06/10/2025
(((آگاہی پیغام)))
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں کوشش کریں کہ ہمیشہ سرکاری ہسپتال جائیں۔ سرکاری ہسپتال کا جونیئر ترین ڈاکٹر یا ہاؤس آفیسر یا پیرامیڈیکل سٹاف بھی ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کی بہترین صلاحیت رکھتا ہے اور سینئر ڈاکٹر بھی اگر بالفرض موقع پر ایمرجنسی میں موجود نہیں تب بھی وہ ہمیشہ رابطے میں ہوتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر فوری طور پر پہنچ بھی جاتے ہیں۔
میں خود اپنے سب دوستوں اور رشتہ داروں کو بھی یہی مشورہ دیتا ہوں خواہ آپ جتنے بھی امیر ہوں ایمرجنسی ہمیشہ سرکاری ہسپتال میں اچھی مینیج ہوتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ریسکیو 1122 بھی ہمیشہ مریض کو سرکاری ہسپتال لے کر جاتے ہیں۔
یہاں یہ بات بھی سمجھنا ضروری ہے کہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل کے ہاتھوں میں صرف کوشش کرنا ہے صحت دینا یا زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔تو سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل عملے سے بھی ویسے ہی ادب سے پیش آئیں جیسے آپ ہزاروں روپے دینے کے باوجود پرائیویٹ ہسپتال میں ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل عملے سے پیش آتے ہیں۔
24/7 آپکے لیے وہاں موجود ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل آپ کے لیے اور آپ کے پیاروں کے لیے اپنی نیندیں قربان کر کے وہاں موجود ہیں۔
لہٰذا آپ بھی ان سے محبت سے پیش آئیں میں لکھ کر دیتا ہوں بدلے میں آپکو شیرینی ہی ملے گی۔
میڈیا میڈیکل کے شعبے کو برا بنا کر پیش کرتا ہے جبکہ حقیقت اسکے برعکس ہے۔
جزاک اللہ خیر
اس آگہی کو آگے پھیلائیں، شعور پھیلانا بھی صدقہ ہے۔
(ڈاکٹر محمد ارشد مروت
میڈیکل سپیشلسٹ/ماہر امراض خون )