DHQ Hospital Mastung

DHQ Hospital Mastung Hospital �

*مستونگ/// ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ نظام رحیم بلوچ کی سربراہی میں  حکومت کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی نے آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کو...
15/05/2024

*مستونگ/// ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ نظام رحیم بلوچ کی سربراہی میں حکومت کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی نے آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مستونگ کے میل ڈاکٹرز، فی میل ڈاکٹرز، فارماسسٹس، نرسز، کلریکل اسٹاف پیرامیڈیکس، اور دیگر اسٹاف کا فزیکل معائنہ کیا جانچ پڑتال کی اور تمام ملازمین کو وئیریفائی کیا گیا تمام ملازمین کو درست قرار دیتے ہوئے کمیٹی ممبران نے اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر کمیٹی ممبران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ ڈاکٹر نثار احمد بلوچ خزانہ آفیسر مستونگ مختار گچکی، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ریاض مینگل فوکل پرسن ڈی سی آفس عبدالحفیظ اور دیگر بھی موجود تھے*

*مستونگ/// ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مستونگ لیبارٹری میں باقاعدہ سی بی سی مشین کا افتتاح کردیا گیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ای...
10/05/2024

*مستونگ/// ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مستونگ لیبارٹری میں باقاعدہ سی بی سی مشین کا افتتاح کردیا گیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ ڈاکٹر نثار احمد بلوچ نے افتتاح کیا اس موقع پر سینئر لیب اسسٹنٹ سید منیر احمد شاہ، سیف اللہ زہری پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مستونگ کے صدر ظفر بلوچ چئیرمین افتخار احمد آبیزئی فنانس سیکرٹری سید منور شاہ آغا نہال شاہ اور دیگر بھی موجود تھے دریں اثناء ایم ایس ڈاکٹر نثار احمد بلوچ نے کہا کہ مستونگ کے عوام کی سہولت کے لئے بروز سموار سے باقاعدہ مریضوں کے سی بی سی ٹیسٹ شروع کر دئیے جائیں گے اور غریب عوام/مریضوں کی خاطر صرف 100 روپے فیس مقرر کی گئی ہے تاکہ مستونگ شہر اور گردونواح کے مریضوں کو گھر کی دہلیز پر صحت کی معیاری سہولیات فراہم کئے جائیں*

*مستونگ/// ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید نے آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مستونگ لیبارٹری میں انسٹال شدہ سی بی...
10/05/2024

*مستونگ/// ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید نے آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مستونگ لیبارٹری میں انسٹال شدہ سی بی سی مشین کا معائنہ کیا اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ ڈاکٹر نثار احمد بلوچ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او مستونگ ڈاکٹر میاں جمیل این اسٹاپ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالوحید علیزئی سینئر لیب اسسٹنٹ سید منیر احمد شاہ، سیف اللہ زہری پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مستونگ کے صدر ظفر بلوچ چئیرمین افتخار احمد آبیزئی آغا نہال شاہ اور دیگر بھی موجود تھے واضع رہے کہ سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی بلوچستان ڈاکٹر شعیب اکرم مینگل کے خصوصی تعاون سے سی بی سی مشین ڈی ایچ کیو ہسپتال کو فراہم کیا گیا ہے دریں اثناء ڈی ایچ او مستونگ نے کہا کہ سی بی سی مشین مستونگ کے عوام اور غریب مریضوں کے لیے ایک نعمت ہے ایم ایس ڈاکٹر نثار احمد بلوچ نے انھیں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مستونگ کے عوام کی سہولت کے لئے بروز سموار سے باقاعدہ مریضوں کے سی بی سی ٹیسٹ شروع کر دئیے جائیں گے اور غریب عوام/مریضوں کی خاطر صرف 100 روپے فیس مقرر کی گئی ہے تاکہ مستونگ شہر اور گردونواح کے مریضوں کو گھر کی دہلیز پر صحت کی معیاری سہولیات فراہم کئے جائیں*

