Dr Shazia Ahmed Jatoi

Dr Shazia Ahmed Jatoi Women's health

03/01/2026

🌻جنریشن بیٹا (Gen Beta)🌻 –
ہمارے مستقبل کے بچے
2025
کے بعد پیدا ہونے والے بچوں کو جنریشن بیٹا کہا جا رہا ہے۔
یہ وہ نسل ہے جو مصنوعی ذہانت
(AI)
، اسمارٹ ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل دنیا میں آنکھ کھولے گی۔
یہ بچے
موبائل یا اسکرین ہی نہیں بلکہ سمارٹ سسٹمز کے ساتھ بڑے ہوں گے
تعلیم
AI
کی مدد سے ہر بچے کے مطابق ہوگی
ذہنی صحت، جذباتی سمجھ اور تخلیقی صلاحیت پر زیادہ توجہ دی جائے گی
: جنریشن بیٹا کی زندگی پر اثر انداز ہوں گے:
موسمی تبدیلیاں
تیز رفتار ٹیکنالوجی
بدلتا ہوا طرزِ زندگی
والدین کے لیے پیغام:
ہمیں صرف کامیاب بچے نہیں بلکہ
ذہنی طور پر مضبوط، بااخلاق اور حساس انسان تیار کرنے ہوں گے۔
مستقبل صرف ٹیکنالوجی کا نہیں،
اچھی تربیت اور مضبوط اقدار کا بھی ہے۔

نئے سال کا آغاز، صحت کے عہد کے ساتھاپنی صحت کو ترجیح دیتے ہوئے،نئے سال کے صفحات کو مثبت سوچ اور موثر وقت کے استعمال سے آ...
01/01/2026

نئے سال کا آغاز، صحت کے عہد کے ساتھ
اپنی صحت کو ترجیح دیتے ہوئے،
نئے سال کے صفحات کو مثبت سوچ اور موثر وقت کے استعمال سے آراستہ کرنا آپ کے بس میں ہے.
روزانہ 30 منٹ کی چہل قدمی،
متوازن غذا،جنک فوڈ میں کمی،
پوری نیند،
مناسب وقت پر طبی چیک اپ،
اور ذہنی سکون کی حفاظت۔
یاد رکھیں:
صحت ہے تو
خوابوں کی تعبیر ممکن ہے
شروع کریں نیا سال تندرستی ،خوشی اور امید کے ساتھ
Happy healthy year.

🌻 نوزائیدہ بچے کی پیدائش کے بعد پہلے 24 گھنٹے کی دیکھ بھال🌻 نئين ڄاول ٻار جي زندگي جا پهريان 24 ڪلاڪ — سنڀال(Evidence-ba...
17/12/2025

🌻 نوزائیدہ بچے کی پیدائش کے بعد پہلے 24 گھنٹے کی دیکھ بھال

🌻 نئين ڄاول ٻار جي زندگي جا پهريان 24 ڪلاڪ — سنڀال

(Evidence-based | WHO & pediatric guidelines)

🍼 1️⃣ Feeding / دودھ پلانا / کير پيارڻ

بچے کو پیدائش کے پہلے ایک گھنٹے میں ماں کا دودھ پلانا شروع کریں۔
پہلا دودھ (کولوسٹرم) بچے کے لیے قدرتی ویکسین ہے۔
صرف ماں کا دودھ دیں — پانی، شہد یا گھٹی ہرگز نہ دیں۔

ٻار کي ڄمڻ کان پهريان هڪ ڪلاڪ اندر ماءُ جو کير پياريو۔
پهريون کير (ڪولوسٽرم) ٻار لاءِ قدرتي حفاظتي ٽيڪو آهي۔
صرف ماءُ جو کير ڏيو — پاڻي، ماکي يا گُهٽي نه ڏيو۔

🚿 2️⃣ Bath / نہلانا / وهنجارڻ

پہلے 24 گھنٹے بچے کو نہ نہلائیں۔
پیدائش کے وقت لگی سفید چکنائی (Vernix) بچے کی جلد کے لیے فائدہ مند ہے۔
دیر سے نہلانا بچے کو ٹھنڈ لگنے اور انفیکشن سے بچاتا ہے۔

