Akbar Institute of Medical Sciences and Nursing College

Akbar Institute of Medical Sciences and Nursing College Akbar Institute Of Medical Sciences & Nursing College Mansehra

17/09/2025
ایونٹ رپورٹتاریخ 17 ستمبر 2025مقام: اکبر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ نرسنگ کالجکورس: بی ایس این (BSN) سیکنڈ سمسٹرتعا...
17/09/2025

ایونٹ رپورٹ
تاریخ 17 ستمبر 2025
مقام: اکبر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ نرسنگ کالج
کورس: بی ایس این (BSN) سیکنڈ سمسٹر
تعارف
بی ایس این سیکنڈ سمسٹر کے طلبہ کو آج ایک اہم تعلیمی و عملی ٹاسک دیا گیا جس کا مقصد انہیں نرسنگ پروسیس کو حقیقی ماحول میں اپلائی کرنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔ یہ سرگرمی جناب دانش شفیق صاحب (لیکچرر و ڈگری کوآرڈینیٹر، اکبر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ نرسنگ کالج) کی نگرانی میں منعقد ہوئی۔
ٹاسک کی تفصیل
طلبہ کو ہدایت دی گئی کہ وہ
مختلف اسپتالوں، کمیونٹیز اور گھروں کا وزٹ کریں۔
مریضوں سے انٹرویوز کریں اور ان کی بیماریوں کے بارے میں تفصیلات اکٹھی کریں۔
مریضوں کی کونسلنگ کریں اور بیماری سے بچاؤ کے طریقۂ کار کمیونٹی میں آگاہ کریں۔
حاصل شدہ معلومات کی بنیاد پر نرسنگ پروسیس تیار کریں۔
اپنے مشاہدات اور تحقیق کو پریزنٹیشن کی شکل میں پیش کریں۔
ججز
پریزنٹیشن کے سیشن میں معزز ججز نے شرکت کی، جن میں شامل تھے:
جناب ناصر صاحب (پرنسپل، اکبر کالج)
سر حاشم صاحب (اکیڈمک ڈائریکٹر)
سر عطا الرحمٰن صاحب (QEC ڈائریکٹر)
سر احمد اللہ صاحب (وائس پرنسپل)
نتائج اور انعامات:
تمام طلبہ نے اپنی محنت اور تحقیق پر مبنی پریزنٹیشنز پیش کیں۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز کے حساب سے کیش انعامات دیے گئے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ مزید محنت و لگن کے ساتھ اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔
مقاصد اور فوائد:
اس سرگرمی کا بنیادی مقصد طلبہ کو عملی طور پر مریضوں اور کمیونٹی سے قریب کرنا تھا۔ چونکہ یہ طلبہ نرسنگ کے میدان میں نئے ہیں، اس لیے اس ایکٹیویٹی کے ذریعے انہوں نے:
1. مریضوں سے انٹرویونگ اسکلز سیکھے۔
2. بیماریوں کو سمجھنے اور پڑھنے میں دلچسپی پیدا کی۔
3. مریضوں سے مؤثر بات چیت اور کونسلنگ کرنے کا طریقہ سیکھا۔
4. کمیونٹی میں بیماریوں کی روک تھام اور آگاہی پھیلانے کی عملی مشق کی۔

الحمد للہاکبر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ نرسنگ کالج مانسیرہ کے طلبہ و طالبات نے بی ایس این فورتھ سمسٹر کے امتحانات ...
17/09/2025

الحمد للہ
اکبر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ نرسنگ کالج مانسیرہ کے طلبہ و طالبات نے بی ایس این فورتھ سمسٹر کے امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 100% رزلٹ اور 4.0 GPA کے ساتھ نئی تاریخ رقم کر دی۔ یہ اعزاز نہ صرف مانسیرہ بلکہ پورے ہزارہ ڈویژن کے لئے باعثِ فخر ہے۔
ہمارے طلبہ و طالبات نے اپنی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کے ساتھ ادارے کا نام روشن کیا اور اپنی کامیابی سے معاشرے میں علم و خدمت کے چراغ کو مزید فروزاں کیا۔
ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اور تمام کامیاب طلبہ و طالبات، ان کے والدین اور معزز اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

الحمدللہپہلا فہم القرآن کانفرنس، جس کا انعقاد ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنسز اور اکبر گروپ آف کالجز کے اشتراک سے اکبر لائ...
16/09/2025

