Shan Corporation Swat

Shan Corporation Swat Shan Corporation Swat is distributor for national and multinational pharmaceutical companies

29/06/2025
24/06/2025

میرے ایک کلاس فیلو تھے شگئی سکول، سیدو شریف میں۔ اُن کا نام محمد شمعون تھا۔ ان کے والد، عبداللطیف، ریاستی ملیشیا میں سپاہی تھے۔ انھوں نے کشمیر کی جنگ 1948ء میں شہادت پائی۔ شمعون اُس وقت بہت چھوٹے تھے اور سکول جانا شروع نہیں کیا تھا۔ لہٰذا عبد اللطیف کی بیوہ کو سال میں دو بار اپنے شوہر کی ’’برات‘‘، گندم، مکئی اور چاول کی شکل میں باقاعدگی سے ادا کی گئی۔
#لفظونہ
مکمل تحریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے یا تصویر پر دیا گیا QR کوڈ سکین کیجیے:
https://lafzuna.com/blog/s-41843/

Introducing in 135 gramHigh quality best price
16/06/2025

Introducing in 135 gram
High quality best price

10/06/2025

ان کی تعلیمی اصلاحات نے بہت سے پس ماندہ علاقوں کے نوجوانوں کی زندگی کو بدل کر اس اعلا مقام تک پہنچا دیا، جو پہلے صرف مراعات یافتہ طبقے کے لیے مخصوص تھا۔ صحت کی خدمات صرف برائے نام نہیں تھیں، تمام طبی سہولیات اور ادویہ مفت تھیں۔ ہسپتال میں داخل مریضوں کو طبی مشورے کے مطابق کھانا فراہم کیا جاتا تھا۔ ہر شہری کو انصاف فراہم کیا جاتا تھا۔ اگر کوئی نچلی عدالت کے فیصلے سے مطمئن نہیں تھا، تو وہ اپنی اپیل بہ راہِ راست حکم ران کے سامنے پیش کرسکتا تھا۔
#لفظونہ
مکمل تحریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے یا تصویر پر دیا گیا QR کوڈ سکین کیجیے:
https://lafzuna.com/blog/s-41680/

15/05/2025

ریاستی پی ڈبلیو ڈی کے ہر رُکن کے لیے یہ جاننا ضروری تھا کہ ہر کام کے نرخ اور مخصوصات کیا ہیں؟ نرخوں کا حساب مارکیٹ میں مواد، مزدوری اور ٹھیکے دار کے منافع کی موجودہ قیمتوں پر لگایا جاتا۔ ضروری لاگت کا حساب ’’نرخ نامہ‘‘ ریاستی پی ڈبلیو ڈی سوات پر مبنی تھا۔ یہ نرخ نامہ ایک بڑی شیٹ پر لکھا گیا تھا، جسے لکڑی اور شیشے کے فریم میں بند کیا گیا تھا اور ریاستی پی ڈبلیو ڈی کے مرکزی دفتر کی دیوار پر آویزاں تھا۔
#لفظونہ
مکمل تحریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے یا تصویر پر دیا گیا QR کوڈ سکین کیجیے:
https://lafzuna.com/blog/s-41430/

https://www.facebook.com/100084393734018/posts/663939039762548/?mibextid=rS40aB7S9Ucbxw6v
15/05/2025

https://www.facebook.com/100084393734018/posts/663939039762548/?mibextid=rS40aB7S9Ucbxw6v

میڈیکل سٹور سے علاج – ایک خطرناک رجحان

حال ہی میں ایک جاننے والے کے قریبی رشتہ دار کا انتقال ہوا۔ عمر تقریباً پچپن سال تھی اور وہ بظاہر تندرست نظر آتے تھے۔ بدقسمتی سے انہیں ڈاکٹروں کے پاس جانے سے گریز تھا۔ وہ معمولی بیماری کی صورت میں ہمیشہ محلے کے میڈیکل سٹور سے دوا لے لیا کرتے تھے۔ ان کا ماننا تھا کہ ڈاکٹر صرف پیسے بٹورتے ہیں اور بالآخر وہی دوا تجویز کرتے ہیں جو میڈیکل سٹور سے مفت مشورے کے ساتھ مل جاتی ہے۔

چند روز قبل انہیں سینے میں معدے کے قریب درد محسوس ہوا۔ حسبِ عادت وہ قریبی میڈیکل سٹور چلے گئے۔ وہاں موجود سیلز مین نے بتایا کہ یہ ہاضمے کا مسئلہ ہو سکتا ہے اور اومیپرازول تجویز کر دی۔ دوا کھا کر وہ گھر آ کر سو گئے، مگر درد برقرار رہا۔ چند گھنٹے بعد دوبارہ سٹور گئے تو میوکین شربت کی صلاح دی گئی۔ وقت گزرتا گیا مگر تکلیف بڑھتی رہی، یہاں تک کہ انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جانچ سے معلوم ہوا کہ انہیں شدید نوعیت کا ہارٹ اٹیک ہو چکا ہے۔ بدقسمتی سے تاخیر کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ایسے واقعات ہمارے اردگرد عام ہو چکے ہیں، جہاں بروقت اور درست تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے مریض کی حالت بگڑ جاتی ہے۔ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ دوا تجویز کرنا صرف ڈاکٹر کا کام ہے۔

میڈیکل سٹور سے علاج کروانا ایسے ہی ہے جیسے جہاز کا ٹکٹ بیچنے والا کیشئر خود طیارہ اڑا لے۔ کیا آپ اپنی جان اس کے حوالے کریں گے؟ اگر نہیں، تو اپنی صحت کے معاملے میں بھی ایسی غیر ذمہ داری کیوں؟

اکثر میڈیکل سٹورز پر نہ کوئی ماہر فارمیسیسٹ ہوتا ہے، نہ مستند تربیت یافتہ عملہ۔ بعض اوقات ایسی دوائیں تجویز کر دی جاتی ہیں جن سے وقتی فائدہ تو ہو سکتا ہے، مگر طویل المدتی نقصان بہت شدید ہو سکتا ہے۔

یقیناً، زندگی اور موت اللہ کے اختیار میں ہے، مگر ہمیں احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ ڈاکٹر چننے میں بھی ہوشیاری برتنا ضروری ہے۔ اپنے اور اپنے پیاروں کی صحت کے لیے مستند، رجسٹرڈ ڈاکٹر سے مشورہ لینا ہی بہتر ہے۔

اللہ ہم سب کو صحت، شعور اور حفاظت عطا فرمائے۔ آمین۔

Boost your immunity against Influenza (Flu) and other viruses
21/04/2025

Boost your immunity against Influenza (Flu) and other viruses

https://www.facebook.com/100092280847475/posts/599828826436474/?mibextid=rS40aB7S9Ucbxw6v
17/04/2025

https://www.facebook.com/100092280847475/posts/599828826436474/?mibextid=rS40aB7S9Ucbxw6v

خوشبو الرجی اور پھیپھڑے !!!

ہم خوشبو کو اپنی ناک میں موجود "Olfactory receptors" کے ذریعے محسوس کرتے ہیں۔ جب ہم کوئی خوشبو سونگھتے ہیں تو اس کے ذرات ہوا میں سے ناک میں داخل ہوتے ہیں اور ان receptors سے چپکتے ہیں۔ یہ receptors دماغ کو سگنل بھیجتے ہیں جس سے ہمیں خوشبو کا احساس ہوتا ہے۔

ہماری ناک میں تقریباً 400 مختلف قسم کے Olfactory receptors ہوتے ہیں اور ہر ایک مختلف قسم کی خوشبو کا پتہ لگانے کے لیے مخصوص ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، ایک receptor گلاب کی خوشبو کا پتہ لگا سکتا ہے جبکہ دوسرا پھولوں کی خوشبو کا پتہ لگا سکتا ہے۔

ہمارا دماغ ان receptors سے ملنے والے سگنلز کو ایک خاص خوشبو کے طور پر موصول کرتا ہے۔ یہ کئی عوامل پر منحصر ہوتا ہے، جیسے کہ ہماری عمر، تجربات، اور صحت۔

خوشبو کا احساس ہماری یادداشت اور جذبات سے بھی قریبی تعلق رکھتا ہے۔ ایک خاص خوشبو ہمیں کسی خاص یاد یا احساس کی یاد دلا سکتی ہے۔ مثال کے طور پر، کسی خاص کھانے کی خوشبو ہمیں اپنے بچپن کی یاد دلا سکتی ہے۔

خوشبو کا احساس ہماری زندگی میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ ہمیں اپنے اردگرد کی دنیا کو سمجھنے میں مدد کرتا ہے اور ہماری صحت اور جذبات کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔

ہماری عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہماری خوشبو محسوس کرنے کی صلاحیت کم ہوتی جاتی ہے۔ کچھ بیماریاں اور ادویات بھی ہماری خوشبو محسوس کرنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتی ہیں۔ دھواں اور دیگر آلودگیاں ہماری خوشبو محسوس کرنے کی صلاحیت کو کم کر سکتی ہیں۔

خوشبو کا پھیپھڑوں / سانس کی بیماریوں میں ایک اہم کردار ہوتا ہے، اور یہ کئی طریقوں سے ہو سکتا ہے:

1. سوزش: کچھ خوشبووں سے سوزش پیدا ہو سکتی ہے، جو پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور سانس لینے میں دشواری پیدا کر سکتی ہے۔ مثال کے طور پر، تمباکو کے دھوئیں، دھول، اور کیمیائی مادوں کی خوشبو سے سوزش ہو سکتی ہے۔

2. الرجی: کچھ خوشبووں سے الرجی ہو سکتی ہے، جس سے سانس لینے میں دشواری، کھانسی، اور چھینکنے جیسے علامات پیدا ہو سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر، پھولوں، گھاس، اور جانوروں کی خوشبو سے الرجی ہو سکتی ہے۔

3. پھیپھڑوں کی بیماریوں کی علامات کو بڑھانا:
کچھ خوشبوئیں پھیپھڑوں کی بیماریوں کی علامات کو بڑھا سکتی ہیں، جیسے کہ دمہ اور دائمی رکاوٹ والی پھیپھڑوں کی بیماری (COPD)۔ مثال کے طور پر، تیز خوشبوئیں، جیسے کہ عطر اور ایئر فریشنر، دمے کے مریضوں میں سانس لینے میں دشواری پیدا کر سکتی ہیں۔

خوشبو سے پھیپھڑوں / سانس کی بیماریوں سے بچنے کے لیے مندرجہ ذیل اقدامات اٹھانے چاہیے:

تمباکو نوشی سے پرہیز کریں اور تمباکو کے دھوئیں سے دور رہیں۔
دھول اور کیمیائی مادوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
الرجی سے بچنے کے لیے اپنے الرجی ڈاکٹر سے بات کریں۔
بیمار لوگوں سے رابطے سے بچیں اور کھانسنے اور چھینکنے کے بعد اپنے ہاتھ دھوئیں۔
تیز خوشبوؤں سے بچیں، خاص طور پر اگر آپ کو پھیپھڑوں کی بیماری ہے۔

Deworm your self
08/04/2025

Deworm your self

Deworm your children
08/04/2025

Deworm your children

Address

Haji Baba -Buner Road, Panr
Mingora
19130

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+92946711401

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shan Corporation Swat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Shan Corporation Swat:

Share