22/09/2025
کینسر کی بھی بھلا ویکسین ہوتی ہے میں اپنی بیٹی کو ویکسین کیوں لگواؤں؟
Kindly share for public awareness
مریض (والدہ): ڈاکٹر صاحب، لوگ کہتے ہیں HPV ویکسین لگوانے سے لڑکی آگے جا کے بانجھ ہو جاتی ہے۔ میں ڈر رہی ہوں اپنی بیٹی کو یہ لگواؤں یا نہ لگواؤں۔
ڈاکٹر: آپ کا سوال بہت اہم ہے۔ سب سے پہلے میں یہ واضح کر دوں کہ HPV ویکسین کا بانجھ پن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ دنیا بھر میں لاکھوں بچیاں اور لڑکیاں یہ ویکسین لے چکی ہیں اور سب کے ہاں صحت مند بچے پیدا ہوئے ہیں۔
مریض: لیکن سوشل میڈیا پر تو یہی مشہور ہے کہ ویکسین سے نقصان ہوتا ہے۔
ڈاکٹر: جی، ایسی باتیں زیادہ تر غلط فہمیوں یا افواہوں کی وجہ سے پھیلتی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ HPV ویکسین گردنِ رحم کے کینسر اور کچھ دوسرے کینسرز سے بچاؤ کرتی ہے۔ یہ بچیوں کی صحت کے لیے حفاظتی ڈھال ہے۔
مریض: تو کیا میری بیٹی کے لیے یہ ضروری ہے؟
ڈاکٹر: جی، اگر آپ کی بیٹی 9 سے 14 سال کی عمر میں ہے تو اس وقت ویکسین سب سے مؤثر رہتی ہے۔ اگر بعد میں لگوائیں تو فائدہ تب بھی ہوگا، لیکن زیادہ بہتر یہی ہے کہ جلدی لگوا لی جائے۔
مریض: اس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹس بھی ہیں؟
ڈاکٹر: عام طور پر ہلکی سی درد یا سوجن بازو میں ہو سکتی ہے، یا کبھی ہلکا بخار، لیکن یہ وقتی ہوتا ہے۔ لمبے عرصے کے لیے کوئی نقصان ثابت نہیں ہوا۔
مریض: اچھا، تو یہ بانجھ پن کا سبب نہیں بنتی؟
ڈاکٹر: بالکل نہیں۔ یہ صرف ایک حفاظتی ویکسین ہے جو مستقبل میں بڑے خطرناک مرض سے بچاتی ہے۔
مریض (اطمینان سے): ٹھیک ہے ڈاکٹر صاحب، پھر میں اپنی بیٹی کو ضرور یہ ویکسین لگواؤں گی۔
All about Health
Dr Saman Ali ali: Ajmal Clinic & Maternity Home