02/01/2026
پریس ریلیز میڈیا سیل ایم ٹی ائی مردان میڈیکل کمپلیکس سالانہ کارکردگی رپورٹ برائے سال 2025۔۔۔۔۔۔
گذشتہ سال اسپتال میں 12،70،562 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں
نئے قائم ہونے والے کیتھ لیب میں 7,00 انجیوگرافی و انجیوپلاسٹیز پروسیجرز کی گئیں
اسپتال میں 9،112 بچوں کہ ولادت ہوئی جبکہ 12،550 ڈائیلاسسز کیئے گئے۔
سیلاب میں زخمی 30 افراد کو مفت طبی سہولیات مہیا کی گئیں۔
مورخہ 1 جنوری 2026
طبی تدریسی ادارہ مردان میڈیکل کمپلیکس اور بینظیر بھٹو چلڈرن اسپتال نے سالانہ کارکردگی رپورٹ برائے سال 2025 جاری کردی جسکے مطابق دونوں اسپتالوں کی شعبہ حادثات اور او پی ڈیز میں گزشتہ سال کے دوران مجموعی طور پر 12،70،256 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
دونوں اسپتالوں کی جاری کردہ سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال مردان میڈیکل کمپلیکس کی شعبہ حادثات میں 5،47،449 جبکہ او پی ڈی میں 5،09،203 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ اسی طرح بینظیر بھٹو چلڈرن ہسپتال کی شعبہ حادثات میں 1،42،878 جبکہ او پی ڈی میں 71،032 بچوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ کارکردگی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر جن افراد کا معائینہ کیا گیا ان میں 97،301 مریضوں کو مزید علاج اور تشخیص کی غرض سے مختلف شعبوں میں داخل کیا گیا۔داخل مریضوں میں 54،193 مریضوں کو صحت کارڈ کے ذریعے مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ اسی طرح مردان میڈیکل کمپلیکس میں 11،89،373 مختلف نوعیت کے لیبارٹری ٹسٹ کیئے گئے جبکہ 1،50،085 مریضوں کے ایکسرے، 33،763 سٹی سکین، 1،34،428 الٹراساونڈز اور 13،945 ایم آر آئی کیئے گئے۔رپورٹ کے مطابق پچھلے سال دونوں اسپتالوں میں کل 33،973 آپریشنز جسمیں 22،415 بڑی سرجریز اور 11،558 مائنر سرجریز شامل ہیں کیئے گئے۔ اس کے علاوہ ایم ایم سی میں 9،112 بچوں کی ولادت بھی ہوئی۔ اسپتال میں پچھلے سال میں 12،550 ڈائیلاسسز بھی کیئے گئے۔ اسی کے علاوہ 210،101 افراد نے آئی بی پی کا رخ کیا جن میں 3،258 کو مزید علاج معالجے کی غرض سے داخل کیا گیا۔
امراض قلب کے مریضوں کیلئے کیتھ لیب بنایا گیا۔۔۔۔۔
مردان و ملحقہ علاقوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے بورڈ آف گورنرز نے کیتھ لیب کو فعال بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا اور مردان میڈیکل کمپلیکس میں کیتھ لیب کو فعال کیا گیا جہاں پر گزشتہ سال 7،00 مریضوں کے انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹیز کیں گئیں۔
سیلاب متاثرین کو مفت علاج معالجے کی فراہمی۔۔۔۔۔۔
مردان میڈیکل کمپلیکس میں گزشتہ سال بونیر ودیگر جگہوں میں سیلاب میں زخمی ہونے والے 30 افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
ڈینگی مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی۔۔۔۔۔۔۔
مردان میڈیکل کمپلیکس میں گزشتہ سال 1،019 ڈینگی مریضوں کا علاج کیا گیا۔
روڈ حادثات میں زخمی افراد کو طبی سہولیات کی فراہمی۔۔۔۔۔۔
اسپتال میں 2025 میں روڈ حادثات میں زخمی ہونے والے 18،092 افراد کا علاج کیا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ نے تمام طبی و معاون عملے کے افراد کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور زیادہ سے زیادہ افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے عظم کا اظہار کرتے ہوئے بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر ضروری وسائل بروئے کار لانے کا اعادہ کیا۔