CIVIL Hospital MACH

CIVIL Hospital MACH Dr.Mushtaq Ahmed MS

*مچھ: ڈاکٹر مشتاق احمد کی قیادت میں ماں کے دودھ کی افادیت اجاگر کرنے کیلئے سول ہسپتال میں آگاہی واک**مچھ (عمران سمالانی)...
15/08/2025

*مچھ: ڈاکٹر مشتاق احمد کی قیادت میں ماں کے دودھ کی افادیت اجاگر کرنے کیلئے سول ہسپتال میں آگاہی واک*

*مچھ (عمران سمالانی) عالمی سطح پر ماں کے دودھ کی اہمیت اور نوزائیدہ بچوں کی صحت کے فروغ کے حوالے سے جاری آگاہی مہم کے تحت سول ہسپتال مچھ میں ایک شاندار آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ اس واک کی قیادت ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر مشتاق احمد نے کی، جبکہ پیرامیڈیکل عملہ، فیمیل ہیلتھ اسٹاف، نرسز اور دیگر طبی اہلکار بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ماں کے دودھ کے فوائد سے متعلق نعرے درج تھے واک کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ ماں کا دودھ نوزائیدہ بچوں کے لیے ایک قدرتی اور مکمل غذا ہے جو بچے کی متوازن نشوونما، ذہنی ارتقاء، مضبوط قوتِ مدافعت اور بیماریوں سے تحفظ کے لیے بے مثال ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر ماں کو پیدائش کے فوراً بعد بچے کو دودھ پلانا شروع کرنا چاہیے اور پہلے چھ ماہ تک صرف ماں کا دودھ پلایا جانا چاہیے تاکہ بچہ صحت مند اور توانا رہے ڈاکٹر مشتاق احمد نے مزید کہا کہ ماں کا دودھ نہ صرف بچے بلکہ ماں کی صحت کے لیے بھی مفید ہے، کیونکہ اس سے ماں میں مختلف بیماریوں کے خدشات کم ہو جاتے ہیں اور ماں اور بچے کے درمیان ایک گہرا جذباتی تعلق قائم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ماں کے دودھ کو “پہلی ویکسین” کہا جاتا ہے کیونکہ یہ بچے کو زندگی کے ابتدائی دنوں میں بیماریوں سے بچانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہےاس موقع پر شریک طبی عملے نے عزم کیا کہ وہ عوام میں آگاہی پھیلانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے اور ماؤں کو اس قدرتی نعمت سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دیتے رہیں گے۔ واک کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا کہ معاشرے میں صحت مند نسل کی پرورش ممکن ہو سکے*

31/07/2025

*اہم اطلاع برائے عوام الناس*

*باوثوق زرائع (CCTV کیمروں) سے معلوم ہوا ہے کہ سول ہسپتال مچھ کے اندر چند رہائشی مکانات کے افراد اپنی گھریلو کچرا ہسپتال کے احاطے میں پھینک رہے ہیں۔ یہ عمل نہ صرف صفائی کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ ایک مہذب معاشرے کی اقدار کے بھی منافی ہے*

*ہسپتال ایک عوامی ادارہ ہے جہاں مریضوں کا علاج و معالجہ کیا جاتا ہے، اور وہاں صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ کچرا پھینکنے جیسا غیر ذمہ دارانہ رویہ نہ صرف ہسپتال کی بدنامی کا سبب بن رہا ہے بلکہ شہریوں کے مجموعی کردار پر بھی سوال اٹھا رہا ہے*

*ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے CCTV کیمروں کے ذریعے ایسے افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے، اور اگر یہ عمل فوری طور پر بند نہ کیا گیا تو نہ صرف متعلقہ افراد کو کیمروں کے ذریعے بے نقاب کیا جائے گا بلکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی، اور ثبوت کے طور پر ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر جاری کیا جا سکتا ہے*
ہم تمام شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایک ذمہ دار اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں، اور ہسپتال جیسے حساس مقام کی صفائی اور تقدس کا خیال رکھیں۔
*آپ کے تعاون کا شکریہ*

*بحکم: ڈاکٹر مشتاق احمد*
*میڈیکل سپرنٹنڈنٹ*
*سول ہسپتال مچھ*

casulties attened and managed in civil hospital mach..... Dr Mushtaq Ahmed medical superintendent
23/07/2025

casulties attened and managed in civil hospital mach..... Dr Mushtaq Ahmed medical superintendent

"سول ہسپتال مچھ اپڈیٹ"مچھ سٹی میں لڑائی جھگڑا ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل شدید زخمی کا علاج معالجہ کرتے ہوئے ڈاکٹر مشتاق احمدای...
20/07/2025

"سول ہسپتال مچھ اپڈیٹ"
مچھ سٹی میں لڑائی جھگڑا ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل شدید زخمی کا علاج معالجہ کرتے ہوئے

ڈاکٹر مشتاق احمد
ایم ایس سول ہسپتال مچھ

سول ہسپتال مچ کے ایم ایس ڈاکٹر مشتاق احمد اورDHIS2 کے فوکل پرسن دیدار علی  سول ہسپتال مچ کی DHIS2  رپورٹس بناتے ہوئےDHIS...
16/07/2025

سول ہسپتال مچ کے ایم ایس ڈاکٹر مشتاق احمد اورDHIS2 کے فوکل پرسن دیدار علی سول ہسپتال مچ کی DHIS2 رپورٹس بناتے ہوئےDHIS2

صوبائی ہیلتھ منسٹر بلوچستان بخت محمد کاکڑ اور سیکٹریری  ہیلتھ مجیب الرحمن صاحب کے visionکے مطابق ڈاکٹر مشتاق احمد ایم ای...
16/07/2025

صوبائی ہیلتھ منسٹر بلوچستان بخت محمد کاکڑ اور سیکٹریری ہیلتھ مجیب الرحمن صاحب کے visionکے مطابق ڈاکٹر مشتاق احمد ایم ایس سول ہسپتال مچ اور وسیم احمد بگٹی فوکل پرسن HRMIS نے سول ہسپتال مچ کے ایچ آر پر کام کرتے یوئے۔۔۔

مورخہ 12 جولائی کو سرینہ ہوٹل کوئیٹہ میں وزیر صحت محترم جناب بخت محمدکاکڑ صاحب اور سیکریٹری ہیلتھ جناب مجیب الرحمن صاحب ...
12/07/2025

مورخہ 12 جولائی کو سرینہ ہوٹل کوئیٹہ میں وزیر صحت محترم جناب بخت محمدکاکڑ صاحب اور سیکریٹری ہیلتھ جناب مجیب الرحمن صاحب کی سربراہی میں بلوچستان کے تمام ہسپتالوں کے میڈیکل سپرینٹنڈنٹ کا اجلاس اور ورکشاپ منعقد ہوئی اس ورکشاپ کے اہم ایجنڈا ڈیجیٹائزیشن آف ہیلتھ سسٹم تھا۔ جس میں ڈاکٹر مشتاق احمد ایم ایس سول ہسپتال نے بھی شرکت کی ک

10/07/2025

Media Report About Civil Hospital Mach

Address

Mach Bolan
Mach

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CIVIL Hospital MACH posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category