میری صحت میرے لیے اتنا بڑا مسئلہ بن گئی تھی کہ مجھے جاب بھی چھوڑنی پڑی۔ میں کچھ کھاتا تو ہضم نہ ہوتا تھا۔ روٹی کھاتے ہی پیٹ سخت خراب ہو جاتا، چکر آنے لگتے، سر درد کرتا اور پیٹ گیس سے بھر جاتا تھا۔
میں بہت کمزور ہو گیا تھا۔ دودھ یا دودھ سے بنی کوئی چیز نہیں کھا سکتا تھا۔ جو کی روٹی کھاتا تھا اور قہوہ پیتا تھا۔ ملنا جلنا چھوڑ دیا۔ کسی کام میں دل نہیں لگتا تھا۔ حکیم کہتے تھے معدے کا مسئلہ ہے۔ ڈاکٹر کہتے تھے آنتوں میں سوزش ہے، گندم دودھ الرجی ہے۔ سائکاٹرسٹ کہتے تھے کہ اینگزائٹی ڈپریشن ہے۔ نیوٹریشن سے فوڈ ڈائیٹ پلان لئے۔ ہومیوپیتھک ڈاکٹر کی دوائی کھائی۔ سب سےعلاج کروایا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
میرے دماغ پر دھند سی چھائی رہتی تھی۔ کنفیوژن سے کسی کام پر توجہ نہیں تھی۔ رات کو نیند نہیں آتی تھی۔ بہت ڈر لگتا تھا۔ دل دماغ ہر وقت وہم خوف وسوسوں منفی سوچوں میں الجھا رہتا تھا۔ میں سونے کے لیے مختلف حربے ٹوٹکے استعمال کرتا تھا لیکن کوئی فائدہ نہ ہوتا تھا۔ لگتا تھا کہ مجھے کوئی بہت بڑی بیماری لگ گئی ہے اور میں بس مرنے والا ہوں۔ ہر وقت انٹرنیٹ گوگل پر اپنی بیماریوں کا علاج ڈھونڈتا رہتا تھا۔
ایک دن ڈاکٹر حسین قیصرانی کا گندم الرجی کیس نظر سے گزرا۔ میں نے کال کی۔ ڈاکٹر صاحب نے بہت تسلی سے میری بات سنی اور میرا علاج شروع ہوا۔ صرف تین ہفتے کے اندر میں گندم کھانے لگا تھا۔ اس دوران بہت مسائل بھی آئے لیکن حل ہوتے گئے۔ چار ماہ کے ہومیوپیتھک علاج اور سائیکوتھراپی کے بعد اب میں سب کچھ کھا سکتا ہوں۔
..........
........
.......
......
میں اب میڈیسن فری لائف گزار رہا ہوں۔ اپنا یہ فیڈبیک علاج مکمل ہونے کے تقریباً تین ماہ بعد لکھ رہا ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حسین قیصرانی ۔ سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ ۔ لاہور ۔ فون 03002000210

http://kaisrani.com/gluten-wheat-allergy-milk-food-allergy-homeopathic-treatment-feedback/

صحت و سلامتی کی طرف واپسی – الحمد للہ – حسین قیصرانی

اکتوبر کا مہینہ تعلیمی سرگرمیوں اور کچھ سیر و تفریح کی وجہ سے مسلسل سفر میں گزرا۔ اس دوران میں بے شمار لوگوں سے ملنا ملانا بھی رہا۔ سخت سردی بلکہ برف باری میں وقت گزرا تو کہیں پسینہ سے شرابور کیفیت سے دوچار رہے۔ کہیں کرونا کے اثرات کی گونج رہی تو کہیں جیسے اس کی کچھ خبر ہی نہیں تھی۔

اس بھاگ دوڑ، میل ملاپ اور دعوتوں خدمتوں میں کچھ ایسا ہوا کہ جو عام نزلہ زکام، کھانسی، گلا خرابی، مسلسل چھینکوں، سردی وغیرہ سے زیادہ اور مختلف تھا۔ خود کو الگ تھلگ کرنے تک گھر کے افراد میں بھی ایسی ہی کیفیات نمودار ہونا شروع ہو گئیں۔ اللہ کا کرم ہوا کہ علاج کے دو تین دن بعد ہی سے دوسرے افراد نارمل ہو گئے۔

اپنے آپ کو علیحدہ کر لیا ہوا تھا۔ پروردگار کے کرم، فیملی کی خوب خاطرداری اور اپنے علاج سے اگرچہ صورتِ حال مکمل کنٹرول ہو گئی تاہم اپنا علاج میرے اپنے لئے کوئی خاص مفید نہ ہو پا رہا تھا۔ میرا خیال تھا کہ یہ ایسے ہی چلے گا اور ہفتہ دس دن بعد ہی واضح بہتری کا امکان ہو سکے گا۔

