08/03/2026
نذیر میموریل ہیلتھ سروسز ملکوال میں آج 8 مارچ، عالمی یومِ خواتین کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر خواتین کی خدمات اور معاشرے میں ان کے اہم کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی طور پر کیک کاٹا گیا۔
تقریب کے دوران ایڈمنسٹریشن انچارج محترمہ سمیرا دامن نے ڈاکٹرز اور عملے کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی کارڈز تقسیم کیے۔ اس کے علاوہ شرکاء نے عالمی یومِ خواتین کی مناسبت سے اپنے پیغامات بھی ریکارڈ کروائے اور معاشرے کی ترقی میں خواتین کے کردار اور خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا۔
اس موقع پر جن ڈاکٹرز نے اپنے پیغامات ریکارڈ کروائے ان میں
ڈاکٹر عائشہ بابر، ڈاکٹر رابعہ جبین اور ڈاکٹر نمرہ ولایت شامل تھیں، جنہوں نے خواتین کے حقوق، وقار اور بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