New Life Children Hospital & Nursery

  • Home
  • New Life Children Hospital & Nursery

New Life Children Hospital & Nursery NCH is One of the best Hospital in Swat, for the best care of New born Babies.

New life children Hospital and nursery proudly congratulates Dr. Muhammad Athar Khalily, Pediatric Neurologist, on recei...
17/06/2025

New life children Hospital and nursery proudly congratulates Dr. Muhammad Athar Khalily, Pediatric Neurologist, on receiving the prestigious Bernard D’Souza International Fellowship Award by the Child Neurology Society (CNS), USA.

This global recognition is a proud moment for Pakistan and a testament to Dr. Athar’s outstanding contributions in pediatric neurology. The award will be conferred at the CNS Annual Meeting in October 2025, Charlotte, USA.

We celebrate this milestone and wish him continued success in his journey of excellence.

"Eid Mubarak to all our Muslim brothers and sisters from New Life Children Hospital & Nursery 🌙✨ May this joyous occasio...
30/03/2025

"Eid Mubarak to all our Muslim brothers and sisters from New Life Children Hospital & Nursery 🌙✨ May this joyous occasion bring blessings and happiness to your hearts. 🕌🎉"

بچوں کو دست لگنا یعنی موشن ہو جاناایک چھوٹی سی بیماری یا لاپرواہی پھول جیسے بچوں کو مرجھا کر رکھ دیتی ہے۔ بچوں کو دست لگ...
08/04/2024

بچوں کو دست لگنا یعنی موشن ہو جانا

ایک چھوٹی سی بیماری یا لاپرواہی پھول جیسے بچوں کو مرجھا کر رکھ دیتی ہے۔ بچوں کو دست لگ جانا جسے موشن یا ڈائریا کہتے ہے، ایک ایسی بیماری ہے جو بچوں میں عام پائی جاتی ہے۔ اس بیماری کا شکار ہو کر بچے بالکل کمزور اور نڈھال ہوجاتے ہیں۔
ڈائریا زیادہ تر گرمیوں میں ہوتی ہے لیکن یہ کوئی ضروری نہیں، اکثر ایسی بیماری بچوں کو کھبی بھی اپنے لپیٹ میں لے سکتی ہے۔
خصوصاً 1 یا 2 سال سے کم عمر کے بچوں میں یہ بیماری پائی جاتی ہیں۔ تاہم بڑے بچوں میں بھی یہ بیماری عام پائی جاتی ہے‘‘۔

دستوں کی بیماری کو Gestroenteritis بھی کہتے ہیں۔ عام طور پر آغاز میں اس بیماری میں الٹیاں ہونے لگتی ہیں اور بچہ جو کچھ کھاتا ہے اسے ہضم نہیں کرپاتا اور اسے فوری طور پر نکال دیتا ہے۔ یہ الٹیاں عموماً ایک روز تک رہتی ہیں لیکن کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ الٹیاں نہیں ہوتیں اور براہ راست دست شروع ہوجاتے ہیں۔

دستوں کی کئی اقسام ہوتی ہیں اور عموماً ان کا رنگ ہرا ہوتا ہے۔ یہ پانی کی طرح بھی ہوتے ہیں یا پھر ان میں چکناہٹ بھی ہوتی ہے۔ اور اگر دستوں میں خون آئے تو اسے Dysentery کہتے ہیں۔ چونکہ دستوں میں جسم کا پانی خارج ہوتا ہے تو اس صورت میں بچہ بالکل نڈھال ہوجاتا ہے جسے ہم Dehydration کہتے ہیں۔

شروع میں جب دست ہوتے ہیں تو بچہ زور زور سے روتا ہے لیکن جیسے جیسے دستوں میں اضافہ ہوتا ہے تو مندرجہ ذیل علامت ظاہر ہوتے ہیں۔
* بچہ روتے روتے نڈھال ہوجاتا ہے
* اس کی زبان خشک ہوجاتی ہے
* سر پر موجود تالو اندر کی جانب دھنس جاتا ہے
* آنکھیں بھی اندر کی جانب دھنس جاتی ہیں
اور اب بچے کے رونے سے اس کی آنکھوں میں آنسو نہیں آتے۔ اور آپ اگر بچے کی جلد کو اٹھائیں تو وہ واپس اپنی جگہ پر نہیں جاتی اور یہ ڈائیریا کی سب سے واضح علامت ہے۔

دست اگر ہلکے ہیں تو بچے کو نمکول دیں اور اس کا گھر پر ہی علاج کریں لیکن اگر دستوں میں اضافہ ہورہا ہے تو اسے ضرور ڈاکٹر کو دکھائیں۔

عموماً ماؤں کو شکایت ہوتی ہے کہ ان کا بچہ نمکول نہیں پیتا یا اسے نمکول کا ذائقہ پسند نہیں ہے۔
یاد رکھیں کہ نمکول دو طرح کے ہوتے ہیں ایک نارمل نمکول اور دوسرا Low Osmolar O.R.S جو کہ مارکیٹ میں بھی دستیاب ہو
گھر میں بہترین O.R.S بنانے کا طریقہ ...... جسے بچے شوق سے پیئیں گے اور اثر بھی جلدی کریگا۔

چار گلاس پانی
8 چمچ چینی
ایک عدد لیموں کا رس
ایک چٹکی میٹھا سوڈا
ایک چٹکی نمک
پانی میں چینی حل کریں اور اس میں لیموں کا رس، میٹھا سوڈا اور نمک ڈال کر حل کر لیں۔
اب اس تیار کردہ مشروب کو 24 گھنٹے میں بچے کو مکمل پلائیں۔ اس طرح بچے کی Dehydration کم ہوجائے گی۔

ایک اور نمکول جو مارکیٹ میں عام دستیاب ہوتا ہے اسے Rice Base ORS کہا جاتا ہے، لیکن آپ اسے بھی گھر میں تیار کرسکتے ہیں۔

ایک کپ چاول چار گلاس پانی میں ڈال کر اس وقت تک پکائیں جب تک کہ وہ نرم نہ ہوجائیں۔ اب اس میں ایک چٹکی نمک ڈال کر اسے بلینڈر میں بلینڈ کرلیں اور اس کے بعد تیار کردہ پیسٹ کو 24 گھنٹے میں بچے کو مکمل پلائیں۔ اس سے بھی دستوں میں واضح کمی واقع ہوگی۔

بچوں کو دست کے دوران پرو بائیوٹک بھی دیے جاتے ہیں جو بازار میں مختلف ساشے کی شکل میں دستیاب ہوتے ہیں۔ جو کہ پانی یا دودھ میں ملا کر 5 سے 6 دن تک بچے کو دینے ہوتے ہیں۔ لیکن بازاری پرو بائیوٹک سے بہتر ہے کہ بچے کو قدرتی پرو بائیوٹک دیا جائیں۔
دہی ایک قدرتی پرو بائیوٹک ہے۔ اگر آپ بچے کو دستوں کے دوران دہی اور کیلا کھلائیں گے تو دستوں میں واضح کمی واقع ہوگی۔

زیادہ تر کوشش کریں کہ بچے کو ماں کا دودھ دیں اور اگر دوسرا دودھ دیتے ہیں تو فیڈر کو اچھی طرح دھو کر اور ابال کر دیں۔ اپنے گھر میں ابلا ہوا پانی منرل واٹر یا پھر کلورین کی گولیاں پانی میں ڈال کر استعمال کریں۔

یاد رکھیئیں: ہر ڈائیریا میں اینٹی بائیوٹک کی ضرورت نہیں ہوتی اور اس بات کا فیصلہ اپنے ڈاکٹر کو کرنے دیں۔

01/02/2024

Check out Dr Sadiq's video.

Always there by your side EVEN IN EMERGENIES 24/7NICU facilities
08/01/2024

Always there by your side EVEN IN EMERGENIES 24/7NICU facilities

جسم پر بننے والے ان نشانوں کو دھپڑ یا وہیل کہتے ہیں اور اس حالت کو چھپاکی (urticaria) کہتے ہیں۔مریض کو جسم پر بےتحاشہ خا...
24/10/2023

جسم پر بننے والے ان نشانوں کو دھپڑ یا وہیل کہتے ہیں اور اس حالت کو چھپاکی (urticaria) کہتے ہیں۔مریض کو جسم پر بےتحاشہ خارش کا مسلہ ہوتا ہے ۔یہ دھپڑ بنتے اور غاٸب ہوتے رہتے ہیں اور درمیان میں ایسے لگتا ہے جیسے بالکل غاٸب ہو گۓ ہوں۔
یہ ایک الرجک ردعمل ہے.
اس کی وجہ خوراک (انڈے، مونگ پھلی وغیرہ)،درخت,پودے,حشرات,
دواٸیاں، اور یہاں تک کہ وائرل انفیکشن بھی ہو سکتے ہیں۔
اس حالت کا علاج الرجی کی ادویات کے استعمال سے کیا جاتا ہے۔ کچھ سنگین صورتوں میں ہمیں سٹیراٸڈ ادویات کی ضرورت ہوتی ہے۔
اہم یہ ہے کہ محرک عنصر کی نشاندہی کریں اور اس سے بچیں تاکہ مستقبل میں دوبارہ ہونے سے روکا جا سکے..

کزن میرجز / اپنے ہی خاندان میں شادی کرنے سے اولادوں میں کچھ موروثی / جنیاتی بیماریاں پیدا ہونے کے خطرناک بڑھ جاتے ہیں۔چن...
13/09/2023

کزن میرجز / اپنے ہی خاندان میں شادی کرنے سے اولادوں میں کچھ موروثی / جنیاتی بیماریاں پیدا ہونے کے خطرناک بڑھ جاتے ہیں۔
چند مثالیں درج ذیل ہیں۔۔۔
تھیلیسیمیا، دمہ، سسٹک فائبروسس، دل کی بیماریاں، شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کی بیماریاں، بہرہ پن، کٹے ہونٹ/ تالو، گردوں کی بیماریاں، خون کی بیماریاں، دماغی بیماریاں، ڈائون سنڈروم، ہڈیوں کی بیماریاں وغیرہ ..




یہ صحت مند نظر آنے والا بچہ دراصل کشنگ سنڈروم نامی ایک خطرناک بیماری میں مبتلا ہے۔یہ  بیماری ہارمونل مسئلہ کی وجہ سے ہو ...
08/09/2023

یہ صحت مند نظر آنے والا بچہ دراصل کشنگ سنڈروم نامی ایک خطرناک بیماری میں مبتلا ہے۔
یہ بیماری ہارمونل مسئلہ کی وجہ سے ہو سکتی ہے اور ساتھ ہی نیپی ریش کے لیے ہاٸ پوٹیسنی سٹیراٸیڈ کریم کے زیادہ استعمال کی وجہ سے بھی۔
تمام والدین کے لیے پیغام یہ ہے کہ نیپی ریش کے لیے ہاٸ پوٹیسنی سٹیراٸیڈ کریمز جیسے ڈرموویٹ(Dermovate) بیٹنویٹ(Betnovate) کیناکومب( Kenacomb)وغیرہ کے استعمال سے گریز کریں۔
کم پوٹینسی کی سٹراٸیڈ کریم جیسے ٹیریوکراٹ(Travocart),ہاٸیڈرازول (Hydrazole) یا کیورازول( Curezol) کا استعمال بھی صرف ڈاکٹر کے مشورہ سے کریں اور کریم کی مقدار ,استعمال کے دورانیے پر ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق عمل کریں۔ خود سے لمبے عرصے تک اور بار بار انکے استعمال سے پرہیز کریں ۔
نان سٹیراٸیڈ کریمز جیسے ریشنل (Rashnil)
سوڈوکریم (Sudocream) پیڈز کریم (Peds cream)
کا استعمال کیا جا سکتاہے ,لیکن اگر تین دن کے استعمال کے بعد بھی ریش ٹھیک نہ ہو یا مزید بگڑ ریا ہو تو ڈاکٹر کو چیک کرواٸیں۔
نیپی ریش کا سستہ اور آسان حل سرسوں کا تیل یا کوکونٹ آٸیل کا استعمال ہے ۔
بچوں کی مساٸل سے متعلق رہنماٸ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ھمارے معلوماتی پیغام پیج پر پڑھتے رہیں

نیو لاءف ہسپتال عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران کھلا رہے گا۔
21/04/2023

نیو لاءف ہسپتال عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران کھلا رہے گا۔

کیا دانت نکلنے کے عمل کے دوران موشن اور بُخار ہو سکتا ہے ؟دانت نکلنے سے motion کا کوئی تعلق نہیں ہوتا ، 6 ماہ کی عمر میں...
19/02/2023

کیا دانت نکلنے کے عمل کے دوران موشن اور بُخار ہو سکتا ہے ؟

دانت نکلنے سے motion کا کوئی تعلق نہیں ہوتا ، 6 ماہ کی عمر میں ہی دانت نکلنا شرو ع ہوتے ہیں اور یہی وہ وقت ہوتا ہے جب بچہ crawling بھی کرنا شرو ع کرتا ہے جس کی وجہ سے وہ ہاتھ منہ میں ڈالتا ہے اور جراثیم جسم کے اندر جانے کا زیادہ رسک ہوتا ہے اور اسی وجہ سے بچے کو motion لگتے ہیں ۔ درد کی وجہ سے بھی بچہ ہر چیز منہ میں ڈالتا ہے اور motion لگ جاتے ہیں۔

شیرخواربچوں_میں کولک ۔                                                                                                  ...
19/02/2023

شیرخواربچوں_میں کولک ۔

آپ کا بچہ اتنا روتا کیو ں ہے؟

کیا اپ کا ایک یا دو مہنے کا بچہ شام اور رات کے وقت بہت زیا دہ روتا ہے ,اتنا کہ بعض اوقات بچے کو چپ کرا نا
ناممکن ساہو جا تا ہے ۔
اور یہ یقینأ وا لدین کے لیے انتہا ئی پر یشا نی کا با عث بنتا ہے ۔
تو کیا آپ کے بچے کو کو لک کی شکا ئت ہے ؟
اکثر وا لدین نے اپنے بچے کے ڈا کٹر سے یہ سنا ہو گا کہ
گبھرا نے کی کو ئی با ت نہیں ۔ بچے کو کو لک ہے ۔کچھ
عرصے بعد ٹھیک ہو جا یے گا ۔

کو لک کےبا رے معلو ما ت رکھنا تمام وا لدین کے لئے مفید ہے ۔ اس سے پر یشا نی میں کمی ہو سکتی ہے

۔
کولک کیاہے؟؟؟

لفظ کو لک یو نا نی لفظ کو لو ن سے لیا گیا ہے اس کے معنی انت ہے ۔ میڈیکل کی زبان میں کو لون بڑی آنت کوکہا جاتا ہے ۔
کا لک colicکے با رے پہلی مر تبہ دوسری صدی عیسو ی میں جانا گیا تھا ۔اس وقت کے طبیب رو تے ہو بچو ں کو افیون کھلا تے تھے تا کہ آرام آجا ئے ۔
اسی طرح سو لیہو یں صدی میں طبیب ما ں کو دودھ
پلا تے وقت نیپل پر افیون ملنے کا مشورہ دیتےتھے ۔
کو لک کی با قا عدہ تعر یف انیس سو چوو ن می کی گئی-
اسے تین کا اصول بھی کہتے ہیں -
اس تعریف کے مطا بق؛
اگر بچہ دن میں تین گھنٹے سے زیا دہ ۔
ھفتے میں کم از کم تین دن
اورتین ھفتے تک رو ئے تو یہ کو لک ہے ۔
رونے کی یہ صورت تقریبا تین ھفتے کی عمر سے شروع ہو تی ہے اور عمر کے چو تھے یا چھٹے مہنےتک جاری رہتا ہے۔
جب کو لک شروع ہو تا ہے تو بچہ بہت زور اور پوری
طا قت سے رونا شروع کرتا ہے ٹانگیں پیٹ کے سا تھ لگا تا ہے اور بازو اکڑا تا ہے ۔ ایسا لگتا ہے بچے کو بہت زیا دہ درد ہو رہا ہے ۔ زور اور پوری طا قت سے رونا اس بات کی نشانی ہے کہ بچے میں پوری تو انا ئی مو جود ہے دوسرے الفا ظ میں اس کا مطلب یہ ہے کہ بچہ بیمارنہیں ہے -
کولک کی وجوہات ——.

سا نسدا نو ں میں کو لک کی وجو ھات کےمتعلق اتفاق نہیں ہو سکا اور نہ ہی اس کی کو ئی ایک وجہ ابھی تک معلو م ہو سکی ۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ یہ بچو ں کی آنتوں کہ نشو نما کی وجہ سے ہے جبکہ کچھ اس کو بچے کا
نارمل جسما نی ,دما غی اور نفسیا تی رو یہ گردا نتے ہیں -

بہرحال اس رونے کی علا مات کو کو لک لیبل کرنے سے پہلے یہ یقین د ہانی ضروری ہے کہ بچے کو کو ئیاور بیماری یا
جسما نی مسلہ نہیں ہے -

یہ مسلہ کتنے فیصد بچوں میں موجودہوتا_ہے ؟

کو لک کا تنا سب کا فی زیا دہ بچو ں میں ہو تا ہے -
ایک اندا زے کے مطا بق پچیس سے تیس فی صد بچو ں میں کو لک کے علا مات ظا ہر ہوتی ہیں ۔

کولک کا مسلہ کن بچوں کو زیادہ ہوتا ہے ؟؟

زیادہ تر بچو ں میں میں کولک کا تعلق دودھ سے نہیں
ہو تا ۔ یہ کسی بھی بچے میں ہو سکتا ہے چا ہے بچہ ما ں کا دودھ پی رہا ہے یا بو تل کا ۔اس لیے ضرو ری ہے کہ اگر بچہ ما ں کا دودھ پی ر ہے تو اسے بو تل کے دودھ پہ نہ ڈا لا جا ئے کیو نکہ ما ں کا دودھ بہتر ین غذا ہے ۔
اگر بچے کو پرو ٹین سے الر جی ہو تو کم پروٹین وا لے ہائڈرو لا ٸیزڈ دودھ سے فا ئدہ ہو سکتا ہے ۔
اس کو شروع کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشو رہ لا زمی ہے

کولک کا علاج کیسے کیا جاۓ ؟؟؟

سب سے پہلے اپنے چا ئلڈ سپیشلسٹ سے مشو رہ کر کے اس با ت کے تسلی کر نے کی ضرورت ہے کہ بچے کو صحت کا کو ئی اور مسلہ در یش نہیں ۔
یہ بات جاننا ضروری ہےکہ ما رکیٹ میں کو لک کے جتنے بھی شر بت یا ڈرا پس ہیں کو ئی بھی سا ئنسی طور پر
مؤ ثر ثابت نہیں ہو ۔
مثلا #سییمیتھیکان یا #گرائپ واٹر وغیرہ کو ئی فا ئدہ نہیں ۔ پیرا سٹا مو ل یا درد کی کو ئ دوائی مو ثر نہیں ۔
گرا ئپ وا ٹر کا کوئی فا ئدہ نہیں
ڈایسکلو ما ئن بچو ں کےلئے نقصان دہ ہے ۔

کچھ چیزیں کولک والے بچوں کے مساٸل کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں جیسے کے !!!

بچے کو فیڈ کے بعد اچھی طر ح ڈکار دلا نا مفید ہے

بچے کو زیا دہ رونے سے پہلے اٹھا نا ور اپنے سینے سے
لگا نے سے بچہ اپنےآپ کو محفو ظ محسو س کرتا ہے اور زیادہ رونا شروع کر نے سے پہلے خا مو ش ہو جاتا ہے
پیٹ کا ہلکا مساج

لوری دلانا

یہ بھی دیکھا گیا ے کہ شدید رو تے ہو ے بچے کو اگر کار میں بیٹھا کر ہسپتال کی ایمر جنسی پہنچا جا یے تو ڈا کٹر کے پاس پہنچتے ہی مسکرا نا شروع کرتا ہے ایسے جیسا کہ رہا ہو میر ے والدین جھو ٹ بول رہے ہیں میں تو کبھی نہیں روتا😅

Address

Opposite Central Hospital Saidu Sharif Mingora Swat

19130

Telephone

+92946721720

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when New Life Children Hospital & Nursery posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to New Life Children Hospital & Nursery:

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share