22/06/2022
کیا انگریزی دوائیں واقعی گرم ہوتی ہیں؟ گرمائش کیوں ہوتی ہے؟ حقیقت کیا ہے...؟؟
پاکستان میں ایک بہت ہی غلط تاثر پایا جاتا ہے کہ انگریزی دوائیں گرم ہوتیں ہیں. اور یہ تاثر عطائیوں کا پھیلایا ہوا ہے. جنہیں میڈیکل کی ABC بھی معلوم نہیں ہوتی.
دراصل ہر میڈیسن کا اپنا استعمال کا طریقہ ہے. پاکستان میں کوئی بھی میڈیکل پروفیشنل کوشش نہیں کرتا کہ وہ مریض کو دوا کا صحیح استعمال کا طریقہ بتا سکے. بہرحال.. جب آپ کوئی بھی میڈیسن استعمال کرتے ہیں تو اکثر لوگ اس کے ساتھ ایک گھونٹ پانی پی لیتے ہیں اور بعض تو پانی کے بغیر ہی نگل لیتے ہیں. اور یہ عمل بہت ہی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے جو کہ بعد میں آپ کیلئے مسائل کا سبب بن جاتا ہے. ہر میڈیسن کو First pass effect کے تحت گزرنا ہوتا ہے. یعنی سادہ الفاظ میں میڈیسن آپ کے جگر کے ذریعے آپ کے خون میں شامل ہوتی ہے. ہر میڈیسن کو آپ کے جسم میں حل ہونے کیلئے ایک مخصوص مقدار میں پانی کی ضرورت ہوتی ہے. جب میڈیسن آپ GiT یعنی معدے اور آنتوں میں پگھلنا شروع ہوتی ہے تب پانی کی کم یا ناکافی مقدار ملنے کی وجہ سے آپ کا معدہ جلن یا حرارت پیدا کرتا ہے. اسی طرح جب وہ آپ کے جگر تک پہنچتی ہے تب جگر مزید مسائل سے دوچار ہوتا ہے. جو بعض اوقات آپ کے جسم پر دانے وغیرہ نکل آتے ہیں. جس سے آپ کو لگتا ہے کہ میڈیسن نے گرمائش کردی. جو کہ ایک غلط تاثر ہے. یہ گرمائش میڈیسن کی وجہ سے نہیں بلکہ پانی کی ناکافی مقدار سے ہونے والے نقصان کی وجہ سے ہوتی ہے. اگر آپ ہر دوا کے ساتھ ایک گلاس پانی پئیں، اور میڈیسن کا درست استعمال کریں تو آپ کو ایسے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا.
میڈیسن کا استعمال ایک گلاس پانی، کھانے کے بعد اور بعض میڈیسن کا کھانے سے پہلے استعمال، میڈیسن کی درست مقدار یعنی ڈوز.. یہ سب باتیں آپ کو معلوم ہوں تو میڈیسن کبھی نقصان نہیں کرسکتی یا کم سے کم کریگی. اس سلسلے میں کلینکل فارماسسٹ آپ کی درست رہنمائی کرسکتا ہے. بہتر ہے کہ ایسی باتیں جاننے کیلئے کسی فارماسسٹ کے ساتھ مشورہ ضرور کیا کریں.
کوئی بھی میڈیسن ٹھنڈی یا گرم نہیں ہوتی. بلکہ یہ آپ کے معدے اور جگر کا ری ایکشن ہوتا ہے.
ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں.. کہ
میڈیسن فارماسسٹ/فیزیشن کے ہاتھ میں ہو تو وہ شفاء ہے اور اگر یہ میڈیسن ایک عطائی کے ہاتھ میں ہو تو کسی زہر قاتل سے کم نہیں.
امید ہے کہ آپ سب کی الجھن ختم ہوگئی ہوگی. یہ پوسٹ زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ لوگوں کی غلط فہمیاں دور ہوسکیں.
ٹیم ڈاکٹر آف فارمیسی پیج
Doctor of Pharmacy(Pharm.D) ⚕