25/08/2025
🔴 دکھاوا اور مقابلہ بازی
👈آج کے دور کا ایک بڑا فتنہ یہ ہے کہ لوگ اپنی زندگی دوسروں کو دکھانے کے لیے گزارتے ہیں۔ مہنگے کپڑے، قیمتی موبائل، شان و شوکت کی نمائش اور ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی دوڑ۔۔۔ یہ سب دل کا سکون چھین لیتے ہیں۔
👈نبی مہربان ﷺ نے فرمایا:
"کھاؤ، پیو اور صدقہ کرو، بغیر اسراف اور دکھاوے کے۔" (مسند احمد)
والدین اگر اپنے بچوں کے سامنے سادہ طرزِ زندگی اپنائیں گے تو بچے بھی مقابلہ بازی اور دکھاوے سے بچیں گے، ورنہ یہ بیماری نسلوں تک منتقل ہو جاتی ہے۔
💡 یاد رکھیں!
دکھاوا وقتی خوشی ہے، مگر قناعت اور سادگی ہمیشہ کا سکون ہے۔
👈"اپنی اولاد کو مقابلہ بازی نہیں، بلکہ مقصدِ زندگی سکھائیے۔"*
🩸جزاکم اللہ خیر