12/06/2024
▬▬▬ஜ۩🌀۩ஜ▬▬
▒▓█ *صحت کیلئے بہترین مشورے گـــروپ* █▓▒
▬▬▬ஜ۩🌀۩ஜ▬▬▬
*امراض معدہ اور ہومیوپیتھک علاج*
*قسط نمبر ١١ (11)*
*آج کا ٹاپک*
*بد ہضمی*
*ڈاکٹر ملک عرفان مجید کھوکھر*
*ڈویژنل صدر کمیونٹی آف ہومیوپیتھ پاکستان*
*03041528812*
*کھوکھر ہومیوپیتھک کلینک لیہ کوٹ ادو روڈ اڈا کھرل عظیم*
▬▬▬ஜ۩🌀۩ஜ▬▬▬
*بد ہضمی (DYSPEPSIA)*
اس مرض میں صرف معدہ کے فعل ہضم میں فتور آجاتا ہے۔ معدہ کی ساخت میں کسی قسم کا فتور پیدا نہیں ہوتا۔
بد ہضمی دو قسم کی ہوتی ہے ایک شدید بد ہضمی - Acute Dyspep) محرم )Chronic Dyspepsia( اور دوسری مزمن سیا بدہضمی اور بد ہضمی کی بھی تین اقسام ہیں۔
وہ بد ہضمی جو ضعف معدہ کی وجہ سے ہو (Atonic Dyspepsia)
ایسی بد ہضمی جو خراش یا مزمن سوزش معدہ سے ہو (Irritative Dysp) ایسی بد ہضمی جو عصبی خراطی کے سبب ہو (Nerves Dyspepsia)
*علامات (Symptoms)*
*Acute Dyspepsiaشدید بد ہضمی*
کھانے کے تین چار گھنٹہ بعد معدہ میں درد ، تناوٹ ، گرانی اور بے چینی۔
جی متلاتا ہے اور قے ہو جاتی ہے۔ ۔ کبھی دست آتے ہیں، کبھی قبض ہوتی ہے۔ پیٹ میں درد ہوتا ہے۔
تنفس سے بدبو آتی ہے۔ کبھی بخار بھی ساتھ ہوتا ہے۔
ڈکاروں کے ساتھ منہ میں کھٹا پانی بھر آتا ہے۔
پیشاب میں البیومن خارج ہونے لگتی ہے اور مریض کو کمزوری کی شکایت ہوتی ہے ۔
لنک گروپ 2
https://chat.whatsapp.com/H0rw44QfN0s9D5bHhiYLlg
لنک گروپ 1
https://chat.whatsapp.com/BbGN9N7IWs01U9wROEqI8R
*Chronic Dyspepsia( پرانی بد ہضمی)*
بھوک کم ہو۔ کم ہو جاتی ہے ، ے، تم معدہ پر گرانی اور دھیما درد ہوتا ہے۔ کھانے کے بعد پیٹ میں ہوا بھر جاتی ہے۔ ترش ڈکاریں آتی ہیں۔ جی متلانا اور ابکائیاں آتی ہیں۔ کبھی قبض ہو جاتا ہے اور کبھی دست آتے ہیں۔ چہرہ بے رونق ہو جاتا ہے اور مریض روز بروز کمزور ہوتا جاتا ہے۔
*Atonic Dyspepsia*
کھانے پینے کی چیزوں سے نفرت ہو جاتی ہے۔
منہ کا ذائقہ خراب ہو جاتا ہے۔
طبعیت سست رہتی ہے۔
کبھی سر میں درد ہونے لگتا ہے۔ دل زیادہ دھڑکتا ہے۔
*Irritative Dyspepsia*
معدہ میں درد اور جلن ہوتی ہے۔
مقام معدہ کو دبانے سے درد۔ بد بودار ڈکار آتے ہیں۔
۔ حلق میں اکثر خراش رہتی ہے۔
منہ میں چھالے ہو جاتے ہیں۔ ہاتھ پاؤں کی ہتھیلیاں جلتی رہتی ہیں۔
*Nerves Dyspepsia*
کھانا کھانے کے بعد پیٹ میں درد دست آتے ہیں۔
مریض روز بروز لاغر و کمزور ہوتا جاتا ہے
*Causes(جوہات)*
کھانے پینے میں بے اعتدالی۔ بھرے پیٹ میں کھاتے رہنا۔ کھانے پر کھانا، غذا کو کھاتے وقت نہ چبانا۔
ایک ہی غذا کو عرصہ تک کھاتے رہنا۔ کچی یا ثقیل غذا کا کھانا۔
تیز مصالحوں کا کثرت سے استعمال۔ کھانے کے بعد زیادہ پانی پی لینا۔ جس سے معدے کی رطوبت ہاضم رقیق ہو کر کمزور ہو جاتی ہے۔ رطوبات ہاضم یعنی گیسٹرک جوس اور پیپ سین کا معمول سے کم و بیش پیدا ہوتا
یا رطوبت صفرا وغیرہ کے خواص میں خرابی آجانا۔ کثرت چائے نوشی ، تمباکو نوشی ، شراب خوری، کثرت مطالعہ کرنا۔
ورزش نہ کرنا۔ غم و فکر و تردد ، خون کی خرابی، کمزوری خون۔
*احتیاطیں(Precaution)*
اس مرض میں دوا کی نسبت غذا کی اہمیت زیادہ ہے۔ غذا لطیف۔ زود ہضم اور خوب چبا کر کھائیں۔
ثقیل اغذیہ ، مز من اور مٹھائی ، مربہ ، اچار چٹنی سے پر ہیز لازم ہے۔
سبزی ترکاری بھی خوب پکی ہوئی کھانی چاہئے۔
چائے ، پان، تمباکو ، شراب سے قطعی پر ہیز لازم ہے۔
اگر معدہ کمزور ہو لیکن کلیجہ نہ جلتا ہو بلکہ بدبو دار ڈکاریں آتی ہوں تو کھانے میں نمک تیز اور گرم مصالحہ کا استعمال کریں۔ اور پانی کم پئیں۔
اگر ترش ڈکاریں آتی ہوں اور کلیجہ جلتا ہو تو کھانے میں نمک اور مصالحہ کم کھانا چاہئے اور کھانے کے بعد ممکن ہو تو پانی کے بجائے سوڈا واٹر پئیں۔ ہاضمہ خراب ہو تو دانتوں کو مسواک اور منجن سے صاف کرنا چاہئے۔ صبح شام پیدل ہوا خوری ، ہر روز سر دپانی یا نیم گرم پانی سے غسل کرنا، کھانے سے ایک گھنٹہ قبل اور بعد آرام کرنا مفید ترین ہے۔ اگر کلیجہ جلے۔ ترش ڈکاریں آئیں تو سمجھنا چاہئے کہ معدہ میں ترشی زیادہ ہے ایسی صورت میں کھٹی میٹھی چیزوں سے پر ہیز لازم ہے۔ کھانے میں نمک اور گرم مصالحہ کم استعمال ہو۔
*Laboratory Tests( لیبارٹری ٹیسٹ*
اگر مرض پرانا ہو گیا ہو تو پھر مندرجہ ذیل ٹیسٹ کے بارے میں سوچنا چاہئے تاکہ مرض کی صحیح تشخیص ہو سکے
1 Urine D/r
2) X-Ray, Barium, Meal. Stomach.
3) Endoscopy
4) C.T. Scan.
*ھو میو پیتھک علاج*
*(HOMOEOPATHIC TREATMENT)*
*(Ammonium Carb) 30 ایمونیم کارب*
بھوک شدید لگے مگر بد ہضمی، درد معدہ، کلیجے میں جلن، متلی ، منہ میں رال کی زیادتی ، سردی کے ساتھ ، پیٹ میں اپھارہ، صرف چند لقمے کھا کر اٹھ جائے
*Anacardium( 30 انا کارڈیم*
ہاضمہ کمزور ، اپھارہ ، معدہ جیسے خالی ہے۔ اس کی بد ہضمی کی خصوصیت یہ ہے کہ کچھ کھا لینے سے راحت ملتی ہے۔ کھاتے پیتے وقت گلا گھٹے۔ ڈکاریں آئیں۔ متلی ہو۔ جلدی جلدی نگلنے کی کوشش کرے۔
*انگور اویرا(Angostura) 6x*
منہ کا ذائقہ کڑوا، قہوہ پیئے بغیر نہ رہ سکے۔ ناف سے جوف سینہ تک درد ہو، نقاہت کے باعث بد ہضمی ، ڈکاریں آئیں۔
*اینٹی مونیم کروڈم 30 Antim Crude)*
بد ہضمی ، دستوں کی شکایت ادل بدل کر نمودار ہوتی ہے۔ منہ میں میٹھی رال کی کثرت، کھانے کے بعد پیٹ کا پھولنا، ڈبل روٹی، پیسٹری، ترش چیزیں کھانے کے بعد ، سرد پانی میں نہانے سے ، زیادہ گرم ہونے سے، گرم موسم میں معدہ بگڑ جاتا ہے۔ لگا تار ڈکاریں آتی ہیں۔ متلی، کلیجہ میں جلن کے ساتھ تے ہو۔
*(Capsicum) 30*
بد ہضمی، ضعف معدہ کی وجہ سے ، زبان کی نوک میں جلن، معدہ میں جلن وغیرہ ہوتو ۔
*مزید کسی بھی بیماری کے علاج اور رہنمائی کیلئے تشریف لائیں کھوکھر ہومیوپیتھک کلینک پر ۔ آپ کی ہر بیماری کا علاج مکمل تشخیص کے ساتھ ہومیوپیتھک میڈیسن سے کیا جائے گا شکریہ*
▬▬▬ஜ۩🌀۩ஜ▬▬▬