اس دوران ڈاکٹر بشرہ خان صاحبہ Dr. Bushra Khan نے کسی حوالہ سے رابطہ کیا۔ میری طبیعت کی صورتِ حال پر بات ہوئی تو انہوں نے اس کیفیت خوراک کے حوالہ سے کچھ ہدایات جاری فرمانے کے ساتھ ساتھ دوائی کا معلوم کیا۔ کہنے لگیں کہ آج صرف انفلوئنزائنم (Influenzinum 1M) لیں۔ ایک خوراک لینے کے کچھ دیر بعد مجھے گہری نیند آئی اور ایسی پُرسکون نیند شاید مہنیوں بعد آئی ہو گی۔

صبح نیند کھلی تو طبیعت ہشاش بشاش تھی اور کم از کم اسی فیصد تک سب علامات بہتر تھیں۔
طبیعت میں یہ بہتری جاری رہی اور میں نے مزید تین بار انفلوئنزائنم لی۔
چند دن کے آرام، صحت مند خوراک اور مکمل احتیاط کے ساتھ گزارے۔ مزید کسی دوا علاج کی ضرورت نہ پڑی۔ الحمد للہ۔

————

اس تفصیل سے یہ حقیقت بھی واضح ہوتی ہے کہ اپنی صحت کے لئے جو جو بھرپور اقدام ہم کر رہے ہوتے ہیں؛ کئی بار وہ ہمارے لئے مفید نہیں ہوتے۔ میں جب خود بیمار ہوں تو اپنی علامات اور تکالیف کو صحیح طور پر نہیں سمجھ سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ اپنے لئے صحیح دوائی، پوٹینسی اور خوراک کا انتخاب ہم خود نہیں کر سکتے۔ سیلف میڈیکیشن، ہومیوپیتھی میں بھی نقصان کا باعث بن سکتی ہے چاہے ہم خود ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہی کیوں نہ ہوں۔

یہ بات بھی اہم ہے کہ صحت و شفا دینا اللہ کریم کی کرم نوازی ہے؛ کسی معالج کا صحت یابی کی گارنٹی یا کنفرمیشن دینا اپنی حدود سے تجاوز کرنا ہے۔ معالج کا کام اپنے طریقہ علاج کے اصولوں کے مطابق خلوص اور محنت سے کوشش کرنا ہے اور بس۔ مریضوں کو بھی اِسی کی توقع کرنی چاہئے۔

پروردگار ہم سب کو اپنی امان میں رکھے!۔

حسین قیصرانی – سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ، لاہور پاکستان ۔ فون 03002000210

http://kaisrani.com/homeopathy-back-to-healthy-and-happy-life/

[10/28/20]   EFFECTIVE and EFFICIENT HAIR TONIC
(Tried & Tested)

—— LAUNCHING SOON for General Public ——
(Available for our registered patients NOW)

- Makes hair SHINY, SMOOTH, LUXURIOUS and HEALTHY
- Reduces HAIR LOSS
- Prevents DANDRUFF
- Helps prevent flaking & itching associated with Dandruff

Natural and Chemical Free Product

Presentation: 100 ml Bottle (2 months course)

Introductory Price: Rs.3,500/= including Courier Charges.

شاد باش و فارغ و ایمن، کہ مَن
آن کُنم با تُو، کہ باران بہ چمن (مثنوی معنوی - مولانا روم)

آپ خوش رہیں، مطمئن اور پُر سکون
کہ میں آپ کے ساتھ وہی معاملہ کروں گا
جو
بارش چمن کے ساتھ کرتی ہے۔

Hussain Kaisrani - Psychotherapist & Homeopathic Consultant's cover photo

اگر ہم
اپنی صحت کے لئے وقت نہیں نکالیں گے
تو پھر
بیماریوں کے لئے وقت نکالنے پر مجبور ہوں گے۔

Your Children's
EMOTIONAL HEALTH
is
more important
than their
GRADES / EVERYTHING.

بچوں کے جذباتی مسائل، نفسیاتی رویوں اور مسائل کو سمجھنے اور علاج کی معلومات کے لئے نیچے کے لنک پر کلک کریں:

http://kaisrani.com/category/diseases-treatment/childrens-diseases/

WELCOME
to a Place of
HEALING,
PEACE
and
WELLNESS

APPOINTMENTS -- FULLY BOOKED

اپنے موجودہ مریضوں کو مکمل توجہ دینے کے لئے دس اکتوبر 2020 تک نئے کیس نہیں لئے جا سکیں گے۔

معذرت!

