Qalb Welfare Foundation رجسٹرڈ

Qalb Welfare Foundation رجسٹرڈ Registered Foundation Working on Blood Availability Problems and Thalassemia Eradication From Pak.

Official Congratulatory MessageQalb Welfare Foundation (Registered) proudly extends its heartfelt congratulations to our...
30/03/2026

Official Congratulatory Message
Qalb Welfare Foundation (Registered) proudly extends its heartfelt congratulations to our esteemed Country Director, Mr. Mudassir Hussain Tanoli, on receiving a prestigious appreciation award from one of the world’s leading and 7th-ranked engineering companies, Power China, in recognition of his outstanding performance as an Environmental Engineer.
This remarkable achievement reflects your unwavering dedication, professional excellence, and exceptional expertise in your field. Your success is not only a personal milestone but also a moment of pride for the entire region of Tanawal and Pakistan.
As the Country Director of Qalb Aware Pakistan, your visionary leadership, commitment, and services continue to inspire the entire organization. We take immense pride in having such a competent and accomplished leader representing our institution.
We wish you continued success and pray that you keep reaching new heights of excellence in your professional journey.
Qalb Welfare Foundation (Registered) proudly pays tribute to your outstanding achievements.

شانِ رمضان مقابلہ نعت شریف 2026الحمد اللہ! وہ بابرکت لمحہ جب عشقِ مصطفیٰ کی عقیدت سے سجی شانِ رمضان مقابلہ نعت شریف 2026...
30/03/2026

شانِ رمضان مقابلہ نعت شریف 2026
الحمد اللہ! وہ بابرکت لمحہ
جب عشقِ مصطفیٰ کی عقیدت سے سجی شانِ رمضان مقابلہ نعت شریف 2026 کا دوسرا پڑاؤ نہایت کامیابی سے اختتام پذیر ہوا ۔
یہ مقابلہ صرف آ واز کا نہیں بلکہ دلوں کی گہرائیوں سے نکلی عقیدت ،محبت اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے وابستگی کا حسین امتزاج تھا۔
ہر شریکِ محفل نے اپنی آ واز میں وہ نور سمویا جس نے اس کو عبادت بنایا اور دلوں کو منور کیا ۔
اب وہ لمحہ جب عقیدت کی خوشبو میں ر چی آ وازوں کو ان کے مقام سے نوازا جا رہا ہے ۔
یہ صرف ایک مقابلہ نہیں تھا یہ دلوں کی دھڑکنوں میں بسے عشقِ مجتبیٰ کا خوبصورت اظہار تھا ۔
جہاں پر ہر نعت ایک دعا بنی اور ہر صدا رحمتوں کی بارش کا سبب ٹھہری۔
ان خوش الحان آ وازوں نے فضاؤں میں درود سلام کی خوشبو بکھیر دی ۔
اور دلوں کو ایک عجیب سی طمانیت سے بھر دیا ۔
ہم اعلان کرتے ہیں ان روشن ستاروں کا جنھوں نے عقیدت کے اس گلشن میں سب سے زیادہ مہک بکھیری۔
ادارے کی جانب سے کامیاب قرار پانے والوں کو مبارکباد اور تمام مقابلے کے شرکاء کا دل ❤️ سے شکریہ
Qalb Welfare Foundation رجسٹرڈ

شانِ رمضان تلاوت مقابلہ 2026 — نتائج کا اعلان الحمدللہ! شانِ رمضان تلاوت مقابلہ 2026 کے دوسرے مرحلے کا کامیاب انعقاد مکم...
30/03/2026

شانِ رمضان تلاوت مقابلہ 2026 — نتائج کا اعلان
الحمدللہ! شانِ رمضان تلاوت مقابلہ 2026 کے دوسرے مرحلے کا کامیاب انعقاد مکمل ہوا۔ اس بابرکت محفل میں تمام شرکاء نے نہایت خوبصورت انداز اور دل کو چھو لینے والی آواز میں تلاوتِ قرآنِ پاک پیش کی، جس پر ادارہ تمام شرکاء کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔
🏆نتائج حسبِ ذیل ہیں:
پہلی پوزیشن: جناب عرفان اللہ صاحب
دوسری پوزیشن: جناب عبدالمتین صاحب
تیسری پوزیشن: محترمہ رمشاہ رؤف
ادارہ تمام کامیاب شرکاء کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ہم تمام شرکاء کے بھی بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے اس روح پرور مقابلے میں شرکت کر کے اس محفل کو مزید بابرکت بنایا۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو قرآنِ پاک کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کی جانب سے تمام فاتحین اور شرکاء کے لیے نیک تمنائیں۔