*ہمارا عزم_پیدائشی طور پر کٹے ہوئے ہونٹ اور تالو کا کوئی بھی مریض صحیح بولنے اور مسکرانے سے محروم نہ رہ سکے**ڈاکٹر فیصل ...
27/04/2024

*ہمارا عزم_پیدائشی طور پر کٹے ہوئے ہونٹ اور تالو کا کوئی بھی مریض صحیح بولنے اور مسکرانے سے محروم نہ رہ سکے*

*ڈاکٹر فیصل منان فاؤنڈیشن کے چیئرمین محترم جناب ڈاکٹر فیصل منان اور عارف میموریل ہسپتال لاہور کی خصوصی کاوشوں اور دلچسپی سے ضلع مستونگ میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر نثار احمد بلوچ کے زیر نگرانی میں پیدائشی طور پر کٹے ہوئے ہونٹ اور تالو کے مریضوں کا بالکل مفت چیک اپ اور پلاسٹک سرجری کے سلسلے میں عارف میموریل ہسپتال لاہور کے ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کل 28 اپریل 2024 بروز اتوار بوقت صبح 10 بجے بمقام وومن اینڈ چلڈرن سول ہسپتال مستونگ بازار میں پیدائشی طور پر کٹے ہوئے ہونٹ اور تالو کے مریضوں کا بالکل مفت چیک اپ کرینگے اور اپنے پلاسٹک سرجری کے ذریعے ان کا علاج کرینگے.*

*لہذا اپنے بچوں کو زندگی بھر عیب دار ہونے سے بچانے اور پیدائشی طور پر کٹے ہوئے ہونٹ اور تالو کے اپنے پیارے پیارے جگر گوشوں کو صحیح بولنے اور مسکرانے کا موقع فراہم کریں*

*اس سلسلے میں اپنے آس پاس کے لوگوں کو ضرور اطلاع دیں*

*مریضوں کے نام اور پتہ آج ہی سے مندرجہ ذیل نمبر پر رجسٹر کروائیں*
*حافظ خالد محمود ثاقب*

*📱03350273983*

*(وائـســـــــں آف مستــــــونگ)**ڈائریکٹر نرسنگ  میڈم کلثوم نے ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہ...
04/04/2024

*(وائـســـــــں آف مستــــــونگ)*

*ڈائریکٹر نرسنگ میڈم کلثوم نے ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ اور شہد نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال مستونگ کا دورہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی، چیف ایگزیکٹو آفیسر شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال مستونگ ڈاکٹر سعید میروانی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ ڈاکٹر نثار احمد بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال میں وارڈز لیبر رومز، چلڈرن وارڈز اسٹورز کا معائنہ کیا اور مستونگ میں نرسنگ کالج اور اس سے متعلق امور کا جائزہ لیا ڈی ایچ او مستونگ ، ایم ایس ڈی ایچ کیو اور سی ای او شہید نواب غوث بخش ہسپتال مستونگ نے انھیں اس حوالے سے بریفنگ دی اور نرسنگ کالج کے قیام سے متعلق انتظامات سے آگائی دی، ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مستونگ مستونگ میں صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کیلئے نرسنگ کالج کے قیام کے لئے بھرپور معاونت فراہم کرے گی*

*مستونگ/// محکمہ صحت مستونگ اور  پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مستونگ میں  ٹریننگ کا...
24/03/2024

*مستونگ/// محکمہ صحت مستونگ اور پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مستونگ میں ٹریننگ کا انعقاد ہوا جس میں لیڈی ڈاکٹرز، اسٹاف نرسز، ایل ایچ ویز نے شرکت کی ماہر ڈاکٹرز نے شرکاء کو تفصیلی ٹریننگ دی جس میں خواتین کو حمل کے دوران پیچیدہ بیماریوں اور ان سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے تفصیلی طور ٹریننگ دی گئی ٹریننگ کے آخری سیشن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ ڈاکٹر نثار احمد بلوچ اور پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران نے شرکاء میں اسناد تقسیم کئے اس موقع پر ڈی ایچ او مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ ڈاکٹر نثار احمد بلوچ نے کہا کہ اس طرح کے ٹریننگز کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ خواتین کو زچگی کے پیچیدہ مسائل اور ان سے حفاظتی اقدامات اور حفاظتی ٹیک جات کی اہمیت سے آگائی حاصل ہو جو ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے اشد ضروری ہے*

