26/08/2025
                                            ہنگامی اطلاع:
 آشوب چشم (Conjunctivitis) کی وبا پھیل رہی ہے!
مانسہرہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں آشوب چشم (Conjunctivitis) جو آنکھوں کی ایک متعدی بیماری ہے، تیزی سے پھیل رہی ہے۔ یہ وائرل یا بیکٹیریل انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہے۔
  علامات:
- آنکھوں کا سرخ ہونا
- آنکھوں میں خارش یا جلن
- آنکھوں سے پانی بہنا یا رطوبت کا اخراج
- صبح اٹھنے پر آنکھوں میں خشکی اور پس جم جانا
  فوری احتیاطی تدابیر:
1. آنکھوں کو چھونے سے گریز کریں اور بار بار ہاتھ دھوئیں۔
2. ہاتھوں کو آنکھوں، ناک اور منہ سے دور رکھیں۔
3. ٹشو یا صاف رومال استعمال کریں اور استعمال کے فوری بعد ضائع کردیں۔
4. عينک (شيشے) استعمال کریں تاکہ آنکھوں کو چھونے سے بچا جا سکے۔
5. ٹاول، رومال یا دیگر ذاتی استعمال کی چیزیں کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔
6. عوامی مقامات پر جانے سے گریز کریں اور سماجی دوری اختیار کریں۔
7. آنکھوں میں دوائی ڈالنے سے پہلے ہاتھ اچھی طرح دھوئیں۔
  علاج:
- خود علاج سے گریز کریں۔
- فوری طور پر قریبی ڈاکٹر یا ہسپتال سے رجوع کریں۔
- ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کوئی بھی آئی ڈراپ استعمال نہ کریں۔
 اگر آپ متاثر ہیں تو:
- گھر پر ہی رہیں اور دوسروں کے ساتھ میل جول سے پرہیز کریں۔
-  تاکہ دوسروں میں یہ بیماری نہ پھیلے۔
- ڈاکٹر کے مشورے سے مکمل علاج کریں۔
آشوب چشم بہت تیزی سے پھیلنے والی بیماری ہے، احتیاط ہی بچاؤ ہے!
یہ معلومات عوامی بہبود کے لیے شائع کی جا رہی ہیں۔ براہ کرم اسے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ معاشرے کو اس متعدی بیماری سے بچایا جا سکے۔
صحت مند زندگی، پرسکون معاشرہ