Hussain Kaisrani - Psychotherapist & Homeopathic Consultant

[09/21/20]   جسمانی بیماریاں بمقابلہ ذہنی، نفسیاتی اور جذباتی مسائل ۔۔ میرا نقطہ نظر -- حسین قیصرانی

جب مرض، مریض کے اندر گہرائی تک اثر کر جاتا ہے تو بہت سی جسمانی تکلیفیں اور علامات تو غائب ہو جاتی ہیں مگر ذہنی، نفسیاتی اور جذباتی علامات اور بیماریاں ظاہر ہونے لگتی ہیں۔

جب نیند کی مستقل خرابی، بے وجہ غصہ، صحت کے متعلق انگزائٹی، تشویش، ڈپریشن، کینسر کا ڈر، اَن جانا خوف یا موت کا ڈر مسلسل حملہ آور ہونے لگتے ہیں تو الرجی، نزلہ، زکام، بخار یا سر درد وغیرہ گم ہو جایا کرتے ہیں۔

(خوف ایسے ڈر کو کہتے ہیں جس کی وجہ معلوم ہو؛ چاہے وہ وجہ معقول ہو یا محض وہم۔ حزن اُس ڈر کو کہتے ہیں کہ جو بے وجہ ہو یعنی دل ہے کہ ڈوبا جا رہا ہے۔ بس دھڑکا لگا رہتا ہے کہ کچھ ہونے والا ہے۔
پروردگار ہم سب کو ڈر اور خوف جیسی کربناک نفسیاتی بیماریوں سے محفوظ رکھے)۔

(حسین قیصرانی ۔ سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ – لاہور پاکستان فون نمبر 03002000210)

Dr M L Dhawale Memorial Trust - MLDT

COVID ICU at Homeopathic Hospital

ہومیوپیتھک اور ایلوپیتھک مل کر دُکھی انسانوں کا علاج کر رہے ہیں۔

بلاشبہ علاج کے سب طریقے جانداروں کی سہولت کے لئے ہیں۔

Inspite of number of obstacles like less availability of trained manpower, Shortage of oxygen supply in the rural area like Palghar, we have continued to serve the community with the best of services at the Rural Homeopathic Hospital. RHH is the first private hospital in the Palghar taluka to have fully functional ICU in its Covid Unit. It is the first homoeopathic hospital in Maharashtra to get opportunity to offer integrated treatment using allopathy plus homoeopathy as dedicated covid hospital.

For Admissions/enquiry call, +91 93226 31909 / +91 93226 28781

Support the Covid Warriors of today! Donate to Contribute
bit.ly/supportrhh

www.mldtrust.org

HUM News

جذبات اور رویّے صحت کی خرابی اور بہتری کے لئے کتنے اہم ہیں — ایک نکتہ نظر

دوسروں پر طنز، کینہ، حسد اور بغض رکھنا قبل از موت کا موجب بن سکتا ہے، سائنسدانوں نے نئی تحقیق پیش کر دی

مسائل اور اُن کا حل ۔ حسین قیصرانی

بھوک، پیاس، پیٹ خرابی، معدے کے مسائل

میگرین، سر درد، اعصابی درد

قبض، بواسیر، فسچلا، فشرز

شدید غصہ، غم، کڑھنے رونے کا مزاج

بچوں کے مسائل، بدمزاجی، بار بار بیمار ہونا

نزلہ، زکام، بخار، چھینکیں اور الرجی

شیاٹیکا، کمر اور جوڑوں کے درد

محبت میں ناکامی کا دکھ، دھوکا اور غم

منفی سوچیں، وسوسے، وہم، الجھن، کنفوژن، کشمکش، بھولنے کی بیماری

نیند کے مسائل، ڈراونے خواب، صبح تھکا ہارا اور آوازار اُٹھنا

خدا نخواستہ اگر ایسے کسی مسئلہ نے آپ کو تنگ کر رکھا ہے اور عام دوائیوں سے حل نہیں نکل رہا تو آپ کو کسی ماہر اور تجربہ کار کلاسیکل ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے اپنا کیس ڈسکس کرنا چاہئے۔
ہومیوپیتھی میں تین ہزار (3000) سے زائد ادویات موجود ہیں۔ اِس لئے بہت زیادہ امکان ہے کہ آپ کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل ہو جائے۔

حسین قیصرانی – سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ، لاہور پاکستان ۔ فون 03002000210

http://kaisrani.com/%d9%85%d8%b3%d8%a7%d8%a6%d9%84-%d8%ad%d9%84%db%94%db%81%d9%88%d9%85%db%8c%d9%88%d9%be%db%8c%d8%aa%da%be%da%a9-%d8%af%d9%88%d8%a7-%d8%b9%d9%84%d8%a7%d8%ac-%d9%82%db%8c%d8%b5%d8%b1%d8%a7%d9%86%db%8c/

دورانِ حمل: متلی، قے، سردرد، بلڈپریشر – ہومیوپیتھک دوا اور علاج – حسین قیصرانی

چند ماہ قبل ایک میڈیکل ڈاکٹر بغرضِ علاج تشریف لائیں۔ اُنہیں کئی سالوں سے شدید سر درد – میگرین (Migraine) – کی شکایت تھی جس کے لئے وہ ہر ممکن دوائی، ایکسرسائز، یوگا، ٹوٹکے اور نسخے استعمال کر چکی تھیں۔