پهريان 24 ڪلاڪ ٻار کي وهنجارڻ نه گهرجي۔
ڄمڻ وقت لڳل اڇي تهه (Vernix) ٻار جي چمڙي لاءِ فائديمند آهي۔
دير سان وهنجارڻ سان ٻار ٿڌ ۽ انفيڪشن کان بچي ٿو۔

🌡️ 3️⃣ Warmth / گرمی / گرمي برقرار رکڻ

بچے کو فوراً خشک کریں، ٹوپی پہنائیں۔
ماں سے Skin-to-Skin رکھیں (kangaroo care)۔
ٹھنڈ نوزائیدہ کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔

ٻار کي فوراً سڪايو، ٽوپي پارايو۔
ماءُ سان چمڙي سان چمڙي جو رابطو رکو (Kangaroo care)۔
ٿڌ نئين ڄاول ٻار لاءِ خطرناڪ آهي۔

🧼 4️⃣ Cord Care / ناف کی دیکھ بھال / ناف جي سنڀال

ناف کو صاف اور خشک رکھیں۔
ناف پر کوئی تیل، سرمہ یا دیسی چیز نہ لگائیں۔
لالی، پیپ یا بدبو ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

دن کي صاف ۽ سڪي رکيو۔
ناف تي تيل، سرمو يا ڪا به ديسي شيءِ نه لڳايو۔
ڳاڙهاڻ، پيپ يا بدبو هجي ته فوراً ڊاڪٽر سان رابطو ڪريو۔

💉 5️⃣ Vaccination & Drops / ویکسین / ٽيڪا

پیدائش کے وقت دی جانے والی ویکسین (BCG, OPV, Hep B) لازمی لگوائیں۔
یہ بچے کو خطرناک بیماریوں سے بچاتی ہیں۔

ڄمڻ وقت ڏنل ٽيڪا (BCG, OPV, Hep B) لازمي لڳرايو۔
اهي ٻار کي خطرناڪ بيمارين کان بچائين ٿا۔

🚨 6️⃣ Danger Signs / خطرے کی علامات / خطري جون نشانيون

اگر بچہ دودھ نہ پیے، سانس تیز ہو، بخار یا جسم ٹھنڈا ہو،
یا نیلاہٹ ہو — فوراً اسپتال لے جائیں۔

جيڪڏهن ٻار کير نه پيئي، ساهه تيز هجي، بخار يا جسم ٿڌو هجي،
يا نيرو هجي — فوراً اسپتال وٺي وڃو۔

🌻 پیغام / پيغام

پہلے 24 گھنٹے درست دیکھ بھال — ایک صحت مند زندگی کی بنیاد ہیں۔

پهريان 24 ڪلاڪ جي صحيح سنڀال — صحتمند زندگي جي شروعات آهي۔
ڊاڪٽر شازيه جتوئي.

12/12/2025

🌬❄ سرد موسم کی وارننگ — نوزائیدہ بچوں کا خاص خیال رکھیں ❄🌬

سردی بڑھ رہی ہے اور نوزائیدہ بچے بہت تیزی سے ٹھنڈ پکڑ لیتے ہیں۔ تھوڑی سی احتیاط سے ہائپوتھرمیا، سانس کی تکلیف اور فیڈنگ کے مسائل روکے جا سکتے ہیں۔

🍼💗 اپنے نومولود کو محفوظ رکھنے کے آسان طریقے:

1️⃣ کمرہ گرم رکھیں
• بہترین درجۂ حرارت: 24–26°C
• ہوا کے جھونکوں اور کھڑکیوں کے راستے سے بچائیں۔

2️⃣ بچے کو تہہ در تہہ کپڑے پہنائیں
• نرم بنیان + گرم سوٹ + ٹوپی + جرابیں + دستانے
• گردن، ہاتھ اور پاؤں ہمیشہ ڈھکے رہیں۔

