16/09/2024
#جگر کی گرمی کا علاج
قدرت کاملہ نے انسان کے جسم کی مشینری کو بڑے ہی احسن طریقے سے جوڑ دیا ہے کہ ھر اعضإ کا تعلق دوسرے اعضا سے ایک ربط کو قاٸم کردیا ہے اگر ایک رگ متاثر ہوتی ہے تو پورا جسم تکلیف کو متاثر کرتا ہے یہ میرے رب کی رحمت ہے اہل عقل اور شعور رکھنے والے لوگوں کے لیے بہت بڑی نشانی ہے اسی طرح انسان کی اس مشینری میں ایک ایسا پرزہ ہے جسکو جگر کہتے ہیں دوسرا پرزہ معدہ ہے جوکہ آجکل ہر انسان کی زبان پہ سوار ہے کہ معدہ کام نہیں کرتا لوگ اسپشلسٹ ڈاکٹروں پروفیسروں کے پاس جاکر ہزاروں روپیہ گل کرتے ہیں لیکن رزلٹ زیرو ملتا ہے جب دوائی چھوڑ دو تومرض پھر سے رواں دواں ہوجاتا ہے, اسکی وجہ ہماری ناقص غذا اور زھریلا پانی ہے. دوسری چیز ہماری غذا کی بے ترتیبی ہے کہ اٸس کریم کے بعد بوتل سموسہ پکوڑا چکن چیپس برگر شوارما کے ساتھ یخ ٹھنڈے مشروبات اور رات کو ٹھنڈا دودھ پی کر سونا ہوتا ہے جس سے سب سے پہلے ہمارا معدہ خراب ہوتا ہے بعد میں جگر بھی پارا پارا ہو جاتا ہے اور اسکے ساتھ lFT والیم بڑھ جاتے ہیں کیونکہ جگر ہمارے جسم کا ایک ایسا عضو ہے جو نہ زیادہ گرمی برداشت کرتا ہے نہ ہی سردی کو برداشت کرتا ہے اور ناقص خوراک کی وجہ سے خراب ہوجاتا ہے اور ھیپاٹاٸٹس ABC جیسے مہلک امراض کی طرف چلا جاتا ہے اور ہمیں پتہ بھی نہیں ھوتا کہ ہمارے ساتھ کیا بیت چکا ہے دوستو بات کو آگے لے کر چلو تو ایک کتاب لکھ دوں لیکن وقت کی نزاکت کے ساتھ مختصر کرنا چاہتا ہوں تاکہ اسان الفاظ میں بات سمجھ آجاے
#مثال
پیٹرول ٹینکی میں ہوتا ہے اور وہی پیٹرول انجن کو چلاتا ہے اور پورے سسٹم کو حرارت دیتا ہے یہ کبھی نہیی ھوا کہ سارا سسٹم ٹھنڈا رہے اور گرم صرف سلنسر ہو جائے سمجھانے کا مقصد یہ ہے کہ ہمیشہ گرمی جگر میں پہلے ہوتی ہے معدہ کی وجہ سے بعد میں یہ گرمی گرودں میں پھر مثانہ میں پہنچتی ہے جس کی وجہ سے پشاپ کی رنگت پیلی کبھی خون امیز ہوتی ہے اگر جگر میں گرمی حد سے بڑ جاے تو پیلیا ہونے کا اندیشہ ہو جاتا ہے اس مرض میں صفرا یعنی bileasid بڑھ جاتا ہے جونہی خشکی بڑھے گی تو ساتھ گرمی بھی اپنی حدوں کو کراس کراس کرے گی اور صفرا کا مادہ گاڑھا ہوتا جائے گا اور جسم کی باریک رگوں میں blockage کا باعث بھی بن سکتا ہے گرم وتر ادویات سے علاج ممکن ہے۔
#علامات
سر کا بھاری پن جسم سوکھتے چلے جانا مسلز کا کمزور ھونا ہر وقت تھکاوٹ محسوس کرنا سستی کاہلی چڑچڑا پن غصہ آنا معدہ وجگر میں گرمی و خشکی کا اعتدال سے تجاوز کر جانا چکر آنا پیٹ پھولنا گیس تزابیت ہونا ڈر خوف رہنا ہر وقت سوچتے رہنا بلڈ پریشر ہائے ہونا چہرے کی رنگت ھلکی زردی مائل ہوجانا جریان اح**ام مذی ودی قطرے آنا پیشاب جل کر انا بیوی سے بے رغبتی اعضاے ریسہ کا کمزور ہونا
ڈپرشن ٹینشن تنہاہ پسندی وغیرہ
#علاج
اول تو کوشش کریں کے ٹوٹکوں سے دور رہ کر کسی اچھے حکیم سے ملکر پراپر طریقے سے علاج کروائیں اگر آپ کسی حکیم سے ملکر علاج کروائیں گے تو وہ اپنے تجربے کی مدد سے ادویات پرہیز اور خوراک تجویز کرے گا تو مرض آہستہ آہستہ ختم ہونے لگے گا اللہ کے حکم سے۔
وہ ادویات جو پنسار سے آپکو مل جائیں گی۔
جوارش آملہ صبع خالی پیٹ ڈیرھ گلاس پانی سے رات کو حب تنکار گرم دودھ سے دو عدد
دوپیر کو
دو کیلے دوسیب دوگاجر دوکھیرے ایک ٹماٹر ایک چھوٹا سا پیاز سلاد بنائیں اور سیاہ نمک چھڑک کر لیموں نچوڑ کر کھائیں الحمدللہ سوفیصد علاج خزاں کے موسم میں بہار تازہ کا پیغام ثابت ہوگا
جو لکھا آپکی بھلائی کے لیے لکھا اب آپ گالی دیں یا برا کہیں آپکی مرضی ہے اللہ سبکو سلامت رکھے
دوستو
ہمارا جگر ایک ایسا نازک عضو ہے اور ہمارے نظام زندگی کو چلانے کے لیے ہر قسم کے کیمیکل پیدا کرتا ہے اور جس اعضا کو جس کیمیکل کی ضرورت ہوتی ہے وہاں تک پہچانا جگر کا ہی کام ہے آپ جیسی غذا کھائیں گے یہ کیمیکل بھی ویسا ہی پیدا کرے گا اور امراض جگر کا علاج کرنے سے ہی ختم ہوسکتے ہیں کیونکہ بہت سے امراض جگر کے مزاج کے بگاڑ کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں اور جگر کے مزاج کو درست کرلینے سے ہی وہ حل ہو جاتے ہیں اس میں ھربل علاج بہت کارگر ثابت ہوتا ہے اگر درست تشخیص کرکے کیا جائے تو۔
(B.U.M.S) (M.M.P.S)
03478200477
03205755255