Child Care Hospital PAF Road Mianwali

Child Care Hospital PAF Road Mianwali This page is concerned Child health specially and Run by Dr sher Anwar niazi...Please like and share

1 year of great commitment and service to People of Mianwali by  Child Care Hospital PAF Road Mianwali Welldone to All s...
31/12/2024

1 year of great commitment and service to People of Mianwali by Child Care Hospital PAF Road Mianwali
Welldone to All staff🎉🎊

12/12/2024

Exculsive interview regarding Child Care..

ڈاکٹر شیرانور خان کی ولادت ایک انتہائی محنتی جفاکش زمیندار گھرانے کے سربراہ شیر علی خان پردل خیل (وتہ خیل) کے گھر ہوئی۔ ...
18/11/2024

ڈاکٹر شیرانور خان کی ولادت ایک انتہائی محنتی جفاکش زمیندار گھرانے کے سربراہ شیر علی خان پردل خیل (وتہ خیل) کے گھر ہوئی۔ جنہوں نے اپنے تینوں سپوتوں کو ہمیشہ محنت احساس مروت محبت شفقت خودداری اور ہمدردی کا درس دیا۔ ڈاکٹر صاحب بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں۔ آپ کی پرائمری کلاس تک تعلیم گورنمنٹ پرائمری سکول گورنگی والا میں مکمل ہوئی۔۔ بعدازاں گورنمنٹ جامع ہائی سکول سے میٹرک تک تعلیم مکمل کی۔۔ انٹرمیڈیٹ عبدالرزاق فضائیہ کالج پی اے ایف میانوالی سے مکمل کی۔۔ بعدازاں قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور سے ایم بی بی ایس کی ڈگری میرٹ پر داخلہ لینے کے بعد مکمل کی۔۔
ڈاکٹر شیرانور خان صاحب کی اس کامیابی میں ان کے والد محترم کی خصوصی کاوش لگن اور محنت شامل رہی۔جنہوں نے تمام بیٹوں کے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لیے ہمیشہ حلال رزق کمایا۔۔
پھر آیا سال 2020 غم کا سال۔۔۔جوکہ ڈاکٹر صاحب کی فیملی پر بہت ہی بھاری گزرا۔۔ جب شیرعلی خان کے تمام بیٹے کامیابیاں سمیٹٹے ہوئے برسر روزگار ہوئے تو شیرعلی خان اس دنیا سے اچانک سال 2020 کی 29 جنوری کی ایک سرد صبح کو اس دنیا سے کوچ کرگئے۔ کسی کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا شیرعلی خان جوکہ پچھلے 30 سال کی محنت کا ثمر ملنے کے بعد اور بیٹوں کو کامیاب دیکھنے کے بعد اچانک اس دنیا سے رحلت فرماجائیں گے۔۔ شیرعلی خان کی وفات کی خبر نہ صرف خاندان اور قبیلہ بلکہ پورے علاقہ کے لیے ایک پرافسردہ خبر تھی۔ قبیلے اور علاقے کے ہر گھر میں آج تک شیرعلی خان کی محنت اور کامیابی کی کہانی ہر ماں بچوں کو سناتی ہے۔

ڈاکٹر صاحب نے ہمیشہ اپنی ہرکامیابی کا کریڈٹ اپنے والد مرحوم کو دیا۔۔اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے۔۔

ڈاکٹر شیرانور خان نے آج باضابطہ طور پر کنسلٹنٹ چائلڈ اسپیشلسٹ کی ڈگری وصول کی۔۔اسلام آباد میں منعقدہ سال 2024 کے کنووکیش...
18/11/2024

ڈاکٹر شیرانور خان نے آج باضابطہ طور پر کنسلٹنٹ چائلڈ اسپیشلسٹ کی ڈگری وصول کی۔۔اسلام آباد میں منعقدہ سال 2024 کے کنووکیشن میں میانوالی کے صرف ایک واحد ڈاکٹر صاحب ہی تھے جنہوں نے ایف سی پی ایس کی ڈگری وصول کی۔۔اور میانوالی کا نام بلند کیا۔۔

 آنیوالے سرد دنوں میں اپنے نونہالوں کو نزلہ فلو زکام اور بخار سے بچائیں۔ اور یہ ویکسین کرائیں۔۔۔ تاکہ سردیوں کا موسم چھو...
10/10/2024


آنیوالے سرد دنوں میں اپنے نونہالوں کو نزلہ فلو زکام اور بخار سے بچائیں۔ اور یہ ویکسین کرائیں۔۔۔ تاکہ سردیوں کا موسم چھوٹے بچوں پر گراں نہ گزرے اور وہ صحت مند رہیں۔۔
Get your child vaccinated at
"Child care hospital PAF road near 3 marla scheme Mianwali"

Influvac Tetra is a vaccine. This vaccine helps to protect you or your child against influenza (flu), particularly in su...
10/10/2024

Influvac Tetra is a vaccine. This vaccine helps to protect you or your child against influenza (flu), particularly in subjects who run a high risk of associated complications. Influvac Tetra is indicated in adults and children from 6 months of age.

Available at Child Care hospital Paf road near 3 marla scheme Mianwali.

01/07/2024
اس نوزاٸیدہ بچے کی چھاتی میں دودھ آنے کی وجہ سے بار بار چھاتی کو دبانے پر پیپ بن گٸ!!ماں کی ہارمونز کی وجہ سے بعض اوقات ...
15/01/2024

اس نوزاٸیدہ بچے کی چھاتی میں دودھ آنے کی وجہ سے بار بار چھاتی کو دبانے پر پیپ بن گٸ!!
ماں کی ہارمونز کی وجہ سے بعض اوقات نوزاٸیدہ بچوں کی چھاتی سوج جاتی ہے اوردوھ بھی آسکتا ہے ۔ یہ نارمل ہے اور ایک دو ہفتے میں خود ٹھیک ہوجاتا ہے جب ماں کے ہارمونز کی مقدار بچے میں کم ہوجاتی ہے۔
کچھ لوگ اس حالت میں چھاتی سے دودھ نکالتے ہیں تاکہ چھاتی ہلکی ہوجاۓ۔ یہ چیز فاٸدہ دینے کی بجاۓ الٹا نقصان دیتی ہے اور خودانخواستہ چھاتی کا انفیکشن ہوجاۓ تو پیپ بھی جمع ہوسکتی ہے جسکے لیے پھر چیرا بھی دینا پڑ سکتا ہے ۔

ڈاکٹر شیرانور خان
کنسلٹنٹ چائلڈ سپیشلسٹ چائلڈ کیئر ھسپتال میانوالی
کنسلٹنٹ چائلڈ کنسلٹنٹ ٹی ایچ کیو ھسپتال قائدآباد

میں ایک ماہر اطفال ہونے کے ناطے بچوں میں نظر آنے والی ایک بہت ہی عام حالت کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں جسے پٹیریاسس ال...
14/01/2024

میں ایک ماہر اطفال ہونے کے ناطے بچوں میں نظر آنے والی ایک بہت ہی عام حالت کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں جسے پٹیریاسس البا (Pityriasis alba)کہتے ہیں جو چہرے پر سفید دھبوں کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔ یہ بہت عام ہے اور 5 فیصد بچوں میں دیکھا جاتا ہے۔زیادہ تر چھے سے بارہ سال کے بچوں میں پایا جاتا ہے.یہ ایک جلد کی مکمل بے ضرر حالت ہے۔ اس کی صحیح وجہ کا طب میں ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن آسان الفاظ میں آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ جلد کی الرجی کی ایک قسم ہے۔ مہینوں کے اندر یہ بغیر کسی علاج کے خود ہی غائب ہو جاتا ہے۔ اس پر پوسٹ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ بہت سے لوگ اور نیم حکیم اس میں کیلشیم کا شربت بچوں کو دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس کی وجہ بچوں میں کیلشیم کی کمی ہے۔ نہیں، یہ بالکل غلط بات ہے اور کیلشیم کا اس حالت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کیلشیم کے شربت آپ کے پیسے اور وقت کو ضائع کر دیں گے۔جسم میں بہت زیادہ کیلشیم کی مقدار ,مضر اثرات جیسے معدے کی خرابی، گردوں کی پتھری کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
برائے مہربانی اس پیغام کو دوسرے تمام والدین کے ساتھ شیئر کریں تاکہ وہ اس قسم کے غلط علاج، پیسے , وقت کے ضیاع اور ادویات کے مضر اثرات سے بچ سکیں۔
جزاک اللہ اور دعاٶں میں یاد رکھیں۔
🌀🌀🌀بچوں کی صحت سے متعلق مزید معلومات اور رہنماٸ کے لیے ہمارا پیج ضرور وزٹ کریں
ڈاکٹر شیرانور خان ایم بی پی ایس ایف سی پی ایس کنسلٹنٹ چائلڈ سپیشلسٹ

آنکھ کی سٹاٸ     (Eye stye )یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں پلکوں کے کنارے پر واقع غدود بند ہو جاتا ہے اور اس میں انفیکشن ہ...
09/01/2024

آنکھ کی سٹاٸ (Eye stye )
یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں پلکوں کے کنارے پر واقع غدود بند ہو جاتا ہے اور اس میں انفیکشن ہو جاتا ہے۔ مریضوں کی پلکوں کے کنارے پر دردناک سرخ سوجن کی شکایت ہوتی ہے۔ ہی سات سے دس دن تک رھ سکتی ہے۔
مریضوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ علاج کے لیے اپنے آنکھوں کے ڈاکٹر سے ملیں۔
ڈاکٹر سے چیک کروانے تک آپ گھریلو علاج جیسے گرم ٹکور شروع کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے تھوڑا سا گرم پانی لیں اور صاف کپڑا لیں .کپڑے کو پانی میں بھگو دیں اور پھر اسے نٍچوڑ دیں۔ پانی زیادہ گرم نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس سے آنکھوں میں جلن ہو سکتی ہے۔ آنکھیں بند کریں اور اس کپڑے کو دن میں پانچ سے چھ بار تین سے چار منٹ تک آنکھوں پر رکھیں۔ گرم ٹکور سے یہ کھل جاۓ گا۔

پولی فیکس آئی مرہم(Polyfax eye ointment) بھی ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔


کنسلٹنٹ چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر شیر انور خان
THQ Quaidababad Khushab
CHILD Care Hospital PAF road Mianwali
Contact numbr
0301-0690079
0333-0690079

Address

PAF Road 3 Marla Scheme
Mianwali
42200

Telephone

+923325390845

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Child Care Hospital PAF Road Mianwali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category