19/06/2023
تمام والدین کے لیے بیمار بچے میں خطرے کی علامات کو جاننا بہت ضروری ہے تاکہ وہ ایسی صورت حال میں ہسپتال جا کر فوری چیک اپ کروا سکیں۔
ایسی صورت میں تاخیر بیماری کو پیچیدہ بنا سکتی ہے اور بعد میں اسکا علاج مشکل ہو جائے گا۔
خطرے کی علامات یہ ہیں :: اگر تین یا اس سے زیادہ دن کا بخار🌡️ہے
۔اگر بچہ نہ تو کچھ پی رہا ہے اور نہ ہی کچھ کھا رہا ہے۔اگر بچےکو جھٹکے ل🧠گ رہے ہوں۔اگر بچہ ہر چیزالٹی🤮 کر رہا ہے۔اگر بچہ بے ہوش 💤 ہے یا اس حد تک غنودگی اور سستی کا شکار ہے کہ رونا ,ہسنا اور بات کرنا چھوڑ دیتا ہے اگربچہ تیز سانس لے رہا ہے اور آپ اسکے سانس کی آواز سن سکتے ہیں , سانس لینے کے ساتھ ناک کے نتھنے پھول رہے ہیں اور پسلیوں کے درمیان گڑھوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
ایسے تمام حالات میں فوری چیک اپ👨⚕️کروایا جائے تاکہ بیماری پر بروقت قابو پایا جا سکے۔
ڈاکٹر محمد شعیب میمن
ماھر امراض اطفال اور نونھال