*(وائـســـــــں آف مستــــــونگ)*ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی کی قیادت میں بی آئی  ایس پی کے زیر اہ...
20/03/2024

*(وائـســـــــں آف مستــــــونگ)*

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی کی قیادت میں بی آئی ایس پی کے زیر اہتمام ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ میں نیوٹریشن کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مستونگ ڈاکٹر نثار احمد بلوچ این اسٹاپ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالوحید علیزئی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر میاں جمیل، ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر ڈبلیو ایچ او مستونگ ڈاکٹر عبدالصمد سنجرانی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونیکیشن آفیسر سید افتخار شاہ مشوانی، ڈسٹرکٹ ایمونائزیشن آفیسر ڈاکٹر ارسلان لہڑی، بی آئی ایس پی کے ایف ایس او ٹکری محمد ایوب لہڑی پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مستونگ کے صدر ظفر بلوچ، جنرل سیکرٹری عبدالسلام زہری چئیرمین افتخار احمد آبیزئی فنانس سیکرٹری سید منور شاہ، دیگر مرد اور خواتین کثیر تعداد میں موجود تھے اس موقع پر شرکاء نے نیوٹریشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واک کا مقصد غذائیت کے کمی کا شکار ماوں اور بچوں کے لیے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے انہوں نےکہا کہ غذائیت میں کمی کے شکار ماں اور بچے متعدد بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں بی آئی ایس پی کے زیر اہتمام ماں اور بچے کی صحت کے لیے خصوصی خوراک دی جاتی ہے جوکہ ماں اور بچے کی غذائی کمی کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں اسکے علاوہ حاملہ خواتین کو اپنی صحت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے بروقت ویکسینیشن کے ساتھ خوراک سبزیوں اور پھلوں کے استعمال پر خصوصی توجہ دے کر ماں اور بچے صحت مند ہوسکتے ہیں

*مستونگ//// ڈسٹرکٹ  ہیڈ کوارٹر ہسپتال  میں عام انتخابات کے دوران میڈیکل ایمرجنسی  کے نفاذ کے حوالے سے اہم اجلاس**میڈیکل ...
29/01/2024

*مستونگ//// ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں عام انتخابات کے دوران میڈیکل ایمرجنسی کے نفاذ کے حوالے سے اہم اجلاس*

*میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ ڈاکٹر نثار احمد بلوچ نے 8 فروری کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات اور محکمہ صحت حکومت بلوچستان کا عام انتخابات کے حوالے سے میڈیکل ایمرجنسی کے نفاذ کے تحت ہسپتال کے،ڈاکٹرز ،نرسز فارماسسٹس پیرا میڈیکل سمیت دیگر اسٹاف کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا*

*اجلاس میں عام انتخابات کے حوالے سے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی. ڈاکٹرز، میڈیکل و پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ۔ اس حوالے سے ہسپتال کے ڈاکٹرز و دیگر اسٹاف کو ہدایات جاری کر دی گئی۔*

*کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی گئی، ساتھ ہی ایمبولینسز کو اسٹینڈ بائی رکھنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔ ہسپتال میں انتظامیہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ہر قسم کی ادویات کی موجودگی یقینی بنائی گئی ہے کسی بھی ذخمی کو فوری طور پر ہسپتال تک پہنچانے، اور ہسپتال میں انتظامیہ، ڈاکٹرز، میڈیکل و پیرا میڈیکل اسٹاف کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی۔*

*12 فروری تک تمام ڈاکٹرز، فارماسسٹس، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف، کلریکل اسٹاف، ڈرائیورز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی*

*مستونگ//سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان  عبداللہ خان نورزئی نے آج  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مستونگ شہید نواب غوث بخش رئیسانی...
25/12/2023

*مستونگ//سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان عبداللہ خان نورزئی نے آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مستونگ شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال مستونگ اور آر ایچ سی غلام پڑینز کا دورہ کیا، اس دوران ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز قلات ڈویژن ڈاکٹر طاہرہ بلوچ ، سیکشن آفیسر طہورخان ، اسٹاف آفیسر شوکت علی بلوچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید محمد شہی، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر سلیم اکبر رہیسانی ودیگر بھی انکے ہمراہ تھے، ہسپتال پہنچنے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مستونگ ڈاکٹر نثار احمد بلوچ و دیگرنے انکا استقبال کیا، اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ ڈاکٹر نثار احمد بلوچ نے انھیں ادارے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اس دوران پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مستونگ کے صدر ظفر بلوچ جنرل سیکرٹری عبدالسلام زہری چئیرمین حاجی افتخار احمد آبیزئی فنانس سیکرٹری سید منور بھی موجود تھے ایم ایس نے سیکرٹری صحت کو ہسپتال میں دستیاب وسائل اور درپیش مسائل و مشکلات سے بھی آگاہ کیا، اس دوران سیکرٹری صحت عبداللہ خان نورزئی نے ہسپتال کے مختلف شعبوں ادویات اسٹور، پیڈز وارڈ، لیبر روم، ای پی آئی سینٹر، میل فی میل او پی ڈیز، ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ ایکسرے ڈیپارٹمنٹ، بلڈ بینک، اوٹی کا بھی معائنہ کیااس موقعے پر انہوں نے کہاکہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتائی اور لاپروائی برداشت نہیں کی جائے ی غفلت برتنے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، شعبہ طب انسانی خدمت کا ایک شعبہ ہے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اپنی خدمات احسن طریقے سے نباتےہوئے انسانیت کی خدمت کریں،محکمہ صحت کی بہتری میری اولین ترجیحات میں شامل ہے صحت کا شعبہ ایک نازک شعبہ ہے ہسپتالوں میں لوگ شدید تکلیف میں آتے ہیں جہاں وہ مسیحا کی تلاش میں ہوتے ہیں مریضوں کا آدھا مرض میڈیکل اسٹاف کے مثبت رویے سے ہی دور ہوتا ہے انہوں نے مزید کہاکہ غریب عوام کو انکے دہلیز پر صحت کی سہولیات کی فراہمی محکمہ صحت کی زمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور ہسپتال کا عملہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں غفلت نہیں برتے، ایم ایس ڈاکٹر نثار احمد بلوچ نے انھیں کنسلٹنٹس کی کمی اور دیگر مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا سیکرٹری محکمہ صحت نے ڈاکٹرز اور کنسلٹنٹس کی کمی جلد دور کروانے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ہسپتال کی بہتری کیلئے مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشش کرینگے علاوہ ازیں انہوں نے آر ایچ سی غلام پڑینز کا بھی دورہ کیا انہوں نے ای پی آئی ویکسینیشن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ باقاعدہ ویکسینیشن سے متعدد موذی امراض سے بچاو میں مدد مل سکتی ہے*

*مستونگ؛ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مستونگ کا تفصیلی دورہ ،  میڈیکل سپرنٹنڈ...
15/12/2023

