
17/09/2025
جب بھی پاکستان میں کوئی نئی ویکسین آتی ہے تو افواہیں شروع ہو جاتی ہیں۔
اگر مردوں کے لیے ہو تو کہا جاتا ہے “مردانہ کمزوری کر دے گی”
اور اگر عورتوں کے لیے ہو تو کہا جاتا ہے “یہ بانجھ پن کا باعث بنے گی”
حقیقت یہ ہے کہ HPV ویکسین نہ کمزوری پیدا کرتی ہے اور نہ ہی بانجھ پن۔
یہ ایک ایسی ویکسین ہے جو انسان کو خطرناک بیماریوں، خصوصاً کینسر (جیسا کہ عورتوں میں سروائیکل کینسر اور مردوں میں کچھ مخصوص کینسرز) سے بچاتی ہے۔
ہمیں جھوٹی باتوں سے ڈرنے کے بجائے ان بیماریوں سے ڈرنا چاہیے جو جان لے لیتی ہیں۔
دنیا ہمارے خلاف کوئی سازش نہیں کر رہی بلکہ ہمیں ایک موقع دے رہی ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ایک مہلک بیماری سے بچا سکیں۔
HPV ویکسین = کینسر سے حفاظت، نہ کہ کمزوری۔
آئیں! جہالت نہیں، علم کو اپنائیں ؟