3️⃣ اسکن ٹو اسکن / کینگرو مدر کیئر
• بچے کو گرم رکھنے کا سب سے مؤثر طریقہ۔
• خاص طور پر کم وزن والے بچوں کے لیے ضروری۔

4️⃣ بار بار نہلانے سے گریز
• پہلے 24 گھنٹے نہ نہلائیں۔
• پھر ہفتے میں 2–3 بار، گرم کمرے میں اور گرم تولیے کے ساتھ نہلائیں۔

5️⃣ بچے کو بار بار دودھ پلائیں
• گرم اور اچھی طرح فیڈ ہونے والے بچے اپنا درجۂ حرارت بہتر برقرار رکھتے ہیں۔

6️⃣ بچے کو غیر ضروری طور پر باہر نہ لے جائیں
• خاص طور پر صبح سویرے اور رات کو۔

7️⃣ خطرے کی علامات
• جسم ٹھنڈا ہونا
• دودھ کم پینا
• بچہ سست پڑ جانا
• سانس تیز چلنا یا سینہ اندر دھنسنا
👉 فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

بچےگرم رہیں ، محفوظ رہیں 🤍
— ڈاکٹر شازیہ احمد

02/12/2025

پلاسینٹا پرکریٹاPlacenta Percreta کیا ہے؟
یہ معلومات ہم اپنے مریضوں اور ان کے خاندانوں کی عام آگاہی کے لیے دے رہیں ہیں ،کسی تفصیل کے لیے ڈاکٹرز اپنے ماہر اساتذہ سے معلومات لیں یا کتابوں اور تصدیق شدہ گائیڈ لائنز کا مطالعہ کریں اور عام افراد اپنے ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کریں ۔
نیچے دی گئی معلومات پڑھنے سے پہلے ضروری ہے کہ آپ یہ جان لیں کہ مندرجہ ذیل الفاظ کے معنی کیا ہیں ۔
(Uterus=بچےدانی یا رحم)
(Placenta=آنول نال)
(Bladder=مثانہ)
(Hysterectomy=بچےدانی نکالنا)
Placenta Percreta=آنول نال کا بچے دانی کی دیوار میں گہرائی تک جڑ بنا لینا

پلاسینٹا پرکریٹا حمل کی ایک غیر معمولی لیکن خطرناک کیفیت ہے۔ اس میں بچے کا پلاسینٹا یعنی آنول نال رحم(uterus) کی دیوار کو مکمل طور پر پار کر کے باہر کی سطح تک پہنچ جاتا ہے، اور بعض اوقات قریب کے اعضاء جیسے مثانہ (Bladder) کے ساتھ بھی جُڑ جاتا ہے۔

یہ حالت ڈیلیوری کے دوران شدید خون بہنے کا خطرہ بڑھا دیتی ہے، اس لیے اس کی نگہداشت ہمیشہ تجربہ کار ماہرین کے پاس ہونی چاہیے۔

یہ کیوں ہوتا ہے؟

ان خواتین میں اس کا امکان زیادہ ہوتا ہے جن کے:

ایک یا زیادہ سیزیرین آپریشن ہو چکے ہوں

پلاسینٹا پریویا یعنی آنول نال نیچے ہو

رحم(uterus )پر پہلے کوئی سرجری یا D&C ہوئی ہو۔

خطرات کیا ہیں؟

پلاسینٹا پرکریٹا میں:

ڈیلیوری کے دوران بہت زیادہ خون بہہ سکتا ہے

اکثر صورتوں میں ہسٹریکٹومی hysterectomy (رحم نکالنا) ضروری ہو سکتی ہے

خون کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

بچے کی قبل از وقت پیدائش کا امکان ہوتا ہے

بعض اوقات ICU میں خصوصی نگہداشت کی ضرورت پڑتی ہے

علامات

اکثر خواتین کو کوئی خاص علامت محسوس نہیں ہوتی۔
مسئلہ عام طور پر تفصیلی الٹراساؤنڈ یا MRI سے پتہ چلتا ہے۔

کبھی کبھار:

پیٹ میں درد

حمل کے دوران بار بار یا زیادہ خون آنا.