*مستونگ؛ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مستونگ کا تفصیلی دورہ ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ ڈاکٹر نثار احمد بلوچ اور دیگر نے بریفنگ دی تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مستونگ کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر ڈاکٹر امین مندوخیل ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی، ڈپٹی ڈی ایچ او مستونگ ڈاکٹر سلیم اکبر رہیسانی، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ریاض مینگل پی پی ایم اے مستونگ کے صدر ظفر بلوچ جنرل سیکرٹری عبدالسلام زہری چئیرمین حاجی افتخار احمد آبیزئی سید منور شاہ فارماسسٹس ڈاکٹر ملک عبید اللہ خواجہ خیل،ڈاکٹر اشرف علیزئی ڈاکٹر عبدالستار بنگلزئی، ڈاکٹر سلیم شہزاد رند،سینئر میل نرس ڈاکٹر یونس علیزئی سمیت دیگر بھی موجود تھے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے ہسپتال کے مختلف شعبوں ادویات اسٹور، پیڈز وارڈ، لیبر روم، ای پی آئی سینٹر، میل فی میل او پی ڈیز، ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ ایکسرے ڈیپارٹمنٹ، بلڈ بینک کا بھی معائنہ کیا انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مستونگ میں باقاعدہ طور پر بلڈ بینک کا افتتاح بھی کر دیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ ڈاکٹر نثار احمد بلوچ نے انھیں ہسپتال کے مسائل اور مشکلات سے بھی آگاہ کیا صوبائی وزیر صحت نے شیڈول دورے کے دوران غیر حاضری کے مرتکب ملازمین کے خلاف ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ کو کاروائی کی ہدایت کی جبکہ مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے ای پی آئی کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ای پی آئی کوریج میں بہتری سے مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد مل سکتی ہے محکمہ صحت بلوچستان ہر ممکن کوشش کریگی کہ ہسپتالوں میں ادویات کی کمی دور ہو چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر نواب خان کھوسو نے انھیں بتایا کہ ایم ایس ڈی کی جانب سے چھوٹے بچوں کے لیے ادویات ڈراپس کی صورت میں فراہم کئے جائیں تاکہ یہاں کے غریب معصوم بچوں کو بھی مفت ڈراپس فراہم کئے جائیں جس پر صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ یہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ایم ایس ڈی اور متعلقہ حکام کو اس حوالے سے فوری ہدایت کی جائے گی ایم ایس ڈاکٹر نثار احمد بلوچ نے انھیں بتایا کہ ڈاکٹر نقیب اللہ کے تعاون سے مستونگ میں بلڈ بینک کی عمارت مکمل ہوچکی ہے ہماری کوشش ہے کہ بلڈ بینک اور لیب یکجا ہوکر کام کریں تاکہ متعلقہ مریضوں کو فوری ریلیف اور فائدہ مل سکے*

*مستونگ /// ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی نے آج DHQ ھسپتال مستونگ میں 27 نومبر سے شروع ہونے والے انس...
27/11/2023

*مستونگ /// ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی نے آج DHQ ھسپتال مستونگ میں 27 نومبر سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بچوں کو پولیو سے حفاظتی قطرے پلا کر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مستونگ ڈاکٹر نثار احمد بلوچ، ایڈمن آفیسر صالح محمد بڑیچ ،پی پی ایم اے مستونگ کے صدر ظفر بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر ڈی ایچ او مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیئے معاشرے کی ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا انھوں کہا کہ مہم کے دوران پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائے تاکہ وہ پولیو جیسے موزی مرض سے محفوظ رہ سکیں اور زندگی بھر کیلئے جسمانی معذوری سے بچ سکیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اورمہم کے دوران پولیو ٹیموں سے کوئی بچہ پولیو کے قطرے پلانے سے نہ رہ جائے یو سی ایم اوز اور مانیٹرز اپنے اپنے ایریاز میں ٹیموں کی کارکردگی پر کھڑی نظر رکھے اور پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کی نشاندہی کرے انتظامیہ انکے خلاف سخت کاروائی کریگی انھوں نے کہا کہ اگر علاقے میں لوگ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائینگے اور خدا نہ خواستہ پورے علاقے کے بچوں کی زندگیاں غیر محفوظ ہونگے اور یہ بیماری کسی بھی وقت پورے علاقے میں پھیل وبائی صورتحال اختیارکر سکتا ہے اس لیئے تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے اپنے بچوں کو عمر بھر کے معزوری سے بچانے کیلئے انہیں پولیو کے قطرے پلائے اور اس قوم و ملک کو پولیو سے پاک ہوجائے*

23/11/2023

Address

DHQ Hospital Mastung
Mastung
88200

Telephone

+92843895438

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DHQ Hospital Mastung posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category