تفصیلی کیس لیا گیا تو اندازہ ہوا کہ اُنہیں حیض / مینسز / پیریڈز (Menses) کے بھی مسائل تھے۔ PCOS / PCOD اور مستقل Bleeding کا مسئلہ اِس کے علاوہ تھا۔ ہر خاندان کی طرح اُنہیں بجا طور پر اولاد کی خواہش بھی تھی جو اَب فکرمندی اور پریشانی میں بدل چکی تھی۔

پروردگار نے کرم فرمایا کہ ہومیوپیتھک علاج سے شدید اور دائمی سر درد کا مسئلہ تو دو ماہ کے اندر مستقلاً ٹھیک ہو گیا تاہم دیگر مسائل ابھی کسی حد تک جاری تھے۔ اُن مسائل کا حل کرنا صحت مندی کے جذبے سے زیادہ اولاد کے حصول کے لئے ہی تھا۔

قصہ مختصر —— پروردگار نے اُنہیں خوشخبری عطا کر دی اور وہ آج کل اُمید سے ہیں۔ دعا کریں کہ پروردگار انہیں صحت مند اور صالح اولاد عطا فرمائے۔ کوئی دو ماہ قبل انہوں نے فون پر بتایا کہ اُن کے پیریڈز لیٹ ہو گئے ہیں، بے حد سستی، تھکن کے ساتھ ساتھ متلی اور قے کی شکایت ہے۔ میں نے چیک اَپ کروانے کا مشورہ دیا-
گائناکالوجسٹ نے تھکن، سستی، متلی اور قے کی وجہ – حمل – کنفرم کر دی۔ الحمد للہ!

شدید متلی، قے اور بلڈپریشرکسی طرح کنٹرول نہیں ہو پا رہا تھا اگرچہ انہوں نے اس کے لئے ایلوپیتھی دوائی بھی لی۔

رمضان کریم کے دن تھے؛ انہوں نے سحری کے وقت رابطہ کیا۔ اُن کے تمام معاملات کو سمجھتے ہوئے ہومیوپیتھک دوا سلفر (Sulphur) کی ایک خوراک تجویز کی گئی۔ ڈاکٹر صاحبہ نے اپنے تمام مسائل میں واضح بہتری کا فیڈبیک دیا جو آپ کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

بلڈپریشر کے لئے علامات کے مطابق ہومیوپیتھک دوا کیکٹس (Cactus) لیتی رہی ہیں جو کہ اب مکمل کنٹرول میں ہے۔ وہ ابھی بھی اپنے تمام مسائل کے لئے ہومیوپیتھک علاج پر انحصار کر رہی ہیں۔

نوٹ: حمل کے دوران تمام مسائل کے لئے ہومیوپیتھی علاج سے بہترین نتائج مل سکتے ہیں اگر مریضہ کسی ایک مسئلے کی صرف دوائی پوچھنے کھانے کی بجائے اپنا تفصیلی کیس ڈسکس کر کے علاج کروائے۔ ڈاکٹر صاحبہ کی مجموعی صورتِ حال کو سمجھ کر ہومیوپیتھک دوا سلفر دی گئی۔ اللہ کے فضل سے اُن کی قے، متلی اور بلڈپریشر کے ساتھ ساتھ باقی مسائل میں بھی واضح بہتری آ گئی۔

۔۔۔۔۔۔

حسین قیصرانی – سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ، لاہور پاکستان ۔ فون 03002000210

http://kaisrani.com/%d8%ad%d9%85%d9%84-%d9%85%d8%aa%d9%84%db%8c-%d9%82%db%92-%d8%a8%d9%84%da%88%d9%be%d8%b1%db%8c%d8%b4%d8%b1-%db%81%d9%88%d9%85%db%8c%d9%88%d9%be%db%8c%d8%aa%da%be%da%a9-%d8%b9%d9%84%d8%a7%d8%ac/

kaisrani.com

کون سا علاج بہتر ہے - ایلوپیتھی یا ہومیوپیتھی یا کوئی اور؟ حسین قیصرانی • Hussain Kaisrani            HOMEOPATHIC Consultancy

کون سا علاج بہتر ہے – ایلوپیتھی یا ہومیوپیتھی یا کوئی اور؟ حسین قیصرانی

یہ سوال اکثر ہر کانفرنس اور بعض اوقات نجی محفل میں کیا جاتا ہے؛ ویسے بھی ہم میں سے کئی لوگوں کے ذہن و خیال میں گردش کرتا رہتا ہے کہ کون سا طریقہ علاج ہمارے لئے بہتر ہے۔ میری محدود سمجھ کے مطابق اہمیت اِس بات کی نہیں کہ آپ کون سا علاج کرواتے ہیں بلکہ اہمیت اِس بات کی ہے کہ آپ کا علاج کون کرتا ہے۔ ہم اگر اچھے ڈاکٹر، معالج یا طبیب کا علاج کریں گے تو ہمیں اِس امر کی فکر کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔

میرے ذاتی حلقہ احباب یا ملنے ملانے والوں میں جتنی تعداد ایلوپیتھک ڈاکٹرز کی ہے اُس کے مقابلہ میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز سے راہ و رسم نہ ہونے کے برابر ہے۔ اپنے کلائنٹس کے مسائل سمجھنے اور حل کرنے میں — جب، جہاں اور جتنی — ضرورت پڑتی ہے؛ مَیں اُس شعبے کے ماہر ایلوپیتھک ڈاکٹرز دوستوں سے راہنمائی لینے میں کبھی کوئی قباحت محسوس نہیں کرتا۔ اگر کبھی ایسا محسوس ہو کہ میں کیس کو نہ سمجھ پاوں یا میں سمجھوں کہ یہ کیس ہومیوپیتھی کے دائرہ کار میں نہیں آتا تو کلائنٹس / مریضوں کو واضح طور پر بتا دیتا ہوں۔ میرے اپنے خاندان میں کبھی کبھار اس کی ضرورت پڑ جاتی ہے کہ ہم ایلوپیتھک ڈاکٹرز سے رابطہ کریں۔

یہ معاملہ یک طرفہ بھی نہیں ہے۔ میرے کلائنٹس میں ایک بڑی تعداد ایلوپیتھک ڈاکٹرز، فارماسسٹس یا میڈیکل کے شعبہ سے وابستہ اصحاب و خواتین یا اُن کے خاندانوں کی ہے اور اُن میں سے بیشتر کو میڈیکل کی فری سہولت بھی دستیاب ہوتی ہے لیکن وہ اپنے صحت کے مسائل کے لئے مجھ سے رابطہ کرنے میں کوئی تکلف یا تکلیف محسوس نہیں کرتے۔ معاملہ ذاتی یا خاندانی علاج معالجے تک ہی محدود نہیں رہتا بلکہ ہر ماہ دو چار ایسے کلائنٹس بھی رابطہ کرتے ہیں کہ جنہیں کسی بڑے ایلوپیتھک ڈاکٹر نے ہومیوپیتھک علاج کے لئے ریفر کیا ہوتا ہے۔

میرے فیس بک پیج پر کئی ایسے ممبرز موجود ہیں کہ جن کو میں نے معذرت کی کہ اُن کا کیس مجھے سمجھ نہیں آیا یا ہومیوپیتھی طریقہ علاج اُن کے لئے شاید اُتنا مفید نہ ہو۔ چند ایسے بھی ہیں کہ جنہیں میں نے ایلوپیتھک علاج جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔ ایسے تو بے شمار ہیں کہ جو ایلوپیتھک ادویات اِستعمال کر رہے تھے اور ساتھ ہی میرا علاج بھی شروع کیا۔ کچھ عرصہ بعد اُن کو اِحساس ہوا کہ اُنہیں ایلوپیتھک ادویات کو کم یا ختم کردینا چاہئے۔ میرا مشورہ اُن کو ہمیشہ یہی رہا کہ اپنے ایلوپیتھک ڈاکٹر کے مشورہ سے ہی دوا کم کرنے یا چھوڑنے کا فیصلہ کریں.

کئی ایسے بھی ہیں کہ جن کا علاج شروع کیا گیا مگر میری سمجھ کے مطابق وہ ہومیوپیتھی کیس نہیں تھے یا ہومیوپیتھک ادویات و علاج کو پراپر رسپانڈ نہیں کر رہے تھے۔ میں نے نہ صرف اُن سے معذرت کی بلکہ اپنی فیس اور ادویات کی رقم بھی اُنہیں بصد شکریہ واپس کر دی۔

خلاصہ اس تفصیل کا یہ ہے اپنے اور اپنے خاندان کے لئے اچھے معالج کا انتخاب کرنا اہم ہے۔ کسی کا صرف ہومیوپیتھک یا ایلوپیتھک ڈاکٹر ہونا اُتنا اہم نہیں جتنا اُس کا اچھا معالج ہونا ضروری ہے۔

یاد رکھئے! جو اچھا اور با اخلاق اِنسان نہیں ہے وہ اچھا معالج بھی نہیں ہو سکتا۔ جس کے پاس آپ کی بات اور تکلیف سننے کا وقت یا دلچسپی نہیں؛ وہ آپ کی تکلیف کو سمجھے گا کیا اور کیسے؛ جو سمجھے گا نہیں تو حل کس طرح کرے گا۔

اطمینان رکھئے! ایک اچھا معالج آپ کا وقت، پیسہ اور صحت کبھی برباد نہیں کرے گا — چاہے وہ ہومیوپیتھک ہو یا ایلوپیتھک!

حسین قیصرانی – سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ، لاہور پاکستان۔ فون 03002000210

http://kaisrani.com/%d8%b9%d9%84%d8%a7%d8%ac-%d8%a8%db%81%d8%aa%d8%b1-%d8%a7%db%8c%d9%84%d9%88%d9%be%db%8c%d8%aa%da%be%db%8c-%db%81%d9%88%d9%85%db%8c%d9%88%d9%be%db%8c%d8%aa%da%be%da%a9/

kaisrani.com یہ سوال اکثر ہر کانفرنس اور بعض اوقات نجی محفل میں کیا جاتا ہے؛ ویسے بھی ہم میں سے کئی لوگوں کے ذہن و خیال میں گردش کرتا رہتا ہے کہ کون سا طریقہ علاج ہمارے لئے بہتر ہے۔ ....

