Ibn Sina Herbals

Ibn Sina Herbals Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ibn Sina Herbals, Sadqia Street, Minchinabad.

27/06/2025

ایک شخص گلی گلی پھر کر آواز لگا رہا ہے کہ کسی کو بازار سے کوئی سودا سلف منگوانا ہے تو بتا دے ۔ کبھی کہیں اور کبھی کسی گلی میں کسی گھر کا دروازہ کھلتا ہے اور دروازے کی اوٹ میں کھڑی خاتون اپنی ضروریات بیان کرتی ہیں۔
اگلے دن وہی شخص گلی گلی گھوم کر گھروں میں خط پہنچا رہا ہے جو روم اور فارس کے محاذ پر جہاد میں مصروف سپاہیوں کی طرف سے اُن کے اہل خانہ کے نام آئے ہیں۔
خط پہنچانے کے ساتھ وہ آواز بھی لگا رہا ہے کہ کسی نے جوابی خط دینا ہے تو لکھ کر فلاں تاریخ تک میرے حوالے کر دے کہ فلاں تاریخ فلاں محاذ پر قاصد نے روانہ ہونا ہے۔
آواز لگانے والا ساتھ یہ بھی آواز لگاتا ہے کہ لکھنے کا سامان کسی کے پاس نہیں تو مجھ سے لے لے اور اگر کسی کو لکھنا نہیں آتا تو مجھ سے لکھوا لے۔
اکا دکا گھروں کے دروازے پر مؤرخ نے یہ منظر بھی دیکھا کہ وہ شخص دروازے کی چوکھٹ پر بیٹھا ہے اور دروازے کی اوٹ سے کوئی خاتون جوابی خط کا مضمون بیان کر رہی ہیں اور یہ لکھتا جاتا ہے۔
اجنبی زمینوں پر اُس وقت کے فرعونوں کو ناکوں چنے چپانے پر مجبور کرنے والے مجاہدین کے گھروں میں روزمرہ ضروریات کے مطابق سودا سلف پہنچانے والا ، اُن مجاہدین کے گھروں پر ڈاک پہنچانے اور ڈاک کا جواب محاذوں کی طرف روانہ کرنے والا یہ شخص " امیر المومنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ تھے ، ہمارے پیارے امیر المومنین عمر بن خطاب رضی اللّٰہ عنہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بحوالہ " الفاروق" از شبلی نعمانی

شفائے شکممعدے اور آنتوں کی مختلف بیماریوں جیسے کہ ایسڈ ریفلکس اور آئی بی ایس کے لیے جڑی بوٹیوں کا موثر امتزاج.نظام ہضم م...
20/05/2025

شفائے شکم

معدے اور آنتوں کی مختلف بیماریوں جیسے کہ ایسڈ ریفلکس اور آئی بی ایس کے لیے جڑی بوٹیوں کا موثر امتزاج.
نظام ہضم میں حصہ لینے والے تمام اعضاء کے افعال کو درست کرتا ہے۔ مزید ضعفِ ہضم سے ہونے والی انگزائٹی، ڈپریشن اور منفی خیالات شافی طور پر دور کرتا ہے۔

A blend of herbs for comprehensive digestive support, addressing a wide range of issues from acid reflux to IBS.

12/12/2024
23/01/2024

ہمدرد یونیورسٹی کراچی کے فاضل نوجوان سائنٹسٹ ڈاکٹر احمد یار سُکھیرا نے بول کے رنگوں کا مکمل چارٹ بنا کر حکیم ابن سیناؒ کے کام کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔ یہ ہماری طب و حکمت کے لیے اعزاز ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے مکمل ویڈیو دیکھیں!

18/07/2023

حضرت شیخ الہند رح نے حضرت لاہوری رح کو کوئی راز بتاتے ہوئے نصیحت فرمائی تھی کہ "اس کی خبر اپنے ہونٹوں کو بھی نہ ہونے دینا۔"

08/07/2023

حضرت مولانا احمد علی لاہوری رح کو مغربی پاکستان کے گورنر ملک امیر محمد خان نے اپنی بیٹی کا نکاح پڑھانے کی درخواست کی۔

حضرت نے فرمایا: دو شرطیں ہیں۔
ایک یہ کہ اپنی سواری پر آؤں گا اور اسی پر واپس بھی آؤں گا۔ دوسری یہ کہ کچھ کھاؤں پیوں گا نہیں۔

چنانچہ حضرت تانگے پر تشریف لے گئے اور گورنر کی بیٹی کا نکاح پڑھا کر تانگے پر ہی واپس آ گئے۔

پیر اور مرید کے فرائضاز مولانا احمد علی لاہوری رحمۃ اللّٰہ علیہ
25/04/2023

پیر اور مرید کے فرائض
از مولانا احمد علی لاہوری رحمۃ اللّٰہ علیہ

23/04/2023

ہر سال عید کے موقع پر اہلیہ و بچوں کے ساتھ سسرال جانے کی آڑ لے کر سسرالی رشتوں کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ نے ان رشتوں کو اپنی نعمتوں میں شمار کروایا ہے۔

08/01/2023

اس وقت گندم کا صدقہ سب سے افضل صدقہ ہے۔

🌾 💯 🌾

اب  انہیں ڈھونڈ چراغِ رخِِ زیبا لے کر دائیں جانب مولانا فضل الہی وزیر آبادی رحمہ اللّٰہ علامہ محمد اسد رحمہ اللّٰہ (جنہو...
14/12/2022

اب انہیں ڈھونڈ چراغِ رخِِ زیبا لے کر

دائیں جانب مولانا فضل الہی وزیر آبادی رحمہ اللّٰہ علامہ محمد اسد رحمہ اللّٰہ (جنہوں نے ٹھوڑی کے نیچے ہاتھ رکھا ہوا ہے) سے محو گفتگو ہیں جب کہ دوسری طرف مولانا احمد علی لاہوری رحمہ اللّٰہ (قدرے طویل ڈاڑھی مبارک) کسی نوجوان سے بات چیت کر رہے ہیں۔

شیخ التفسیر حضرت مولانا احمد علی لاہوری رحمۃ اللّٰہ علیہ کے جانشین ولی ابن ولی حضرت اقدس مولانا عبید اللّٰہ انور رحمۃ ال...
04/12/2022

شیخ التفسیر حضرت مولانا احمد علی لاہوری رحمۃ اللّٰہ علیہ کے جانشین ولی ابن ولی حضرت اقدس مولانا عبید اللّٰہ انور رحمۃ اللّٰہ علیہ کے ساتھ خطیب یورپ و ایشیاء مولانا محمد ضیاء القاسمی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی یاد گار تصویر

Address

Sadqia Street
Minchinabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ibn Sina Herbals posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Ibn Sina Herbals:

Share