تشخیص کیسے ہوتی ہے؟

ہائی ریزولوشن الٹراساؤنڈ

MRI
(اگر ڈاکٹر ضروری سمجھیں)

تشخیص ماہرین کے تجربے اور جدید آلات کے ذریعے بہترین طور پر کی جاتی ہے۔

ڈیلیوری اور علاج
ڈلیوری 35 سے 36 ہفتوں کے درمیان کرنے کا فیصلہ ماں اور خاندان کے ساتھ مل کر طے کر لینا چاہیے تاکہ اچانک زیادہ خون آنے اور unscheduled delivery سے بچا جا سکےاور بچہ بھی پیدائش کے
بعد خود سانس لینے کے قابل ہںو جائے

ڈیلیوری ہمیشہ ہر پیچدگی کے لیے تیار ماہر ٹیم کی نگرانی میں کرنی چاہیے
ماں کو خون کی کمی نہ ہونے دی جائے
آپریشن کے وقت مریض کے پاس کراس میچڈ اور سکرینڈ خون موجود ہونا چاہیے
بلڈ بنک آسان پہنچ میں ہںو نا چاہیے۔

عام طور پر سیزیرین ڈیلیوری کی جاتی ہے

بعض کیسز میں ماں کی جان بچانے کے لیے ہسٹریکٹومی کرنا پڑتی ہے

کچھ کیسز میں مثانے کو زیادہ نقصان پہنچنے کی وجہ سے ماہر urologist کی مدد درکار ہوتی ہںے۔
ڈیلیوری tertiary care center میں (جہاں ماہر سرجن، بلڈ بنک اور آئی سی یو موجود ہںوں) ہونا ضروری ہے

بچے کے لیے NICU تیار رکھا جاتا ہے

ڈیلیوری کے بعد

ماں کو چند دن ICU میں رکھنا پڑ سکتا ہے

اگر رحم نکال دیا جائے تو آئندہ حمل ممکن نہیں ہوتا

مکمل صحت یابی میں وقت لگ سکتا ہے، اس لیے فالو اپ ضروری ہے

آپ کیا کر سکتی ہیں؟

ماہر گائنی/فیٹل میٹرنل میڈیسنMFM اسپیشلسٹ سے فالو اپ رکھیں

مقررہ الٹراساؤنڈ ضرور کروائیں

ہنگامی علامات (زیادہ خون آنا، شدید درد) پر فوری اسپتال جائیں

28/11/2025

🌻This Week’s Near-Miss Cases — Alhamdulillah for Safe Outcomes 🌻

Some weeks remind us how fragile life can be — and how powerful timely obstetric care is.
This week we managed many high-risk cases among those three were such that could have ended very differently.
Alhamdulillah, all mothers and babies are stable.

1️⃣ Placenta Percreta – Near Miss

A young mother with placenta percreta required an emergency subtotal hysterectomy.
By Allah’s mercy and the coordinated effort of the team, both mother and baby are doing well.

2️⃣ Severe PPH – Life Saved

Another case had heavy postpartum hemorrhage .
A timely B-Lynch suture controlled the bleeding effectively.
Alhamdulillah, she is now stable with her healthy newborn.

3️⃣

A 28-week pregnant woman presented with a suddenly pr*****ed, bleeding, and painful cervix.
Painful ,oedematous & Bleeding Cervical Prolapse – 28 Weeks pregnancy, initially it seemed to be a pr*****ed and suddenly enlarged Gardner Duct cysts but on EUA diagnosis was different.
After careful assessment and vaginal packing, she is improving steadily.

🌿 A Note from Me

Every mother who walks into our clinic carries a world within her.
Near-miss cases remind us to stay vigilant, empathetic, and deeply thankful.

