02/02/2026
6 ماہ سے کم عمر بچے کو پانی کیوں نہیں دینا چاہیے؟
🔹 ماں کا دودھ / فارمولا دودھ میں پانی کافی ہوتا ہے
🔹 بچے کے گردے ناپختہ ہوتے ہیں، پانی سے نمکیات کم ہو سکتے ہیں
🔹 پانی پیٹ بھر دیتا ہے → دودھ کم پیتا ہے، وزن کم بڑھتا ہے
🔹 آلودہ پانی سے دست اور انفیکشن کا خطرہ
🔹 دودھ کم پینے سے یرقان (پیلیا) بڑھ سکتا ہے
کیا دیں؟
صرف ماں کا دودھ یا فارمولا دودھ
کیا نہ دیں؟
پانی، گھٹی، شہد، عرق
پانی کب؟
6 ماہ کے بعد اوپر کا کھانا شروع ہونے پر
یاد رکھیں:
پہلے 6 ماہ، ماں کا دودھ ہی پانی بھی ہے اور خوراک