بٹگرامقلب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے زیرِ اہتمام شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں "شجر دوست" کے جذبے کے تحت بھرپور ...
28/03/2026

بٹگرام
قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے زیرِ اہتمام شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں "شجر دوست" کے جذبے کے تحت بھرپور انداز میں پودے لگائے گئے۔ اس اہم مہم کی قیادت ڈسٹرکٹ ہیڈ انس خان نے کی، جبکہ ڈسٹرکٹ یوتھ آفس بٹگرام کے اشتراک سے نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
یہ اقدام نہ صرف ماحول کی بہتری بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک سرسبز و شاداب پاکستان کی ضمانت ہے۔ ادارے کے ذمہ داران اور تمام رضاکاروں کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، جنہوں نے اپنے عمل سے یہ ثابت کیا کہ اجتماعی کوششیں ہی معاشرتی تبدیلی کا ذریعہ بنتی ہیں۔
قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کی جانب سے تمام شرکاء کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔
آئیں! ہم سب مل کر اپنے وطن کو سرسبز بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

QALB WELFARE ORGANIZATION (Registered)HHIRS Mansehra – Official NotificationQALB Welfare Foundation (Registered) is plea...
28/03/2026

QALB WELFARE ORGANIZATION (Registered)
HHIRS Mansehra – Official Notification
QALB Welfare Foundation (Registered) is pleased to officially announce the notification of the HHIRS Mansehra Institute Team.
On this significant occasion, the organization extends its heartfelt congratulations to all newly appointed team members. We are confident that, with your dedication, professionalism, and passion for serving humanity, you will play a vital role in strengthening the mission and vision of the organization.
These appointments reflect the trust of the organization and come with great responsibility. We believe that the team will uphold the core values of QALB Welfare Foundation and continue to contribute positively toward community development and humanitarian services.
QALB Welfare Foundation remains committed to supporting and encouraging all its members and volunteers in their journey of service.
We pray for your continued success and impactful contributions in this noble cause.

27/03/2026

قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ
ٹیم تحصیل میدان، لوئر دیر کے متحرک رکن
ندیم احمد (ٹورزم کوآرڈینیٹر) نے
شعبہ قلب گرین پاکستان کے تحت پودے لگا کر
انسانیت دوستی اور ماحول سے محبت کا عملی مظاہرہ کیا۔
یہ اقدام نہ صرف شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ
ایک بہتر اور صاف معاشرے کی تشکیل کے لیے جذبے اور عزم کی خوبصورت مثال بھی ہے۔
ادارے کی جانب سے ندیم احمد اور ان کی ٹیم کو
اس شاندار کاوش پر دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔
آئیں! ہم بھی اس مشن کا حصہ بنیں اور اپنے حصے کا پودا لگا کر
آنے والی نسلوں کے لیے سرسبز و شاداب پاکستان کی بنیاد رکھیں۔

قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ QALB WELFARE ORGANIZATION HHIRS مانسہرہ کے زیر اہتمام منعقدہآن لائن تعارفی سیشن میں کنٹری ڈا...
27/03/2026

قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ

QALB WELFARE ORGANIZATION HHIRS
مانسہرہ کے زیر اہتمام منعقدہ
آن لائن تعارفی سیشن میں کنٹری ڈائریکٹر ٹریننگ میڈیم
محترمہ حرا آفتاب صاحبہ کی خصوصی شرکت نے پروگرام کو چار چاند لگا دیے۔

ان کی موجودگی نے نوجوانوں کے لیے قیادت، عزم، اتفاق اور جذبے کا ایک واضح پیغام دیا۔
انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ:

مضبوط قیادت ہی مضبوط معاشرے کی بنیاد ہے
نوجوانوں کا جذبہ ہی تبدیلی کی اصل طاقت ہے
اتفاق اور ٹیم ورک کے ذریعے بڑے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں

یہ سیشن صرف ایک نشست نہیں بلکہ ایک عہد نو تھا،
جس میں خدمتِ انسانیت کو اپنی زندگی کا مقصد بنانے کا عزم دہرایا گیا۔

آئیں! اس مشن کا حصہ بنیں اور ایک بہتر معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔

سرسبز پاکستان کی جانب ایک اور مضبوط قدم: قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن مردان ٹیم کی کامیاب شجرکاری سرگرمیاں حال ہی میں قلب ویلفیئ...
25/03/2026

سرسبز پاکستان کی جانب ایک اور مضبوط قدم: قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن مردان ٹیم کی کامیاب شجرکاری سرگرمیاں

حال ہی میں قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن مردان ٹیم نے دو ہزار پودوں کی درخواست ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر کو دی، جس کے نتیجے میں ہمیں 1200 پودے فراہم کیے گئے۔ ان میں سے تقریباً آدھے پودے ریکارڈ کوآرڈینیٹر قاری امتیاز علی نے لوگوں میں تقسیم کیے، جن میں عارف شاہ، حامد علی، سرتاج خان، خائستہ رحمان، ناصر خان، گل محمد خان، بشیر خان، اور ناصر وسیم شامل تھے، اور باقی آدھے پودے ڈسٹرکٹ ہیڈ جلیل اللہ خان کی موجودگی میں خود مناسب مقامات پر لگائے گئے۔ بہت جلد ہم اپنے مقررہ ہدف پانچ ہزار پودے مکمل کر لیں گے اور اس کے ساتھ مزید پودے لگانے کی کوشش بھی جاری رکھیں گے۔

مردان ٹیم نے سال 2026 میں اپنے لیے شجرکاری مہم کے تحت پانچ ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا تھا، جس کا مقصد نہ صرف ماحول کو سرسبز بنانا بلکہ عوام میں درختوں کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا بھی تھا۔ اس ہدف کے حصول کے لیے ٹیم نے منظم حکمتِ عملی اپنائی اور مرحلہ وار کام کا آغاز کیا۔

یاد رہے کہ اسی سلسلے میں ابتدائی طور پر تین ہزار لاچی کے پودے ہماری لائف ود بلڈ کوآرڈینیٹر، میڈم طاہرہ ناز نے یونین کونسل خزانہ ڈھیری میں تقسیم کیے تھے۔ اس کے بعد، ڈسٹرکٹ ہیڈ جلیل اللہ خان کی موجودگی میں دو سو سفیدار کے درخت لگائے گئے، جس سے مہم کو نہ صرف مزید تقویت ملی بلکہ مردان ٹیم کے شجرکاری کے ہدف کو حاصل کرنے کی راہ بھی ہموار ہوئی۔

Hero of the Day 🩸Muhsin Khan Team IMS Campus Bannu Qalb welfare foundation ® has stepped forward to save lives by donati...
25/03/2026

Hero of the Day 🩸

Muhsin Khan Team IMS Campus Bannu Qalb welfare foundation ® has stepped forward to save lives by donating his blood. This simple act of kindness can become someone’s reason to live.
Blood donation is not just giving blood it is giving hope strength and a second chance at life. Every drop matters and every donor is a real hero.
Let’s follow this example and become a source of life for others. Your one decision can save multiple lives.
Be a hero. Donate blood. Save lives.
Qalb Welfare Foundation
Serving Humanity with Heart .










تاریخ ساز احساس شجرکاری مہم – سبز مستقبل کی جانب عظیم قدم الحمدللہ! یومِ پاکستان کے بابرکت موقع پر احساس شجرکاری مہم کے ...
23/03/2026

