Salam Veterinary Clinic Hisar Baba Totakan

Salam Veterinary Clinic Hisar Baba Totakan Animal feed, disease treatment, Animal Health management
(1)

12/10/2025

مير ګاټې (five stones game)

کومه چی ده پښتنو دوديزه (ثقافتی) لوبه ده کوم چې ماشومان او په ځانګړي ډول موشوماني لوبوی.

03/09/2025

اسلام لوگوں کی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں انقلاب لاتا ہے❣️

بکری 🐐 جسکو "غریب کی گائے"Poor man cow بھی کہا جاتا ہے، کے پالنے کے حوالے سے اقصیٰ گیلانی کی ایک خوبصورت پوسٹاماں کو بکر...
21/08/2025

بکری 🐐 جسکو "غریب کی گائے"
Poor man cow
بھی کہا جاتا ہے، کے پالنے کے حوالے سے اقصیٰ گیلانی کی
ایک خوبصورت پوسٹ

اماں کو بکریاں پالنے کا ہمیشہ شوق رہا ہے۔ یوں تو ابا بڑے فرمانبردار شوہر ہیں اور اماں کی فرمائشیں پوری کیے رکھتے ہیں لیکن بکریاں اماں کے لیے اضافی عیاشی کا ذریعہ ثابت ہوتی ہیں۔ مثلاً ایک بکرا بیچ کر وہ اتنے جوڑے بنوا لیا کرتی تھیں جتنے ابا چھ ماہ میں دلواتے۔ ڈھیروں کپڑے خریدنا اور پہننا اماں کا محبوب ترین مشغلہ رہا ہے اور جب وہ اپنے پیسوں سے جوڑے خرید رہی ہوتیں تو ان کے چہرے پر خوشی کی گلابی چمک واضح نظر آتی۔
پنجابی میں کہتے ہیں "آپ ہی کمایا تے آپ ہی ہنڈایا" اب جب میں خود بھی چار روپے کمانے کے قابل ہو گئی ہوں تو اماں کی وہ خوشی سمجھ آنے لگی ہے واقعی خود کما کر کھانے میں جو مزہ ہے وہ کسی پر بوجھ بنے رہنے میں کہاں۔
بکرے اماں بیچ دیتی تھیں اور بکریاں جمع ہوتی رہیں تین سال پہلے اماں کے پاس پچیس بکریاں ہو چکی تھیں۔ ایک لیلی اماں نے مجھے دی تھی اور وہ بھی ایک سے سات میں بدل گئی تھی۔ ابا پہلے کہا کرتے کہ تمہیں یہ کیا الٹا شوق ہے خود بھی تنگ ہوتی ہو مجھے بھی تنگ کرتی ہو۔ لیکن جب تعداد بڑھی تو ابا نے بھی اماں کے اس سائیڈ بزنس میں دلچسپی لینا شروع کر دی۔ جانوروں کی پکی حویلی بنائی اور زرعی زمین سے ایک بڑا ٹکڑا مویشیوں کے چارے کے لیے وقف کر دیا۔
تین برس پہلے ایک رات چور پچیس کی پچیس بکریاں ہنکا لے گئے۔ اگر میں کہوں اماں کی زندگی بھر کی جمع پونجی لٹ گئی تو غلط نہیں ہو گا۔ بہت بھاگ دوڑ کی گئی پولیس سے لے کر پنچایت تک کچھ ہاتھ نہیں آیا۔
چھوٹی خالہ افسوس کرنے آئیں تو اپنی بکریوں سے ایک چھوٹی کالی لیلی لیتی آئیں اور اماں کو گفٹ کر دی۔
اماں کی اداسی کچھ کم ہو گئی اور ایک بار پھر ہم نے اماں کو دوبارہ پیروں پر کھڑے ہوتے دیکھا۔ لیلی جوان ہو کر بکری بنی۔ دو میمنے دیے۔ ایک عید پر قربان کر لیا ایک پچاس ہزار کا بیچ لیا۔ مٹھی میں پیسے آئے تو ہم سب بہنوں اور خالہ کی دعوت ہوئی اور ایک دو جوڑے لینے کے بعد جو رقم بچی ایک اور کالی لیلی لے لی۔ آج بڑی بکری نے ایک میمنا اور ایک میمنی ڈلیور کی ہے اور دوسری چھوٹی بکری بھی اگلے ماہ ڈلیور کرنے والی ہے۔ اماں اتنی خوش ہیں کہ میمنوں نے ابھی ماں کا پہلا دودھ نہیں پیا اور ہمیں بلوا کر لڈو کھلا دیے ہیں 😋
اقصیٰ گیلانی

کتے کے کاٹنے کے بعد بعد انجکشن لگوانا کیوں ضروری ہے؟کتے کے کاٹنے کے بعد انجکشن اس لیے لگایا جاتا ہے تاکہ انسان کو ریبیز ...
16/08/2025

کتے کے کاٹنے کے بعد بعد انجکشن لگوانا کیوں ضروری ہے؟

کتے کے کاٹنے کے بعد انجکشن اس لیے لگایا جاتا ہے تاکہ انسان کو ریبیز (Rabies) نامی بیماری سے بچایا جا سکے۔ ریبیز ایک سنگین اور جان لیوا بیماری ہے جو کتے، بلی، چمگادڑ، اور دیگر جانوروں کے کاٹنے سے انسان میں منتقل ہو سکتی ہے۔

ریبیز وائرس دماغ اور اعصابی نظام پر حملہ کرتا ہے، اور اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ موت کا سبب بن سکتا ہے۔ اس لیے، اگر کسی کو کتے نے کاٹ لیا ہو، تو فوراً ریبیز کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگوانے چاہیے تاکہ اس بیماری کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔

کتے کے کاٹنے کے بعد انجکشن لگوانا اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ ریبیز کے ابتدائی علامات عام طور پر واضح نہیں ہوتیں اور بیماری کا پتہ چلنے میں وقت لگ سکتا ہے۔ جب علامات ظاہر ہونا شروع ہوتی ہیں، تو بیماری تقریباً ناقابل علاج ہو جاتی ہے اور اکثر موت کا سبب بنتی ہے۔

عموماً، کتے کے کاٹنے کے بعد دیے جانے والے انجکشنز کو پوسٹ ایکسپوژر پروفیلیکسیس (Post-Exposure Prophylaxis - PEP) کہا جاتا ہے۔ اس میں دو قسم کے انجکشن شامل ہوتے ہیں:

1. ریبیز امیونوگلوبلین (Rabies Immunoglobulin):
یہ انجکشن فوری طور پر دیے جاتے ہیں تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

2. ریبیز ویکسین (Rabies Vaccine):
یہ ویکسین چار یا پانچ خوراکوں میں دی جاتی ہے اور اس کا مقصد جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرنا ہوتا ہے تاکہ وہ وائرس سے لڑ سکے۔

اگر کاٹنے والا جانور پاگل یا بے قابو ہو، یا اگر وہ جانور دستیاب نہ ہو جس کا معائنہ کیا جا سکے، تو ان حالات میں انجکشن لگوانا اور بھی ضروری ہو جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کتے کے کاٹنے کے فوراً بعد ڈاکٹر سے رجوع کرنا اور حفاظتی ٹیکے لگوانا انتہائی اہم ہوتا ہے۔
منقول

31/07/2025

پام به کوې راته جانانه 💔

IQ test:Answer it
29/06/2025

IQ test:
Answer it

حالیہ رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں نوے فیصد سے زائد گوالوں (milkmen) کیساتھ غیر معیاری اور کیمیکل زدہ دودھ پائے...
31/05/2025

حالیہ رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں نوے فیصد سے زائد گوالوں (milkmen) کیساتھ غیر معیاری اور کیمیکل زدہ دودھ پائے گئے ہیں اور آنے والے وقتوں میں صوبہ کے مکینوں کو صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے
اس صورتحال کے پیش نظر میری رائے تو یہ ہے کہ ہر کسی کو گھر پر دودھ کیلئے جانور رکھنی چاہئے اگر بڑے جانور رکھنا مشکل ہو تو بھیڑ یا بالخصوص بکری کی شکل میں جانور ضرور رکھنی چاہئے جو ہر کوئی آسانی کیساتھ منیج کرسکتا ہے، اگر ایسا نہیں کرسکتے تو ان کیمیکل زدہ دودھ کے بغیر سلیمانی چائے ،میرے خیال میں اچھی آپشن ہے۔
اب بکری کو پالنے کے بعد اس سے مطلوبہ پیداوار کیسی حاصل کرنی چاہئے ؟
ذیل میں اس حوالے سے ایک مفصل مضمون پیش خدمت ہیں جو بکری پالنے والوں کیلئے مفید ثابت ہوسکتی ہے ۔

بکریوں میں دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے آپ کو اس کی غذائیت (nutrition) پر خاص توجہ دینی چاہیے۔ دودھ کی پیداوار کا دارومدار اچھی خوراک، پانی، آرام اور صحت پر ہوتا ہے۔ یہاں چند اہم چیزیں دی جا رہی ہیں جو آپ کو اپنی بکری کو دینی چاہییں۔

✅ دودھ بڑھانے والی خوراکیں:

1. تازہ چارہ (Green Fodder):

الفا الفا (Lucerne) – دودھ بڑھانے میں بہت مؤثر ہے۔
برسیم، جوار، باجرہ، مکئی وغیرہ۔
روزانہ کم از کم 3-4 کلو سبز چارہ دیں۔

2. خشک چارہ (Dry Fodder):
بھوسہ (گندم یا چاول) + تھوڑا سا تیل یا گڑ ملا دیں تاکہ توانائی ملے۔
خشک چارہ دن میں 1-2 کلو کافی ہوتا ہے۔

3. دودھ بڑھانے والی خوراک (Concentrates):
سرسوں یا کپاس کی کھل (کھلی) – لیکن صرف اعتدال سے (زیادہ مقدار میں نقصان دہ ہو سکتی ہے)۔
مکئی، چوکر (bran)، گندم وغیرہ کو ملا کر دیں۔
ہر دن تقریباً 500 گرام – 1 کلو تک۔

4. منرل مکسچر (Mineral Mixture):
دودھ بڑھانے کے لیے منرل بلاک یا منرل پاؤڈر ضرور شامل کریں۔
کیلشیم، فاسفورس، نمک، زنک وغیرہ دودھ بڑھانے میں اہم ہوتے ہیں۔

5. صاف پانی:

دن میں کئی بار تازہ اور صاف پانی ضرور دیں، کیونکہ پانی دودھ بنانے میں بہت ضروری ہے۔

🐐 گھر پر بنائی جانے والی دودھ بڑھانے والی خوراک (مثال):

روزانہ خوراک میں شامل کریں:
مکئی – آدھا کلو
گندم چوکر – 500 گرام
کھل (سرسوں یا کپاس کی) – 500 گرام
منرل پاؤڈر – 25 گرام
تھوڑا سا گڑ (اگر دستیاب ہو)
نوٹ: فیڈ کی مقدار بکری کی وزن کے اعتبار سے دی جاسکتی ہے
⚠️ احتیاط:

کھل زیادہ نہ دیں ورنہ بکری کے پیٹ یا جگر پر اثر پڑ سکتا ہے۔

بکری کو روزانہ کچھ دیر چلنے یا چرانے کا موقع دیں۔

اگر دودھ پھر بھی نہ بڑھے تو ویٹرنری ڈاکٹر سے چیک اپ کروائیں، ہو سکتا ہے کوئی بیماری یا دودھ کی ڈکٹ بند ہونے کی عارضہ ہو۔
ڈاکٹر ضیاء الرحمان
سینئر ویٹرنری آفیسر دیر پائیں

ټولو ژوندیو سره  مینه وکړئ- مرغئ مه ولئ او په څاروو تشد د مه کوئ(غږونه  د  ژوندو  همه  د  ژوند علامتونه)خارو  چې  کله  م...
15/05/2025

ټولو ژوندیو سره مینه وکړئ- مرغئ مه ولئ او په څاروو تشد د مه کوئ

(غږونه د ژوندو همه د ژوند علامتونه)

خارو چې کله مار او یا پېشو اوويني قار وي
غوټې پرې په شرېکه وهي شور وي او چغار وي
چې ماته چرته وشي یا مرداره چرته وشي
کارغه صاحب خپل تورواسکټ اغوستے وي تیار وي

ټېغک لالا ته زده دي د بلها مرغو نقلونه
غږونه د ژوندو همه د ژوند علامتونه

کېرړے دې تر سحره په یوه ساه کې غږيږي
چيندخې دې تمامه شپه ډنډونو کې ټريږي
د ماشي سره خپل سيتار مزه کوي ګرمۍ کې
مچان ورته د مينې نه اتڼ کوي بړنګيږي

ګونګټ هله غرنګيږي چې خواره کړي وزرونه
غږونه د ژوندو همه د ژوند علامتونه

کلال دې په برګه پورې خټين کور ته تپيږي
بورا دې په ګلونو کې پخپل سور کې غرنګيږي
ما وې که چرته ګڼ حافظان ګډ کوي ګردان
مچۍ د ګبینه دي په غونچو باندې بنګیګي

ملخان دې د چر چر سره وهي اوږده ټوپونه
غږونه د ژوندو همه د ژوند علامتونه

بانګي سم له چربانګه په بانګونو باندې سر شي
چې چرګی له هګۍ ورشي نو ټول کلے خبر شي
د سپي له غپه غپه نه لا کومه کوڅه خلاسه
په غوټه نيمه شپه چې لا ګيدړ په بنګړه ورشي

پيشو رانه خوړلي دي په مياو میاو کې کوچونه
غږونه د ژوندو همه د ژوند علامتونه

د خر کاکا د هڼ سره خو ډانس بيخي ممکن دے
د غوا سره هندو غوندې رومانس بيخي ممکن دے
لالا وې د ټېډئ بيزي په مے مے کې مزې دي
شپږ مياشتو کې د درې منونو چانس بیخي ممکن دے

ګډان دې د ډر ډر سره راکاګي خپل لمونه
غږونه د ژوندو همه د ژوند علامتونه

تارو او توراڼکه دې خوږې غاړې راکاږي
چنچڼ په چڼ چڼ باندې تاوده ساتي کورونه
د زرکو د چړچقو اوازونه د غره سر کې
د بڼ د عندليب سره په ستوني کې راګونه

د باز او د باښې د تېره چغې وحشتونه
غږونه د ژوندو همه د ژوند علامتونه

عندلیب صيب

26/04/2025

Please stop this cruel act in the running season

Address

Ziarat Hisar Baba
Malakand
23050

Telephone

+923452359954

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Salam Veterinary Clinic Hisar Baba Totakan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Salam Veterinary Clinic Hisar Baba Totakan:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category