Dr Yaseen Badar Neurophyscian

Dr Yaseen Badar Neurophyscian MBBS,
FCPS (Neurology)
For appointments: 03409477010

14/04/2025

مریضان و معزز حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ شفاء ہسپتال سیدو سے ہمارا کلینک اب اسلام آباد ڈائیگنوسٹک سینٹر IDC ، سیدو (اللہ چوک )منتقل ہو چکا ہے۔

کلینک کا باقاعدہ آغاز آج سے، بروز پیر کیا جا رہا ہے۔
اوقاتِ کار: دوپہر 2 بجے سے شام 7 بجے تک

مزید معلومات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں:
0340-9477010

آپ کی سہولت اور بہتر علاج ہماری اولین ترجیح ہے۔

01/02/2025

اگر زندگی میں موازنہ نہ ہو تو وہ حقیقی معنوں میں خوبصورت بن جاتی ہے۔ دوسروں سے مقابلہ کرنے کے بجائے خود کو بہتر بنانے پر توجہ دیں۔ دنیا کو اپنی رفتار سے چلنے دیں اور آپ سکون کے ساتھ اسے دیکھنے والے بنیں۔ حقیقی سکون اسی میں ہے۔

22/04/2024

فالج کے مریضوں کے لئےاہم پیغام:

فالج کے مریضوں کے لئے روزانہ کے معمول اور غذا کا خیال رکھنا بہت اہم ہوتا ہے۔ یہاں ایک سادہ اور آسان طریقہ کار دیا گیا ہے:

روزانہ کا معمول:
- دن کی شروعات تھوڑے تھوڑے وقفے سے پانی پینے سے کریں
- دوا کے اوقات کا خیال رکھتے ہوئے پابندی سے دوا کھائیں۔
- ڈاکٹر کی تجویز کے مطابق ورزش کریں۔
- نیند کی اچھی مقدار حاصل کریں۔
- ذہنی تناؤ کو کم کرنے کی کوشش کریں اپنے آرام اور استراحت کا خیال رکھیں ۔ اور
غذا کا معمول
- غذا کے اوقات کی پابندی رکھیں۔
- تیل، چکنی غذاؤں، اور شکر وغیرہ کی کمی کریں۔
- پھلوں اور سبزیوں کی اچھی مقدار تازہ استعمال کریں۔
- نمک کی مقدار کم کریں۔
- پانی وافر مقدار میں پئیں۔

یہ تدابیر فالج کے مریضوں کے صحت مند رہنے اور صحت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

19/04/2024

مائیگرین یا نیم سر کے درد کے مریضوں کے لئے اہم پیغام۔

مائیگرین کے مریضوں کے لیے روزانہ کا معمول اور غذا کا انتخاب بہت ضروری ہے۔

صبح اُٹھ کر پہلے ایک گلاس پانی پئیں، پھر ناشتے میں فائبر والا کھانا (جیسے چنا) کھائیں۔

دن بھر میں زیادہ پانی پئیں، اور کھانا کھانے سے پہلے اور بعد میں پانی ضرور پئیں۔

غذا میں میگنیشیم اور وٹامن ب۔۲ (رائی بو فلاون) جیسے ضروری عناصر کو شامل کریں، جیسے کہ پالک، بادام، اور دہی۔

رات کو وقت پر سوئیں اور تناؤ کو کم کریں۔

یہ آسان روٹین آپ کی مائیگرین کو کم کرنے میں مدد کرے گا۔

ڈاکٹر یاسین بدر

Address

Life Care Hospital Matta Swat
Mingora

Opening Hours

Monday 15:00 - 19:00
Tuesday 15:00 - 19:00
Wednesday 15:00 - 19:00
Thursday 15:00 - 19:00

Telephone

+923409477010

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Yaseen Badar Neurophyscian posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Yaseen Badar Neurophyscian:

Share