تاریخ ساز احساس شجرکاری مہم – سبز مستقبل کی جانب عظیم قدم
الحمدللہ!
یومِ پاکستان کے بابرکت موقع پر احساس شجرکاری مہم کے تحت 10 لاکھ سے زائد پودے لگا کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی گئی۔ یہ شاندار کارنامہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جب نیت نیک ہو اور جذبہ بلند ہو تو ناممکن بھی ممکن بن جاتا ہے۔
اس عظیم کامیابی کا کریڈٹ حکومت خیبر پختونخوا کو جاتا ہے جن کی قیادت اور وژن نے اس مہم کو ایک تاریخی تحریک بنا دیا۔ یقیناً پاکستان کی تاریخ میں ایک ہی دن میں اتنی بڑی تعداد میں پودے لگانے کی مثال پہلے نہیں ملتی۔
قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کو بھی فخر ہے کہ اس نے اس مہم میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے صوبے بھر میں بڑی تعداد میں پودے لگا کر اپنا کردار ادا کیا۔ یہ صرف شجرکاری نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک سرسبز، محفوظ اور خوشحال پاکستان کی بنیاد ہے۔
ادارے کی جانب سے حکومتِ خیبر پختونخوا کو اس انقلابی اقدام پر خراجِ تحسین
ان تمام افراد کو خراجِ تحسین جنہوں نے پودے لگا کر تاریخ کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل کیا
ان منتظمین کو خراجِ تحسین جنہوں نے اس مہم کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا
اور بالخصوص قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین، جنہوں نے عملی میدان میں اپنی محنت اور لگن سے مثال قائم کی
یہ وہ لوگ ہیں جو صرف آج کے نہیں بلکہ آنے والے کل کے بھی ہیروز ہیں۔ انہوں نے زمین سے محبت کا حق ادا کیا اور اپنے عمل سے ثابت کیا کہ زندہ قومیں اپنے مستقبل کو خود سنوارتی ہیں۔
آئیں! عہد کریں کہ اس سبز انقلاب کو جاری رکھیں گے اور پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اگرور تناول — سبز خوابوں کی تعبیر احساس شجرکاری مہم کے تحت اگرور تناول میں منعقدہ پروقار تقریب نے ثابت کیا کہ یہ صرف ایک...
23/03/2026

اگرور تناول — سبز خوابوں کی تعبیر
احساس شجرکاری مہم کے تحت اگرور تناول میں منعقدہ پروقار تقریب نے ثابت کیا کہ یہ صرف ایک مہم نہیں بلکہ ایک سبز انقلاب ہے۔ ضلع مانسہرہ بھر میں کامیاب شجرکاری مہم کے پیچھے محکمہ فارسٹ کے محسنین کی انتھک محنت اور مخلص قیادت کارفرما ہے، جو ہر لحاظ سے خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔
اس موقع پر مہمانانِ خصوصی چیف ہزارہ ڈویژن محکمہ فارسٹ شوکت فیاض صاحب، کنزرویٹر سلیم مروت صاحب، ڈی ایف او سعید انور صاحب، اسسٹنٹ کمشنر اوگی محمد علی صاحب، ٹی ایم او اوگی عامر شہزاد اعوان صاحب نے شرکت کر کے اس سبز مشن کو مزید تقویت دی۔
قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کی جانب سے ان تمام معزز مہمانان، محکمہ فارسٹ اور تحصیل اوگی انتظامیہ کو اس کامیاب شجرکاری مہم پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔
آئیں! ہم سب مل کر اس سبز مشن کا حصہ بنیں اور اپنی دھرتی کو سرسبز و شاداب بنائیں

صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے سپیکر جناب بابر سلیم سواتی کی جانب سے 23 مارچ کے عظیم الشان شجرکاری ایونٹ کے موقع پر سیرن...
23/03/2026

صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے سپیکر جناب بابر سلیم سواتی کی جانب سے 23 مارچ کے عظیم الشان شجرکاری ایونٹ کے موقع پر سیرن فاریسٹ ڈویژن مانسہرہ کے جابہ پلانٹیشن سائٹ پر پودا لگا کر مہم کا آغاز ایک قابلِ تحسین اور قابلِ تقلید اقدام ہے۔
قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ اس قومی و ماحولیاتی خدمت پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ یہ اقدام نہ صرف شجر دوستی کے فروغ کا ذریعہ ہے بلکہ ایک صاف، سرسبز اور خوشحال پاکستان کے خواب کی تعبیر کی جانب ایک مضبوط قدم بھی ہے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ اس طرح کی مثبت کاوشیں معاشرے کے ہر فرد کو شجرکاری کی طرف راغب کریں گی اور ہم سب مل کر اپنے وطن کو گرین پاکستان بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ 🌱🇵🇰

Address

Mansehra
21300

Telephone

+923409509523

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qalb Welfare Foundation رجسٹرڈ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Qalb Welfare Foundation رجسٹرڈ:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram