13/04/2026
میرعلی کلینک پر 13 سالہ بچہ آیا جسے ایک آنکھ میں اچانک دھندلا پن ہو گیا تھا۔
ہسٹری لینے پر معلوم ہوا کہ بچے گھر میں مقابلہ کر رہے تھے کہ کون زیادہ دیر تک لیزر لائٹ کو سیدھا آنکھ میں دیکھ سکتا ہے۔
نتیجہ: بینائی متاثر ہو گئی۔ اسے LASER Light Burn ہوگیا تھا۔
یاد رکھیں لیزر لائٹ کھلونا نہیں!
یہ آنکھ کے ریٹینا (Retina) کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور نقصان مستقل بھی ہو سکتا ہے۔
والدین سے درخواست:
بچوں کو لیزر کھلونے دینے سے پہلے سوچیں اور نگرانی ضرور کریں۔
Naveed iqbal dawar