08/08/2025
آگاہی پیغام
یہ پاکستان کے ایک سرکاری ہسپتال کی ایمرجنسی کی تصویر ھے جہاں ایک خاتون سٹاف کے گرد ماشاء اللہ چھ عدد #لواحقین کھڑے ہیں ۔ ایک نے بازو پکڑا ھوا ھے دوسرا موبائل سے روشنی کر کے مدد کر رھا ھے باقی چار کا پاس کھڑے رھنا سمجھ سے بالاتر ھے
کیا دیگر سرکاری #دفاتر میں بھی #خواتین ملازمین کے گرد اتنے سائل بیک وقت کھڑے ہو سکتے ہیں؟؟
اکثر مشاھدے میں یہ بات بھی آئی ھے کہ اگر کسی نرس کو کسی مریض کے بیڈ پر مریض کو ادویات دینی ہوں تو وہاں بھی کم و بیش ایسا ہی ماحول ہوتا ھے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے مریض کا اچھے طریقے سے ھو تو پھر آپ کو یہ بھی ذمہ داری ہیں کہ صرف اپ لوگ مریض ہسپتال کو لے آئیے اور پہر اپ لوگ یہ مریض ڈاکٹر کو چھوڑے کہ صحیح سلامت اس کا علاج کریں، غیر ضروری ھجوم سے گریز ، شائستہ رویہ ، اپنے گھر کی خواتین جیسا احترام دینے سے بدلے میں کبھی ناشائستگی یا غفلت نہیں ملے گی ، اللہ پاک ھم سب کو اپنی اپنی ذمہ داری کے احساس کی توفیق اور شعور بخشےcopy