Hussain Kaisrani - Psychotherapist & Homeopathic Consultant's cover photo

Hussain Kaisrani - Psychotherapist & Homeopathic Consultant's cover photo

حسین قیصرانی سے آن لائن علاج ۔ ایک بہت بڑی سہولت ۔ گوگل ریویو

ہمارے ہاں آن لائن علاج بہت زیادہ عام نہیں ہے۔۔۔ عام آدمی ابھی بھی اس سے ناآشنا ہے لیکن اس کی افادیت سے انکار بھی ممکن نہیں۔ ایک سال قبل سوشل میڈیا پر ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ ڈاکٹر حسین قیصرانی صاحب کے کیسز کا مطالعہ کرنے کے بعد، میں نے بھی ڈاکٹر صاحب سے آن لائن علاج کا فیصلہ کیا۔ بلا شبہ یہ ایک شاندار تجربہ رہا۔۔۔ اس سے پہلے علاج کبھی اس قدر سہل نہ تھا۔ کیا ہم کبھی تصور کر سکتے ہیں کہ ہمیں کسی اسپیشلسٹ سے ٹائم نہیں لینا، بے ہنگم ٹریفک سے الجھ کر ہاسپٹل نہیں جانا، کلینک پر اپنی باری کا انتظار نہیں کرنا، پھر فارمیسی کے چکر نہیں لگانے، ڈھیروں اینٹی بائیوٹک نہیں کھانی، بلا ضرورت اللّٰہ کی نعمتوں سے پرہیز نہیں کرنا۔۔

یقیناً یہ سب ناممکن لگتا ہے۔ مگر آج میں ایسی ہی زندگی گزار رہی ہوں۔۔ میں اور میری فیملی پچھلے ڈیڑھ سال سے ڈاکٹر صاحب سے منسلک ہیں۔۔ اور صحت کے حوالے سے ہم نے بہترین وقت گزارا ہے۔ یہ علاج ہر لحاظ سے سود مند رہا۔ چیدہ چیدہ خصائص میں سر فہرست رازداری، علاج میں دلچسپی، پیچیدہ مسائل کو تکنیکی انداز میں حل کرنا، ایمرجنسی معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا اور بروقت دستیابی ہے۔ ایک ماہر معالج اور مریض کا ایسا تعلق جو ذہن و جسم کو شفایابی کی طرف لے کر جاتا ہے۔

میری والدہ طویل عرصے سے بلڈ پریشر اور جوڑوں کے درد میں مبتلا تھیں۔ انھیں اکثر ہاسپٹل لے جانا پڑتا اور ڈرپس، انجیکشنز لگوانے پڑتے مگر ڈاکٹر صاحب کے علاج سے نہ صرف ساری ایلوپیتھک دوائیں چھوٹ گئیں بلکہ صحت میں بھی بتدریج بہتری آئی۔ چھوٹے بچوں کو اچانک پیش آنے والے مسائل ڈاکٹر صاحب بخوبی سنبھال لیتے ہیں۔ پہلے کبھی رات کو اچانک پیٹ درد یا اسہال وغیرہ کی تکلیف ہونے کی صورت میں ہاسپٹل کی طرف بھاگنا پڑتا تھا۔ لیکن اب یہ مسائل پریشانی کا باعث نہیں بنتے۔ ہمارے پاس ڈاکٹر صاحب کی بھیجی ہوئی ہومیوپیتھی دوائیں موجود ہوتی ہیں جو ہم ڈاکٹر صاحب کی رہنمائی میں استعمال کرتے ہیں اور الحمدللّٰہ بچے بغیر اینٹی بائیوٹک کے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ بلاشبہ ڈاکٹر صاحب سے علاج ہومیوپیتھی اور آن لائن ٹریٹمنٹ (Online Homeopathic Treatment) کا بہترین (Best) امتزاج ہے۔