Gratitude to:
💛 My team
💛 The families who trusted us
💛 And above all, Allah’s infinite Rehmah

🌻 لیبر کیئر گائیڈ کیسے بھریں؟ رہنمائی 🌻ہر بچے کی پیدائش  اس بات کی نشانی ہے کہ خدا ابھی انسان سے مایوس نہیں ہوا۔(حضرت با...
22/11/2025

🌻 لیبر کیئر گائیڈ کیسے بھریں؟ رہنمائی 🌻

ہر بچے کی پیدائش اس بات کی نشانی ہے کہ خدا ابھی انسان سے مایوس نہیں ہوا۔
(حضرت بایزید بسطامی)
بچے کی آمد کی امید جہاں گھر میں خوشی کی لہر لاتی ہے، وہیں گھر والوں میں ایک انجانی بے چینی اور وسوسے بھی جنم لیتے ہیں جس کی وجہ ادھوری معلومات، غیر محفوظ مشورے بھی ہو سکتے ہیں۔

بچے کی پیدائش نارمل ہو یا آپریشن سے — فیصلہ ماں کا حق ہے، لیکن اس کے ساتھ ایک قابل اور ذمہ دار صحت کا فراہم کنندہ ہونا ضروری ہے جو اس کی انفرادی صورتحال کے مطابق درست رہنمائی کر سکے۔

✅ امید سے ہوتے ہی پہلا معائنہ بہت ضروری ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ حمل Low risk ہے یا High risk یعنی Triage
✅ پھر باقاعدہ Antenatal care
✅ حمل مکمل ہونے پر قدرتی درد کے آغاز کا انتظار

یہ یاد رکھیں: ایک عام حمل اوسطاً 40 ہفتوں یعنی 280 دن پر مشتمل ہوتا ہے۔
صرف درد کا ہونا کافی نہیں — پیدائش کا راستہ تیار ہونا ضروری ہے۔ جب cervix تقریباً 5cm تک کھل جائے تو لیبر Active phase میں داخل ہوتی ہے۔

اگر پہلے آپریشن ہوا ہو، بچہ الٹا ہو، سر اور ماں کی ہڈی میں عدم مطابقت ہو یا ماں/بچے کی بہتری جلد آپریشن میں ہو تو ڈاکٹر کے مشورے پر بھروسہ کریں۔ مقصدبہر حال دونوں کی سلامتی ہے۔

✨ لیبر کیئر گائیڈ کیا ہے
یہ WHO کی تیار کردہ ایک جدید دستاویز ہے جو نارمل لیبر کے دوران ماں اور بچے کی مسلسل نگرانی اور محفوظ ڈیلیوری کو یقینی بناتی ہے۔

اس کے استعمال سے:

✅ خطرات کا بروقت پتہ چلتا ہے
✅ فیصلہ سازی بہتر ہوتی ہے
✅ غیر ضروری آپریشن سے بچا جا سکتا ہے
✅ ماں اور بچہ محفوظ رہتے ہیں

📝 لیبر کیئر گائیڈ کب بھرنا شروع کریں؟

جب:

✅ Cervix 5cm کھل جائے
✅ Active phase شروع ہو جائے
✅ باقاعدہ درد آنا شروع ہو جائیں

📌 Guide کے اہم حصے:

1️⃣ Section 1: Biodata 📅 داخلے کا وقت
💧 پانی کی تھیلی پھٹنے کا وقت
🤰 ماں کی بنیادی صحت اور High risk factors جیسے خون کی کمی، ذیابیطس، بلڈ پریشر

2️⃣ Section 2: Supportive Care 🚶‍♀️ ماں کا متحرک رہنا
🥣 خوراک اور پانی کی مناسب مقدار
🤝 جذباتی سہارا
💆‍♀️ آرام اور درد میں مدد دینے والی تکنیکیں

3️⃣ Section 3: Fetal Well-being ✅ بچے کی دل کی دھڑکن
✅ پانی کی کیفیت
✅ Meconium کی موجودگی

4️⃣ Section 4: Maternal Well-being ✅ نبض
✅ بلڈ پریشر
✅ درجہ حرارت
✅ پانی کی کمی کے آثار

5️⃣ Section 5: Cervical Dilatation & Descent پیدائش کے راستے کے کھلنے اور بچے کے سر کے نیچے آنے کی پیش رفت

