Al-Sehat Homoeopathic Clinic

Al-Sehat Homoeopathic Clinic General Health and Wellbeing

سب سے زیادہ استعمال ہونے والی دوا *درد کی گولی* ہے جو ہر گھر میں بے دریغ استعمال ہوتی ہے۔ خصوصا عورتیں گھر کے کام کاج سے...
08/02/2026

سب سے زیادہ استعمال ہونے والی دوا *درد کی گولی* ہے جو ہر گھر میں بے دریغ استعمال ہوتی ہے۔ خصوصا عورتیں گھر کے کام کاج سے تھک جاتی ہیں تو لے لیتی ہیں یا وہ بزرگ جن کو جوڑوں کے دردوں کی بیماری چل رہی ہو وہ لیتے رہتے ہیں۔ یہ درد کی گولی بہت نقصان دہ ہے، آہستہ آہستہ گردوں کو ناکارہ کر دیتی ہے۔ بہت مشاہدہ ہوا کہ ابتداء دردوں کی گولیاں کھانے سے ہوئی اور آخر کار انجام گردوں کی خرابی تک پہنچا۔

ایک تازہ مثال سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
کل ایک صاحب مشاورت کے لیے کلینک حاضر ہوئے اور بتایا کہ ایک قریبی رشتہ دار ہیں جن کے جسم میں بہت درد ہیں تو کوئی ایسی درد کی گولی دیں جس سے وہ سکون میں آ جائے۔

*آپ قارئین بخوبی جانتے ہیں کہ ہم کبھی بھی کسی مرض کے نام پر دوائی تجویز نہیں کرتے۔ بلکہ مریض کی مکمل کیس ہسٹری، موجودہ علامات، لیبارٹری ٹیسٹ رپورٹس، جسمانی و ذہنی کیفیت کا تسلی بخش جائزہ لے کر کسی نتیجہ پر پہنچتے ہیں پھر دوا تجویز کرتے ہیں۔*

اس لیے میں نے ان سے تفصیل پوچھی جو انہوں نے نہ چاہتے ہوئے تھوڑی تھوڑی بتا دی۔ مریضہ کی عمر 18 سال، تقریبا دو سال سے جوڑوں کے دردوں کا شکار۔ کبھی ایک جوڑ درد کرتا ہے تو کبھی دوسرا، کبھی بازو پکڑ کر روتی ہے تو کبھی ٹانگ۔ بہت دبانے سے بھی درد کم نہیں ہوتا۔ ان کے بقول اب وہ چارپائی پر ہے اور جسم اکڑ چکا ہے، ڈاکٹرز کوئی مرض نہیں بتاتے کہتے ہیں ٹیسٹ ٹھیک ہیں۔ اب یہاں ہم کیسے نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں، کیسے دوائی تجویز کر سکتے ہیں۔ اتنی نوجوانی کی عمر میں وہ چارپائی پر چلی گئی اور لواحقین چاہتے ہیں کہ درد کی گولی مل جائے۔

اس مریضہ کو مکمل علاج کی ضرورت ہے نہ کہ صرف درد کی گولی کی۔ نجانے درد کی کتنی گولیاں وہ کھا چکی ہو گی اور مرض تو اپنی جگہ مزید بڑھتا جا رہا ہے۔ درد کی گولی جسے عرف عا م میں پین کلر کہا جاتا ہے اس کا سب سے بڑا نقصان یہی ہوتا ہے کہ مریض سمجھتا ہے کہ مجھے آرام ہے جبکہ مرض بڑھتا جاتا ہے، کئی مرتبہ مرض دوسری صورت اختیار کر جاتا ہے یا مرض بگڑ جاتا ہے۔

اس لیے چاہیے کہ اپنی تکلیف یا درد کے لیے ابتداء سے ہی اچھی جگہ سے علاج شروع کیا جائے اور علاج بھی وہ ہو جو نقصان دہ نہ ہو، بے ضرر ہو۔
=====================
*الصحت ہومیوپیتھک کلینک*
آپ کی صحت کے لیے کوشاں

*برانچ 1:* عزیزآباد، ایوب خان چوک،
بائی پاس نزد دستور مارکی ہال مانسہرہ 3759575-0333
*اوقات کار:* پیر۔منگل۔بدھ۔جمعرات
دن 03:30 تا عشاء

*برانچ 2:* میر کالونی، نزد ایلمنٹری کالج، سلک وے سی۔این۔جی غازیکوٹ مانسہرہ 3759575-0333
*اوقات کار:* ہفتہ ۔ اتوار۔
دن 03:30 بجے تا عشاء

*گردے فیل کا مریض*گذشتہ ہفتہ ایک مریضہ کلینک پر لائی گئیں جن کے گردے بہت خراب ہو چکے تھے اور ڈاکٹرز نے ڈائلاسز کا بتایا ...
27/01/2026

*گردے فیل کا مریض*

گذشتہ ہفتہ ایک مریضہ کلینک پر لائی گئیں جن کے گردے بہت خراب ہو چکے تھے اور ڈاکٹرز نے ڈائلاسز کا بتایا تھا کیونکہ یوریا، کریٹانین بہت زیادہ تھے۔ دو سال سے بہت سے علاج کروا رہے ہیں مگر صحتیاب نہیں ہوئیں۔ مریضہ کو یورک ایسڈ، شوگر، اور گردوں کے امراض لاحق ہیں۔ خاص بات کہ 20 دن سے مریضہ نے کچھ کھایا نہیں کیونکہ جب بھی پانی پیتیں یا کچھ کھاتیں تو فورا قے کر دیتی تھیں۔ اس لیے روزانہ ڈرپس لگا کر گذارہ کیا جاتا تھا۔ مریضہ بہت مایوس، بہت پریشان، زبان پر کٹ بنے ہوئے اور منہ میں چھال تھی۔

مریضہ چلنے پھرنے سے قاصر تھیں، ان کا معائنہ گاڑی میں ہی کیا گیا۔ بہت ٹھنڈے پانی کی طلب رکھتی تھیں، آدھا گلاس پانی کا پلایا گیا تو ایک منٹ سے بھی پہلے قے ہو گئی۔ مریضہ کی ساری صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک دوا کی چند خوراکیں دی گئیں اور آدھا گلاس پانی کا پلایا گیا۔ اس کے بعد 40 منٹ تک مریضہ ہماری نگرانی میں رہیں مگر دوبارہ قے نہیں ہوئی، الحمدللہ۔

ابھی دو دن پہلے یہی مریضہ دوبارہ لائی گئیں تو دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اب ماشاءاللہ بہت بہتر ہیں۔ تھوڑا تھوڑا کھانے لگی ہیں، پانی بھی تھوڑا تھوڑا لیتی ہیں۔

سارے لواحقین بہت خوش اور مطمئن تھے۔ ان کو تسلی دی کہ وقت لگے گا کیونکہ مسئلہ پرانا ہے مگر امید رکھیں، انشاءاللہ وہ ٹھیک ہو جائیں گی اور ڈائلاسز کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔

یہ ہے ہومیوپیتھک علاج کہ بغیر سائیڈ افیکٹ کے اور بغیر نقصان کے مریض کی صحت بحال ہوتی ہے۔ ہم ایسے بہت سے گردوں کے مریضوں کا تسلی بخش علاج کر چکے ہیں اور وہ نارمل زندگی گذار رہے ہیں۔ گردوں کی پتھری کا بھی بہتر علاج موجود ہے، آپریشن کروانے یا شعائیں لگوانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اگر آپ بھی یا آپ کا عزیز، رشتہ دار گردوں کی بیماری میں مبتلا ہے تو تسلی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہم کوشش کرتے ہیں، شفاء اللہ کریم کے اختیار میں ہے۔

*الصحت ہومیوپیتھک کلینک*
آپ کی صحت کے لیے کوشاں

*برانچ 1:* عزیزآباد، ایوب خان چوک،
بائی پاس نزد دستور مارکی ہال مانسہرہ 3759575-0333
*اوقات کار:* پیر۔منگل۔بدھ۔جمعرات
دن 03:30 تا عشاء

*برانچ 2:* میر کالونی، نزد ایلمنٹری کالج، سلک وے سی۔این۔جی غازیکوٹ مانسہرہ 3759575-0333
*اوقات کار:* ہفتہ ۔ اتوار۔
دن 03:30 بجے تا عشاء

Free Homoeopathic Medical Camp
01/01/2026

Free Homoeopathic Medical Camp

*Migraine*مائیگرین دراصل آدھے سر کا درد ہوتا ہے جس کو درد شقیقہ بھی کہتے ہیں۔ عام طور پر اس کو ناقابل علاج سمجھا جاتا ہے...
21/12/2025

*Migraine*

مائیگرین دراصل آدھے سر کا درد ہوتا ہے جس کو درد شقیقہ بھی کہتے ہیں۔ عام طور پر اس کو ناقابل علاج سمجھا جاتا ہے اور درد کی دوائیں سالہا سال استعمال کرنی پڑتی ہیں۔ مگر ہومیوپیتھی میں اس کا علاج ممکن ہے۔

آج ہم مائیگرین کے ایک کیس پر بحث کرتے ہیں۔ ایک مریضہ عمر 15 سال، 29 مئی 2024 کو ہمارے کلینک پر آئی جو گذشتہ 2 سال سے سر درد کا شکار تھی۔ مریضہ کے ساتھ ساتھ گھر والے بھی بہت پریشان تھے اور وہ پہلے بہت علاج کروا چکے تھے۔ ہومیوپیتھک طریقہ علاج کے تحت ہم مریض کی مکمل صحت کے بارے میں معلومات لیتے ہیں۔ درد سر کی دائیں جانب ہوتا تھا جو اکثر دوپہر سے مغرب تک زیادہ ہوتا تھا (سکول میں سٹڈی متاثر ہو جاتی)۔ درد کے ساتھ متلی (دل میلا ہونا) بھی تھی۔ بھوک کم تھی، دن 10 سے 11 بجے کے دوران کھانے کو دل کرتا تھا۔ شام کے وقت سستی، نڈھالی اور تھکاوٹ زیادہ محسوس ہوتی تھی۔

مریضہ کا Hb بھی کم تھا، پسینہ زیادہ آتا تھا، گرمی زیادہ محسوس ہوتی تھی۔ اس کے علاوہ مسلسل زکام بھی رہتا تھا۔

دو ہفتوں کی دوا سے مریضہ کا درد سر بہت حد تک کم ہو گیا، زکام کم ہو گیا، سٹڈی میں دل لگنے لگا۔ عمومی صحت میں بہتری آ رہی تھی۔

چند نئی علامات ظاہر ہوئیں۔ لیکوریا، بار بار پیشاب کی حاجت وغیرہ۔ مزید دو ہفتوں کی دوا سے کافی بہتری آئی۔ ڈیڑھ ماہ کے دورانیہ میں مریضہ کی مکمل صحت بحال ہوئی اور خصوصی طور پر مائیگرین جیسے مرض کی شفا ممکن ہوئی۔

====================
*الصحت ہومیوپیتھک کلینک*
اوقات کار:
*موسم سرما:* سہ پہر 3:30 تا عشاء
*موسم گرما:* سہ پہر 04:30 تا عشاء
*برانچ 1:* پیر تا جمعرات
ایوب خان چوک، بائی پاس، نزد دستور مارکی شادی ہال مانسہرہ

*برانچ 2:* میر کالونی، نزد ایلمنٹری کالج، غازیکوٹ مانسہرہ
فون نمبر: 03333759575

13/11/2025
Severe infection in infants اس بچی کی عمر 6 ماہ ہے۔ اس کو شدید سکن انفیکشن ہوا جس سے جلد پر پس والے دانے بن گئے۔ پس نکل ...
01/11/2025

Severe infection in infants

اس بچی کی عمر 6 ماہ ہے۔ اس کو شدید سکن انفیکشن ہوا جس سے جلد پر پس والے دانے بن گئے۔ پس نکل کر زخم بننا شروع ہو گئے تھے۔

والدین بچی کو ایک چائلڈ اسپیشلسٹ کے پاس لے کر گئے۔ وہاں ٹیسٹ ہوا تو پتا چلا انفیکشن بہت زیادہ ہے جبکہ پلیٹلیٹس Platelets بھی بہت کم ہو چکے تھے۔ ڈاکٹر صاحب نے فوری طور پر انجیکشنز لگانے کی تجویز دی تاکہ انفیکشن کو جلد سے جلد کنٹرول کیا جا سکے مگر والدین نے ہومیوپیتھک علاج کو ترجیح دی۔ وہ اپنی فیملی کا علاج ہمارے کلینک سے کرواتے ہیں اس لیے اس بچی کو لے کر حاضر ہوئے۔ بچی کی مکمل کیس ٹیکنگ کر کے علاج شروع کیا گیا۔ الحمدللہ ایک ہفتہ کے اندر انفیکشن ختم ہو گیا اور پلیٹلیٹس بھی نارمل رینج میں آ گئے۔ بچی کی مکمل صحت بحال ہو گئے، نیند بہتر ہو گئی، ایکٹیوٹی بہتر ہو گئی بغیر کسی سائیڈ افیکٹ کے۔

*الصحت ہومیوپیتھک کلینک*
اوقات کار:
موسم سرما: سہ پہر 3:30 تا عشاء
موسم گرما: سہ پہر 04:30 تا عشاء
برانچ 1- پیر تا جمعرات
ایوب خان چوک، بائی پاس، نزد دستور مارکی شادی ہال مانسہرہ

برانچ 2- میر کالونی، نزد ایلمنٹری کالج، غازیکوٹ مانسہرہ
فون نمبر: 03333759575

Uterine Fibroid and Ovarian Cyst یہ جس مریضہ کی رپورٹس آپ دیکھ رہے ہیں ان کے پیٹ میں رسولی تھی ساتھ ایک سسٹ یعنی پانی کی...
01/11/2025

Uterine Fibroid and Ovarian Cyst

یہ جس مریضہ کی رپورٹس آپ دیکھ رہے ہیں ان کے پیٹ میں رسولی تھی ساتھ ایک سسٹ یعنی پانی کی تھیلی بھی تھی۔

پہلی رپورٹ 2025-09-03 کی ہے جس میں 41mm کی ایک بڑی رسولی اور 52mm کی سسٹ(پانی کی تھیلی) موجود ہیں۔

جبکہ دوسری رپورٹ 2025-10-24 کی ہے جس میں رسولی تو بالکل ختم ہو چکی ہے (الحمدللہ) اور سسٹ کا سائز کم ہو کر 45 تک آ چکا ہے۔

اللہ کا بڑا فضل ہوا کہ دو ماہ سے بھی کم وقت میں رسولی ختم ہو گئی۔ سسٹ ابھی ہے مگر اس کا سائز کم ہوا ہے اس لیے مریضہ کا علاج ابھی جاری ہے۔

اگر آپ کا بھی کوئی مریض ہو تو تسلی سے رابطہ کریں، انشاءاللہ ہومیوپیتھک علاج سے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا اور سرجری یا آپریشن کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

*الصحت ہومیوپیتھک کلینک*
برانچ 1۔ پیر تا جمعرات
ایوب خان چوک، بائی پاس نزد دستور مارکی شادی ہال مانسہرہ۔
برانچ 2۔ ہفتہ و اتوار
نزد ایلمنٹری کالج، غازیکوٹ، شاہراہ ریشم مانسہرہ۔
فون نمبر: 3759575-0333

چھائیاں جلد پر بھورے یا سیاہ دھبوں کی شکل میں ظاہر ہوتی ہیں، جو زیادہ تر چہرے، گالوں، ماتھے اور ناک پر بنتی ہیں۔ ان کی و...
25/10/2025

چھائیاں جلد پر بھورے یا سیاہ دھبوں کی شکل میں ظاہر ہوتی ہیں، جو زیادہ تر چہرے، گالوں، ماتھے اور ناک پر بنتی ہیں۔ ان کی وجہ جلد میں میلانن (melanin) کی زیادتی ہے جو سورج کی شعاعوں، ہارمونل تبدیلیوں یا وٹامنز کی کمی کی وجہ سے بڑھ سکتی ہے۔ ان سے بچاؤ کے لیے سن بلاک استعمال کرنا، صحت مند اور متوازن غذا کھانا اور جلد کو سورج کی براہ راست روشنی سے بچانا ضروری ہے۔

وجوہات

سورج کی شعاعیں:

سورج کی تیز روشنی جلد میں میلانن کی مقدار بڑھا سکتی ہے۔

ہارمونز میں تبدیلی:

حمل کے دوران یا زچگی کے بعد ہونے والی ہارمونل تبدیلیاں چھائیوں کا سبب بن سکتی ہیں۔

وٹامن کی کمی:

وٹامن ڈی، بی12 اور فولک ایسڈ کی کمی چھائیوں کا باعث بن سکتی ہے۔

جلد کی دیکھ بھال:

کچھ کریمیں جو جلد کو خراب کر سکتی ہیں، ان کی وجہ سے بھی چھائیاں بن سکتی ہیں۔

ایکنی (Acne):

ایکنی کے دانوں کے ٹھیک ہونے کے بعد ان کے کالے نشانات بھی چھائیوں میں بدل سکتے ہیں۔

بچاؤ اور علاج

سن بلاک:

گھر سے باہر نکلتے وقت سن بلاک کا استعمال کریں۔

صحت مند غذا:

پھل، سبزیاں اور وٹامنز سے بھرپور خوراک کا استعمال کریں۔

جلد کو ڈھانپیں:

جلد کو براہ راست دھوپ سے بچانے کے لیے ڈھانپ کر رکھیں۔

ہومیوپیتھی میں چھائیوں کا بہتر علاج موجود ہے۔

اگر آپ اس سلسلہ میں علاج کروانا چاہتے ہیں تو رابطہ کریں۔

آئیں پھر سے فطرت کی طرف، قدرتی طریقہ علاج کی طرف جہاں بہترین صحت آپ کی منتظر ہے۔

========================

اگر آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا کسی بھی قسم کے پرانے اور پیچیدہ مرض میں مبتلا ہے تو تسلی سے رابطہ کیجئے۔ قدم قدم پر آپ کی راہنمائی کی جائے گی۔

==========================

اپنی بہتر صحت کے لیے ہومیوپیتھی کا بے ضرر و قدرتی طریقہ علاج اپنائیں اور ضدی امراض سے چھٹکارا پائیں۔

*ڈاکٹر خورشید احمد*
ہومیوپیتھک فزیشن
(DHMS, BHMS, RHMP)
==========================
*نوٹ:* دور سے آنے والے مریض پہلے فون پر رابطہ کر لیں۔
==========================
*الصحت ہومیوپیتھک کلینک*
1۔ ایوب خان چوک، نزد دستور مارکی، بائی پاس مانسہرہ
*(پیر تا جمعرات)*

2۔ میر کالونی، بالمقابل ایلمنٹری کالج، نزد سلک وے سی۔این۔جی، غازیکوٹ مانسہرہ
*(ہفتہ و اتوار)*

*فون نمبر: 03333759575*
==========================
*موسم سرما:*
سہ پہر 03:00 بجے تا عشاء
*موسم گرما:*
سہ پہر 04:00 بجے تا عشاء
==========================
ہومیوپیتھی کی آگاہی کے لیے اس میسج کو واٹس ایپ، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کریں۔

کیا آپ *ڈینگی بخار* کا شکار ہیں یا *ڈینگی بخار* گذار چکے ہیں اور علاج کروانے کے باوجود خود کو بہتر محسوس نہیں کر رہے۔ جس...
18/10/2025

کیا آپ *ڈینگی بخار* کا شکار ہیں یا *ڈینگی بخار* گذار چکے ہیں اور علاج کروانے کے باوجود خود کو بہتر محسوس نہیں کر رہے۔ جسم میں تھکاوٹ سستی، کمزوری، دردیں یا دیگر تکلیفات میں مبتلا ہو چکے ہیں مثلا معدہ خراب، گردہ و مثانہ کا انفیکشن وغیرہ تو ہومیوپیتھک علاج اپنائیں اور بہترین صحت پائیں بغیر کسی نقصان کے۔

ابھی تین دن پہلے ایک دوست نے رابطہ کیا اور بتایا کہ 9،10 دن پہلے ہمشیرہ کو ڈینگی بخار ہوا تھا، بہت علاج کروا چکے ہیں اور ابھی بھی ایک پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ خرچہ بہت زیادہ ہے، روزانہ صبح و شام تین چار قسم کے انجیکشن لگتے ہیں، چار قسم کی گولیاں اور سیرپ بھی لے رہی ہیں۔ اب ڈینگی بخار تو نیگٹو ہے مگر اس کو گھبراہٹ بہت زیادہ ہوتی ہے، ہاتھ پاوں جلنے لگے ہیں اور بہت گرمائش ہے جسم میں، معدہ میں درد ہے، بہت بے چینی رہتی ہے۔
تازہ ٹیسٹ کروانے سے پتا چلا کہ جگر کا ایک انزائم ALT بہت بڑھ چکا ہے۔

*ہومیوپیتھک علاج* شروع کرنے کے لیے سب سے پہلے مریضہ کی تمام دوائیں بند کروا دی گئیں۔ اور *ہومیوپیتھی* کی *صرف تین دوائیں* مریضہ کو استعمال کے لیے دی گئیں۔ الحمدللہ آج مریضہ %50 سے بھی زیادہ بہتر اور مطمئن ہیں۔ مریضہ کی طاقت بحال ہوئی، نیند بہتر ہوئی، گھبراہٹ ختم ہو گئی، کھانا بہتر کھانے لگیں، بے چینی نہیں رہی۔ یہ سب اللہ کریم کے فضل سے ممکن ہوا۔
یہ ہے ہومیوپیتھک علاج جو محفوظ اور بے ضرر ہے۔

آئیں پھر سے فطرت کی طرف، قدرتی علاج کی طرف جہاں بہترین صحت آپ کی منتظر ہے۔

========================

اگر آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا کسی بھی قسم کے پرانے اور پیچیدہ مرض میں مبتلا ہے تو تسلی سے رابطہ کیجئے۔ قدم قدم پر آپ کی راہنمائی کی جائے گی۔

==========================

اپنی بہتر صحت کے لیے ہومیوپیتھی کا بے ضرر و قدرتی طریقہ علاج اپنائیں اور ضدی امراض سے چھٹکارا پائیں۔

*ڈاکٹر خورشید احمد*
ہومیوپیتھک فزیشن
(DHMS, BHMS, RHMP)
==========================
*نوٹ:* دور سے آنے والے مریض پہلے فون پر رابطہ کر لیں۔
==========================
*الصحت ہومیوپیتھک کلینک*
*برانچ 1۔* ایوب خان چوک، نزد دستور مارکی، بائی پاس مانسہرہ
*(پیر تا جمعرات)*

*برانچ 2۔* میر کالونی، بالمقابل ایلمنٹری کالج، نزد سلک وے سی۔این۔جی، غازیکوٹ مانسہرہ
*(ہفتہ و اتوار)*

*فون نمبر: 03333759575*
==========================
*موسم سرما:*
سہ پہر 03:00 بجے تا عشاء
*موسم گرما:*
سہ پہر 04:00 بجے تا عشاء
==========================
ہومیوپیتھی کی آگاہی کے لیے اس میسج کو واٹس ایپ، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کریں۔

خود بھی فائدہ اٹھائیں اور دوسروں کو بھی شیئر کریں۔
07/10/2025

خود بھی فائدہ اٹھائیں اور دوسروں کو بھی شیئر کریں۔

Address

Azizabad, Chakia Road, New Bypass, Ayub Khan Chowk
Mansehra

Opening Hours

Monday 16:00 - 19:30
Tuesday 16:00 - 19:30
Wednesday 16:00 - 19:30
Thursday 16:00 - 19:30

Telephone

+923333759575

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Sehat Homoeopathic Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share