اس سال کے آغاز سے ہی کورونا وائرس نے ساری دنیا کو متاثر کیا۔ اعداد و شمار کے لحاظ سے کرونا کے مریضوں کا تناسب جو بھی ہو، ذہنی صحت کے حوالے سے ساری عوام اس کے متاثرین میں شامل ہے۔ اس صورت حال میں جب ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہیں، اکثر کلینکس معطل ہیں، جو ہسپتال کھلے ہیں وہاں کرونا کے مریضوں کا علاج جاری ہے، ڈاکٹرز دستیاب نہیں ہیں، لاک ڈاؤن اور کرونا فوبیا (ٖFear and Phobia of Corona – Covid 19) نے ہر دوسرے انسان کو ڈپریشن (Depression) کا مریض بنا دیا ہے، باہر نکلنا مشکل ہے، یہ تمام حقائق جہاں پریشان کن ہیں وہیں یہ ڈاکٹر حسین قیصرانی کے علاج کی افادیت کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب مریض سے مستقل رابطے میں رہتے ہیں۔ دواؤں کے ساتھ ساتھ ان کی سائیکوتھراپی (Psychotherapy) مریض کی ذہنی اور جسمانی سطح کو متوازن رکھنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔ خوف اور بے چینی کی اس فضا میں صرف دوائی کافی نہیں ہے، لوگوں کو تسلی و تشفی، رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ اور مشکل ترین حالات میں بھی ڈاکٹر صاحب بطور سائیکالوجسٹ اور کاونسلر مریض کو ڈگمگانے نہیں دیتے۔ اور یقیناً گھر کے دروازے پر دوائی کا میسر ہونا لاک ڈاؤن سے زیادہ کب مفید ہو سکتا ہے۔۔

دماغی اور نفسیاتی عوارض سے لے کر ایسے جسمانی مسائل جن کے لیے مستقل ڈاکٹروں سے رابطہ ضروری ہے، جیسے بلڈ پریشر، حمل کے مسائل، بچے اور بزرگ جن کی قوت مدافعت کم ہے، مریضوں کی تیمارداری کرنے والے ذہنی دباؤ کے شکار افراد، معاشی عدم استحکام کی وجہ سے انگزائٹی (Anxiety) کے مریض، تیزی سے بدلتے ہوئے حالات کے ساتھ ہم آہنگ ہونے میں مشکل محسوس کرنے والے لوگ، عالم گیر وبا میں بڑھتے ہوئے چڑچڑے پن اور غصے کے مریضوں کے لیے ڈاکٹر حسین قیصرانی ایک بہترین انتخاب (Best Choice) ہیں۔ ان تک رسائی کے لیے آپ کو صرف ایک فون درکار ہے۔ کیس ڈسکشن فری ہے۔ اور علاج کروانے کی صورت میں دوائی آپ کے گھر پہنچائی جاتی ہے۔

موجودہ دور میں ہومیوپیتھی کو موزوں ترین طریقہ علاج سمجھا جاتا ہے۔ اور pandemic میں یہ علاج ایک ماہر معالج کے ذریعے بغیر کسی دشواری کے دستیاب ہونا ایک قابلِ قدر سہولت ہے۔

——————
حسین قیصرانی – سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ، لاہور پاکستان۔ فون 03002000210

http://kaisrani.com/%d8%a7%d9%93%d9%86-%d9%84%d8%a7%d8%a6%d9%86-%db%81%d9%88%d9%85%db%8c%d9%88%d9%be%db%8c%d8%aa%da%be%da%a9-%d8%b9%d9%84%d8%a7%d8%ac-%d8%a8%db%81%d8%aa%d8%b1%db%8c%d9%86-%d8%b3%db%81%d9%88%d9%84%d8%aa/

Our Story

Hussain Kaisrani (aka Ahmad Hussain) , The Chief consultant at HOMEOPATHIC Consultancy, Lahore, is highly educated, experienced, capable, rational, scholarly, writer, psychotherapist and blogger. – kaisrani.blogspot.com and hkaisrani.blogspot.com Hussain kaisrani belongs to the progeny of noble family of Taunsa Sharif. His father Allama Arshad (MA Arabic & Islamic Studies, Fazil Darse Nizami, Fazil Farsi) is a renowned scholar, khateeb and teacher whose students are great in number. Since his childhood, Hussain Kaisrani had started learning religion, its laws and Persian language from his father. He has done his Masters in Philosophy, Urdu Language & Literature, Political Science and Persian Language & Literature from the University of Punjab. Studied DHMS in Noor Memorial Homeopathic Medical College, Lahore (No. 163N/LR/99-2000) and is a registered Homeopathic practitioner (No. 129825) from The National Council of Homeopathy, Islamabad, Pakistan. He did his MBA (Marketing and Management) from The International University. He is working as a General Manager in a Publishing and Printing Company since 1992. Mr. Hussain went to the UK for higher education and done his MS from the University of Wales, UK (No.00000779). He completed his dissertation under supervision of Prof Dr Abhijit Ganguli at British Institute (BITE) Ramford Road, London, UK. (No. 41280) During his stay in the UK (2010-2011) and visiting Norway, Sweden, France he got opportunity to learn from the world renowned homeopathic writers and practitioners. He also attended a short course on Homeopathic Philosophy in London (No. Ph-04753) to enhance his understanding about homeopathy. Besides this course, he also attended many international level seminars and workshops in the UK. Mr. Husain Kaisrani is highly influenced by the work, thoughts and treatment of George Vithoulkas, the founder of International Academy of Classical Homeopathy, Athens, Greece. He attended a course of advance classical homeopathy (2011-13). Mr. Kaisrani has benefited from the knowledge and wisdom of classical homeopathic practitioners who has been treating patients in UK, USA, Norway and Pakistan. This is helping him to treat his patients as per international standards of classical homeopathy. His establishment is registered and approved by the Punjab Healthcare Commission, Govt. of Punjab (No. R-31768) He has been living in Bahria Town Lahore, Pakistan and providing classical homeopathy consultancy in Lahore, Pakistan since 2006. His contact details are as follows: Hussain Kaisrani DHMS, MS ST (University of Wales, UK), MBA (Marketing & Management, The International University TIU), MA (Philosophy, Urdu, Persian and Political Science) Chief Consultant & Director HOMEOPATHIC Consultancy, Lahore – 53720 PAKISTAN Email: [email protected] Phone: (0092) 03002000210 Websites: www.kaisrani.com; Facebook: fb.com/hussain.kaisrani

