02/12/2025
Azad Media News آزاد میڈیا نیوز Khanzada Junaid Zaffar Khan Abdurab Saddique Capital Talk
بنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سم کا سسٹم تحصیل لال قلعه آفس میں بھی باقاعدہ طور پر شروع ہو چکا ہے۔ آپ سب اپنے متعلقہ دفاتر جا کر اپنی سم حاصل کریں اور گھر بیٹھے باعزت طریقے سے اپنی رقم وصول کریں۔ یہ ہمارے علاقے کے لیے ایک بہترین تحفہ ہے، جو ہم نے محنت اور مسلسل کوششوں سے حاصل کیا ہے۔
ہم نے صرف ٹک ٹاک یا فیس بک پوسٹ تک محدود نہیں رہنا، بلکہ عملی میدان میں کام کر کے دکھانا ہے اور الحمدللہ ہم نے یہ کر کے دکھایا ہے۔ ان شاء اللہ آئندہ بھی ہم اسی جذبے اور اخلاص کے ساتھ میدان کے لوگوں کے لیے عملی خدمات جاری رکھیں گے۔
ہم سب کا مقصد ایک ہی ہے علاقے کی ترقی، سہولیات کی فراہمی، اور غریب عوام کی مدد۔
آپ سب کی دعاؤں اور تعاون سے مزید بہتر فیصلے اور مزید آسانیاں آپ کے دروازے تک پہنچائیں گے۔
آپ سب کا خادم خانزادہ جنید ظفر خان