20/11/2025
جی جی ڈاکٹرز کو دوائی لکھنے کی اجازت نہیں لیکن اس جاہلِ مطلق کو ہر پوڈکاسٹ اور چینل پر بیٹھ کر لوگوں کو مس گائیڈ کرنے کی اجازت ہے اور کیوں نہ ہو کہ ہم جیسے پسماندہ اور شعور سے عاری معاشروں میں جو بکتا ہے وہی دکھتا ہے۔جب کہ ہماری میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ایک مخصوص ادارے کی باندی بنی ہوئی ایک سیاسی جماعت کے خلاف پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے۔
لائیک اور ویوز کے چکر میں بھاگتے چھوٹے موٹے پوڈکاسٹر ہوں یا مین اسٹریم میڈیا سب کا رجحان صرف ریچ اور ویوورشپ تک محدود رہ گیا ہے اسی لیے بغیر تحقیق کیے ایسے جاہل لوگ میڈیا پر بٹھا دیے جاتے ہیں جو کینسر سے لے کر دل کے مختلف امراض کا جعلی علاج بتا کر لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں اور پھر یہی لوگ بیماری کے بگڑ جانے تک مختلف ٹوٹکوں اور تعویذوں کو آزماتے آزماتے جب ہسپتال آتے ہیں تب بات ڈاکٹروں اور میڈیکل سائنس کے ہاتھوں سے نکل چکی ہوتی ہے۔