Want your business to be the top-listed Clinic in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

کیا آپ اپنا اور اپنے خاندان کی روزمرہ تکلیفوں (Acute Health Issues) کا علاج خود کرنا چاہتے ہیں؟
انڈیا میں کورونا وائرس کے علاج میں ہومیوپیتھک ادویات کی آفیشل اجازت
پیٹ کے کیڑے، چمونے یا چنونے ۔ دوا علاج ۔ حسین قیصرانی
Phobia and Fears
Sleeplessness in children and Homeopathy - Hussain Kaisrani
Just One Drop - About Homeopathy

Location

Telephone

Address

Lahore
53720

Opening Hours

Monday 17:00 - 21:00
Tuesday 18:00 - 20:00
Wednesday 18:00 - 20:00
Thursday 18:00 - 20:00
Friday 18:00 - 20:00
Other Psychology in Lahore (show all)
Zainab Javed Clinical Psychologist Zainab Javed Clinical Psychologist
Boston
Lahore, 0-

Psychological help can resolve your children's minor issues like anger, frustration, tolerance etc.Apart from that it might help you to solve problems.

Dr Iman Fatima Dr Iman Fatima
15-Shadman-||, Jail Road
Lahore, 54000

This is the official page of Iman Fatima - the clinical psychologist - operating at OMC, Lahore.

E-Psychologist E-Psychologist
Qasim Sandhu Medical Complex
Lahore, 54000

MRS. SHAH is Clinical Psychologist with over 14 years of multi disciplinary experience. Adult Psychiatry: Drug Addiction, Neurotics & Psychotics. Child Psychiatry, Speech Therapy , Rehabilitation of Chronic Psychotics Drug Rehabilitation training

Restorative Psychological Service Restorative Psychological Service
Lahore, 54000

Restorative Psychological Service offers psychotherapy and interventions for various emotional and behavioural issues.

Sadiq Homeopathic Clinic Sadiq Homeopathic Clinic
Ground Floor, Nazir Centre, 146-Ferozpur Road, Ichra, Lahore.
Lahore

M.Phil (Clinical Psychology) M.Sc (Psychology) B.H.M.S (Islamia University Pakistan) D.H.M.S (Pb) Lic. A/C (China) A.A.M.C (China)

Catharsy Catharsy
Lahore, 54000

We Care. Feel free to contact us.

امریکن طریقہ علاج،  NIDAA Clinic منشیات سے نجات کا امریکن طریقہ علاج، NIDAA Clinic منشیات سے نجات کا
99 Westwood Colony , Thoker
Lahore, 56000

Eliminate Compulsive Drug Cravings with our Unique Detoxification Program, Sms now for free advise .03327507866 Lahore ,Pakistan.

Clinical Psychologist Sehrish Noor Clinical Psychologist Sehrish Noor
Maryam Diagnostic Centre, 7-b, Shadman-2, Behind City 42, Near PIC Hospital , Jail Road Lahore, Pakistan
Lahore, 54810

Clinical Psychology includes the understanding,prevention and relieving psychologically based sufferings and dysfunction.

Clinical Psychologist Clinical Psychologist
DHA Main Boulevard, Jinnah Ave, New Super Town, Lahore, Punjab
Lahore

As a clinical psychologist professional specialty concerned with interventions and treating diseases of the brain, emotional disturbance, and behavior problems.

Clinical Psychologist Clinical Psychologist
172-Allama Iqbal Road
Lahore, 54000

"Dr. QURRAT" aims striving to serve the humanity, reduce the distress and improve the psychological well being of their clients. Book an appointment @ 03009417209 with her for your #Anxiety #Depression #Stress & Other Psychological Disturbance issues.

Mental Health Professional Mental Health Professional
Lahore

Syed Kumail Abdi is a mental health professional. He is certified in child and adult psychology and works for the well-being of human beings to make their life better.

Counselling & Psychological Health Center - CPHC Counselling & Psychological Health Center - CPHC
Rana Hospital
Lahore, 54000

CPHC is counselling and psychological health center which deals with the primary and secondary problems of human beings.

About   Contact   Privacy   FAQ   Login C