Dr.Farhad Sohail Physiotherapist

Dr.Farhad Sohail Physiotherapist Physiotherapists help people recover with injuries sustained from trauma,illness, aging or disabilit

A public service message by Dr. Uzair Saroya!اٹھائیس سالہ ایم فِل سوشیالوجی کی طالبہ نازیہ* نے نہاتے ہوئے محسوس کیا کہ چ...
11/10/2022

A public service message by Dr. Uzair Saroya!

اٹھائیس سالہ ایم فِل سوشیالوجی کی طالبہ نازیہ* نے نہاتے ہوئے محسوس کیا کہ چھاتی میں ایک اُبھار سا بنا ہوا ہے۔ ہاتھ لگانے پر کچھ گُھٹلی جیسا احساس ہوتا تھا۔ لیکن کوئی خاص درد تکلیف وغیرہ نہ تھی۔ اس نے سوچا والدہ سے ڈسکس کر لے گی۔ چند ہفتے یونہی بےدھیانی میں یاد نہ رہا۔ ایک دن دوبارہ نہاتے ہوئے اس طرف دھیان گیا تو ماں سے اس بارے مشورہ کر ہی لیا۔ ماں نے کہا کوئی درد یا تکلیف ہے تو دکھا لیتے ہیں ڈاکٹر کو، ساتھ مشورہ دیا کہ زیادہ مسئلہ نہیں لگ رہا تو پیاز باندھ لو اور ساتھ وظیفہ پڑھ لو یہ آپ ہی “گُھل” جائے گی۔ چند ہفتے وظیفہ پڑھا، اور پیاز بھی باندھا اور ساتھ ساتھ زیتون کے تیل سے ہلکے ہاتھ مالش بھی کی۔ گویا نازیہ نے نفسیاتی طور پر اپنے آپ کو یقین دلا دیا کہ ٹوٹکوں سے ابھار کا سائز کچھ کم ہو گیا ہے۔ وہ مطمئن ہو گئی۔ ابھار اپنی جگہ موجود رہا۔ خاموش۔ کسی تکلیف یا درد کے بغیر۔ جیسے طوفان سے پہلے سمندر ہوتا ہے۔

چھے مہینے ایسے ہی گزر گئے۔ نازیہ کو بھول گیا کہ ایک چھاتی میں ابھار ہے۔ اب کے نازیہ کو عجیب سا درد دائیں بازو میں اٹھا، جیسے اس کی ہڈی میں کوئی سوراخ سا کرنے کی کوشش کر رہا ہو۔ درد کی دوا لی چند دن، اور درد کو آرام آ گیا۔ لیکن دوا چھوڑتے ہی درد نے پھر زور پکڑا۔ آخرکار قریبی ڈاکٹر سے مشورہ ہوا۔ اس نے کہا جوان لڑکی ہے اسے کیا ہونا ہے۔ کیلشیئم اور وٹامن ڈی تجویز کیا، ساتھ ایک تگڑا سا پین کِلر انجیکشن ٹھوکا اور گولیاں دے کر چلتا کیا۔ پھر سے عارضی آرام آ گیا۔ لیکن دوا کا کورس ختم ہوتے ہی پھر وہی تنگی شروع!

اب نازیہ کو پریشانی ہوئی کہ یہ موئی درد جان کیوں نہیں چھوڑ رہی۔ اس نے اپنی ڈاکٹر دوست کو کہہ کر سرکاری ہسپتال سے ایکسرے کروایا۔ ایکسرے کروا کے ہڈی والے ڈاکٹر کے پاس لے گئی۔ اس نے ایکسرے دیکھ کر کہا کہ اس میں کچھ گڑبڑ لگ رہی ہے، آپ اس کو ذرا کینسر آوٹ ڈور میں دکھا کر آئیں۔ اور یوں میری نازیہ سے پہلی ملاقات کا بندوبست ہوا۔۔۔۔

نازیہ نے مجھے سلام کر کے ایکسرے پکڑاتے ہوئے کہا کہ اسے بازو کی ہڈی میں درد کی شکایت ہے۔ میں نے ایکسرے دیکھتے ہی ہڈی کا پوچھنے کی بجائے اس سے پوچھا “آپ کو جسم میں کہیں کوئی گِلٹی محسوس ہوتی ہے”، جس کے جواب میں اس نے کہا کہ ہاں بس چھاتی میں ابھار سا تھا لیکن وہ وظیفے اور مالش سے بہتر ہو گیا، لیکن “تھوڑا سا” ابھی بھی ہے۔ وہ “تھوڑا سا” ابھار چیک کرتے ہی الارم بجنے لگے۔ میں نے نازیہ کو بائیاپسی، ہڈیوں کا اسکین اور سی ٹی اسکین لکھ کر دیے۔ رپورٹ میں چوتھی اسٹیج کا انتہائی اگریسیو بریسٹ کینسر تھا، جس کی جڑیں ہڈیوں میں ہی نہیں بلکہ جگر، پھیپھڑوں اور ایڈرینل گلینڈ میں بھی پہنچ چکی تھیں۔۔۔۔

نازیہ کے علاج کا دورانیہ لگ بھگ اٹھارہ ماہ کا تھا۔ زندگی کے آخری چار ماہ اس نے بہت تکلیف میں گزارے۔ بستر پر معذوری کے عالم میں وہ کبھی کبھار اپنے دل کی باتیں کیاکرتی تھی۔ وہ شادی کرنا چاہتی تھی۔ ڈگری مکمل کرنا چاہتی تھی۔ ماں بننا چاہتی تھی۔ کچھ اور جینا چاہتی تھی۔ لیکن مقدر کا فیصلہ کچھ اور ہی تھا۔۔۔

شاید ہمارے ارد گرد بہت سی نازیہ موجود ہوں۔ کیونکہ ہر نو میں سے ایک خاتون اپنی زندگی میں اس کا شکار ہوتی ہے۔ خواتین کو بتانے اور سمجھانے کی ضرورت ہے کہ چھاتی میں تبدیلیاں ہوں تو ڈاکٹر سے مشورے میں تاخیر نہ کریں۔ پہلی اسٹیجز میں اگر ہم اس بیماری کو پکڑ لیں تو اللہ کی مہربانی سے اسے جڑ سے اکھاڑنے کے اچھے چانسز ہوتے ہیں۔ اگر آپ خاتون ہیں اور تصویر میں دکھائی گئی کوئی علامات آپ میں ہیں تو فوراً کسی ڈھنگ کے ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔ اگر آپ مرد ہیں تو اپنی خواتین کو آگہی دیں کہ جھجک، اور خواہ مخواہ کی شرم کو زندگی اور صحت سے قیمتی نہ جانیں۔

Share to aware!

Being physically active is an important part of maintaining a healthy cardiovascular system. ✅❤️Exercises for heart heal...
29/09/2022

Being physically active is an important part of maintaining a healthy cardiovascular system. ✅❤️

Exercises for heart health are among the best ways to prevent heart attacks and strokes, control your weight, and prevent arterial damage caused by excessive cholesterol, high blood sugar, and high blood pressure.🚶👣

◇بہت سے مریض اپنا علاج اس وجہ سے نہیں کروا سکتے کے روزانہ کی بنیاد پر ڈاکٹر کے پاس جانا مشکل ہوتا ہے اور وہ اپنی معذوری ...
21/09/2022

◇بہت سے مریض اپنا علاج اس وجہ سے نہیں کروا سکتے کے روزانہ کی بنیاد پر ڈاکٹر کے پاس جانا مشکل ہوتا ہے اور وہ اپنی معذوری یا بیماری کی بنا پر ایک کمرے میں تکلیف دے زندگی گزارنے لگ جاتے ہیں۔
☆اب ہم آپ کی اس معذوری کو ایک خوشگوار زندگی میں بدلنے کے لیے تیار ہیں۔جو مریض روزانہ کلینک نہیں آسکتے، ہم آپ کے علاج کے لیے آپ کے گھر پر بھی آنے کے لیے تیارہیں۔ فزیکل تھراپی سے اب مختلف بیماریوں کا علاج بلکل ممکن ہے
▪︎فزیوتھراپی طریقہ علاج سے مخصوص ورزشوں اور جدید مشینوں کےذریعے،
● فالج، لقوہ، سی پی چائلڈ، بزرگوں کی فزیوتھراپی، ہر قسم کی سرجری کےبعد فزیوتھراپی، کمر درد، گردن درد، شیاٹیکا، کندھا جام، گھٹنے کا درد، آرتھرائٹس، سپورٹس انجریز، ڈسک سلپ، تمام پٹھوں، مہروں، ہڈیوں اور جوڑوں سے متعلق بیماریوں اور تکلیف کا علاج بغیر ادویات اور آپریشن کے ممکن ہے۔
○اگر آپ کے گھر میں کوئی بھی ایسا مریض موجود ہے تو آج ہی علاج شروع کروائیں۔مزید معلومات اور مفت مشورے کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
Dr. Farhad Sohail PT
0332-4874748
Family Care Hospital
Phalia Road, Mandi Baha ud Din

■ کمر درد کا مؤثر علاج کمر درد ایک انتہائی تکلیف دہ مرض ہے۔ یہ درد عمر کے کسی بھی حصے میں شروع ہو سکتا ہے۔ایک محتاط اندا...
12/09/2022

■ کمر درد کا مؤثر علاج

کمر درد ایک انتہائی تکلیف دہ مرض ہے۔ یہ درد عمر کے کسی بھی حصے میں شروع ہو سکتا ہے۔ایک محتاط انداذے کے مطابق، پاکستان میں اس درد کی شرح بہت زیادہ ہے، تقریبا ہر پانچویں گھر میں ایک مریض اس درد کا شکار ہے۔ زیادہ تر یہ درد کمر کے نچلے حصے میں محسوس کی جاتی ہے اور اس کی مندرجہ بالا وجوہات ہوسکتی ہیں:
1- شیاٹیکا (Sciatica)
2۔ سلپ ڈسک (Slip Disc)
3۔ سپائنل سٹینوسس (Spinal Stenosis)
4۔ سکولیوسس (Scoliosis)
5۔ آرتھرائٹس (Arthritis)
6۔ اوسٹئیو پروسس ( Osteoporosis)
7۔پٹھوں کا کھچاو (Muscle Spasm)

کمر کی درد سے نجات حاصل کرنے کے لئے فزیوتھراپی(Physiotherapy ) ایک مؤثراور مکمل علاج ہے۔

For appointment:
0546-504050
Family Care Hospital
Phalia Road,Mandi Baha Ud Din

●فالج (BRAIN STROKE / CVA)فالج کے بعد محتاجی جیسی زندگی نہ صرف مریض کیلئے بلکہ پوری فیملی کے لئے تکلیف کا باعث بن جاتی ہ...
28/06/2022

●فالج (BRAIN STROKE / CVA)

فالج کے بعد محتاجی جیسی زندگی نہ صرف مریض کیلئے بلکہ پوری فیملی کے لئے تکلیف کا باعث بن جاتی ہے۔
#فزیوتھراپی(ورزشوں اور مشینوں) کے ذریعے فالج زدہ مریضوں کا علاج ممکن ہے۔مکمل علاج سے مریض کو چلنے پھرنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔
فالج سے متعلق علاج اور مکمل راہنمائی کیلئے فیملی کیئر ہسپتال(Family Care Hospital) تشریف لائیں-
فالج سے متعلق مفت مشورہ حاصل کرنے کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں: 0332,4874748

#فالج #معذور


Phalia Road

For Appointment: 0546-504050

■ کمر درد کا علاج (بغیر ادویات و سرجری)▪︎کمر کی درد سے نجات حاصل کرنے کے لئے فزیوتھراپی(Physiotherapy ) ایک مؤثراور مکمل...
08/05/2022

■ کمر درد کا علاج (بغیر ادویات و سرجری)

▪︎کمر کی درد سے نجات حاصل کرنے کے لئے فزیوتھراپی(Physiotherapy ) ایک مؤثراور مکمل علاج ہے۔تو آج ہی فیملی کیئر ہسپتال تشریف لائیں اور کمر درد سے مکمل نجات حاصل کریں۔مزید معلومات و مفت مشورہ حاصل کرنے کے لیے اس نمبر پر رجوع کریں۔03324874748

For appointment:
0546-504050
Family Care Hospital
Phalia Road,Mandi Baha Ud Din

Can't you visit your physiotherapist daily?Well! The solution is here.We provide best Physiotherapy services at your doo...
05/05/2022

Can't you visit your physiotherapist daily?
Well! The solution is here.
We provide best Physiotherapy services at your door steps.
Get your appointments done by a single text.
Inbox for further details.
WhatsApp No: 0332-4874748

Address

Family Care Hospital, Phalia Road
Mandi Bahauddin
40500

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Farhad Sohail Physiotherapist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram