Hussain Clinic

Hussain Clinic Medical and Kidney Disease Centre. Private clinic

Our Goal is to Serve Our Nation🤝  “Protect yourself today, to preserve your tomorrow.”🧑🏼‍⚕️
06/04/2026

Our Goal is to Serve Our Nation🤝

“Protect yourself today, to preserve your tomorrow.”🧑🏼‍⚕️

06/04/2026

Our Goal is to Serve Our Nation🤝

“Protect yourself today, to preserve your tomorrow.”🧑🏼‍⚕️🧑🏼‍⚕️

12/03/2026


We are trying our best to explain things
And giving the answers of most commonly asked
Questions 🤝
Through voices of Layyah
today

12/03/2026

World Kidney Day 12th march 2026
Let’s discuss about your kidneys
Save your kidney
Save your life 🧑🏼‍⚕️

04/03/2026

الحمدُللّٰہ ربِّ العالمین 🤍

اللہ تعالیٰ کے خاص کرم سے یہ نوجوان، جس کا صرف ایک ہی گردہ ہے، پچھلے دو سال سے خوش و خرم زندگی گزار رہا ہے۔
جب یہ پہلی مرتبہ ایمرجنسی میں آیا تو ڈائلیسس پر تھا اور جسم میں پانی کی شدید کمی (Volume Depletion) تھی۔ مکمل ٹیسٹس اور لیبارٹری رپورٹس دیکھنے کے بعد ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ امید موجود ہے اور یہ ڈائلیسس کے بغیر بھی زندگی گزار سکتا ہے۔

اللہ نے مدد فرمائی… اور آج الحمدللہ اسے ڈائلیسس کی ضرورت نہیں رہی۔

گزشتہ ڈیڑھ سال سے اس کے گردوں کے ٹیسٹ ایک ہی سطح پر مستحکم ہیں، کوئی نئی شکایت نہیں، اور وہ معمول کی زندگی گزار رہا ہے۔

ہم پہلے سے ہو چکے نقصان کو واپس نہیں لا سکتے،
لیکن بروقت علاج، ادویات کی پابندی اور آپ کے تعاون سے بیماری کو بڑھنے سے ضرور روک سکتے ہیں۔

یہ نوجوان اُن لوگوں کے لیے ایک خوبصورت مثال ہے جو مشکل حالات میں بھی امید کا دامن نہیں چھوڑتے۔

مایوسی گناہ ہے…
اور امید، اللہ کی رحمت کا دروازہ ہے۔

ماشاءاللّٰہ 🤲✨

04/03/2026

الحمدللہ 🤍

چھ سالہ معصوم بچہ ڈیڑھ سال پہلے جسم میں شدید سوجن کے ساتھ میرے پاس لایا گیا۔ وہ تقریباً دو سال سے مختلف جگہوں پر علاج کروا رہا تھا لیکن بیماری کنٹرول نہیں ہو رہی تھی، اور دوائیں بند کرتے ہی 10 سے 15 دن کے اندر دوبارہ ریلاپس ہو جاتا تھا۔

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے باقاعدہ اور درست علاج شروع کیا گیا۔ اللہ پاک نے شفا عطا فرمائی، اور اب الحمدللہ ایک سال سے بیماری دوبارہ ظاہر نہیں ہوئی۔

یاد رکھیں:
پروٹین یوریا (پیشاب میں پروٹین آنا) قابلِ علاج ہے — 100٪ کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
مناسب علاج اور باقاعدہ فالو اَپ کے ساتھ پروٹین یوریا کا مطلب ہرگز گردوں کا فیل ہونا نہیں ہے۔
البتہ اگر بروقت اور درست علاج نہ کیا جائے تو گردے متاثر ہو سکتے ہیں۔

اپنی صحت کو نظرانداز نہ کریں، بروقت رہنمائی اور علاج بہت ضروری ہے۔

مکمل رہنمائی کے لیے تشریف لائیں:
حسین کلینک
ڈاکٹر آمنہ عرفان (FCPS نیفرولوجسٹ)

اللہ ہم سب کو کامل صحت عطا فرمائے 🤲

25/02/2026

الحمدللہ 🤍

ایک درمیانی عمر کے مریض ایک سال پہلے میرے پاس آئے۔ انہیں شوگر اور ہائی بلڈ پریشر تھا، کریٹینن 4.5 تھا اور جسم میں سوجن بھی موجود تھی۔ گردوں کی بیماری اس مرحلے پر عموماً تیزی سے بگڑتی ہے۔

الحمدللہ باقاعدہ علاج، دواؤں کی پابندی اور احتیاط کے بعد آج ایک سال گزرنے پر:
• کریٹینن مستحکم ہے۔
• جسم میں سوجن نہیں ہے۔
• فلوئیڈ اوورلوڈ کے آثار موجود نہیں۔

یہ ایک اہم بات سمجھنے کی ہے کہ مریض کو ڈائیلاسز پر ڈال دینا آسان ہوتا ہے، لیکن اسے ڈائیلاسز سے بچانا اصل کامیابی ہے۔

گردوں کی بیماری اکثر قابو میں رکھی جا سکتی ہے، بشرطیکہ مریض اپنی بیماری کو سمجھے، باقاعدگی سے علاج کروائے اور احتیاط کرے۔

بیشک میرا اللہ جسے چاہتا ہے صحت عطا فرماتا ہے۔ 🤲

18/02/2026

Remember us in prayers 🤲

ایک نوجوان لڑکا شدید درد کے ساتھ آیا — ایسا درد جو وہ برداشت نہیں کر پا رہا تھا۔الٹراساؤنڈ میں گردے میں 11 ملی میٹر کی پ...
18/02/2026

ایک نوجوان لڑکا شدید درد کے ساتھ آیا — ایسا درد جو وہ برداشت نہیں کر پا رہا تھا۔
الٹراساؤنڈ میں گردے میں 11 ملی میٹر کی پتھری ظاہر ہوئی۔

الحمدللہ اس کے گردوں کے ٹیسٹ بالکل نارمل تھے، اس لیے فوری آپریشن کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
ہم نے اسے میڈیکل ایکسپلسیو تھیراپی (MET) دی، اور اللہ کے فضل سے صرف 5 دن میں پتھری خارج ہو گئی۔

ہر پتھری کا علاج آپریشن نہیں ہوتا۔
درست تشخیص، صبر اور مناسب علاج سے بہت سے مسائل بغیر سرجری کے بھی حل ہو سکتے ہیں۔

لہٰذا اپنی بیماریوں سے گھبرائیں نہیں، صحیح مشورہ لیں اور دانشمندانہ فیصلہ کریں۔

اب مریض کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور آئندہ پتھری سے بچاؤ کے لیے ادویات اور احتیاطی تدابیر بھی دی گئی ہیں

بے شک میرا اللہ جسے چاہتا ہے شفا عطا فرماتا ہے۔ 🤲

17/02/2026
11/02/2026
11/02/2026

Layyah takes a step forward in saving lives from Ischemic Stroke.

We are truly proud of Dr. Irfan Rasheed Sahib for your rapid response, teamwork, and commitment to providing timely and advanced care for stroke patients. Your dedication is making a real difference in our community.

Address

Employees Colony Near Old Al-khidmat Hospital Main Employees Society Street Layyah
Leiah
31200

Opening Hours

Monday 17:00 - 22:00
Tuesday 17:00 - 22:00
Wednesday 17:00 - 22:00
Thursday 17:00 - 22:00
Friday 17:00 - 22:00
Saturday 17:00 - 22:00

Telephone

+92 301 6617600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hussain Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram