24/08/2025
آپ سوچ بھی نہیں سکتے،
اس سے بڑھ کر کوئی غم اور کیا ہو سکتا ہے کہ کلاؤڈ برسٹ کے پانچویں روز بھی یہ مظلوم لوگ اپنے پیاروں کو ملبے تلے ڈھونڈنے پر مجبور ہیں۔
یقیناً صرف اللہ تعالیٰ ہی ان کے حامی و ناصر ہیں۔
آج جب واپسی کا سفر تھا تو ایک اور منظر دل کو چھو گیا۔
میرے پیارے دوست عمار خان یاسر اپنی ٹیم سمیت ان پہاڑوں کی بلند چوٹیوں سے اتر کر ان غمزدہ لوگوں کے پاس پہنچ رہے تھے۔
عمار خان یاسر واقعی ایک سچے، مخلص اور باوفا انسان ہیں۔
دوست ہوں یا اجنبی، وہ ہمیشہ ہر دکھ درد میں چٹان کی طرح کھڑے رہتے ہیں، ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں اور ہر جگہ دل کھول کر تعاون کرتے ہیں۔
ایسے لوگ معاشرے کا سرمایہ ہوتے ہیں، جو اندھیروں میں امید کے چراغ جلاتے ہیں۔ 🌹
Ammar Khan Yasir Vlogs