🚨 Alert / Action Column میں اسے "ہشیار باش کالم" کہتی ہوں۔

اگر کسی بھی وقت کوئی علامت Alert لائن تک پہنچ جائے تو:

⚠️ فوری توجہ
⚠️ فیصلہ سازی
⚠️ مناسب قدم

#
یہ گائیڈ تربیت یافتہ ماہرین دنیا بھر می استعمال کر رہے ہیں تاکہ محفوظ ڈیلیوری کو یقینی بنایا جا سکے۔

✨ لیبر کیئر گائیڈ — محفوظ ماں، صحت مند بچہ ✨

پہلے حمل میں سیزرین ڈلیوری سے بچنا ممکن ہے سوائے چند  وجوہات کے، جن کی صورت میں ماں اور بچے کی زندگی کے لیے یہ نا گزیر ہ...
21/11/2025

پہلے حمل میں سیزرین ڈلیوری سے بچنا ممکن ہے سوائے چند وجوہات کے، جن کی صورت میں ماں اور بچے کی زندگی کے لیے یہ نا گزیر ہوتا ہے
لیکن یہ صرف اسی صںورت میں ممکن ہںے جب اس دوران ماں کی نگہداشت کرنے والے کو چند اقدامات کا علم اور مہارت میسر ہںو ،جن میں سے ایک ہے
Labor care guide.
کل انشاءاللہ اس کے بارے میں مزید بات ہوگی اور مکمل تصدیق شدہ معلومات آپ کو حاصل ہںو گی
یعنی Evidence based care.


🌻 Can a Woman’s First Cesarean Delivery Be Avoided? 🌻Yesterday a Swedish urogynecologist Dr. Martin Vernbloam and Profes...
20/11/2025

🌻 Can a Woman’s First Cesarean Delivery Be Avoided? 🌻

Yesterday a Swedish urogynecologist Dr. Martin Vernbloam and Professor SherShah Syed , joined an interactive discussion to explore this important question at OBGYN department of SMBBMU Larkana .

A woman’s first cesarean section often determines her future birth experiences—so preventing an unnecessary primary C-section can make a huge difference in long-term maternal health.

💡 Key Ways to Reduce the Chances of a First Cesarean Delivery:
🔹 Early and regular antenatal care
🔹 Proper labor monitoring using WHO-recommended labour care guide
🔹 Continuous support during labor
🔹 Correct diagnosis of labor dystocia
🔹 Avoiding unnecessary inductions
🔹 Allowing adequate time for normal labor progress
🔹 Encouraging mobility and upright positions during labor
🔹 Avoiding routine interventions unless medically indicated

Empowering women with knowledge, ensuring respectful maternity care, and supporting evidence-based practices are essential steps toward safer, more positive birth outcomes.

✨ Healthy mothers, healthier generations.
— Dr. Shazia Jatoi
Women’s Health & Maternity Care 🌷

🌸 Weekly Highlights | Dedication, Learning & Women’s Health 🌸This past week was truly enriching and full of learning opp...
19/11/2025

🌸 Weekly Highlights | Dedication, Learning & Women’s Health 🌸

This past week was truly enriching and full of learning opportunities.
I had the privilege to have a chance of learning Laparoscopic Total Hysterectomy by expert Professor Samina Salim — thanks to Prof Shabnum ,Prof Shaista Hifaz and Dr Tanveer Fatima ,a renowned laproscopic surgeon of Larkana. an experience that strengthened my skills and deepened my commitment to providing safe, evidence-based surgical care for women.

Every procedure is a reminder of how teamwork, mentorship, and precision shape better outcomes for our patients. Alhamdulillah for continuous learning and for mentors who guide with excellence and grace.

✨ Grateful for the trust.
✨ Grateful for the learning.
✨ Grateful for the opportunity to serve.

— Dr Shazia Jatoi
Women’s Health & Maternity Care
آب گینے

05/11/2025
"Education's purpose is to replace an empty mind with an open one."Malcolm S. Forbes
02/11/2025

"Education's purpose is to replace an empty mind with an open one."

Malcolm S. Forbes

Address

Wakeel Colony
Larkana

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Shazia Ahmed Jatoi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram