24/02/2025
لبوب کبیر خاص الخاص
طب یونانی اور طب اسلامی کا مشہور معجون ہے۔ جسے خاص طور پر مردانہ کمزوری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ لبوب کبیر میں تقریبا اڑتالیس سے پچاس اجزاء شامل ہیں، جن میں بعض بہت مہنگے بھی ہیں، چنانچہ آج کل کئی لوگ ان مہنگے اجزاء کو نکال کر باقی اجزاء سے بھی لبوب کبیر تیار کرتے ہیں۔ اگرچہ وہ بھی مفید ہی ہوتے ہیں لیکن اصل اجزاء مہنگے والے اجزاء ہی ہیں جن کو شامل کیے بغیر مکمل فائدہ حاصل نہیں کیا جاسکتا۔۔
لبوب کبیر حکیم کبیر الدین کی زندگی کا ایک مجموعی مرکب تھا جسطرح حکیم جالینوس کا جوارش جالینوس جو کہ ایک شہزادی کی خواہش پر بنایا گیا تھا
ہر دور میں بادشاہوں کی خواہش پہ کچھ نہ کچھ تیار ھوتا رہا اور پھر ایسی تاریخ رقم ھوئی کہ آج تک طب کے یہ نایاب مرکب ہر طبیب کے زبان زد عام ہیں۔
یہ مرکب مغل شاہی میں بہت مشہور ھوئے اور پھر نواب لوگوں اور حسن پرست لوگوں کا شوق بن گئے کیونکہ اس مرکب کی خاصیت ھے کہ انسان کو جلدی بڑھاپا نہیں آتا اور گئی گزری جوانی واپس آجاتی ھے المختصر مردانہ جاہ و جلال کا سمندر ھے اور اسکے اثرات تین نسلوں تک رہتے ہیں بشرطیکہ اجزاء خالص اور پورے وزن سے بنایا جائے اب تو ماشاءاللہ حکماء جند بیدستر اور ریگ ماہی کھلا رہے ہیں جو کہ قطعی حرام ھے اور مضر صحت( گردہ پھیپھڑہ ) ہیں
ایک بات اور واضح کرتا چلوں کہ لبوب کبیر یا معجون کستوری بیش قیمت ھے آٹھ دس ہزار میں نہیں ملتا سب دھوکہ ھے محتاط رہیں ۔
نوٹ:: یہ نسخہ چونکہ بیش قیمت ہے لہذا بادشاہوں، امراء اور صاحب استطاعت افراد کے لیے ہے۔
لبوب کبیر کے اثرات
لبوب کبیر کے بارے ایک بات یاد رکھنی چاہیے یہ کوئی سٹیرائیڈ نہیں ہے، یا انگریزی ادویات کے طرح سریع الاثر یا فوری اثرات ظاہر نہیں کرتا، بلکہ اس کے اثرات آہستہ آہستہ ظاہر ہوتے ہیں، اس لیے سردیوں کے موسم میں ایک سے دو ماہ تک مسلسل اس کو استعمال کرنا چاہیے، کچھ دوست آدھا کورس یا دس دن کے استعمال کی ضد کرتے ہیں تو جناب دس پندرہ دن میں نتائج حاصل کرنا ناممکن ھے۔ ہاں البتہ جند بیدستر وغیرہ یا سٹیرائیڈز والے معجون فی الفور اثر دکھاتے ہیں۔
لبوب کبیر برائے خواتین
لبوب کبیر کو نہ صرف مرد استعمال کرسکتے ہیں بلکہ خواتین بھی استعمال کرسکتی ہیں، خاص طور وہ خواتین جو گھر کا کام کاج کرتی ہیں جس سے تھکاوٹ، نکاہت اور پٹھوں کی کمزوری اور کھچاو ہو جاتا ہے۔ اسی طرح ان خواتین کو بھی استعمال کرایا جاسکتا ہے جن میں خواہش کم ہوتی ہے یا بالکل نہیں ہوتی، بچہ دانی کی کمزوری اور حمل کا ضائع ھونا لیکوریا اور ہارمونز پرابلم میں استعمال مفید ھے ، مسلسل ایک دو ماہ استعمال سے جنسی خواہش میں اضافہ ہوگا یعنی سرد مہری کا مکمل علاج ھے۔
لبوب کبیر کے فوائد
ایک ہی وقت میں ہر کمزوری کا مکمل علاج ھے۔
چہرے پر نور لاتا ھے اور لالی آتی ھے
مقوی باہ و مردانہ کمزوری کو دور کرے۔
مردانہ جاہ و جلال میں اضافہ کرتا ھے
عارضہ قلب میں بہت مفید ھے مگر مناسب بدرقہ ضروری ھے۔
مادہ منویہ کو پیدا کرے۔
ٹائمنگ میں اضافہ کرے۔
عام جسمانی کمزوری کو دور کرے۔
کام کاج کے بعد تھکاوٹ اور نکاہت کو دور کرے۔
اعصاب اور پٹھوں کو طاقت دے۔
گردوں کو طاقت دے اور صحت مند بنائے۔
انسان کے DNA اور مین جینز کو از سر نو تعمیر کرتا ھے۔
بال جلدی سفید نہیں ھونگے جسم ساری زندگی نہیں لڑکھڑائے گا ۔
اجزائے نسخہ:-
ھوالشافی
ثعلب مصری٫ نارجیل دریائی ٫مغز چڑیا بریاں، خشخاص ہر ایک 30گرام
مغز پستہ، مغز بادام،مغز فندق،مغز حبۃ الخضرا،مغز اخروٹ،مغز چلغوزہ
مغز حب الزلم ،ماہی روبیاں،شقاقل مصری،خولنجاں ،بہمن سرخ ،بہمن سفید
تودری سرخ ،تودری زرد،سنڈھ،کنجد،دارچینی ہر ایک 15گرام
سورنجاں شیریں،بوزیدان ،نعناع خشک ہر ایک 12 گرام
سنبل الطبیب،سعد کوفی،قرنفل،کباب چینی ،اندر جو شیریں ،درونج عقربی
نرکچور،حب القلقل،تخم گاجر,تخم مولی,تخم شلجم ,تخم پیاز ,تخم اسپت اور
تخم ہلیلون ہرنایک 10 گرام
جوزبواء ،بسباسہ ،چھڑیلہ ہر ایک 6گرام
عود 5گرام
زعفران 12گرام
مصطگی رومی 12گرام
ورق نقرہ 36 عدد
ورق سونا 18 عدد
عنبر 3گرام
مشک 3 گرام
*طریقہ تیاری:-
تمام ادویات قابل اعتماد سٹور سے خالص حالت میں خرید کری روڑہ کنکر سے پاک کر لیں۔ بعد ازاں مغزیات کو الگ پیس کر رکھیں اور باقی ادویات کو الگ پیس کر رکھیں۔
تمام ادویات کا جتنا وزن ہے اس کے تین گناہ شہد لیں، اور ہلکا سا گرم کرلیں۔
اب اس میں آہستہ آہستہ مغزیات کو ملاتے جائیں اور ساتھ ساتھ چمچ ہلاتے رہیں۔
پھر باقی ادویات کا پاوڈر بھی آہستہ آہستہ ملاتے جائیں اور ساتھ چمچ ہلاتے جائیں، پھر زعفران کو ملائیں۔
اس کے بعد جب شہد بالکل ہلکا سے گرم ہو تو مصطگی رومی کو ملائیں، زیادہ گرم قوام میں ملانے سے مصطگی کے دانے بن جاتے ہیں اس لیے اس کا خاص خیال رکھیں۔
آخر میں ورق نقرہ اور ورق سونا ملا لیں، آپ کا لبوب کبیر خاص الخاص معجون تیار ھے۔
تیار شدہ منگوانے کیلئے رابطہ کریں
اپنے تمام طبی ، جنسی اور روحانی مسائل کے حل،علاج اور مزید راہنمائی کے لیے یا تیار شدہ ادویات لینے کے لیے رابطہ کریں۔
قیمت : 3500 علاؤہ ڈیلیوری چارجز
03362464203رابطہ نمبر ھے