الحمدللہ
پہلا فہم القرآن کانفرنس، جس کا انعقاد ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنسز اور اکبر گروپ آف کالجز کے اشتراک سے اکبر لائف لائن فاؤنڈیشن کے تحت کیا گیا،
یہ کامیابی پوری اکبرین فیملی، آسٹ فیملی، معزز اساتذہ، فیکلٹی ممبران اور عزیز طلبہ و طالبات کی محنت اور تعاون کا نتیجہ ہے۔ آپ سب اس پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد کے مستحق ہیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور شکر گزار ہیں
ہم تمام معزز مہمانان، اساتذہ اور طلبہ کو اس بابرکت پروگرام میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں تاکہ ہم سب مل کر قرآن فہمی کے اس پیغام کو عام کریں۔
اکبر گروپ آف کالجز & اکبر لائف لائن فاؤنڈیشن

السلام علیکمڈپلومہ پروگرام کے حالیہ نتائج کے موقع پر میں تمام معزز اساتذہ کرام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہو...
13/09/2025

السلام علیکم
ڈپلومہ پروگرام کے حالیہ نتائج کے موقع پر میں تمام معزز اساتذہ کرام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ نتائج آپ سب کی محنت، رہنمائی اور لگن کا عملی ثبوت ہیں۔
ہم سب کا فرض ہے کہ آنے والے وقت میں مزید محنت اور بہتر حکمتِ عملی کے ساتھ ان نتائج کو مزید شاندار بنایا جائے۔ یقینا اس کامیابی کے سفر میں اساتذہ کرام، طلباء اور ادارے کی مشترکہ کوششیں ہی اصل کامیابی کی ضمانت ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں علم اور خدمت کے میدان میں مزید ترقی عطا فرمائے۔
آمین۔

الحمدللہآج Association of Private Nursing & Allied Health Sciences Institutions, Hazara Division کی میٹنگ کامیابی کے سات...
12/09/2025

الحمدللہ
آج Association of Private Nursing & Allied Health Sciences Institutions, Hazara Division کی میٹنگ کامیابی کے ساتھ ہو ہوئAbbottabad College of Nursingمنعقد ہارون صاحب نے اس کی صدرات کی۔
تمام معزز ممبران اور اداروں کے نمائندگان کی بھرپور شرکت پر دلی شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔ میٹنگ میں مندرجہ ذیل ایجنڈا پر بات ہوئی:
ایجنڈا نکات
1️⃣ جاری تعلیمی اور انتظامی امور کا جائزہ۔
2️⃣ ممبر اداروں کے درمیان تعاون اور باہمی روابط کو فروغ دینے پر مشاورت۔
3️⃣ پالیسی اپڈیٹس اور ریگولیٹری معاملات پر غور۔
4️⃣ مستقبل کی منصوبہ بندی اور آئندہ سرگرمیوں کی حکمت عملی۔
5️⃣ دیگر امور جو چیئر کی اجازت سے پیش کیے گئے۔
میٹنگ میں اراکین نے قیمتی تجاویز دیں اور باہمی اتفاق سے یہ طے پایا کہ تمام ادارے مل جل کر نرسنگ اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
شکریہ و دعا کے ساتھ
Association of Private Nursing & Allied Health Sciences Institutions, Hazara Division

الحمدللہ سب سے پہلے اللہ کا شکر اداکرتے ہوے اور  کامیاب ہونے والے تمام طالبہ و طالبات تمام فیکلٹی ممبران اور  طلبہ طالبا...
12/09/2025

الحمدللہ سب سے پہلے اللہ کا شکر اداکرتے ہوے اور کامیاب ہونے والے تمام طالبہ و طالبات تمام فیکلٹی ممبران اور طلبہ طالبات کے والدین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں یقینا یہ ہماری محنتی وکابل ایڈمنسٹریشن ،فیکلٹی ،سٹوڈنٹس کی محنت اور ان کے والدین کا اکبر گروپ اف کالجز پہ اعتماد کرنے کا نتیجہ ہے انشاءاللہ اکبر گروپ آف کالجز کی انتظامیہ اللہ کے فضل و کرم آپ تمام والدین کے کیے گئے اعتماد اور سٹوڈنٹ میں سجائے ہوئے خوابوں کو تعبیر میں ہمیشہ کی طرح مستقبل میں بھی اپنا اہم کردار ادا کرتی رہے گی اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر رہے

11/09/2025
11/09/2025

Address

Mansehra

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Akbar Institute of Medical Sciences and Nursing College posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Akbar Institute of Medical Sciences and Nursing College:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram